Connect with us
Friday,13-November-2026

(جنرل (عام

شہزادہ اختر : میوہ باغوں میں مزدوری کرنے سے ایک کامیاب تاجرہ بننے تک

Published

on

Prince Akhtar

غربت و افلاس سے تنگ آکر میں خودکشی کر کے اپنی زندگی ختم کرنے والی تھی کہ قومی دیہی روز گار مشن (این آر ایل ایم) کی اسکیم ’امید‘ نے میرے زندہ رہنے کی امید کو جاگزین کر دیا یہ باتیں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے متری گام سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ شہزادہ اختر کی ہیں، جنہوں نے گھر کا چولھا جلانے کے لئے میوہ باغوں میں مزدوری کی، اور اپنی محنت و لگن کے باعث آج وہ ایک کامیاب تاجرہ ہیں۔ شہزادہ اختر نے تفصیلی گفتگو میں کہا کہ غریبی سے تنگ آکر میں خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والی تھی لیکن قومی دیہی روز گار (این آر ایل ایم) کی اسکیم ’امید‘ نے میرے زندہ رہنے کی امید کو جاگزین کر دیا۔

انہوں نے کہا: ’میں غریبی سے لڑنے کے لئے میوہ باغوں میں مزدوری کرتی تھیں، اور موسم سرما، جب یہاں برف باری اور سردیوں کے باعث گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوتا ہے، کے دوران سوزن کاری کر کے اپنے افراد خانہ کا پیٹ پالتی تھی۔‘

ان کا کہنا تھا: ’ لیکن یہ محنت بھرا کام کرنے کے باوجود بھی میں اپنے والد کا قرضہ ادا کر نے سے قاصر تھی جو انہوں نے گھر چلانے کے لئے گولوں سے اٹھایا تھا۔‘
شہزادہ کہتی ہیں کہ میری تقدیر اس دن بدل گئی، جب میری ملاقات میری ایک سہیلی نیلوفر سے ہوئی جو این آر ایل ایم کے عہدیداروں کے ساتھ اندھرا پردیش گئی تھی۔

انہوں نے کہا: ’سال 2015 میں این آر ایل ایم کے عہدیداروں کی ایک ٹیم ہمارے گاؤں متری گام آئی اور مجھے ایک سیلف ہلپ گروپ بنانے کے لئے دس لڑکیوں پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دینے کو کہا اور مجھ سے کہا گیا کہ ’امید‘ اسکیم کے تحت رجسٹر ہونے کے لئے بینک میں ایک کھاتہ کھولنا ہے، جس میں ہر ہفتے 25 روپیے جمع کرنے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا: ’پہلے میں بہت پریشان تھی کہ ہر ہفتے پچیس روپیوں کا انتظام کس طرح کر پاؤں گی تاہم میں نے ہمت نہیں ہاری اور میوہ باغوں، لوگوں کے گھروں اور دوسری جگہوں پر کام کر کے میں نے ہر ہفتے بینک کھاتے میں پچیس روپیے جمع کرنے شروع کئے۔‘

موصوفہ نے کہا کہ گروپ کے تمام ممبر بھی باقاعدگی کے ساتھ ہر ہفتے بینک کھاتے ہیں پچیس پچیس روپیے جمع کرتے رہے۔

انہوں نے کہا: ’اس طرح ہم کھاتے میں تین ہزار روپیے جمع کرنے میں کامیاب ہوئے اور اسکیم کے قاعدے کے مطابق ہم نے اس رقم کو نکال کر کسی ایک ممبر کو دینے تھے۔‘

ان کا کہنا تھا: ’ہم بہت خوش تھے کہ کم سے کم ہم نے بینک کھاتے میں پیسے جمع کرنے اور نکالنے کا کام سیکھا۔ شہزادہ نے کہا کہ ہم نے یہ رقم ایک ممبر کو دی، جس کو اپنے بچے کی اسکول فیس جمع کرنا تھی۔

انہوں نے کہا: ’میں بینک کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہی، جس سے مجھے آہستہ آہستہ دوسری نوعیت کے لین دین سیکھنے کا موقع مل گیا۔‘

ان کا کہنا تھا: ’اس دوران این آر ایل ایم کا پروجیکٹ رسورس پرسن ہمارے گاؤں میں آیا اور انہوں نے ہمارے بینک کاؤنٹ کا آڈٹ کیا، اور ہمارے گروپ کو ’اے‘ گریڈ سے نواز کر ہمیں روالونگ فنڈ (آر ایف) کے تحت 15 ہزار روپیے دیے، جس کو ہم نے تین لڑکیوں میں بحصہ برابر منقسم کیا۔‘

شہزادہ اختر نے کہا کہ ہمارے گروپ کی ایک ممبر نے سلائی کا کام سیکھا تو اس نے اپنے حصے کی رقم سے ایک میشن خریدی دوسری ممبر نے کچھ بکریاں خریدی۔‘

انہوں نے کہا: ’تاہم میں پریشان تھی کہ کیا کروں کیونکہ میں کچھ لوگوں کی مقروض تھی، جن سے میں نے گھر چلانے کے لئے وقت وقت پر قرضہ لیا تھا۔‘

انہوں نے کہا: ’اس کے بعد این آر ایل ایم نے سی آئی ایف کے تحت ہمارے کھاتے میں 40 ہزار روپیے جمع کئے، اور گروپ کے تمام ممبروں نے یہ رقم مجھے دی تاکہ میں ایک گائے خرید سکوں اور کاروبار شروع کر سکوں۔‘

انہوں نے کہا: ’لیکن میں جانتی تھی کہ گائے کی دیکھ ریکھ کرنا، اور اس کو پالنا پوسنا ایک مشکل کام ہے اس کے لئے کئی چیزوں کے علاوہ ایک گائے خانے کی بھی ضرورت ہے، لہذا میں نے اس مسئلے پر اپنے والد کے ساتھ بات کی۔‘

ان کا کہنا تھا: ’بالآخر میں نے ایک گائے خریدی اور گائے خانہ نہ ہونے کی وجہ سے اس کو گرما کے دوران ترپال کے بنے ایک گائے خانے میں رکھا۔‘ موصوفہ نے کہا کہ جس دن میں نے گائے خریدی، اسی دن ہمیں امید پروگرام کے تحت دودھ جمع کرنے کے لئے ایک مشین فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا: ’میں نے دودھ کا کاروبار شروع کیا، اور میں باقاعدگی سے بینک قرضے کی قسطیں بھی ادا کرتی رہی، اور اسی دوران این آر ایل ایم نے سی آئی ایف کی مبلغ پچیس ہزار کی دوسری قسط واگذار کی، اور گروپ ممبروں نے وہ رقم بھی مجھے ہی دے دی جس سے میں نے اپنے کاروبار کو مزید وسعت دے دی۔‘

انکا کہنا تھا: ’میں نے اپنے اس کاروبار کے بینک کھاتے کو این آر ایل ای ے بینک کھاتے سے منسلک کر دیا، جس کی بنا پر مجھے دس لاکھ روپیے کا قرضہ دیا گیا‘ انہوں نے کہا کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ میرا کاروبار بھی بڑھتا گیا اور میں اپنے یونٹ میں 22 گایوں کا ریوڑ جمع کرنے میں کامیاب ہوئی، جن سے میں روزانہ 300 کلو دودھ حاصل کرتی ہوں۔

شہزادہ نے کہا کہ سال 2017 میں مجھے اس وقت کے ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے قصبے میں ایک دکان فراہم کی، جہاں میرے دو بھائی دودھ، پنیر اور دہی بیچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی لڑکیاں میرے ’ڈیئری فارم‘ میں کام کر رہی ہیں، اور اس طرح اپنی روزی روٹی خود ہی کما رہی ہیں۔

شہزادہ اختر نے کہا کہ جب ایک انسان میں کچھ کرنے کا جذبہ ہو تو وہ کسی بھی مشکل سے مشکل تر رکاوٹ کو بھی پار کر کے اپنا روز گار حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے وادی کی دوسری لڑکیوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر اپنے والدین پر بوجھ بننے کے بجائے خود کمائیں جس کے لئے یہاں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے اور حکومت نے بھی اس کے لئے کئی اسکیمیں متعارف کی ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

بانگور نگر ۲۱ کروڑ کی منشیات ضبط دو ملزمین گرفتار

Published

on

ممبئی ۲ نومبر کو رات 20:00 بجے بانگور نگر لنک روڈ پولیس تھانہ کے اے ٹی سی ٹیم کے افسر و اہلکار لنک روڈ، گورے گاؤں مغرب میں گشت کر رہے تھے اس دوران شیوم سوسائٹی کے سامنے، دکشن واہنی لنک روڈ، گورے گاؤں ممبئی یہاں راستے سے گزرنے والے ایک شخص فل چندر ایشور دیال کشیپ، عمر 38 سال، بے روزگار نہیں، رہائشی مدھ ولیج مالاڈ مغرب ممبئی، اصل رہائشی اترپردیش، اس کو شبہ کی بنیاد پر رکنے کے لیے کہا گیا اور اس کی تلاش لی۔ اس کی تلاش لینے کے دوران اس کے پاس سے 5.97 گرام وزن کا کوکین منشیات اندازے قیمت 2,98,500/- روپے کا مال ملنے سے مذکورہ مال پنچ نامہ کرکے قبضے میں لیا گیا۔

مذکورہ ملزم کے پاس زیادہ منشیات ہونے کے شبہ پر اس کے گھر کی گھر تلاشی لی گئی اس دوران، تاریخ ۳ نومبر کو صبح 03.02 بجے اس کے گھر مدھ ولیج ملاڈ ممبئی یہاں گھر کی تلاشی کے دوران کل 4221 گرام وزن کا کوکین منشیات اندازے قیمت 21,10,50,000/- روپے (اکیس کروڑ دس لاکھ پچاس ہزار روپے) گھر میں ملنے سے تفصیلی گھر تلاشی پنچ نامہ کرکے ضبط کیا گیا۔ اس پر مذکورہ شخص کے خلاف بانگور نگر پولیس تھانہ میں جرم نمبر1039/2026، قلم 8(ک)، 21(ک) 1985 این ڈی پی ایس کے تحت جرم درج کیا گیا۔ اس کی تفتیش کے دوران مذکورہ کے پاس ضبط کی گئی منشیات کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو، اس نے اس کا ساتھی مجاہد علی، رہائشی مدھیہ پردیش، اس کے ساتھ مل کر مذکورہ جرم کرنے کا نشاندہی کیا اس لیے پولیس ٹیم نے ملزم مجاہد علی کو جرم کی تفتیش میں گرفتار کیا ہے۔ مذکورہ جرم کی تفتیش میں اب تک کل 21,13,48,500/- روپے (اکیس کروڑ تیرہ لاکھ اڑتالیس ہزار پانچ سو روپے) قیمت کا کل 4226.97 گرام وزن کا کوکین منشیات ضبط کیا گیا ہے۔اس کے بعد مذکورہ دونوں ملزمان سے ضبط شدہ کوکین یہ منشیات کہاں سے لایا گیا اور یہ منشیات وہ کس کو دینے والے تھے اس بارے میں اور انہیں اس کام میں کس نے مدد کی ہے اس بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ مذکورہ کارروائی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے ۔

Continue Reading

(جنرل (عام

امیش شاہ ٹیرف اور بھارتیوں سے نفرت کے خلاف آواز اٹھائیں گے

Published

on

واشنگٹن : امریکی کانگریس کے منتخب رکن امیش شاہ نے ٹیرف کو واپس لینے اور ٹیرف سیٹنگ اتھارٹی کو وائٹ ہاؤس سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستانی نژاد امریکی کاروباریوں کو ڈیوٹیوں سے تکلیف پہنچ رہی ہے کیونکہ انہوں نے بڑھتی ہوئی ہندوستان مخالف نفرت کا مقابلہ کرنے کا عہد کیا تھا۔ بدھ کو ہندوستانی نامہ نگاروں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے (مقامی وقت)، شاہ نے کہا کہ کانگریس میں ان کے کام کے لیے اخراجات کو کم کرنا مرکزی اہمیت کا حامل ہوگا۔ انہوں نے انڈیا کاکس میں شمولیت کا بھی عہد کیا اور دلیل دی کہ ٹیرف کے تنازعات کو حل کرنے سے واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ “ان ٹیرفز کو واپس لانا، ٹیرف پر کانگریس کے اختیار کا اعادہ کرنا اور اسے وائٹ ہاؤس سے ہٹانا بھی اولین ترجیح ہو گی۔” شاہ نے کہا کہ ہندوستانی-امریکی کاروباری مالکان نے بار بار تبدیل ہونے والے ٹیرف کے اثرات کے بارے میں ان سے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خدشات ایریزونا میں کاروباری اداروں اور گھرانوں کو درپیش وسیع دباؤ کی عکاسی کرتے ہیں۔

“ہم تمام چھوٹے کاروباروں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، بشمول میرے ضلع کے تمام کاروبار۔” ان دباؤ کو واضح کرنے کے لیے، شاہ نے پیزا ہیون کے مالک کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو بیان کیا، ایک ریستوران جہاں وہ اکثر آتا ہے۔ الیکشن کے دن سے پہلے، اس نے اسے بتایا کہ ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اسے قیمتیں بڑھانے پر مجبور کر رہی ہیں کیونکہ پیزا کو چٹنی کی ضرورت ہے۔ شاہ نے اس اکاؤنٹ کو ٹیرف پر اپنی وسیع تنقید سے جوڑ دیا، یہ دلیل دی کہ ڈیوٹی بنیادی اشیا کی قیمت میں اضافہ کر رہی ہے۔ ہندوستان-امریکہ تعلقات کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک جمہوری نظام اور تعاون کو مضبوط کرنے کے مواقع کے ساتھ اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے استدلال کیا کہ ٹیرف نے تعلقات میں رگڑ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فوری ذمہ داریاں ان کے ضلع پر مرکوز ہوں گی، بشمول رہائش کے اخراجات، صحت کی دیکھ بھال اور ایریزونا کی پانی کی فراہمی۔

“یہ وہ ترجیحات ہیں جو ہمیں یہاں امریکی عوام کے لیے ٹھیک کرنے کے لیے بھیجی گئی تھیں، اور یہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوں گی۔” شاہ نے ہندوستان مخالف دشمنی کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ چھ ماہ سے ایک سال کے دوران اپنی زندگی میں کسی بھی چیز کے برعکس اضافہ دیکھا ہے۔ انہوں نے تبصروں کو ایک ایسی کمیونٹی کے لیے تکلیف دہ قرار دیا جس کے اراکین نے ملازمتیں پیدا کیں، ادویات میں خدمات انجام دیں اور پوری معیشت میں اپنا حصہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ اس دشمنی میں سے کچھ عوامی عہدے کے امیدواروں سے آئی تھی۔

انہوں نے ان تبصروں کو یاد کیا جو طلباء کو ان کی فٹ بال ٹیم کے لئے خوش کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ وہ شمال مغربی میں اپنے سالوں کے دوران خود کو ان کی جگہ پر تصور کر سکتے ہیں۔ شاہ نے کہا کہ منتخب عہدیداروں کو ایسی دشمنی کی مذمت کرنی چاہیے، متاثرہ کمیونٹیز کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے قانون سازی کے مواقع کا جائزہ لینا چاہیے۔ “کسی کو بھی غیر محفوظ محسوس نہیں ہونا چاہیے جب وہ عبادت کے لیے جائے”۔ صحت کی دیکھ بھال پر، شاہ نے ایک عوامی آپشن کی حمایت کی جس سے لوگوں کو میڈیکیئر خریدنے کی اجازت دی گئی۔ اس نے دلیل دی کہ یہ کوریج کو بڑھا سکتا ہے، نجی انشورنس پریمیم پر نیچے کی طرف دباؤ ڈال سکتا ہے اور میڈیکیئر کے مالیات کو مضبوط بنا سکتا ہے۔ “خریدنا ان کا انتخاب ہے۔ اور مجھے یقین ہے کہ اس سے صحت کی دیکھ بھال کے پریمیم کم ہوں گے۔” اس نے ریپبلکن کے زیر کنٹرول ریاستی مقننہ کے ذریعے قانون سازی کرنے کے اپنے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی خطوط پر کام کرنے کا بھی عہد کیا۔

“میں نے دو طرفہ انداز میں کام کرنے کا عہد کیا ہے، جیسا کہ میں نے اسٹیٹ ہاؤس میں کیا تھا۔” ایران جنگ پر، شاہ نے کہا کہ کانگریس کو اپنے اختیار کو دوبارہ قائم کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے اور ایندھن کی قیمتوں میں کمی لائے تنازعہ کو ختم کرنے پر زور دیا۔ شاہ کے خاندان کی جڑیں گجرات سے ملتی ہیں۔ ان کی والدہ بچپن میں ہی بمبئی چلی گئیں، جب کہ ان کے دادا کوچین چلے گئے اور چائے اور مسالوں کا کاروبار شروع کیا۔ شاہ نے کہا کہ اس نے بڑے ہوتے ہوئے دونوں شہروں کا دورہ کیا۔ اس کی والدہ نے 1969 میں ملواکی سکول آف انجینئرنگ میں امریکہ آنے کے لیے اسپانسر شپ حاصل کرنے کے بعد پڑھنا شروع کیا۔ شاہ نے اس خاندانی تاریخ کو سخاوت کی ایک مثال کے طور پر بیان کیا جس نے انہیں اس مقام تک پہنچانے میں مدد کی جہاں وہ آج کھڑے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کرلا ہلاؤ پل فائرنگ دو ملزمین گرفتار کشیدگی برقرار

Published

on

ممبئی کرلا ہلاؤ پل مکڈوالا کمپاؤنڈ میں فائرنگ اور قتل کے معاملہ میں پولس نے دو حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس میں ایک نابالغ بھی شامل ہے ملزم نیپال پوار نے اپنے ایک نابالغ دوست کے ہمراہ اس واردات کو انجام دیا تھا پولس نے دونوں کو پوائی علاقہ سے زیر حراست لیا تھا بعد ازاں انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے تفتیشی افسر دیپالی کلکرنی نے اس کیس کے معاملہ میں تکنیکی تفتیش کے ساتھ اپنی ٹیم کی رہنمائی کی اور بالآخر ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے. اس کے علاوہ الہ قتل دیسی ساخت کا ہتھیار بھی برآمد کیا گیا ہے جسے ملزم نے فائرنگ کے بعد تھوڑ کر اس کے مختلف حصے مختلف جگہ پھینک دئیے تھے اسے بھی برآمد کیا گیا ہے پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اسلئے اسی زاویے پر پولس کی تفتیش مرکوز ہے فی الوقت پولس نے اس معاملہ میں دو کو گرفتار کر لیا ہے.

اس فائرنگ کی واردات کی انجام دہی میں کس نے معاونت کی تھی اور ہتھیار کہاں سے لائے گئے تھے کس نے اس کے لئے مدد کی اس کی تفتیش جاری ہے دونوں ملزمین کی گرفتاری کے بعد اب پولس نے اس کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس فائرنگ کے بعد یہاں پولس اسٹیشن کے باہر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا گیا تھا اور احتجاجی مظاہرہ کے دوران پولس سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ ملزمین کو فورا گرفتار کیا جائے پولس نے اس معاملہ کو حل کرنے کےلیے کئی ٹیمیں تشکیل دی اور بعدازاں اسے کامیابی میسر آئی ہے دن دہاڑے فائرنگ کے بعد جائے وقوع کا معائنہ ایڈیشنل کمشنر ایسٹ ریجن دھننجے کلکرنی اور ڈی سی پی گنیش شندے نے کیا اس کے ساتھ فارنسک ٹیم نے بھی ثبوت جمع کئے ایک ٹیم میدان میں فعال تھی جس کے سبب جلد ہی ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ۶ ماہ میں یہ دوسری فائرنگ کی واردات تھی اس نظم و نسق کا قیام بھی پولس کےلئے ایک چیلینج تھا اور پولیس نے یہ کر ثابت کردیا کہ اگر ٹھان لیا جائے تو کوئی کام مشکل نہیں ہوتا اس سے قبل بھی اس خاندان کے اس شخص پر فائرنگ کی گئی تھی ۶ ماہ میں ایک ہی خاندان کے دو افراد کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے تھے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان