(جنرل (عام
راہل نےعصمت دری معاملے پرنریندر مودی پرخاموشی اختیارکرنے کا الزام عائد کیا
کانگریس کے سنیئر لیڈر راہل گاندھی نے اتر پردیش میں ایک لڑکی کے ساتھ ہوئے عصمت دری معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج کہاکہ ہندوستان دنیا کی عصمت دری کی راجدھانی میں تبدیل ہو رہا ہے۔ پھر بھی مسٹر مودی خاموش ہیں کانگریس کے سابق قومی صدر مسٹر گاندھی نے یہاں بڑکا گاﺅں ہائی اسکول میدان میں جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب کیلئے مہا گٹھ بندھن امیدوار امبا ساہو کے حق میں منعقد انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتر پردیش میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی اور بعد میں اسے جلا دیا گیا لیکن اس سنگین جرم کے خلاف وزیراعظم مسٹر مودی نے ایک لفظ بھی نہیںکہا ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان آج دنیا کی عصمت دری کی راجدھانی میں تبدیل ہورہا ہے ۔ پھربھی مسٹرمودی خاموش ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہاکہ خواتین آج اپنے گھر سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کر رہی ہیں۔ خواتین کو سرعام جلایاجارہا ہے انہیں گولی ماری جارہی ہے لیکن وزیراعطم مسٹر مودی ان کی حفاظت کیلئے ایک لفظ بھی نہیں بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی جب بھی جھار کھنڈ میں آتے ہیں تب کسانوں کی حفاظت کرنے کا دعوی کرتے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مہاراشٹر : جلگاؤں اور بلڈھانہ سے جعلی ہندوستانی کرنسی کو فروغ… سائبر کی انسٹاگرام سمیت متعدد پلیٹ فارمز پر نظر، چار ایف آئی آر درج دوگرفتار

ممبئی: مہاراشٹر سائبر محکمہ نے انسٹاگرام کاؤنٹس پر جعلی ہندوستانی کرنسی کو فروغ دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے اور اس معاملہ میں 4ایف آئی آر درج کی ہے متعدد انسٹاگرام اکاؤنٹس پر جعلی ہندوستانی کرنسی کو فروغ دیا گیا تھا اور اتنا ہی نہیں ان کرنسی کی حصولیابی کیلئے تفصیلات بھی فراہم کی گئی تھی اس میں سائبر محکمہ نے متعدد انسٹاگرام اکاؤنٹ کو نوٹس جاری کر کے جواب بھی طلب کیا ہے اس کے ساتھ ہی جلگاؤں ضلع بلڈھانہ میں انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ اور دھوکہ دہی سمیت دیگر دفعات کے تحت دو ایف آئی آر درج کی ہے اس معاملہ میں تفتیش کے دوران مہاراشٹر سائبر نے راہل انیل پوار اور یوگیتا ہتیش بھونسلے کو گرفتار کر لیا ہے دونوں ملزمین نے جعلی کرنسی انسٹاگرام اکاؤنٹس پر وائرل کئے تھے اور غیر قانونی سر گرمی میں ملوث پائے گئے ہیں مہاراشٹر سائبر انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سرگرمیوں پر نگرانی رکھ رہا ہے ٹیلگرام پر بھی جعلی نوٹوں کی تشہیر اور گردش میں اضافہ پایا گیا ہے اسی لئے ایسے اکاؤنٹ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جعلی ہندوستانی کرنسی دہشت گردانہ سر گرمیوں کیلئے سود مند ہوتا ہے اور دہشت گرد تنظیمیں جعلی کرنسی پھیلا کر ملک کی اقتصادیات کو کمزور کر تی ہے اس لئے اس معاملہ میں سائبر سیل پوری طرح سے مستعد ہے اور ایسے اکاؤنٹس پر نگرانی رکھی جارہی ہے جو غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث ہے اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں سے بھی انکار نہیں کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر سائبر نے عوام کو اس متعلق محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس قسم کے اکاونٹس اور سرگرمی سے دور رہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
سماجوادی پارٹی ابوفرحان اعظمی ممبئی مہاراشٹر جنرل سکریٹری مقرر

ممبئی: مہاراشٹر میں سماجوادی پارٹی کو مزید تقویت بخشنے کےلئے اب ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی نے اپنے فرزند ابوفرحان اعظمی کو نئی ذمہ داری سونپی ہے اور انہیں پارٹی کا جنرل سکریٹری نامزد کرکے تقرر نامہ تفویض کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صوبائی صدر ابو عاصم اعظمی نے آج ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے ابو فرحان اعظمی کو ممبئی اور ریاست مہاراشٹر کا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی صدر ابو عاصم اعظمی نے فرحان اعظمی کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاانہوں نے امید ظاہر کی کہ فرحان اعظمی کی قیادت میں پارٹی ممبئی اور پورے مہاراشٹر میں مزید مستحکم ہوگی اور نوجوانوں میں پارٹی کا گراف بلند ہوگا۔ ابو عاصم اعظمی نے انہیں نئی ذمہ داریوں کی کامیابی کے لیے دعائیں بھی دیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ڈھونگی بابا اشوک کھرات کی جانچ تمام پہلو پر صحیح سمت میں جاری، سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں پر کارروائی، 2 ایف آئی آر 6 گرفتار : ایس آئی ٹی

ممبئی : ممبئی ڈھونگی بابا اشوک کھرات کی تفتیش میں کئی سنسنی خیز انکشافات کے بعد آج مہاراشٹر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی ) آئی پی ایس افسر تیجسوی ساتپوتے نے آج پہلی پریس کانفرنس میں نے یہ واضح کیا ہے کہ کھرات کے رابطہ کاروں، معاونین اور مددگاروں سے باز پرس ہوگی, اس سے متعلق ایس آئی ٹی نے تفتیش شروع کردی ہے۔ کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا اس کے ساتھ ہی اب تک کی تفتیش میں اہم پیش رفت کا دعوی بھی ساتپوتے نے کیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کال ریکارڈ اور ویڈیو سمیت دستاویزات لیک اور افشا کرنے والوں سے متعلق بھی جانچ جاری ہے۔ ساتپوتے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ منتازع قابل اعتراض مشمولات ویڈیو وائرل کر کے متاثرین کی شبیہ خراب کرنے والوں کے خلاف بھی دو کیس درج کیا گیا ہے۔ اس میں ۶ کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
انہوں نے نیوز چینل سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی شناخت واضح نہ کرے اس قسم کے چار ہزار سے زائد ویڈیو کو بھی ایس آئی ٹی نے حذف کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بارہا متاثرین کے خلاف ویڈیو جاری کرنے والوں کے ۴۴۱ ویڈیو بھی حذف کرنے کے بعد دو ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان ویڈیو کو متعدد مرتبہ پوسٹ کیا گیا تھا اس لئے کیس درج کیا گیا ہے۔ اس لئے سوشل میڈیا پر متنازع اور قابل اعتراض مشمولات اور اس کیس سے وابستہ ویڈیو پوسٹ کرنے سے گریز کرنے کی اپیل ایس آئی ٹی سربراہ تیجسوی ساتپوتے نے کی ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ او ر ہائیکورٹ کے حکم ناموں کا بھی تذکرہ کیا ہے, جس میں متاثرین اور ملزمین کی شناخت پوشیدہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی شناخت کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے, کیونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور خواتین سے وابستہ ہے اس میں اشوک کھرات نے سادہ لوح خواتین کا عقائد کا فائدہ اٹھا کر توہم پرستی میں مبتلا خواتین کو یہ بتایا کہ وہ دیوی دیوتاؤں کا اوتار ہے, اس لئے ان کے ساتھ اس نے جنسی استحصال کیا اس معاملہ میں ۸ ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ۳۰ گواہان کے بیان درج کئے گئے ہیں۔ متاثرین سے بھی باز پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ایس آئی ٹی نے اشوک کھرات کے خلاف کافی اہم ثبوت جمع کئے ہیں اور اس کے خلاف ۶۰ دنوں میں چارج شیٹ داخل کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منی لانڈنگ کا کیس بھی ای ڈی نے داخل کیا ہے اس میں بھی ای ڈی سے ایس آئی ٹی تعاون کرے گی اور مشترکہ تفتیش ہوگی۔ پہلے کیس میں اشوک کھرات کو گرفتار کیا گیا تھا اس کے بعد دوسرے کیس میں وہ ریمانڈ پر ہے, اس پر جنسی استحصال کا ۸ کیس اور ایک دھوکہ دہی کا کیس شامل ہے۔ ان کی تفتیش ایس آئی ٹی کے سپرد کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اشوک کھرات کے رابطہ کاروں سے بھی ایس آئی ٹی باز پرس کر رہی ہے۔ ریکاڑد لیک کرنے والوں سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
