ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی کے ورلی علاقے میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دعائیہ اجتماع، اتحاد و یکجہتی پر زور

ممبئی ورلی : ممبئی کی تاریخی حسینی اشرفی مسجد میں فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں ایک خصوصی دعائیہ اجتماع منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام، مشائخ عظام، سماجی کارکنان اور عام عوام نے شرکت کی۔ اس روحانی اجتماع کا مقصد فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے حق میں دعائیں کرنا تھا۔ اس بابرکت محفل کی صدارت جید عالم دین حضرت علامہ سید معین الدین اشرفی عرف معین میاں نے فرمائی، جبکہ معروف اسلامی تنظیم رضا اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری الہاج محمد سعید نوری سمیت دیگر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔ اجتماع میں فلسطینی عوام پر جاری مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور عالم اسلام کے اتحاد و یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
: فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا فریضہ
اپنے خطاب میں حضرت علامہ سید معین الدین اشرفی نے کہا،
“فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے لیے ہمیں اپنی کوششیں تیز کرنی ہوں گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ پوری امت مسلمہ کو باہمی اختلافات بھلا کر فلسطینی عوام کی مدد کے لیے متحد ہونا چاہیے اور عالمی سطح پر فلسطین کے حق میں مؤثر آواز بلند کرنی چاہیے۔
مسلسل دعاؤں اور عملی اقدامات کی ضرورت :
الہاج محمد سعید نوری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،
“فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے صرف دعائیں کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات بھی ضروری ہیں۔ ہمیں ہر ممکن طریقے سے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانی ہوگی، چاہے وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہو یا عالمی فورمز پر احتجاج کے ذریعے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ فلسطین کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کریں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی اپنائیں۔
اجتماع میں شرکت کرنے والوں کا عزم :
اجتماع میں شریک عوام نے ہاتھ اٹھا کر اللہ کے حضور فلسطینی بھائیوں کی مدد اور اسرائیلی مظالم کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ مقررین نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جاتی رہے گی اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یگانگت کو فروغ دیا جائے گا۔ یہ دعائیہ اجتماع اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ پوری امت مسلمہ کو فلسطین کے حق میں مزید مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور عملی جدوجہد کرنی چاہیے تاکہ فلسطینی عوام کو ان کا حق مل سکے اور مسجد اقصیٰ کی حرمت برقرار رہے۔
سیاست
مہاراشٹر مراٹھی ہندی تنازع قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سخت کارروائی ہوگی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس

ممبئی مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ہندی مراٹھی لسانیات تنازع پر یہ واضح کیا ہے کہ لسانی تعصب اور تشدد ناقابل برداشت ہے, اگر کوئی مراٹھی زبان کے نام پر تشدد برپا کرتا ہے یا قانون ہاتھ میں لیتا ہے, تو اس پر سخت کارروائی ہوگی, کیونکہ نظم و نسق برقرار رکھنا سرکار کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا روڈ ہندی مراٹھی تشدد کے معاملہ میں پولس نے کیس درج کر کے کارروائی کی ہے۔ مراٹھی اور ہندی زبان کے معاملہ میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کی سفارش پر طلبا کے لئے جو بہتر ہوگا وہ سرکار نافذ العمل کرے گی کسی کے دباؤ میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی زبان کی سفارش خود مہاوکاس اگھاڑی کے دور اقتدار میں کی گئی تھی, لیکن اب یہی لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ عوام سب جانتے ہیں, انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ۵۱ فیصد مراٹھی ووٹ اس الیکشن میں حاصل ہوئے ہیں۔ زبان کے نام پر تشدد اور بھید بھاؤ ناقابل برداشت ہے, مراٹھی ہمارے لئے باعث افتخار ہے لیکن ہم ہندی کی مخالفت نہیں کرتے, اگر دیگر ریاست میں مراٹھی بیوپاری کو کہا گیا کہ وہاں کی زبان بولو تو کیا ہوگا۔ آسام میں کہا گیا کہ آسامی بولو تو کیا ہوگا۔ انہوں نے قانون شکنی کرنے والوں پر سخت کارروائی ہوگی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ترکی کے لمین میگزین میں گستاخانہ خاکے کی اشاعت کے خلاف رضا اکیڈمی کا احتجاج

ممبئی : ترکی کے معروف “لمین میگزین” میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے منسوب گستاخانہ خاکہ شائع کیے جانے پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج بعد نماز جمعہ ممبئی کے سیفی جوبلی اسٹریٹ واقع ہانڈی والی مسجد میں رضا اکیڈمی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس احتجاج کی قیادت رضا اکیڈمی کے سربراہ اسیر مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری اور مولانا اعجاز احمد کشمیری نے کی۔ مظاہرے میں سینکڑوں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی اور گستاخانہ خاکے کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
اس موقع پر الحاج محمد سعید نوری نے کہا : “نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی پوری امت مسلمہ کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔ ہم ترک حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس گستاخ میگزین کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے عناصر کو سخت سزا دے۔”
مقررین نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسے گستاخانہ اقدامات کے خلاف ٹھوس عالمی قانون سازی کریں تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی جرأت نہ کر سکے۔ احتجاج کے دوران شرکاء نے نعرۂ تکبیر اللہ اکبر”لبیک یا رسول اللہ ﷺ جیسے نعرے بھی لگائے، لیکن پورا احتجاج پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔
سیاست
مہاراشٹر میں مراٹھی کے نام پر تشدد ناقابل برداشت، وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کارروائی کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

مہاراشٹر سماجواری پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے مراٹھی بنام ہندی تنازع اور تشدد کے خلاف ریاستی وزیر اعلی دیویندرفڑنویس سے مطالبہ کیا ہے کہ مراٹھی زبان کے نام پر تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اتربھارتی یہاں ممبئی میں کام کاج کی غرض سے آتے ہیں, ان کے بغیر ممبئی کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ لیکن لسانیات کے نام پر ان پر تشدد عام ہو گیا۔ ایم این ایس کے ہندی زبان اور اتربھارتیوں کے تشدد پر اعظمی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پر اس پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مراٹھی زبان کے نام پر شمالی ہند کے باشندوں کے خلاف نفرت اور تشدد کی سیاست کی جا رہی ہے۔ ممبئی میں روزی کمانے کے لیے آنے والے غریبوں کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے, یہ غنڈہ گردی صرف غریبوں پر ہو رہی ہے، کسی بڑے کارپوریٹ پر تشدد کیوں نہیں برپا کیا جارہا ہے, غریبوں پر ہی یہ تشدد کیوں؟ یہ سوال اعظمی نے کیا ہے کہ میں اپنے قومی صدر محترم سے اکھلیش یادو جی سے اپیل کرتا ہوں کہ نفرت کی اس سیاست کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز حق بلند کر کے اتربھارتیوں کو انصاف دلائے اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کی مبینہ پالیسی پر حکومت سے سوال کریں۔
میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اعظمی نے مراٹھی کے نام پر تشدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا