Connect with us
Friday,05-December-2025

سیاست

وزیراعظم نریندر مودی پنجاب میں 42 ہزار کروڑ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Published

on

modi

انتخابی ریاست اتر پردیش میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اب بدھ کے روز پنجاب کے فیروز پور کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ 42750 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں دہلی۔ امرتسر۔ کٹرا ایکسپریس وے، امرتسر ۔اونا سیکشن کو چار لین کا بنانا، مکرین۔ تلواڑہ نئی براڈ گیج ریلو لائن؛ فیروز پور میں پی جی آئی سیٹلائٹ سینٹر اور کپورتھلا اور ہوشیار پور میں دو نئے میڈیکل کالج شامل ہیں۔

دہلی۔ امرتسر۔ کٹرا کے 669 طویل ایکسپریس وے پر تقریبا 39500 کروڑ روپے کی لاگت آنے کا امکان ہے۔ اس سے دہلی سے امرتسر اور دہلی سے کٹرا کے سفر میں لگنے والا وقت آدھا ہو جائے گا۔ گرین فیلڈ ایکسپریس وے سلطان پور لودھی، گووندوال صاحب، کھدور صاحب، ترن تارن میں سکھوں کے اہم مذہبی مقامات اور کٹرا میں ہندوؤں کے مقدس مقام ویشنو دیوی کو جوڑے گا۔ اس کے علاوہ یہ ایکسپریس وے ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب اور جموں و کشمیر میں اہم اقتصادی مراکز مثلاً انبالہ، چنڈی گڑھ، موہالی، سنگرور، پٹیالہ، لدھیانہ، جالندھر، کپورتھلا، کٹھوعہ اور سانبا کو بھی جوڑے گا۔

امرتسر۔اونا سیکشن کی چار لین کا بنانے کا کام تقریباً 1700 کروڑ کی لاگت سے کیا جائے گا۔ یہ 77 کلو میٹر لمبا سیکشن امرتسر تا بھوٹا کے بڑے کوریڈور کا ایک حصہ ہے، جو کہ شمالی پنجاب اور ہماچل پردیش تک گیا ہے، جو کہ چار اہم قومی شاہراہوں یعنی امرتسر۔ بھٹنڈا۔ جام نگر اقتصادی کوریڈور، دہلی۔ امرتسر۔کٹرا ایکسپریس وے، نارتھ ساؤتھ کوریڈور اور کانگڑا۔ ہمیر پور۔ بلاسپور۔ شملہ کوریڈور کو کنکٹ کرے گا۔ اس سے گھومن، شری ہرگوبند پور اور پل پکتا ٹاؤن (یہاں پر مشہور گرودوارہ پل پکتا صاحب واقع ہے) میں مذہبی مقامات کی کنکٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم مکیریاں اور تلواڑہ کے درمیان تقریباً 27 کلو میٹر لمبی ایک نئی براڈ گیج ریلوے لائن کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جو 410 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کی جائے گی۔ یہ ریلوے لائن نانگل ڈیم ۔ دولت پور چوک ریلوے سیکشن کی ایک توسیع ہوگی۔ یہ ریلوے لائن علاقے میں ٹرانسپورٹیشن کا ایک آل ویدر ذریعہ فراہم کرائے گی۔

اس پروجیکٹ کی اسٹریٹجک اہمیت بھی ہے کیونکہ یہ جموں و کشمیر کے لیے ایک متبادل روٹ کے طور پر کام کرے گا، جوکہ مکیریاں میں موجودہ جالندھر۔ جموں ریلوے لائن کو جوڑے گا۔ یہ پروجیکٹ خصوصی طور پر پنجاب میں ہوشیار پور اور ہماچل پردیش میں اونا کے لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور یہ پہاڑی مقامات کے ساتھ ساتھ مذہبی اہمیت کے مقامات کے لئے بھی آسان کنکٹی وٹی فراہم کرائے گا۔

ملک کے تمام حصوں میں عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی کی وزیر اعظم کی کوشش کے مطابق پنجاب کے تین قصبوں میں نئے میڈیکل انفراسٹرکچر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ فیروز پور میں 100 بستروں والا پی جی آئی سیٹلائٹ سنٹر، 490 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ یہ انٹرنل میڈیسن، جنرل سرجری، آرتھوپیڈکس، پلاسٹک سرجری، نیورو سرجری، آبسٹیٹرک اور گائناکالوجی، پیڈیاٹرکس، آپتھیلمولوجی، ای این ٹی اور سائیکیاٹری۔ ڈرگ ڈی ایڈکشن سمیت 10 اسپیشالیٹیز میں خدمات فراہم کرائے گا۔ یہ سیٹلائٹ سینٹر فیروز پور اور قریبی علاقوں میں عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرائے گا۔

کپورتھلا اور ہوشیار پور میں دو میڈیکل کالج تیار کیے جائیں گے جن میں سے ہر ایک پر تقریباً 325 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، اور ان صلاحیت تقریباً 100 سیٹوں کی ہوگی۔ یہ کالج مرکز کی اسپانسرڈ اسکیم ’ڈسٹرکٹ /ریفرل ہاسپٹل کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کا قیام‘ کے مرحلہ III میں منظوری کئے گئے ہیں۔ اس سکیم کے تحت پنجاب کے لئے مجموعی طور پر تین میڈیکل کالج منظوری کئے گئے ہیں۔

جرم

ریپیڈو ایپ چلانے والی کمپنی کے ڈائریکٹر کے خلاف سرکاری لائسنس کے بغیر بائیک ٹیکسی سروس چلانے پر مقدمہ درج۔

Published

on

Rapido

ممبئی : نہرو نگر پولیس نے روپن ٹرانسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جو ریپیڈو ایپ کو چلاتی ہے، بغیر سرکاری لائسنس کے بائیک ٹیکسی خدمات فراہم کرنے پر۔ یہ کارروائی 3 دسمبر کو ممبئی ایسٹ آر ٹی او کی موٹر وہیکل انسپکٹر منیشا اشوک مور کی شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔ شکایت کے مطابق، 2 دسمبر کو، ایم وی آئی وکاس سمپت لوہکرے کی قیادت میں ایک انفورسمنٹ ٹیم نے کرلا نہرو نگر میں ایس ٹی ڈپو کے قریب اچانک چیکنگ کی۔ تحقیقات کے دوران، ریپیڈو ایپ کے ذریعے بک کیے گئے تین موٹر سائیکل سواروں کو غیر قانونی طور پر نجی دو پہیہ گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ پوچھ گچھ پر، سواروں نے 42 سے 44 روپے کے درمیان کرایہ وصول کرنے کی تصدیق کی۔ موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 66/192 کے تحت تینوں موٹر سائیکل مالکان اور سواروں پر 10،000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ لائسنس کی خلاف ورزی پر ایک شخص پر 500 روپے کا اضافی جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ ریپیڈو کے پاس مہاراشٹر حکومت یا ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا پٹرول سے چلنے والی بائیک ٹیکسیوں کو چلانے کا کوئی درست لائسنس نہیں ہے۔ اس کے باوجود، کمپنی مسافروں کو پرائیویٹ موٹر سائیکلوں پر لے جاتی ہے اور ایپ کے ذریعے پیسے کماتی ہے۔ حکام کے مطابق، ریپیڈو کی کارروائیوں سے موٹر وہیکل ایکٹ، تعزیرات ہند اور آئی ٹی ایکٹ کی کئی دفعات کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ پولیس نے موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 66، 93، 192اے، 193، 197، بی این ایل کی دفعہ 318 (3) اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66ڈی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں کوکین کے ساتھ نائیجریائی گرفتار

Published

on

ممبئی ؛ ممبئی پولس نے کوکین کےساتھ مالونی پولس اسٹیشن کی حدود میں ایک نائیجریائی کو گرفتار کرنےکادعوی کیا ہے اس سے قبضے سے ۱۸۰ گرام کوکین بھی ضبط کی گئی ہے ۔ پولس نے گشت کے دوران مانوچی اگواعرف اولیوار اگوا ۲۷ سالہ کی تلاشی لی اور اس کے قبضے سے کوکین برآمد کی گئی کوکین کے ساتھ نائیجریائی کے قبضے سے کل ۷۲ لاکھ کا اسباب ضبط کیا گیا ہے ۔ پولس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بابری مسجد کی شہادت کی 33 ویں برسی؛ رضا اکیڈمی کی اپیل پر شہر میں اذانیں دینے کا اعلان

Published

on

ممبئی، 5 دسمبر : بابری مسجد کی شہادت کی 33ویں برسی کے سلسلے میں رضا اکیڈمی نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز سنیچر 6 دسمبر 2025 کو شہر کے مختلف علاقوں میں دوپہر 3:45 بجے اذانیں دی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد اس تاریخی واقعے کی یاد تازہ رکھنا اور شہداء بابری مسجد کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔
تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ جن مقامات پر خصوصی طور پر اذان دی جائے گی ان میں شامل ہیں :
کھتری مسجد، بنیان روڈ
مینارہ مسجد، محمد علی روڈ کارنر
بھنڈی بازار، نیر مانڈوی پوسٹ آفس
رضا اکیڈمی نے عوامِ اہلِ سنت سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر بابری مسجد کی شہادت کو یاد کریں اور اس موقع پر اتحاد و امن کا پیغام عام کریں۔
یہاں یہ اپیل رضا اکیڈمی کے جنرل سکریٹری محمد سعید نوری نے کی ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com