ممبئی پریس خصوصی خبر
وقف بل کے خلاف مسجدوں میں کالی پٹی باندھ کر احتجاج

ممبئی : ممبئی شہرمیں جمعۃ الوداع پر وقف بل کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل پر مسلمانوں نے کالا پٹی باندھ کر سرکار کے خلاف سراپا احتجاج کیا آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے وقف ترمیمی 2024 ء واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی شہر میں تمام مساجد میں نمازیوں نے کالی پٹی باندھ کر نماز ادا کی ممبئی پولیس نے جمعۃ الوداع کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ وقف ترمیمی بل کے خلاف بطور احتجاج کالی پٹی باندھ کر نماز جمعہ ادا کرے۔ وقف بورڈ کی اپیل پر مسلمانوں نے سراپا احتجاج کیا ہے۔ وقف بل منظوری سے مسلمانوں کو ان کی خانقاہوں، مسجدیں خیراتی اداروں سے محروم کر نے کی سرکار کی سازش کے خلاف مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل پر مسلمانوں نے احتجاج کیا۔
جمعۃ الوداع پر وقف بل پر احتجاج کے ساتھ یوم القدس بھی منایا گیا۔ مسجدوں میں مظلوم فلسطینوں کے حق میں دعا کی گئی اس کے ساتھ ہی وقف کی املاک کی حفاظت کیلئے بھی مسجدوں میں خصوصی دعا کی گئی۔ الوداع الوداع ماہ سحر الرمضان خطبہ پڑھا گیا۔ ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے جمعیۃ الوداع کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات واحکامات بھی جاری کئے تھے۔ جمعیۃ الوداع اور گڈھی پاڑہ کے پیش نظر پولیس نے الرٹ جاری کیا تھا, یہی وجہ ہے کہ جمعیۃ الوداع پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں باسی عید پر تین لاکھ زائرین کی حاجی علی درگاہ کی زیارت

ممبئی میں عید الفطر بخیر وعافیت اور امن اختتام پذیر ہوئی، مسلمانوں نے سادگی کے ساتھ عید منائی اور وقف بل کے خلاف اپنے بازوں پر سیاہ کالی پٹی باندھ کر نماز ادا کر کے احتجاج کیا ہے۔ ممبئی میں عید الفطر کے بعد درگاہوں پر زائرین کا اژدہام تھا حاجی علی اور ماہم درگاہ پر زائرین کی اژدہام تھا۔ حاجی علی پر تین لاکھ زائرین نے زیارت کی, اس کے لئے پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔ باسی عید 2025 کے موقع پر 3 لاکھ سے زائد زائرین حاجی علی درگاہ پر زیارت کی ہے۔ حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کے ساتھ تیاری کی تھی اس کے مطابق 200 رضاکار، 25 تیراک، 78 سی سی ٹی وی کیمرے، سی سی ٹی وی کیمرہ آپریٹر، لب سڑک کے ساتھ ساتھ درگاہ کے احاطے میں عوامی اعلان کا نظم کیا گیا۔ لب سڑک کے داخلے کے ساتھ ساتھ درگاہ کے احاطے میں ابتدائی طبی امداد کی سہولت بھی مہیا تھی۔ بھاری پولیس بندوبست تلاشی کے لئے رکاوٹیں اور رسی وغیرکا بھی اہتمام تھا۔ ممبئی میں عید اور باسی عید پرامن اختتام ہوئی، اس دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ممبئی پولس کمشنر وویک پھنسلکر کی ہدایت پر پولس نے درگاہوں مسجدوں پر اضافی حفاظتی انتظامات کئے تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ملاڈ گڈی پاڑوہ تشدد میں تین گرفتار،حالات پرامن، پولس الرٹ : ڈی سی پی اسمیتا پاٹل

ممبئی کے ملاڈ میں گڈی پاڑوہ پر تشدد کے بعد اب یہاں حالات پرامن ہے, لیکن اس کے باوجود اس معاملہ پر اب سیاست بھی شروع ہو گئی ہے, اور اسے ہندو مسلم رنگ دے کر فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش شروع ہو گئی ہے۔ گڈی پاڑوہ پر نورانی مسجد کے سامنے سے گزرنے والے پانچ نابالغ شرکاء پر مقامی نوجوان نے حملہ کردیا تھا, اس معاملہ میں پولس نے حالات قابو میں کر لیا ہے۔ اور اب تک تین افراد کو بھی گرفتار بھی کیا ہے, ان پر فساد برپا کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ بھیڑ کی شناخت بھی کی جارہی ہے, سی سی ٹی وی کی بنیاد پر ملزمین کو شناخت کر کے تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولس نے حالات کو قابو کرنے کے بعد ملاڈ میں ہائی الرٹ کر دیا ہے, اور فرقہ پرستوں پر نظر بھی رکھی جارہی ہے۔ ممبئی میں اب فرقہ پرستوں نے ماحول خراب کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ ایسے میں پولس بھی سوشل میڈیا پر نظر رکھ رہی ہے۔ مقامی ڈی سی پی اسمیتا پاٹل نے بتایا کہ ملاڈ مالونی کے حالات پرامن ہے اور شرپسندوں کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر فوٹیج کا معائنہ کے بعد گرفتاریاں بھی جاری ہے اب تک اس معاملہ میں تین افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔ اس میں ایک ملزم شارن ہے جس نے نابالغ پر حملہ کیا تھا اس معاملہ میں وشوو ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے پولس کو الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر وہ ملزمین کو جلد ازجلد گرفتار نہیں کرتی ہے تو وہ احتجاج کریں گے۔ اس معاملہ میں ڈی سی پی نے تمام مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں اور افواہوں پر توجہ نہ دینے اور سوشل میڈیا پر بلاتصدیق ویڈیو یا متنازع پوسٹ نہ شئیر کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ ممبئی میں امن وامان کی برقراری کے لئے پولس الرٹ ہے اور ممبئی پولس کمشنر وویک پھنسلکر نے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
گڈی پاڑوہ پر تشدد پر سنجے بروپم کی زہر افشانی :
گڈی پاڑوہ پر تشدد کے بعد سنجے نروپم نے پولس پر کئی سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کارروائی میں تاخیر اور ملزمین کو بچانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ممبئی پولس کی کارروائی پر سوال کھڑے کئے ہیں اور کہا ہے کہ اہم ملزم شارن اور اس کی والدہ ہندوؤں کو ان کے تہوار منانے نہیں دیتی ہے اور یہاں ان کی غنڈہ گردی ہے۔ مسلمانوں کو سنجے نروپم نے جہادی قرار دیا۔ سنجے نروپم نے کہا کہ پولس نے اس وقت کارروائی کی جب ان پر دباؤ ڈالا گیا تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) سدھاکر پاٹھارے، جو پورٹ زون میں تھے تعینات، ہفتے کے روز ایک سڑک حادثے میں چل بسے۔

پاٹھارے تربیت کے لیے حیدرآباد گئے تھے۔ وہ ایک رشتہ دار کے ساتھ مندر جانے کے لیے جا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ پٹھارے اور اس کے رشتہ دار دونوں اس حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ممبئی پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
-
سیاست5 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا