سیاست
صدر شرد پوار پیر کو کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے
مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے سلسلے میں چل رہی کھینچ تان کے درمیان نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار پیر کو کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے سیاسی گلیاروں میں ایسی تذکرہ ہے کہ مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شیو سینا کے درمیان رضامندی قائم نہیں ہوتی ہے، تو کانگریس اور این سی پی شیو سینا کو حمایت دینے پر غور کر سکتی ہے۔مہاراشٹر میں حکومت بنانے اور محکموں کی تقسیم کے معاملے میں دونوں پارٹیوں میں تعطل برقرار ہے۔واضح رہے کہ مہاراشٹر میں حالیہ ہوئے اسمبلی انتخابات میں 288 سیٹوں میں سے بی جے پی نے 105 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ شیو سینا 56 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ ادھر سیاسی تعطل کے درمیان شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے این سی پی لیڈر اجیت پوار کو پیغام بھیجا تھا ۔ موبائل پر بھیجے گئے پیغام میں مسٹر راوت نے لکھا’’ نمسکار میں سنجے راوت، جے مہاراشٹر‘‘۔
(جنرل (عام
مہاراشٹر : پونے ضلع کے بارامتی ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ تباہ، طیارے کا انجن اچانک فیل ہوگیا اور اڑتا ہوا طیارہ اچانک نیچے آگرا۔

پونے : مہاراشٹر کے پونے سے بڑی خبر آئی ہے۔ یہاں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والا طیارہ تربیتی طیارہ تھا۔ حادثہ بارامتی کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملنے کے بعد دیہی پولیس فورس اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ بارامتی کے گاؤں گوجوابی کے قریب گر کر تباہ ہونے والا طیارہ ریڈ برڈ کمپنی کا 2 سیٹوں والا تربیتی طیارہ تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے میں فنی خرابی / انجن میں خرابی پیدا ہونے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی گئی۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
جرم
ممبئی : جے جے اسپتال میں ڈاکٹر کی خودکشی کے سبب سنسنی

ممبئی : جے جے اسپتال کے ڈاکٹر نے ذہنی تناؤ کے مرض کے سبب خودکشی کرلی۔ آج دوپہر ڈاکٹر ابھیاسنگھ نرسنگھ مورے نامی شخص نے جو ڈاکٹر نواس میں ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا, اس نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ ریڈیولاجی کے سال اول میں زیر تعلیم تھا اور سائیکو ٹراپک ادویات لے رہا تھا۔ اس نے ڈپریشن کی وجہ سے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
حج کمیٹی کی غفلت کے سبب حجاج کرام کو دشواریاں، اضافی دس ہزار روپیہ کی وصولی، ضروری کارروائی کی سی او حج کمیٹی کی اعظمی کو یقین دہانی

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کو حجاج کرام کو درپیش مسائل اور دشواریوں کے ازالہ کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او شہنواز سے ملاقات کر کے حجاج کرام کو درپیش دشواریوں کے ازالہ اور مشکلات کا تصفیہ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سی ای او کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ حجاج کرام سے جنگی صورتحال کے سبب ۱۰ ہزار روپیہ اضافی وصول کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جو اسمارٹ واچ عازمین حج کو دی گئی وہ ناکارہ ہے۔ اسمارٹ واچ کے لیے حجاج کرام سے اضافی ۵ ہزار روپیہ وصول کیا گیا تھا, اس کے باوجود یہ دستی گھڑی ناکارہ ہے, جبکہ یہی اسمارٹ واچ مارکیٹ بازار میں ۷ سو سے ۶ سو رپیہ میں دستیاب ہے۔ یہ الزامات بھی عازمین حج نے حج کمیٹی آف انڈیا پر عائد کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس گھڑی کی چارجنگ سمیت دیگر خرابیوں سے متعلق بھی شکایات موصول ہوئی ہے۔ اسی مسئلہ پر اعظمی نے سنٹرل حج کمیٹی کے سی ای شاہنواز سی سے حج ہاؤس میں ملاقات کی جس میں عازمین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر بات کی گئی۔ حجاج کرام نے شکایت کی کہ تقریباً 10,000 روپے زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، فراہم کردہ گھڑیوں کے لیے 5,000 وصول کیے گئے، جبکہ ان کی مارکیٹ قیمت تقریباً 700-800 ہے۔ بہت سے حجاج نے بتایا کہ گھڑیاں ٹھیک سے کام نہیں کر رہی تھیں اور ناقابل استعمال تھیں۔ سی ای او نے بغور باتیں سننے کے بعد یقین دلایا کہ گھڑیوں کا معائنہ کیا جائے گا اور درست معلومات فراہم کی جائیں گی۔
گزشتہ 20 سالوں سے حج کے دوران حج ہاؤس میں میں خدمت انجام دینے والے ملازمین کی برطرفی کا معاملہ بھی اعظمی نے سی ای او کے روبرو پیش کیا۔ عدالتی حکم کے باوجود انہیں دوبارہ برخاست کردیا گیا۔ ان ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سی ای او شاہنواز نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر کارروائی کا یقین دلایا۔ اس دوران وفد میں ریاستی ورکنگ صدر یوسف ابرہانی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
