Connect with us
Thursday,21-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

رضا اکیڈمی کی اپیل کی مختلف ممالک کے علما و مشائخ کرام نے تائید و حمایت کی

Published

on

(نامہ نگار)
عیسوی کلینڈر کے مطابق پیغمبرِ اسلام، مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ 20 اپریل 571ء کو ہوئی. ساری کائنات کے لئے رحمت بن کر اسی دن محبوبِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم اس خاکدانِ گیتی پر جلوہ افروز ہوئے، آپ کی تشریف آوری نے انسانیت کی بکھری زلفوں کو نہ صرف سنوار دیا بلکہ قرآنِ مقدس اور سیرتِ طیّبہ کی شکل میں قیامت تک کے انسانوں کے لیے آفاقی اسوہء حسنہ اور راہ ہدایت کو پیش کرکے احسانِ عظیم بھی فرما دیا. اللہ عزوجل نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو جانِ ایمان قرار دیا اور قرآن کریم کے ذریعے اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں کثرت سے درود و سلام پڑھنے کا حکم دیا.
اس ضمن میں رضا اکیڈمی کے بانی و سکریٹری الحاج محمد سعید نوری نے جب اپیل جاری کی کہ عیسوی کیلنڈر کے مطابق حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یومِ ولادت کو “عالمی یومِ درود” کے طور پر منایا جائے تو اس اعلان کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی، اور عالمی سطح پر علمائے اسلام اور مسلمانوں کی جانب سے رضا اکیڈمی کی اس تحریک کو زبردست حمایت حاصل ہوئی، مختلف ممالک سے وابستہ علمائے اسلام نے اپنے اپنے ملکوں میں 20 اپریل کو “عالمی یومِ درود” منانے کا اعلان کردیا. موصولہ اطلاعات کے مطابق مفتی اعظم ہالینڈ حضرت علامہ مفتی محمد شفیق الرحمن مصباحی عزیزی، خطیبِ پاکستان، حضرت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، امریکہ کے مشہور و معروف مبلغِ اسلام حضرت علامہ مفتی قمرالحسن قمر بستوی مصباحی، ورلڈ اسلامک مشن لندن کے علامہ مولانا فروغ القادری کے علاوہ درجنوں یوروپی ممالک، عرب ممالک اور ایشیائی و افریقی ممالک کے نامور علمائے دین اور مشائخ کرام نے بانی رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری صاحب کے اس اعلان کی تائید و حمایت میں اپنے آڈیو اور ویڈیو پیغامات جاری کیے ہیں
اسی طرح ہند و پاک اور بنگلہ دیش و سری لنکا کے درجنوں سرکردہ مفتیان عظام و علماء اسلام نے رضا اکیڈمی کی اس تحریک کو حمایت دیتے ہوئے 20 اپریل کو عالمی یومِ درود منانے کی اپیل مسلمانوں سے کی ہے.
تنظیم علمائے اہلسنت جاء الحق ویلفیئر فاؤنڈیشن مالونی ملاڈ کے مولانا محمد جنید مصباحی، دارالعلوم اہلسنت برکاتیہ مسجد قرطبہ جوگیشوری ممبئی، مبلغ تحریک درود و سلام، مولانا محمد عباس رضوی ممبئی وغیرہ نے بھی یومِ درود پر کثرت سے درود خوانی کی گزارش مسلمانانِ ہند سے کی ہے. ٹیوٹر، فیس بک وہاٹس ایپ اور انٹرنیٹ کے ذریعے عالمی یوم درود کے متعلق اپیل و گزارشات کا سلسلہ دراز ہے.
اس ضمن میں الحاج محمد سعید نوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج بھارت سمیت پوری دنیا کرونا نامی جس خطرناک وباء کا شکار ہے اس کا تقاضہ ہے کہ مسلمان اس دن زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھ کر اپنے آقا کی بارگاہ میں نذرانہء خلوص پیش کریں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے اس وباء سے نجات پانے کے لیے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں گڑگڑا کر دعائیں کریں اور امید رکھیں کہ ان شاء اللہ تعالٰی ہماری دعائیں قبول ہوں گی اور کرونا وائرس کی وبا سے ہمیں نجات ملے گی.
موصوف نے اپنے بیان میں ایک مشہور حدیث پاک کا ذکر بھی فرمایا ہے کہ جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن وہ شخص مجھ سے زیادہ قریب ہوگا جو کثرت سے مجھ پر درود پیش کرے گا. اسی طرح یہ بھی فرمایا کہ تمام غموں کا علاج کثرت درود میں ہے، ہر درد کی دوا درود خوانی ہے، کثرتِ درود، گناہوں کو مٹاتا اور درجات کو بلند کرتا ہے. کثرت درود، دلی تمناؤں کی برآوری کا ذریعہ ہے. رضا اکیڈمی ممبئی کے سکریٹری الحاج محمد عارف رضوی کے مطابق عالمی یوم درود کے اعلان پر ہندوپاک و بنگلہ دیش کے علاوہ درجن بھر سے زائد ممالک سے بانی رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں.

سیاست

ممبئی بیسٹ الیکشن : راج اور ادھو کو جھٹکا، ششانک راؤ کو 14 نشستوں پر کامیابی، بی جے پی حامی بھی 7 نشستوں پر فتح یاب

Published

on

Shashank-Rao-wins

‎ممبئی : ممبئی بی ایم سی الیکشن سے قبل شرد راؤ کے فرزند ششانک راؤ نے بیسٹ کو آپریٹیو بینک یونین پر قبضہ کر لیا ہے۔ شیوسینا ادھو بالاصاحب ٹھاکرے اور مہاراشٹر نونرمان سینا بیسٹ بی ای ایس ٹی الیکشن میں مفاہمت ضرور کی تھی, لیکن انہیں کوئی کامیابی میسر نہیں آئی ہے۔ بیسٹ یونین کوآپریٹو الیکشن میں دونوں بھائیوں کا کھاتہ تک نہیں کھلا ہے۔ تاہم اس الیکشن میں ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایم این ایس ٹھاکرے گروپ اتحاد کا ایک بھی امیدوار نہیں جیت سکا۔ ششانک راؤ نے اس الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان کے پینل سے 14 امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پرساد لاڈ، نتیش رانے اور کرن پاوسکر کے سہکار سمردھی پینل کے 7 امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔ الیکشن جیتتے ہی بی جے ‎ممبئی بی جے پی کے صدر آشیش شیلر نے کہا، ‘اب کردار واضح ہیں، ہم نے یہ الیکشن بی جے پی پارٹی کے طور پر نہیں لڑا تھا۔ یہ الیکشن مزدوروں کے لیے تھا، یہ ان ملازمین کے لیے تھا جو بیسٹ سے محبت کرتے ہیں۔ یو بی ٹی اور ایم این ایس نے اس پر سیاست کی۔ ہر چیز پر سیاست کرنے کا نتیجہ انہیں ملا اور ان کے ہاتھ میں کدو آگیا۔ میں نے پہلے کہا تھا کہ 0 + 0 صفر ہے۔ آج ممبئی جیت گئی، ممبئی والے جیت گئے، مراٹھی جیت گئے، کارکن جیت گئے اور بی جے پی جیت گئی۔

‎مزید بات کرتے ہوئے شیلار نے کہا، ممبئی بی جے پی کے صدر کے طور پر، میں آج اعلان کرتا ہوں کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اسٹار پرچارکوں کی ایک بڑی فہرست کا اعلان کیا جائے گا، لیکن میں ششانک راؤ اور پرساد لاڈ کے ناموں کا اعلان آج اسٹار پرچارک کے طور پر کر رہا ہوں۔ ان دونوں نے بیسٹ الیکشن میں دکھایا کہ ممبئی والوں کا آشیرواد ان دونوں بھائیوں کی پارٹی کے لیے کہاں ہے۔ میں ان دونوں پارٹیوں سے کہتا ہوں کہ پہلے ان دونوں سے نمٹیں اور پھر میرے اور دیویندر فڑنویس کے پاس آئیں۔

‎اس جیت کے بعد بات کرتے ہوئے پرساد لاڈ نے کہا، ‘بی ای ایس ٹی الیکشن میں ٹھاکرے برانڈ غائب ہو گیا، ٹھاکرے برانڈ کہیں نظر نہیں آیا۔ انہیں کدو ملا، ان کے پاس نہ تو کریڈٹ تھا اور نہ ہی نسب۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ہارنے کے بعد بہانے ڈھونڈنے کا کام چل رہا ہے، سندیپ دیش پانڈے اور سنجے راوت اب بتائیں کہ وہ کیوں ہارے۔ سندیپ دیش پانڈے میرے دوست ہیں، لیکن اگر وہ دیویندر فڑنویس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، تو میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ انہیں اپنے حد میں رہنا چاہئے۔

‎بیسٹ کوآپریٹیو الیکشن میں شکست کے بعد ایم این ایس لیڈر سندیپ دیشپانڈے نے کہا، ‘میں ششانک راؤ کے پینل کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ 14 افراد منتخب ہوئے۔ مجھے امید ہے کہ وہ مستقبل میں بیسٹ کو آپریٹیو کا بہتر انداز میں کا کام سنبھالیں گے اور مزدوروں کو انصاف دیں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی منشیات فروشوں پر مکوکا کا پہلا کیس، ممبئی اے این سی کی پہلی کارروائی سرغنہ سمیت تین پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی مہاراشٹر اسمبلی میں منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منظم جرائم مکوکا کے تحت کارروائی کی بل منظوری کے بعد اب ممبئی پولس نے پہلا کیس میں مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل باندرہ یونٹ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ۷ جولائی اگست ۲۰۲۵ کو منشیات ضبطی کا کیس درج کیا تھا۔ اس کیس میں گینگ کے سرغنہ اور دو معاونین پر مکوکا کے تحت کیس درج کیا ہے۔ ان ملزمین کے خلاف منشیات فروشی کا کیس پہلے بھی درج تھا, جس کے بعد اس گروہ پر مکوکا کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ ۳۰ جولائی کو ریاستی سرکار نے ایسے جرائم پیشہ پر مکوکا کا اطلاق کا حکمنامہ جاری کیا تھا, جو منشیات کے معاملات میں گرفتار کئے گئے ہیں اور ان پر منشیات کے کیس درج ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر کی گئی ہے۔ ڈی سی پی اے این سی نے اس کارروائی کو انجام دیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

آزاد میدان فلسطین غزہ میں قتل عام بند ہو، سی پی آئی سمیت دیگر تنظیموں کا پرزور احتجاجی مظاہرہ

Published

on

protest

ممبئی کی سرزمین آزاد میدان فری فری فلسطین کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ ممبئی پولس نے فلسطین اور غزہ میں مظلوموں کا قتل عام پر احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا, اس کے بعد ہائیکورٹ کی مشروط اجازت کے بعد آزاد میدان میں فلسطینوں کے حق میں یہاں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت پر احتجاج کا علم بلند کرتے ہوئے فلسطین اور غزہ میں قتل عام بند کرنے کا مطالبہ اقوام متحدہ سے کیا گیا۔ اسٹوڈنٹس اور سی پی آئی کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ عالمی اقوام متحدہ کو فوری طور پر اسرائیلی جارحیت اور فلسطین پر حملے اور جنگ پر پابندی عائد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اور شوریدگی کے سبب ۵۰ ہزار سے زائد بے قصوروں کا قتل عام ہو چکا ہے۔ فلسطین پوری طرح سے تباہ و برباد ہو چکا ہے۔ یہاں بچے، بوڑھے عام انسان پریشان حال ہے اور انہیں طبی امداد تک میسر نہیں ہے۔ راحت رسانی کے ساز وسامان بھی فراہمی سے سرحد پر باز رکھا جارہا ہے۔ راحتی امداد کو بھی واپس بھیجا جارہا ہے, اس لیے سی پی آئی اور دیگر تنظیموں نے باقاعدہ طور پر ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ بنا کر غزہ قتل عام پر فوری طور پر روک لگانے کی سفارش کرے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان انسانیت کا علمبردار بھی رہا ہے اور فلسطین سے ہندوستان کا بہتر رشتہ بھی رہا ہے, لیکن گزشتہ چند برسوں میں ہندوستانی سفارتی تعلقات کا رجحان تبدیل ہوا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستانی کو اپنی سفارتی پالیسی واضح کرنے کے ساتھ غزہ اور فلسطین کی حمایت کرنی چاہئے۔ کیونکہ فلسطین مظلوم ہے اور یہاں اسرائیلی قتل عام جاری ہے, اس پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے یہ انسانیت مخالف عمل ناقابل برداشت ہے۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں جماعت اسلامی، سی پی آئی سماجواد ی پارٹی اور بائیں جماعتیں شریک تھیں۔ اس احتجاجی مظاہرہ سے کامریڈ لیڈران نے خطاب کیا, جس میں فیروز میٹھی بوروالا، سماجوادی پارٹی لیڈر معراج صدیقی سمیت دیگر شامل ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com