(جنرل (عام
شہریت قانون کے خلاف مالیگاوں میں ایک اور تاریخی احتجاج کی تیاری
(وفا ناہید)
کل بعد نماز عشاء دفتر جماعت اسلامی مالیگاؤں میں جماعت اہل حدیث کے امیر مولانا شکیل فیضی کی صدارت میں کل جماعتی تنظیم و راشڑیہ مسلم مورچہ کی جانب سے ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا. میٹنگ کے اغراض مقاصد بیان کرتے ہوئے کل جماعتی تنظیم کے ترجمان صوفی ملت حضرت صوفی غلام رسول قادری نے فرمایا کہ کل جماعتی تنظیم و راشڑیہ مسلم مورچہ کی مشترکہ میٹنگ اسلیے طلب کی گی ہے کہ گذشتہ روز لکھنو بھوجن کرانتی مورچہ اور راشٹریہ مسلم مورچہ بامسیف سمیت اقلیتی تنظیموں کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں مردم شماری کے لیے محلہ واری کمیٹی اور NPR. CAA.. NRC جسے کالے قانون کی واپسی کے لئے تحریک کھڑی کرنا اور 25 مارچ کو بامسیف کے بھارت بند کو حمایت دینا جسے عنوانات پر بات ہوئی. راشڑیہ مسلم مورچہ کے قومی صدر مولانا عبدالحمید ازہری نے کرناٹک کے ایک مہینے کے دورے کی رپورٹ پیش کی اور کالے قانون کے خاتمے کیلئے مسلمانوں کے ساتھ ادیواسی. دلت. او بی سی. ایس ٹی سمیت برادران وطن کو تحریک میں شامل کرنے پر اتفاق ظاہر کرتے ہوئے عوام سے مخاطب ہو کر تحریک کو کامیاب کرنے کے لیے قربانی دینے کی بات کہی.بزرگ عالم دین حضرت مولانا عبدالحمید ازہری نے اپنے دو ٹوک انداز میں کہا کہ زر خرید غلام میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہوجنکرانتی مورچہ کی خبریں اخبارات سے غائب رہتی ہیں. بابری مسجد اور طلاق ثلاثہ بل کے تناظر میں آپ نے کہا کہ یہ سارے اہم فیصلے کورٹ سے کروائے گئے ہیں. بہوجن کرانتی مورچہ اور بامسیف کی طاقت کو ابھی بھی محسوس نہیں کی جارہی ہے. برہمن واد کا ڈی این اے کا ٹسٹ کیا گیا تو بھارتی ثابت نہیں ہوا. برہمنوں کا ڈی این اے ٹسٹ یہودیوں سے میل کرتا ہے. مولانا فیروز اعظمی (جماعت اسلامی) نے کہا کہ ہم سب کو اور زیادہ بیداری کے ساتھ اتحاد کی ضرورت ہے. حاجی حنیف صابر (خانقاہ مسجد اشرفیہ) نے کہا کہ ہر حال میں کالے قانون کے خلاف تحریک جاری رہنا چاہیے. مولانا فضل الرحمن (جماعت اہل حدیث) نے کہا کہ وامن مشرام صاحب کی آمد پر تحریک میں جان پیدا ہونگی. خلیل عباس (شامنامہ) مختار عدیل (انقلاب) نے کہا کہ وامن مشرام صاحب کو مارچ کے مہینے میں مدعو کیا جائے اور 25 مارچ بھارت بند کو بھرپور تائید و حمایت دی جائے.حاجی یوسف الیاس کو قومی صدر راشٹریہ مسلم مورچہ مولانا عبدالحمید ازہری نے راشڑیہ مسلم مورچہ ضلع ناسک کا صدر منتخب کرتے ہوئے لیٹر دیا. اور جاوید انور کو شمالی مہاراشٹر کا سیکرٹری منتخب کرتے ہوئے انہیں لیٹر دیا. لیٹر ملنے پر حاجی یوسف الیاس اور جاوید انور نے وامن مشرام کی آمد پر ایک شاندار پروگرام کرنے کا اظہار کیا.صوفی انیس احمد قادری (سنی جمعتہ السلام) عمران راشد (رسائٹ ٹوڈے) صوفی جمیل قادری ٹیلر. سید بشیر. سہراب اعظمی ڈاکٹر انیس احمد انصاری. منصور انصاری. پروفیسر نسیم قریشی. مولانا عبدالعظیم فلاحی (امیر جماعت اسلامی) مفتی شعیب نے بھی اظہار خیال کیا اور مردم شماری کے سلسلے میں NPR کے بائیکاٹ پر اور تحریک میں برادران وطن کو شامل کرنے پر اتفاق ظاہر کیا. مولانا عبدالباری قاسمی (جمعتہ العلماء) نے کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں و راشڑیہ مسلم مورچہ کی مشترکہ مٹینگ کو تحریک کی کامیابی کا ضامن بتایا. سینئر سیاست داں سید بشیر اور راشڑیہ جنتا دل کے صدر فاروق فردوسی نے 25 مارچ کو بھارت بند کے موقع پر مالیگاوں شہر کو مکمل کرنے کے لئے اپنے نیک مشوروں سے نوازا. کل کی اس میٹنگ میں سیاسی سماجی مذہبی سخصیات نے شرکت کی. آخر سنی جمعتہ السلام مالیگاؤں کے حافظ محمد اسماعیل اشرفی نے دعا کی میٹنگ کا اختتام ہوا.
ممبئی پریس خصوصی خبر
گرانٹ روڈ کے بار پر چھاپہ: ممبئی کرائم برانچ کی بڑی کارروائی

ممبئی، 11 اپریل — گرانٹ روڈ کے مقامی رہائشیوں کی مسلسل شکایات کے بعد ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے ایک ریسٹورنٹ بار پر کامیاب چھاپہ مار کر مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کا پردہ فاش کیا ہے۔
گزشتہ کئی دنوں سے مقامی لوگ ممبئی پولیس اور مختلف میڈیا اداروں سے مدد کی اپیل کر رہے تھے۔ رہائشیوں کے مطابق، “سینوریتا” نامی بار میں ریسٹورنٹ کی آڑ میں فحش ڈانس کروایا جا رہا تھا۔ یہ بھی الزام ہے کہ بار میں گاہکوں کو پچھلے دروازے سے خفیہ طور پر داخلہ اور اخراج دیا جاتا تھا، اور یہ سرگرمیاں پوری رات جاری رہتی تھیں۔
مقامی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان سرگرمیوں کے دوران بڑی مقدار میں رقم کا لین دین ہوتا تھا اور صرف جان پہچان والے گاہکوں کو ہی اندر آنے کی اجازت دی جاتی تھی۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ممبئی پریس نے اس معاملے کی اطلاع ممبئی پولیس کے اعلیٰ حکام کو دی۔
شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اعلیٰ حکام نے کرائم برانچ کو اس غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دیے۔ اس کے بعد کرائم برانچ یونٹ 2 نے ڈی۔بی۔ مارگ پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے “سینوریتا بار” پر چھاپہ مارا۔
یہ کارروائی پولیس انسپکٹر تیجنکر، پولیس انسپکٹر پرشانت گاوڑے اور ان کی ٹیم کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی۔
چھاپے کے دوران:
8 لڑکیوں کو موقع سے ریسکیو کیا گیا۔
پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ممبئی پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو پرمٹ اور لائسنس کے لیے مراٹھی لازمیت قطعا درست نہیں, پہلے مراٹھی زبان سکھائی جائے : ابوعاصم

ممبئی : مہاراشٹر میں رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کیلئے پرمٹ اور لائسنس کے لئے مراٹھی لازمیت درست نہیں ہے ہر صوبہ کی اپنی زبان ہے یہ لازمی ہونی چاہئے, لیکن اس سے قبل اگر مراٹھی کو لازمی کرنا ہے تو پہلے مراٹھی زبان سکھانے کے لیے اسکول کھولی جائے اور ان لوگوں کو مراٹھی سکھائی جائے جو اس سے نابلد ہے۔ ہر ملک میں اپنی زبان بولی جاتی ہے تو ملک کی زبان ہندی کہاں بولی جائے گی۔ اس ملک کی ہر ریاست کی اپنی زبان ہے جیسے مہاراشٹر میں مراٹھی، کیرالہ میں ملیالم، آسام میں آسامی لیکن کسی کو کوئی بھی زبان بولنے پر مجبور کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ مراٹھی سیکھنا چاہتے ہیں تو انھیں کتابیں دیں، انھیں کلاسیں دیں، انھیں مجبور نہ کریں ملک میں بے روزگاری عام ہے اگر کوئی دیگر ریاست سے ممبئی اور مہاراشٹر میں آتا ہے تو اس کو روزی روٹی کمانے کا حق ہے اس کے باوجود صرف مراٹھی کی لازمیت کی شرط عائد کرنا قطعی درست نہیں ہے, روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی ضروری ہے ریاست میں اگر مراٹھی کو لازمی درجہ حاصل ہے تو اس کے لیے اس زبان کو سکھانے کے لیے انہیں کلاسیز دینی چاہئے نہ کہ مراٹھی کے نام پر سیاست کی جائے اس سے ریاست کی شبیہ بھی خراب ہوتی ہے, کیونکہ مراٹھی زبان سے نابلد باشندوں پر کئی مرتبہ تشدد بھی برپا کیا گیا ہے اس لئے ایسے حالات نہ پیدا کئے جائے اور ایسی صورتحال پیدا نہ ہو اس کے لیے ریاست کی زبان انہیں سکھائی جائے اور پھر انہیں لائسنس اور پرمٹ فراہم کیا جائے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : اشوک کھرت کیس نے ریاست بھر میں ہلچل مچا دی، پرتیبھا چاکنکر بھی دائرہ تفتیش میں، نت نئے انکشافات

ممبئی : ڈھونگی بابااشوک کھرت کیس ریاست بھر میں بہت مشہور ہےمتاثرہ خاتون نے ناسک کے ایک دھوکہ باز اشوک کھرات کے خلاف تشدد کی شکایت درج کرائی تھی۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ اس دوران ایک ایک کر کے اس کے کارنامے سامنے آنے لگے ہیں۔ اس سے بڑی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ اب تک اس کے خلاف خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور دھوکہ دہی کے کئی مقدمات درج ہیں۔ اس معاملے میں ایک ایس آئی ٹی کا تقرر کیا گیا ہے، اور ایس آئی ٹی اس سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔ اب اس معاملے میں ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ اس معاملے میں روپالی چاکنکر کی بہن پرتیبھا چاکنکر کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ شرڈی پولیس نے پرتیبھا چاکنکر کو نوٹس بھیجا ہے۔ شرڈی پولس نے دھوکہ باز اشوک کھرات کے معاملے میں پرتیبھا چاکنکر کو آج نوٹس جاری کیا ہے۔ دھوکہ باز اشوک کھرات کے خلاف شرڈی میں منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ جب اس معاملے کی تفتیش جاری تھی، پولیس کو چونکا دینے والی معلومات ملی۔ سمتا پتسنتھا میں کئی اکاؤنٹس ہیں، جو مختلف لوگوں کے نام پر ہیں، لیکن نامزد خود اشوک کھرات ہیں۔ ان کھاتوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی لین دین کی گئی ہے۔ پرتیبھا چاکنکر اور ان کے بیٹے کے بھی سمتا پتسنتھا میں چار کھاتے ہیں۔ ان تمام کھاتہ داروں کے بیانات لینے کا کام جاری ہے۔ اس معاملے میں اب تک 33 کھاتہ داروں نے اپنے بیانات درج کرائے ہیں پرتیبھا چاکنکر کو اب اپنا بیان دینے کے لیے شرڈی پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونا پڑے گا۔ شرڈی پولیس نے پرتیبھا چاکنکر کے دو پتوں پر ڈاک کے ذریعے نوٹس بھیجے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ اگلے پانچ دنوں میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے حاضر ہوں۔ اس لیے اب پرتیبھا چاکنکر کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے شرڈی پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونا پڑے گا۔ اس دوران اشوک کھرات کے ساتھ فوٹو سامنے آنے سے ریاست میں کچھ لیڈروں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
