Connect with us
Friday,07-August-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

رتنا گیری : راجہ پور میں ہولی پر فرقہ وارانہ کشیدگی حالات پرامن

Published

on

Rajapur

ممبئی : مہاراشٹر کے رتنا گیری راجہ پور میں سیمگا ہولی پر فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد حالات پرامن ضرور ہے, لیکن رتناگیری راجہ پور کی جامع مسجد پر ہولی سیمگا کا جلوس کے دوران فرقہ پرستوں نے مسجد کے دروازے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی, جس کے بعد یہاں حالات خراب ہوگئے تھے۔ لیکن پولیس نے اس معاملہ میں مختلف دفعات اور پولیس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں سکنیت سنجے کھوپڑے، انکیت اروند کھاٹکر، پرجیوت کھوپڑے، دشرتھ دودھ گاؤکر، پرشانت مراٹھے، امیت کدم، شوپنیل بالکارکر، پرشن دیواستھالی، مہیش نارائن ریڈی، سجیت رمیش شندے، پرشاد مسورکر، شبھم پوار، راجو مورتے سمیت دیگر پر کیس درج کیا ہے۔ یہ تمام راجہ پور رتناگیری کے ساکنان ہیں۔

جامع مسجد پر 12 مارچ کی شب شرپسند عناصر اس وقت زبردستی داخل ہوگئے جبکہ سیمگا ہولی کا جلوس اس روٹ سے نکالا جا رہا تھا۔ اس دوران زبردستی دروازے کو نقصان پہنچانے کا بھی بھیڑ پر الزام ہے اس معاملہ میں پولیس نے معاملہ درج کر لیا, اس کے ساتھ ہی حالات خراب کرنے کیلئے فرقہ پرستوں نے جئے شری رام، ہر ہر مہادیو کے نعرہ بھی لگائے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کی, جس کے بعد پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ رتناگیری کے حالات پرامن ضرور ہے لیکن کشیدگی برقرار ہے۔ ایس پی رتناگیری دھننجے کلکرنی نے کہا کہ جامع مسجد کے پاس مجمع جمع ہوا تھا, اس لئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔ جبکہ یہاں حالات پرامن ہے لیکن افواہوں کا بازار سرگرم ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دے, پولیس نے علاقہ میں حفاظتی انتظامات سخت کر دئیے ہیں۔ راجہ پور گاؤں میں روایت کے مطابق جواہر چوک جامع مسجد کی سیڑھی پر کھمبا رکھ کر سلامی دینے کا رواج ہے اور یہاں سے ناریل اور ہار دیا جاتا ہے اس کے بعد جلوس کا آغاز ہوتا ہے۔ لیکن شب میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب جئے شری رام کی نعرہ بازی کے ساتھ گیٹ پر زبردستی بھیڑ نے حملہ کر دیا۔

رکن اسمبلی نلیش رانے نے بتایا کہ رتنا گیری میں روایت کے مطابق ہی سیمگا اور ہولی کا تہوار و جلوس نکالا جاتا ہے۔ ایسے میں یہاں کسی بھی قسم کی کوئی کشیدگی نہیں ہے, کچھ لوگ ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ یہاں ہولی کا تہوار پرامن طریقے سے منایا گیا ہے, ہندو اور مسلمان مل جل کر رہتے ہیں۔ ایسے میں کوئی بھی تناؤ یا کشیدگی نہیں ہے۔ حالات پرامن ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس واقعہ کو غلط طریقے سے پیش کر کے گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جبکہ اس کی حقائق کچھ اور ہے جب جلوس کا روٹ یہی ہے اور یہ روایت ہے تو مسجد کا گیٹ بند کس نے کیا اور اس کے پس پشت کیا وجہ ہے یہ بھی معلوم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہولی کے جلوس کا استقبال مسلمان بھی کرتے ہیں اور آپسی بھائی چارہ ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شہر میں نقب زنی کرنے والا چور گرفتار ۶ معاملات حل

Published

on

Arrest...-3

ممبئی : ممبئی پولس نے ایک ایسے نقب زن چور کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے, جو ایم ایچ بی پولس اسٹیشن کی حدود میں نقب زنی کی چار وارداتیں انجام دے چکا ہے۔ اس کے ساتھ اس پر ممبئی و مضافاتی علاقوں میں نقب زنی اور چوری کے معاملات درج ہیں۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد ۶ چوری کے معاملات حل ہوئے ہیں۔ ممبئی پولس کے ڈی سی پی سندیپ گھوگے نے بتایا کہ پولس نے ایم ایچ بی سی کی حدود میں نقب زن سے متعلق سراغ لگایا پولس کو معلوم ہوا کہ یہ نئی ممبئی کوپر کھیرنار میں مقیم ہے جس کے بعد پولیس نے ملزم کمل جیت کلجیت سنگھ ۲۶ سالہ کو گرفتار کر لیا اس کے قبضے سے سونے کے زیورات نقدی سمیت کل ۴۵ لاکھ کا مسروقہ مال ضبط کرنے کا بھی دعویٰ پولس نے کیا ہے۔ ملزم جرائم پیشہ ہے اس کے خلاف دادر، ماہم، کالا چوکی، آر سی ایف، دھاراوی میں بھی چوری اور نقب زنی کے معاملات میں ملوث ہونے کا الزام ہے, اس معاملہ میں پولس نے کارروائی کرتے ہوئے شاطر چور اور نقب زن کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اسکول جہاد کی آڑ میں کارروائی بند ہو، ایم ایل اے ابو عاصم کی ایڈیشنل کمشنر دھننجے کلکرنی سے ملاقات میمورنڈم پیش

Published

on

Asim-Azmi

ممبئی : حکومت نئے اسکول کھولنے میں ناکام ہے، ایسے واقعات سامنے آ رہے ہیں جہاں پرائیویٹ اور ٹرسٹ کے تحت چلنے والے اسکول جو کہ غریب اور اقلیتی علاقوں میں بچوں کو تعلیم فراہم کرتے ہیں کو ‘اسکول جہاد’ جیسے نفرت انگیز پروپیگنڈے کی وجہ سے دباؤ اور ایف آئی آر کا سامنا ہے۔

اس سنگین مسئلہ کے تناظر میں مانخورد شیواجی نگر کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے آج نو تعینات ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (ایڈیشنل سی پی) دھننجے کلکرنی سے اس طرح کی کارروائی کا سامنا کرنے والے اسکولوں کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم میں استدعا کی گئی کہ اگر تفتیش یا تفتیش کے لیے پولیس کا کسی اسکول کا دورہ ضروری ہے تو افسران کو سادہ لباس میں حاضر ہونا چاہیے۔ وفد نے حکام پر زور دیا کہ وہ پولیس وین یا بھاری پولیس فورس کے ساتھ اسکول کے احاطے سے باہر آنے سے گریز کریں تاکہ بچوں، والدین اور اساتذہ میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا نہ ہو۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ٹرسٹیز ذاتی طور پر پولیس اسٹیشن کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ پولیس کو درکار کوئی ضروری دستاویزات یا ریکارڈ فراہم کیا جا سکے۔ ان تعلیمی اداروں کے بارے میں پولیس کا رویہ جو غریب محلوں کے بچوں کے لیے تعلیم کے حق کو برقرار رکھتے ہیں حساس، تعاون پر مبنی اور احترام پر مبنی ہونا چاہیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی ماحول کو ہر حال میں محفوظ، غیر جانبدارانہ اور خوف سے پاک رہنا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پسماندہ علاقوں کے بچوں کا مستقبل کسی نفرت انگیز ایجنڈے یا بے بنیاد تعزیری کارروائیوں کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر اے ٹی ایس کا آن لائن دہشت گردی کی خلاف سخت ایکشن، سوشل میڈیا پر گمراہی پھیلانے والوں پر کارروائی کا حکمنامہ جاری، ۶ اگست سے نافذ العمل

Published

on

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر انسداد دہشت گردی (اے ٹی ایس) نے اب آن لائن ٹیررازم دہشت گردی کو فروغ دینے والے مشمولات اور مواد کے خلاف کارروائی کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے اے ٹی ایس نے پاکستانی ڈان شہزاد بھٹی اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کے خلاف کارروائی کے دوران یہ پایا کہ آن لائن دہشت گردی کو عام کر نے کے ساتھ نوجوانوں کو آن لائن طریقے سے ورغلایا جارہا ہے اے ٹی ایس کے تجزیہ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ آن لائن اور ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر میڈیا آڈیو اور ویڈیو کے معرفت گمراہی کی جانب مائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس لئے اگر سوشل میڈیا پر کوئی متنازع مشمولات مواد، پی ڈی ایف، نشر و اشاعت اور اس کی تبلیغ کرتا ہے جو ملکی سالمیت کے خطرہ کے ساتھ بھائی چارگی اور ایکتا کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی اے ٹی ایس نے تفتیش کے دوران یہ پایا کہ ۱۱۴ پی ڈی ایف، میگزین، ڈیجیٹل مشمولات میں گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا گیا ہے جس کے بعد اے ٹی ایس انہیں ضبط بھی کیا ہے اگر کوئی متنازع مشمولات اور مواد سوشل میڈیا پر عام کرتا ہے تو اس پر بھی کارروائی ہو گی اے ٹی ایس پبلک سیکورٹی ایکٹ ۲۰۲۳ کے تحت حکمنامہ جاری کیا یہ حکمنامہ ۶ اگست سے نافذالعمل ہے اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہو گی۔ مہاراشٹرا ے ٹی ایس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر دہشت گردی کو فروغ دینے والے گمراہ کن اور پروپیگنڈہ ویڈیو اور دیگر مشمولات اور مواد سے دو ر رہیں بصورت دیگر ان پر بھی کارروائی ہو سکتی ہے اے ٹی ایس چیف نول بجاج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے باز رہیں اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس نے شہزاد بھٹی سمیت دیگر گینگسٹر کے خلاف بھی کارروائی تیز کی تھی اس کے مطابق شہزاد بھٹی اور لارنس بشنوئی سے رابطہ رکھنے والوں سے بھی اے ٹی ایس نے باز پرس کی تھی انکے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کی گئی تھی اور بعدازاں انہیں رہا کردیا گیا تھا۔ اے ٹی ایس نے اب سوشل میڈیا پر بھی نگرانی شروع کر دی ہے کوئی بھی سوشل میڈیا پر دہشت گردی کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہو گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان