Connect with us
Monday,10-March-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

راج ٹھاکرے کو صرف ہندو دھرم نظر آتا ہے : نتیش رانے

Published

on

Raj Thackeray Nitish Rane

ممبئی مہاراشٹر نونرمان سینا سر براہ ایم این ایس سر براہ راج ٹھاکرے کو صرف ہندو دھرم ہی نظرآتا ہے بقرہ عید پر محمد علی روڈ پربہنے والا لال پانی نظر نہیں آتا۔ پریاگ راج میں کنبھ کے دوران کروڑوں معتقدین نے استھا کی ڈوبکی لگائی راج ٹھاکرے نے کنبھ میلہ پر ہی تنقید کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کنبھ سے لایا گیا۔ گنگا جل پینے سے انکار کر دیا تھا اس پر بی جے پی چراغ پا ہے۔ اور نتیش رانے نے راج ٹھاکرے پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ انہیں صرف ہندو تہوار ہی نظر آتا ہے نتیش رانے نے کہا کہ راج ٹھاکرے نے گجرات کا دورہ کیا تھا۔ اب وہ پریاگ راج کا دورہ کریں ممبئی ودھان منڈل کے اسمبلی اجلاس کے دوران نتیش رانے نے راج پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ممبئی سے متصلہ پونہ پمپری میں پارٹی کے یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے راج ٹھاکرنے نے کہا تھا۔ کہ جب میں نے ممبئی میں اپنے عہدیداروں کی میٹنگ لی تھی تو کچھ اراکین غیر حاضر تھے۔ اس میں سے متعدد اراکین نے کہا کہ وہ کنبھ میلہ گئے تھے۔ اس پر راج ٹھاکرے نے انہیں کہا تھا کہ اتنا پاپ کیوں کرنا کہ مہاکنبھ جانے کی ضرورت پڑے۔ اسی بیان پر بی جے پی چراغ پا ہے اور راج ٹھاکرے کے خلاف اب بی جے پی نے بھی محاذ کھول دیا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

امتیاز اسماعیل پٹنی اور محمد حنیف ناکھنڈے کے خلاف چیریٹی ٹرسٹ کی طرف سے جعلسازی کے الزام میں ایف آئی آر درج

Published

on

download (5)

ممبئی : یوسف ابراہیم گارڈی چیریٹی ٹرسٹ کے ٹرسٹی جناب یوسف ابراہیم گدری نے مسٹر امتیاز اسماعیل پٹنی اور مسٹر محمد حنیف ناکھنڈے کے خلاف فیڈونی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ شکایت کے مطابق، مسٹر گدری نے مسٹر پٹنی کو ٹرسٹ کا مینیجر مقرر کیا تھا اور انہیں پاور آف اٹارنی دیا تھا۔ تاہم، انہوں نے کبھی بھی مسٹر پٹنی یا مسٹر ناکھنڈے کو ٹرسٹی کے طور پر مقرر کرنے کا اختیار نہیں دیا۔ اس کے باوجود، دونوں افراد نے مبینہ طور پر تبدیلی کی رپورٹ پر مسٹر گدری کے دستخط جعلی بنائے اور اسے مہاراشٹر وقف بورڈ کو جمع کرایا تاکہ وہ خود کو ٹرسٹی قرار دے سکیں۔

مسٹر گدری کو 2021 میں ہندوستان واپس آنے کے بعد اس دھوکہ دہی کا علم ہوا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ مسٹر پٹنی اور مسٹر ناکھنڈے نے انہیں اپنے خاندان کی ٹرسٹی شپ میں شمولیت کے لیے ایک جائز تبدیلی کی رپورٹ پر دستخط کرنے کے لیے گمراہ کیا، جب کہ انھوں نے اپنے نام شامل کرنے کے لیے ایک جعلی رپورٹ بنائی اور اسے جمع کرایا۔ پائدھونی پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 408، 420، 465، 467، 468، اور 471 آر/ڈبلیو 34 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے، جو اعتماد کی خلاف ورزی، جعلسازی اور دھوکہ دہی سے متعلق جرائم سے متعلق ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اورنگ زیب رحمتہ اللہ علیہ کی مزار کو اے ایس آئی تحفظ

Published

on

Aurangzeb

ممبئی: اورنگ آباد کے خلد آباد میں اورنگ زیب رحمتہ اللہ علیہ کی قبر ہٹانے پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے یہ واضح کیا ہے۔ کہ اس قبرکو اے ایس آئی قانون کے مطابق تحفظ فراہم ہے اور انہوں نے اس کیلئے کانگریس سرکار کو ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اورنگ زیب کی قبر سے متعلق سرکار کو فیصلہ کریگی لیکن اس میں عجلت سے کام نہیں لیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قبر سے متعلق فیصلہ سے قبل اے ایس آئی اسپیشل قانون میں ترمیم یا دیگر راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ دوسری طرف اورنگ زیب کی قبر ہٹانے اور اسے مسمار کئے جانے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ بی جے پی لیڈر و رکن اسمبلی نتیش رانے نے کہا ہے۔ کہ جس طرح سے علی الصبح مذہبی مقامات پر بلڈوزر کارروائی کی جاتی ہے اسی طرح کسی روز اورنگ زیب کی مزار پر بھی کارروائی ہوگی نتیش رانے کے اس بیان کے بعد ہلچل تیز ہوگئی ہے۔
دیویندر فڑنویس نے گروتیغ بہادر کے350 ویں یوم شہادت پر اورنگ زیب کی مزار سے متعلق خطاب کرتے ہوئے اسے ہٹانے پر سرکار کی پالیسی بتائی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اے ایس آئی کے قانون میں ترمیم کر کے مزار اور قبر ہٹایا جائے گا۔ 1707 ء میں اورنگ زیب نے وفات پائی اور 27 سال تک مراٹھوں سے اورنگ زیب نے مقابلہ کیا تھا۔ ان کی خواہش کے مطابق انہیں اپنے پیر شیخ زین الدین درگاہ کے احاطہ میں دفن کیا گیا۔ ان کی تدفین پر 14 لاکھ خرچ کئے گئے یہ اطلاع فوتیدگی کی سند میں دی گئی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

معین میاں کی شان میں گستاخی صحافی کے خلاف کیس درج

Published

on

Moeen

ممبئی: حضرت مولانا معین الدین اشرف المعروف معین میاں کی شان میں گستاخی کر نے کی پاداش میں ممبرا پولیس نے ممبئی ٹی وی کے صحافی زین سید پر مذہبی جذبات مجروح کر نے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ شکایت کنندہ بلالا احمد محمد رفیق قاضی 37 سالہ ممبرا کے ساکن نے پولیس ممبرا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ کہ انہیں موبائل پر معین میاں سے متعلق قابل اعتراض اور متنازع ویڈیو موصول ہوا۔ جس میں معین میاں کے خلاف قابل اعتراض مشمولات نشر کیا گیا تھا۔ جس سے اہلسنت و الجماعت میں ناراضگی پائی جارہی تھی کیونکہ معین الدین اشرف المعروف معین میاں اہلسنت و الجماعت اور سنی جمعیۃ العلماء کے سر براہ بھی ہے۔ اس سے ان کے عقیدتمندوں متعلقین کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ممبرا پولیس نے معین میاں کے خلاف متنازع مشمولات نشر کر نے کے معاملہ میں صحافی زین سید کیخلاف بی این ایس دفعہ 299,3(5) کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com