Connect with us
Wednesday,10-September-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

کووڈ انفیکشن میں تیزی سے اضافہ

Published

on

ministry-health

ملک میں کووڈ انفیکشن میں تیزی سے اضافہ کے درمیان، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے کل 13154 معاملے درج کیے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ روز یہ تعداد 9195 تھی۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 961 لوگ اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں دہلی میں سب سے زیادہ 263، مہاراشٹر میں 252 اور گجرات میں 97 معاملے ہیں۔

اس کے علاوہ 22 ریاستوں میں 961 لوگ اومیکرون سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 320 انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 63 لاکھ 91 ہزار 282 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 143 کروڑ 83 لاکھ 22 ہزار 742 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 13154 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس وقت ملک میں 82 ہزار 402 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 0.24 فیصد ہے۔کل 9195 افراد متاثر ہوئے تھے۔

اسی مدت میں 7486 لوگوں کو کووڈ سے نجات پاچکے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 42 لاکھ 58 ہزار 778 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.38 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ 99 ہزار 252 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 67 کروڑ 64 لاکھ 45 ہزار 395 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

(جنرل (عام

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے واضح کیا کہ آدھار ایکٹ کے سیکشن 9 کے مطابق آدھار کارڈ کو شناخت کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔

Published

on

Election-Commission

نئی دہلی : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار کے چیف الیکٹورل آفیسر سے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ووٹروں کی شناخت قائم کرنے کے لیے آدھار کارڈ کو ایک اضافی دستاویز کے طور پر قبول کریں۔ منگل کو ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کو لکھے ایک خط میں کمیشن نے کہا کہ درج کردہ 11 دستاویزات کے علاوہ آدھار کارڈ کو 12ویں دستاویز کے طور پر سمجھا جائے گا۔ کمیشن نے یہ بھی خبردار کیا کہ اس ہدایت کے مطابق آدھار کو قبول نہ کرنے یا مسترد کرنے کے کسی بھی معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آدھار (مالی اور دیگر سبسڈیز، فوائد اور خدمات کی فراہمی) ایکٹ کے سیکشن 9 کے مطابق آدھار کارڈ کو شناخت کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔ اسے شہریت کے ثبوت کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ آدھار کارڈ پہلے سے ہی لوگوں کی نمائندگی ایکٹ 1950 کے سیکشن 23 (4) کے تحت کسی شخص کی شناخت قائم کرنے کے مقصد سے درج دستاویزات میں سے ایک ہے۔

کمیشن نے یہ بھی خبردار کیا کہ اس ہدایت کے مطابق آدھار کو قبول نہ کرنے یا مسترد کرنے کے کسی بھی معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے پیر کو الیکشن کمیشن کو ہدایت دی کہ بہار میں ووٹر لسٹ کے ایس آئی آر میں ووٹر کی شناخت کو یقینی بنانے کے لیے ‘آدھار’ کو 12ویں تجویز کردہ دستاویز کے طور پر شامل کیا جائے۔ اس نے کمیشن سے کہا تھا کہ وہ 9 ستمبر تک اس ہدایت کو نافذ کرے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی وکرولی پارک سائٹ عید میلاد النبی کے بینر پر تنازع، نیرج اپادھیائے کا گھر کا نصف شب پردہ جلانے کے بعد حالات کشیدہ، نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج

Published

on

mumbai police

‎ممبئی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جلوس محمدی کے دوران وکرولی پارک سائٹ میں بینر کو لے کر اس وقت تنازع شروع ہوا, جب یہاں سنبھاجی چوک پر عید میلاد النبی کا بینر لگایا گیا تھا اس پر نیرج اپادھیائے اور اس کے دوست نے اعتراض کیا اور فوری طور پر رات ۸ بجے بینر نکالنے کا مطالبہ کیا جس پر مسلم نوجوان کا مجمع یہاں جمع ہو گیا. پولس نے نیرج اور اس کے دوست کو مجمع سے صحیح سلامت باہر نکالا اور معاملہ ختم ہو گیا, اس کے بعد گزشتہ نصف شب ۳ سے ۴ بجے کے درمیان کسی نامعلوم افراد نے نیرج اپادھیائے کے گھر کا پردہ نذر آتش کر دیا اور یہاں ایک تختی بھی رکھا, جس پر سرتن سے جدا لکھا تھا اس کے بعد پولس نے نیرج کی شکایت پر گھر جلانے کی کوشش اور دھمکی دینے کے معاملہ میں نامعلوم ملزمین کے خلاف کیس درج کیا ہے اور ملزمین کی تلاش کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو ان نامعلوم ملزمین کو تلاش کر رہی ہے. اس معاملہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش فرقہ پرست عناصر شروع کردی ہے, جبکہ پولس نے علاقہ میں سیکورٹی سخت کر دی ہے اور حالات پرامن ہے۔

سینئیر پولس انسپکٹر سنتوش گھاٹیکر نے بتایا کہ ‎گزشتہ روز عید میلاد کے جلوس کے دوران پارک سائیٹ کے علاقے میں سنبھاجی چوک پر کچھ لوگوں نے پوسٹر لگائے تھے، شکایت کنندہ نے اس پر اعتراض کیا اور انہیں فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا، جس کے نتیجے میں اس کے اور 4-5 افراد کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی بندوبست ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس افسر نے مداخلت کی، بعد میں معاملہ ختم کر دیا گیا۔

‎آج صبح 3-4 بجے کے قریب، کچھ نامعلوم افراد نے شکایت کنندہ کے گھر کے باہر دروازے پر لٹکا ہوا پردہ جلا دیا۔ اس واقعہ کے پیش نظر پارک سائیٹ پولیس اسٹیشن میں فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے, حالات کشیدہ ہے لیکن امن وامان برقرار ہے. پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دے, جبکہ علاقہ میں گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

Continue Reading

جرم

قلابہ نیوی اہلکار کی رائفل اور کارتوس غائب کیس درج، نیوی کی وردی میں ملبوس شخص نے اہلکار کو دیا دھوکہ، پولیس اے ٹی ایس الرٹ پر

Published

on

Navy

ممبئی : ممبئی شہر میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ سامنے آیا ہے یہاں بحریہ نیوی کے رہائشی علاقہ میں 6 ستمبر کی شب کو سنٹری پوسٹ حساس علاقہ نیوی کے سپاہی کے رائفل اور کارتوس چھین نامعلوم شخص فرار ہوگیا اس معاملہ میں پولیس نے معاملہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔ نیوی جہاں ہائی سیکورٹی ہے اور یہ علاقہ انتہائی حساس بھی ایسے میں نامعلوم شخص نے نیوی سپاہی کی رائفل دھوکہ سے حاصل کر لی اور اسے ڈیوٹی سے ریلیف دینے کے نام پر اس نے اہلکار سے رائفل اور کارتوس حاصل کی تھی۔

ایک جونیئر ملاح جو سنٹری ڈیوٹی پر مامور تھا اس وقت مبینہ طور پر بحریہ کی وردی میں ملبوس ایک اور شخص نے سپاہی کی رائفل یہ کہتے ہوئے حاصل کی کہ اس کی ڈیوٹی ختم ہوگئی ہے اور وہ آرام کرے۔ نیوی سپاہی نیا تھا اس لئے اسے شبہ نہیں ہوا, تاہم مذکورہ بالا شخص بعد ازاں رائفل لے کر فرار ہوگیا, کچھ توقف کے بعد نیوی سپاہی کو یہ معلوم ہوا کہ جس نے اسے ڈیوٹی سے راحت دی ہے وہ نیوی اہلکار نہیں تھا اور اس کے بعد اس نے اس واقعہ کی اطلاع اپنے حکام کو دی اور پھر اے ٹی ایس ممبئی پولیس نے الرٹ جاری کیا ہے. اس کے ساتھ ہی نیوی کے علاقہ میں تفتیش اور تلاشی بھی شروع کردی گئی ہے. کف پریڈ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے اور نیوی و ممبئی پولیس مشترکہ طور پر معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے. اس کے علاوہ بحریہ نے اس معاملہ کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ اس واقعہ کے بعد شہر کے اہم تنصیبات کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس رائفل اور مذکورہ بالا شخص کی تلاشی میں چھاپہ مار کارروائی بھی انجام دے رہے ہیں. اس سارے معاملہ کیلئے بورڈ آف انکوائری کا حکم بھی نیوی نے جاری کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com