Connect with us
Monday,18-August-2025
تازہ خبریں

سیاست

پولس نے بڑی تعداد میں کانگریس لیڈروں کو حراست میں لے لیا

Published

on

arrest

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش کیے جانے کے خلاف کانگریس کارکنوں نے پیر کو دہلی میں زبردست احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں اور کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔
مسٹر گاندھی ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے وہ پارٹی ہیڈکوارٹر 24 اکبر روڈ پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں کانگریس لیڈران اور کارکنان موجود تھے۔ اس دوران ان کے ساتھ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی پارٹی ہیڈ کوارٹر سے مسٹر گاندھی کے ساتھ ای ڈی آفس سے روانہ ہوئیں۔
ہیڈ کوارٹر میں پارٹی لیڈردگ وجے سنگھ، پرمود تیواری، جے رام رمیش، کے سی وینوگوپال، ہریش راوت، مکل واسنکاس، اشوک گہلوت، پی ایل پونیا، گورو گوگوئی، پون کھیڑا، شعبہ مو اصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بتایا کہ انہیں احتجاج میں کس طرح شامل ہونا ہے۔
جب مسٹر گاندھی ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے تو مشتعل کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے دہلی میں مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے کے الزام میں تغلق روڈ پولس نے لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری، جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، پارٹی لیڈر دیپیندر سنگھ ہڈاکو اور مندر مارگ پولیس نے رجنی پاٹل، اکھلیش پرتاپ سنگھ، ایل ہنومانتا سمیت کئی دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔
پارٹی جنرل سکریٹری واڈرا مسٹر گاندھی کو ای ڈی کے دفتر میںچھوڑنے کے بعد تغلق روڈ پولیس اسٹیشن گئیں جہاں مسٹر گاندھی کی پیشی کے خلاف احتجاج کرنے والے رہنماؤں کو حراست میں رکھا گیا ہے۔

(Monsoon) مانسون

ممبئی میں اچھی بارش سے بی ایم سی حکام خوش، موسلا دھار بارش سے تلسی جھیل بھر گئی، ممبئی والوں کی پریشانی دور، جانیں سب کچھ

Published

on

Veternah Lake

ممبئی : مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں بارش کی واپسی کے ساتھ ہی جھیلیں پانی سے بھر گئیں۔ ایک اندازے کے مطابق ممبئی کی جھیلیں 90.68 فیصد تک بھر چکی ہیں۔ یہ گزشتہ تین دنوں میں اچھی بارش کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس کے بعد اب ممبئی میں پانی کی کشیدگی ختم ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے مستقبل میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ ممبئی کو پانی فراہم کرنے والی 7 جھیلوں میں پانی کا کافی ذخیرہ ہے۔ اگر اسی طرح بارش ہوئی تو باقی جھیلیں بھی اوور فلو ہو جائیں گی اور بہنے لگیں گی۔

تلسی جھیل سنیچر کی شام سے پانی میں بہہ رہی ہے۔ اس سے قبل مدھیہ ویترنا، مودک ساگر اور تانسا جھیلیں بہہ چکی تھیں۔ تلسی جھیل میں زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 804.60 کروڑ لیٹر (8,046 ملین لیٹر) ہے۔ اب صرف اپر ویترنا، بھاتسا اور وہار جھیلوں کو بھرنا باقی ہے۔ یہ تینوں جھیلیں بھی جلد بھرنے کے دہانے پر ہیں۔ اپر ویترنا 86.48 فیصد، بھاتسا 89.23 فیصد اور وہار جھیل 89.92 فیصد بھری ہوئی ہے۔ بی ایم سی انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کی بنیاد پر پیش گوئی کی ہے کہ اگر بارش اسی طرح جاری رہی تو جلد ہی تمام جھیلیں بہہ جائیں گی۔ اس سے ممبئی کے باشندوں کو سال بھر پانی کی فراہمی یقینی ہو جائے گی۔ درمیان میں بادلوں کے پریشان ہونے کی وجہ سے ایک پریشانی تھی کہ ممبئی کی پیاس بجھانے والی جھیلیں کب بھریں گی؟

تلسی جھیل ایک میٹھے پانی کی جھیل ہے جو شمالی ممبئی میں واقع ہے۔ یہ ممبئی کی دوسری سب سے بڑی جھیل ہے۔ یہ ممبئی کی پیاس بجھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تلسی جزیرہ سلیٹ کی تین جھیلوں میں سے ایک ہے۔ دیگر دو پوائی جھیل اور وہار جھیل ہیں۔ تلسی اور وہار دونوں جھیلیں گھنے جنگلات والے سنجے گاندھی نیشنل پارک میں واقع ہیں، جسے بوریولی نیشنل پارک بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جھیل سڑک کے ذریعے ممبئی سے 32 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ یہ جھیل سنجے گاندھی نیشنل پارک کے اندر واقع ہے، اس لیے جھیل میں عام لوگوں کا داخلہ ممکن نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ جھیل زیادہ آلودگی کا شکار نہیں ہے۔

Continue Reading

جرم

جلگاؤں سلیمان خان ہجومی تشدد ملزمین پر سخت کارروائی کا مطالبہ، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا جلگاؤں دورہ اہل خانہ سے ملاقات و اظہار ہمدردی

Published

on

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے جلگاؤں جامنیر میں مسلم نوجوان سے ہجومی تشدد پر سخت کاررائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولس کی تفتیش پر بھی شبہ ظاہر کیا ہے اور اہم ملزمین کو بچانے کا الزام بھی اہل خانہ نے عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلگاؤں جامنیر میں سلیمان خان پر ہجومی تشدد اس کی کیا غلطی تھی صرف یہی کہ وہ مسلمان تھا اس لئے اس میں ملوث خاطیوں پر مکوکا کا اطلاق کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ۲۰۱۴ سے نفرت کا ماحول عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے۔ چار پانچ گھنٹے تک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ان فرقہ پرستوں اور غنڈوں کی اتنی ہمت کہ وہ سرعام ایک نوجوان کو نشانہ بنائے مسلم نوجوان کے قتل کے معاملہ میں ایس آئی ٹی انکوائری کے ساتھ خاطیوں کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ کیس کو پختہ کرنے کا بھی مطالبہ ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے۔ چشم دید گواہ کے مطابق گرفتاری عمل میں لائی جائے جو تشدد میں ملوث ہے, وہ سب یہاں کے رکن اسمبلی کے کارکن ہے انہیں بچانے کی کوشش جاری ہے۔ یہ افسوس کی بات ہے کہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے, انگریزوں کے تلوے چاٹنے والے برسراقتدار ہے۔ مسلم لڑکیوں کو ہٹاؤ یہ پمفلٹ تقسیم کیا جارہا ہے اس پر بھی کارروائی ہو نی چاہئے۔

‎آج مہاراشٹر سماجوادی پارٹی رہنما ابوعاصم اعظمی نے جامنیر میں سلیمان کے خاندان سے ملاقات کی، جسے بنیاد پرستوں نے اس کے خاندان کے سامنے صرف ایک غیر مسلم لڑکی سے بات کرنے پر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ اعظمی نے مقتول کے گھر والوں سے اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ میں ایک باپ کی آنکھوں میں نفرت کی آگ میں اپنے جوان بیٹے کو کھونے کا درد اور ماں کی سسکیوں میں بے بسی دیکھی۔ میں نے سوگوار خاندان کو یقین دلایا کہ ہم ہر ممکن تعاون کریں گے۔

جلگاؤں پولس سے ملاقات کی اورخاندان کے ذریعہ نامزد 2 اہم ملزمین کے خلاف گرفتاری اور کارروائی میں تاخیر پر جواب طلب کیا۔ اس کے ساتھ ہی ابوعاصم اعظمی نے ‎کسی بھی مردہ بیٹے کو واپس نہیں لایا جاسکتا لیکن سوگوار خاندان کے لیے میں وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سلیمان کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپے کی مالی امداد کرے، خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی خاطیوں بخشا نہ جائے ایس آئی ٹی تشکیل دی جائے اور ملزموں کے خلاف مکوکا کے تحت کارروائی کی جائے۔

ریاست میں اقتدار کے لیے پھیلائی جا رہی نفرت براہ راست نفرت انگیز تقاریر سے نفرت انگیز جرائم کو جنم دے رہی ہے۔ میں وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نفرت کے خلاف قانون بنایا جائے اور ان کے وزراء پر مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی پر پابندی لگائی جائے۔ ‎آج ریاست کو نفرت کے خلاف قانون کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ جب تک نفرت انگیز تقاریر بند نہیں ہو گی، نفرت پر مبنی جرائم پر قدغن لگانا ممکن نہیں ہے ۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی میں بارش عام شہری زندگی مفلوج… ریڈ الرٹ، بی ایم سی اور پولس الرٹ اسکولوں میں تعطیل، نشیبی علاقے زیر آب، سیلابی کیفیت، ٹرین خدمات متاثر

Published

on

Rain

ممبئی : ممبئی شہر و مضافات میں موسلادھار بارش کے سبب عام شہری نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔ سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو گئی, اندھیری سب وے پانی بھر جانے کے سبب بند کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارش کا سلسلہ ہنوز جاری رہے گا اور اس لئے ممبئی شہر میں بی ایم سی اور پولیس نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ممبئی کے ماٹونگا سائن، دادر، وکرولی، چمبور، سمیت دیگر علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا, اتنا ہی نہیں چمبور میں حادثہ ٹل گیا, کیونکہ یہاں سے مکینوں کو خالی کروایا گیا۔ ممبئی میں بارش کا قہر جاری ہے, ماٹونگا اور سائن کے علاقے میں کئی علاقے زیر آب آگئے۔ اس دوران پولس نے بارش سے متاثر اسکولی بچوں کو بحفاظت باہر نکالا اور انہیں اسکول بس میں گھر روانہ کیا۔ ممبئی پولس سڑکوں پر اہلیان ممبئی اور متاثرین کی امداد میں فعال نظر آئی۔ ممبئی پولس کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ ممبئی میں بارش کا سلسلہ بتدریج جاری ہے, حالات سیلابی کیفیت میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ کرلا، لائپ روڈ، شیتل تالاب ساکی ناکہ اندھیری جیسے نشیبی علاقے زیر آب ہو گئے, ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی نے تمام وارڈ افسران کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا ہے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ممبئی میں شدید بارش (ریڈ الرٹ) کی وارننگ کی وجہ سے طلباء کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ممبئی کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں آج بروز پیر، 18 اگست 2025 کو دوپہر کے سیشن کے لیے چھٹی تعطیل دیدی گئی۔ میونسپل کمشنر کی تمام نظام کو اچھی طرح سے لیس رکھنے کی ہدایت دی ہے, شہریوں سے اپیل ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلیں

کسی بھی ضرورت کی صورت میں، یہ درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مدد اور سرکاری معلومات کے لیے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مرکزی کنٹرول روم کے ہیلپ لائن نمبر 1916 پر رابطہ کریں۔ ممبئی بی ایم سی نے بارش کا ریکارڈ پیش کیا ہے, جس میں سرفہرست 10 مقامات ایسے ہیں جہاں آج (18 اگست 2025) صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک (4 گھنٹے) سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

(بارش ملی میٹر میں ریکارڈ کی گئی) چیمبر فائر اسٹیشن – ملی میٹر 140.80
‎رین فال پائپ لائن ورکشاپ، دادر – 139.60ملی میٹر
‎بی نادکرنی پارک میونسپل اسکول، وڈالا – 133.20 ملی میٹر ورلی سی فیس میونسپل اسکول، ورلی ملی میٹر، 133.20
‎ساوتری بائی پھولے میونسپل اسکول، ورلی ناکہ – ملی میٹر 130.40
‎آدرش نگر اسکول، ورلی – 128.80 ملی میٹر
‎فروزبیری ریزروائر، ایف ساؤتھ آفس – 118.80 ملی میٹر

‎سٹی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ، پریل – ملی میٹر 116.80، ڈسٹرکٹ کلکٹر کالونی میونسپل اسکول، چیمبور – ملی میٹر 116.80 ایف ساؤتھ وارڈ آفس، پریل – ملی میٹر 113.5 بارش درج کی گئی ہے۔ بی ایم سی نے بتایا ہے کہ ۲۰ اگست تک بارش کا سلسلہ بتدریج جاری رہنے کی پیشگوئی محکمہ موسمیات نے جاری کی ہے۔ بارش کے سبب عام شہری نظام ذرائع نقل وحمل بری طرح سے متاثر رہا۔ ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی ٹرینیں بھی تاخیر سے چلائی گئی اور مسافروں کو گھنٹوں ٹرینوں میں انتظار کرنا پڑا۔ پٹریوں پر پانی جمع ہونے کے سبب ٹرینوں کی رفتار پر بھی یریک لگ گیا اور تینوں لائنوں پر سروسیز متاثر رہی۔

ممبئی میں گزشتہ شب سے جاری بارش ممبئی میں ۳۷ ملی مٹر مضافات شمالی میں ۳۸ ملی میٹر نارتھ شمالی مضافات میں ۲۹ ملی میٹر اور مغربی مضافات میں ۲۹ ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com