(جنرل (عام
پنجاب کے وزیراعلی نے کووند اور من موہن سنگھ کو 550ویں پرکاش پرو میں مدعو کیا
پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ نے جمعرات کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کر کے انہیں گرونانک دیو کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد 550ویں پرکاش پرو میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا۔
کیپٹن سنگھ نے راشٹر پتی بھون میں مسٹر کووند سے ملاقات کی اورانہیں تحفہ پھول تحفہ دئے۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے صدر سے گرونانک دیو کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد پرکاش پرو کی تقریب میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
مسٹر سنگھ نے بعد میں ڈاکٹر سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں گرو نانک دیو کے یوم پیدائش پر منعقد پرکاش پرو کے اہم پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ انہوں نے ڈاکٹر سنگھ سے اس موقع پر شری کرتارپور صاحب گرو دوارے کے پہلے جتھے میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سنگھ نے پنجاب کے وزیراعلی کی دعوت قبول کرلی ہے۔ اور وہ نو نومبر کو کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیں گے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی گزشتہ مہینے کہا تھا کہ ان کی حکومت کرتارپور کوریڈور کے افتتاحی تقریب کے لئے ڈاکٹر سنگھ کو مدعو کرے گی۔ انہوں نے کہا تھاکہ وہ سکھ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، اس لئے انہیں دعوت بھیجی جائے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
دیونار مذبح خانہ اور مہالکشمی میں چھوٹے جانوروں اور پرندوں کی آخری رسومات شروع، سہولیات کی دستیابی سے مقامی لوگوں کو مدد ملے گی : ایڈیشنل میونسپل کمشنر

ممبئی: ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ویٹرنری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے چھوٹے جانوروں اور پرندوں کی دیونار مذبح خانے اور مہالکشمی میں آخری رسومات کےلیے آتشکدہ شروع کردیا ہے۔ ہائیکورٹ نے چھوٹے جانوروں کی آخری رسومات شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ان ہدایات کے بعد، دونوں سہولیات کو مکمل کر لیا گیا ہے اور انہیں یکم اپریل 2026 سے استعمال کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ممبئی کے شہر، مشرقی اور مغربی مضافاتی علاقوں میں الگ الگ انسینریٹر آتشکدہ کی سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں، جو مقامی لوگوں کی مدد کریں گی، یہ بات ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹراشونی جوشی نے بتائی۔ میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے کی ہدایات کے مطابق۔ایڈیشنل میونسپل کمشنر (سٹی) ڈاکٹر اشونی جوشی، ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں آوارہ اور گھریلو کتوں کے حوالے سےممبئی میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس تناظر میں چھوٹے مردہ جانوروں کو سائنسی اور ماحول دوست طریقے سے جلانے کے لئے آتش کدہ کا انتظام کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹراشونی جوشی نے کہا کہ یکم اپریل 2026 سے مہالکشمی میں واقع دیونار اینیمل ہاسپٹل اور برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن اور ٹاٹا ٹرسٹ کے زیر انتظام اینیمل ہاسپٹل کے احاطے میں آتش کدہ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے 500 کلوگرام وزنی جانوروں یا پرندوں کو دیونار کے شمشان گھاٹ میں سپرد خاک کیا جا سکتا ہے۔ یہ قبرستان صاف اور ماحول دوست پی این جی ایندھن پر چلتا ہے۔ مہالکشمی کے شمشان گھاٹ میں 50 کلو وزنی جانوروں یا پرندوں کی آخری رسومات کی جا سکتی ہیں۔ یہ شمشان مکمل طور پر بجلی پر مبنی ہے۔ وہیں، ملاڈ میں شمشان خانہ 2023 سے کام کر رہا ہے۔ اس کی وجہ سے اب ممبئی خطہ کے تینوں حصوں یعنی شہر، مشرقی اور مغربی مضافات میں شمشان کا ایک الگ نظام بنایا گیا ہے۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ویٹرنری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے شمشان گھاٹ اور جانوروں سے متعلق ویب سائٹ https://vhd.mcgm.gov.in کے ذریعے آن لائن سہولیات دستیاب کرائی ہیں۔ تاہم، https://vhd.mcgm.gov.in/incineration-booking لنک پر رجسٹر کر کے، منتخب وقت پر منتخب شمشان گھاٹ میں مردہ جانور کی آخری رسومات کی جا سکتی ہیں۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے ویٹرنری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر کلیمپاشا پٹھان نے کہا کہ مزید معلومات یا مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر 7564976649 پر رابطہ کریں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مانخورد شیواجی نگر سی بی ایس سی اسکول دوشفٹوں میں چلانے پر غور، جلد اسکول دو شفٹوں میں کام کرے گی :ابوعاصم اعظمی

ممبئی: ممبئی مانخورد میں سی بی ایس ای اسکول میں داخلہ کے بڑھتے ہوئے مطالبے اور طلبا کی زائد تعداد کے سبب ان اسکو ل کو دو شفٹوں میں چلانے کی تجویز زیر غور ہے اور اس مناسبت سے جلد ہی یہ اسکول دو شفٹوں میں شروع ہو گی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی کاوشوں کے سبب ان تعلیمی معیاری میں بلندی کے ساتھ دلی سی بی ایس سی اسکول دو شفٹوں میں اپنا کام کرے گی۔ ابوعاصم اعظمی نے اس سلسلے میں ایک میٹنگ کا بھی انعقاد کیا تھا۔ طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مانخور د شیواجی نگر کے نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں واقع ممبئی پبلک سی بی ایس ای اسکول میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ یہ باعث افتخار ہے کہ اس اسکول میں طلباء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کےسبب اے او جادھو سے ملاقات کی گئی۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعلیم، اور اسکول کے پرنسپل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے یہ میٹنگ طلب کی گئی تھی۔ آن لائن فارم کے ذریعے داخلوں کا مطالبہ بہت زیادہ ہے، جب کہ اسکول کی گنجائش محدود ہے۔ اس لیے بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے اسکول کو دو شفٹوں میں چلانے کی تجویز پیش کی گئی۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اس بارے میں مثبت ہے، اور تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ جلد ہی دو شفٹوں میں اسکول شروع کرنے کی اجازت کے لیے دہلی بورڈ کے ساتھ رابطہ اور گفت و شنید ہو گی ۔ہماری کوشش ہے کہ علاقے کے ہر بچے کو بہتر تعلیم کا موقع ملے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن اور سماج وادی پارٹی مانخورد شیواجی نگر میں ووٹر میپنگ کے لئے خصوصی اجلاس

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں ووٹر میپنگ کے عمل کے سلسلے میں آج ریٹرننگ آفیسر (آر او) رام داس دگڑے، الیکشن کمیشن کے افسران اور بی ایل او کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں میپنگ کے دوران عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے اہم نکات :
بی ایل او کی کمی : علاقے میں 300 بی ایل اوز کی ضرورت ہے، لیکن صرف 180 دستیاب ہیں۔ چونکہ ان میں سے زیادہ تر اساتذہ ہیں، فعال بی ایل اوز کی تعداد تقریباً 80 ہے۔
سست رفتاری : اسٹاف کی کمی کی وجہ سے اب تک صرف 22% میپنگ مکمل ہو سکی ہے، لوگ آر او آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن اور سماج وادی پارٹی انتظامیہ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ بی ایل او کی مدد کے لیے ہر وارڈ سے بی ایل اے (بوتھ لیول ایجنٹ) کی فہرست الیکشن کمیشن کے حوالے کی جا رہی ہے۔میپنگ کے بعد رسیدیں دینے، دیگر ریاستوں میں دوہرے نام اور 2002 سے پہلے کے پرانے ریکارڈ سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔اس معاملہ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس میپنگ میں حصہ لیں۔ تمام علاقہ مکینوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پورے خاندان کے ضروری کاغذات تیار رکھیں تاکہ ووٹر لسٹ سے کسی کا نام حذف نہ ہو۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
