Connect with us
Wednesday,06-August-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کے دادر کبوترخانہ پر احتجاج، حالات قابو میں کشیدگی برقرار

Published

on

Dadar-pigeon

ممبئی : ممبئی دادر میں کبوتر خانوں کو بند کئے جانے کیخلاف صبح جین سماج نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاج کے دوران جین سماج مشتعل ہوگیا اور کبوتر خانہ پر لگائے گئے ترپالیں اور بامبو ہٹانا شروع کردیا۔ اس دوران پولیس نے مداخلت کی تو پولیس اور مظاہرین میں دھکا مکی ہوگئی۔ جین سماج کی روایت ہے کہ وہ صبح پرندوں کو دانہ ڈالتے ہیں, ایسے میں بی ایم سی نے ہائیکورٹ کے حکم کے بعد کبوتر خانوں کو بند کر دیا ہے۔ ممبئی شہر میں تمام کبوتر خانوں میں دانا ڈالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جین سماج میں اس سے ناراضگی پائی گئی ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ایک اہم میٹنگ طلب کی تھی, جس میں یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ کبوتروں کے فضلات سے ہونے والی بیماریوں کے سدباب کیلئے اس کے فضلات بٹ کو فوری طور پر صاف کرنے کا نظم کیا جائے گا, اتنا ہی نہیں دانا ڈالنے کا وقت بھی مقرر ہوگا۔ اسی دوران آج جین سماج نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس میں خواتین بھی شامل تھی۔ خواتین نے یہاں ترپالیں ہٹانے کے ساتھ تمام بامبو نکال دئیے اور ایک مرتبہ پھر دادر کبوترخانہ کو کبوتروں کی رہائش گاہ کیلئے کھول دیا گیا۔

دادرمیں کبوتروں کی فضلات سے بیماری کی شکایت کے بعد بی ایم سی اور ہائیکورٹ نے کبوتر خانوں کو بند کرنے کا فرمان جاری کیا تھا اور کبوتر کو دانا ڈالنے پر جرمانہ اور کیس درج کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ ماہم میں کبوتر کو دانا ڈالنے پر ممبئی پولیس نے پہلا کیس درج کیا ہے۔ اسی کے ساتھ اب دادر میں کبوتر خانہ پر سے ترپالیں نکالنے کے بعد حالات کشیدہ ضرور ہے, لیکن امن وامان برقرار ہے۔ دادر میں پولیس کے اضافی بندوبست کو تعینات کیا گیا ہے۔ ممبئی میں جس طرح سے کبوتر خانہ کو بند کیا گیا ہے اس پر جین سماج مضطرب ہے اور اس نے اس کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔

جین سماج کا کہنا ہے کہ شراب گٹکا اور نشے پر پابندی عائد کی جائے۔ شراب بندی ہو لیکن کبوتروں کے دانا ڈالنے کو ہی سرکار نے جرم قرار دیا ہے یہ سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ شراب اور گٹکا کھانے سے بھی بیماری نہیں ہوتی ہے؟ اس کے باوجود اس سے سرکار کو ٹیکس ملتا ہے, اس لئے ہم بھی سرکار کو ٹیکس دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبوتروں کو دانا ڈالنا اور جانوروں چرند پرند کی خدمت کرنا یہ ایک تہذیبی ورثہ ہے, ایسے میں کوئی بھی اس قسم کی پابندی عائد نہیں کر سکتا اس کی ہم مخالفت کرتے ہیں۔ دادر میں کبوتر خانہ بند کرنے کے بعد دوبارہ جین سماج نے اسے کھول دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ احتجاجی مظاہرہ کے بعد حالات قابو میں ہے لیکن کشیدگی ہنوز برقرار ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

دادر کبوتر خانہ پر احتجاج کے بعد منگل پربھات لوڈھا کی امن کی اپیل

Published

on

mangal-prabhat-lodha

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر منگل پربھات لوڈھا نے دادر کبوتر خانہ کو احتجاج کے بعد اب جین سماج سے اپیل کی ہے کہ وہ امن وامان برقرار رکھیں, انہوں نے کہا کہ سرکار نے کبوتر خانہ سے متعلق فیصلہ لیا تھا اور گزشتہ روز وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اس متعلق اہم فیصلہ لیا تھا, لیکن اس کے باوجود یہ احتجاجی مظاہرہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے کبوتر خانہ سے متعلق میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس سے ہونے والی بیماری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے سد باب کیلئے وزیر اعلی نے اہم فیصلہ لیا تھا کبوتروں کو دانا ڈالنے سے متعلق احتیاط اور شرائط پر بھی غور کیا گیا تھا اور وزیر اعلی نے اس متعلق کاروائی نہ کرنے کا بھی حکم دیا تھا, لیکن اس کے باوجود آج اچانک یہ احتجاجی مظاہرہ درست نہیں تھا۔ منگل پربھات لوڈھا نے اس متعلق جین سماج سے امن وامان کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ احتجاجی مظاہرہ کے بعد حالات پرامن ہے, لیکن کشیدگی برقرار ہے پولیس نے اب اس معاملہ میں قانون چارہ جوئی کر نے کے ساتھ ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پونہ فوجی کے گھرانے کی ہراسائی اور بنگلہ دیشی قرار دینے پر خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے سابق فوجی کے گھرانے کو بنگلہ دیشی قرار دے کر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے فوجی کے گھرانے اور اہل خانہ کو نشانہ بنایا گیا ہے, وہ انتہائی تشویشناک اور خطرناک ہے۔ ۲۶ جولائی کو پونہ میں فوجی کے گھرانے کو نشانہ بنایا گیا ہندوتوا تنظیموں کے کارکنان نے انہیں بنگلہ دیشی قرار دیا, فوجی نے ملک کے لئے کارگل کی جنگ میں حصہ لیا تھا۔ یہ شرمناک واقعہ سے صرف ایک فوجی کے گھرانے کی توہین نہیں بلکہ دیش اور ملک کی خدمت کرنے اور اس کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے ہر فوجی کی توہین ہے۔ اس سے ملک کے فوجیوں کے حوصلے پست ہوں گے, اسلئے اس معاملہ کی انکوائری کا حکم دینے کے ساتھ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی ہو۔ یہ تحریری مطالبہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے۔ اعظمی نے کہا کہ نواب شیخ اور شمساد شیخ کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو, ایسی ذہنیت معاشرے میں نفرت کو فروغ دیتی ہے اور یہ انتہائی خطرناک ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کبوتر خانہ تنازع حل، دیویندر فڑنویس کا بڑا فیصلہ

Published

on

ممبئی مہاراشٹر وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ممبئی میں کبوتر خانہ کو بند کرنے کے تنازعہ کو حل کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کبوتر خانہ کی اچانک بندش درست نہیں۔ کنٹرولڈ فوڈ سپلائی اور صفائی کے لیے نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ‎گزشتہ کچھ دنوں سے ممبئی میں کبوتر خانہ کے معاملے پر تنازعہ جاری تھا تھا۔ اب بالآخر اس تنازعہ کو حل کر لیا گیا ہے ۔ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی مداخلت سے کبوتر خانہ تنازعہ حل ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کبوتر خانہ کے اچانک بند ہونے سے پیدا ہونے والے مسئلہ کا حل تلاش کرنے کے لئے میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں دیویندر فڑنویس نے کہا کہ کبوتر خانہ کو اچانک بند کر دینا درست نہیں ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، ایم ایل اے گنیش نائک، وزیر گریش مہاجن اور ایم ایل اے منگل پربھات لودھا جیسے اہم لیڈر اس میٹنگ میں موجود تھے۔

‎اس میٹنگ کے دوران وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کبوتر خانوں کے تعلق سے اپنا موقف پیش کیا۔ اس بار اس نے کبوتروں کی حفاظت کا بیڑا اٹھایا۔ دیویندر فڈنویس نے کہا، “کبوتروں خانوں کو اچانک بند کر دینا درست نہیں ہے۔ اگرچہ ایسے الزامات ہیں کہ کبوتر خانوں کے صحت کے مسائل پیدا کرتے ہیں، لیکن اس پر ایک سائنسی مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کبوتروں کو کھانا کھلانے کے لیے ایک مخصوص وقت کا تعین کرنے کے لیے بھی ایک اصول بنایا جا سکتا ہے،دیویندر فڈنویس نے کہاکہ اس کے ساتھ ہی دیویندر فڑنویس نے کبوتروں کے فضلات سے پیدا ہونے والی صفائی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے خصوصی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔

ریاستی حکومت کا رول واضح، ‎اس معاملے میں ہائی کورٹ میں جاری سماعت میں وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت دی کہ ریاستی حکومت اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کبوتروں کے حق میں اپنا موقف مضبوطی سے پیش کریں۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ میونسپل کارپوریشن کو ‘کنٹرول فیڈنگ’ شروع کر دینا چاہیے جب تک کہ کوئی متبادل انتظام نہیں کیا جاتا۔ وزیر اعلیٰ نے ضرورت پڑنے پر اس فیصلے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پربھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ کسی کو پریشان نہیں کیا جائے گا۔

‎اس ملاقات کے بعد منگل پربھات لودھا نے میڈیا سے بات چیت کی۔ اس وقت انہوں نے کہا کہ اب حکومت ہائی کورٹ میں حکومت کی نمائندگی کرے گی تاکہ کبوترخانہ اچانک بند نہ ہو ۔جلد کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ جو کبوتر خانوں پر ترپالیں لگا کر بند کر دیے گئے تھے اب ان کو ہٹا دیا جائے گا۔ منگل پربھات لودھا نے بتایا کہ ‘ٹاٹا’ کی تیار کردہ ایک نئی مشین کا استعمال کبوتر کے بٹ فضلات کو صاف کرنے کے لیے کیا جائے گا تاکہ کسی کو پریشانی نہ ہو۔

‎انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کبوترخانہ سے پابندی اور ترپالیں کھولنے کے بعد کبوتروں کو مقررہ وقت میں دانا ڈالا جائے گا تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مجموعی طور پر وزیر اعلیٰ کے مثبت موقف سے کبوترکے مداحوں کو بڑا راحت ملی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس کا تسلی بخش حل نکال لیا جائے گا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com