Connect with us
Monday,14-April-2025
تازہ خبریں

مہاراشٹر

اساتذہ و بےروزگاروں کے مسائل اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی وزیر دیہی ترقیات سے ملاقات

Published

on

malrgaoam

( خیال اثر ): ریاستی حکومت کے وزیر دیہی ترقیات محترم حسن مشرف صاحب سے ممبئی میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے وفد نے بانی ساجد نثار احمد کی قیادت میں ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ پوتر پورٹل معرفت شروع کی گئی ٹیچر بھرتی میں اردو میڈیم امیدواروں کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے جس میں 966 آسامیوں میں سے صرف 446 آسامیاں پر کی گئی ہیں اور 520 آسامیاں خالی ہیں اس لیے فوراً دوسرا ٹیٹ TAITامتحان کا انعقاد کیا جائے اور ٹیچر بھرتی کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے جس پر وزیر موصوف نے کیاTAIT امتحان کے متعلق سرکاری سطح پر کاروائی جاری ہے۔اردو میڈیم کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونگی۔اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ سال 2017-18 اور 2018-19 میں ضلع کے اندر کیا گیا ٹرانسفر میں جن شوہر اور بیوی اساتذہ کے ساتھ نا انصافی کی گئی انکو بغیر شرط پسندیدہ جگہ دی جائے نیز 5 سال تک ٹرانسفر نا کیا جائے،ضلع باہر ٹرانسفر سے آئے اساتذہ کی سینئرریٹی کے اصول تمام اضلاع میں یکساں کیا جائے،آسواست پرگتی یوجنا کے تحت ساتواں پے کمیشن مطابق 10:20:30 مطابق پرائمری و ہائی اسکول اساتذہ کو ورشٹھ ویتن شرینی لاگو کی جائے،ریاست میں اساتذہ کو گریجویٹ ٹیچر،ہیڈ ماسٹر، کیندر پرمکھ، ناظر تعلیمات عہدوں پر پروموشن دیا جائے،اردو میڈم کے لئے دس سال کی شرط ختم کی جائے،اردو میڈم جہاں پر جماعت پہلی تا چوتھی ہے وہاں پر جماعت پانچویں اور جہاں پر پہلی تا ساتویں ہے وہاں جماعت آٹھویں شروع کی جائے و دیگر مطالبات کیے گئے۔ وفد میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد، ریاستی نائب صدر الطاف احمد، انضار احمد و دیگر اراکین شامل تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں ایک کروڑ سے زائد کی منشیات ضبط پانچ گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے ممبئی شہر میں مختلف کارروائیوں میں 1.45 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ورلی، واڑی بندر، وڈالا علاقہ میں چار کارروائی میں اے این سی نے ۵۴۱ وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے، جبکہ دو ملزمین کے قبضے سے ۲۰۳ گرام وزنی ایم ڈی ضبط کر کے ان کے خلاف باندرہ یونٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی کے ورلی میں گشت کے دوران ۸۶ گرام ایم ڈی ایک مشتبہ فرد سے ملی تھی، جسے گرفتار کر لیا گیا۔ گھاٹکوپر یونٹ نے واڑی بندر میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۵ گرام ایم ڈی برآمد کی ہے اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اسی طرح کاندیولی یونٹ نے وڈالا میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۸ گرام منشیات ضبط کی ہے اور اسے گرفتار کر لیا۔ گھاٹکوپر مانخورڈ میں کوڈین سیرپ پر کارروائی کرتے ہوئے ۸۴۰ کوڈین سیرپ کی بوتلیں ضبط کی ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تمام کارروائی میں اے این سی نے پانچ ملزمین کو گرفتار کر کے منشیات ضبط کی ہے۔

Continue Reading

سیاست

مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا یو بی ٹی کو جھٹکا، سنجنا گاڈی نے اپنے شوہر سمیت پارٹی چھوڑ دیا، چار دن پہلے ادھو نے ترجمان بنایا تھا اپنا

Published

on

Sanjana-&-Uddhav

ممبئی : اگرچہ سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے مہاراشٹر میں وقف ترمیمی بل کے معاملے پر شیو سینا کے یو بی ٹی ممبران پارلیمنٹ کو متحد رکھنے میں کامیاب رہے، لیکن انہیں شندے کی قیادت والے گروپ سے دھچکا لگا ہے۔ تازہ ترین معاملے میں شیوسینا یو بی ٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ وہ خاتون رہنما جنہیں پارٹی نے چار روز قبل ترجمان مقرر کیا تھا۔ وہ سنجنا گاڈی شندے کی قیادت والی شیو سینا میں شامل ہو گئی ہیں۔ بی ایم سی کے بہت انتظار کے انتخابات کے پیش نظر، ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا یو بی ٹی نے حال ہی میں میڈیا کے ترجمان مقرر کیے ہیں۔ اتوار کو سنجنا گاڈی اپنے شوہر سنجے گاڈی کے ساتھ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کے گروپ میں شامل ہو گئیں۔ اسے شندے گروپ کے ‘آپریشن ٹائیگر’ کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

سنجنا گاڈی کا شمار شیوسینا یو بی ٹی کی مضبوط خواتین ترجمانوں میں ہوتا تھا۔ ڈپٹی چیف منسٹر ایکناتھ شندے نے سنجنا اور اس کے شوہر کے ساتھ شیو سینا میں شامل ہونے والے کئی کارکنوں کے ساتھ ادھو ٹھاکرے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ شیوسینا کارکنوں کی پارٹی ہے، مالکان کی نہیں۔ میں بھی آپ کی طرح ایک عام کارکن ہوں۔ شندے کے گروپ میں شامل ہونے کے بعد سنجنا گاڈی نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے اپنے اردگرد کے لوگوں کے غلط مشوروں کی بنیاد پر غلط فیصلے لے رہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں غلط امیدواروں کو ٹکٹ دیے گئے جس کی وجہ سے میرے علاقے کے کئی رہنما اور کارکن مایوس ہیں۔ غدی نے کہا کہ جب ترجمانوں کی فہرست جاری کی گئی تو پہلے میرا نام غائب تھا بعد میں شامل کیا گیا۔ میں نے کیا غلط کیا کہ چھوڑ دیا جائے؟

ممبئی میں بی ایم سی کے انتخابات اکتوبر کے مہینے میں ممکن ہیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن پر ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا طویل عرصے سے کنٹرول میں ہے لیکن جس طرح سے لیڈر پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ اسے ادھو ٹھاکرے کے گروپ کے لیے ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ ممبئی میں آخری بی ایم سی انتخابات 2017 میں ہوئے تھے۔ اس انتخاب کے بعد ادھو کی قیادت والی شیو سینا نے 84 سیٹیں جیتی تھیں۔ اسمبلی انتخابات میں کراری شکست اور شندے گروپ کے مضبوط ہونے کے بعد ادھو ٹھاکرے کو بی ایم سی کی طاقت بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ چونکہ بی ایم سی میں منتخب باڈی کی میعاد ختم ہو چکی ہے، اس لیے ایڈمنسٹریٹر اس وقت کام دیکھ رہے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شہر ومضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امبیڈکر جینتی منائی گئی، ڈاکٹر بابا صاحب کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین : سمیر وانکھیڈے

Published

on

Sameer-Wankhede

ممبئی : ممبئی شہر و مضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امیبڈکرجینتی منائی گئی, اس موقع پر پولس نے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے تھے, اتنا ہی نہیں پولس نے دادر چیتنہ بھومی پر زائرین کے لئے سخت پہرہ بھی لگایا تھا, جس کے سبب امبیڈکر جینتی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ممبئی میں جگہ جگہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا, چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین کا اژدہام تھا۔

دادر چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر اور آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے ان کے اصولوں پر زندگی بسر کرنے کی تلقین کی ہے, اور کہا ہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امیبڈکر نے ہی یہ پیغام دیا ہے کہ متحد ہو تعلیم حاصل کرو اور نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر آواز حق بلند کرو۔ سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا, اور ان کی تعلیمات پر عمل آوری کا عہد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر بھی منشیات کے سخت مخالف تھے اسی لئے میں نے منشیات کا خاتمہ کا عہد لیا اور سماج و معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمہ کا بھی عزم کیا۔ ممبئی شہر کے مختلف علاقوں میں امبیڈکر جینتی پر جلوس بھی نکالا گیا, اس موقع پر تمام شاہراہوں پر پولس کا سخت بندوبست تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com