Connect with us
Monday,07-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

جنسی زیادتی کے ارادے سے بچوں کو چھونا پوکسو جرم : سپریم کورٹ

Published

on

supream court

سپریم کورٹ نے جمعرات کو بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ کسی بچے کو جنسی زیادتی کے ارادے سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر چھونا پوکسو کے قانون کے تحت جرم ہے، اور اس کے قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے جنسی ہراسانی سے متعلق ایک معاملے میں اپنے 19 جنوری کے فیصلے میں کہا تھا کہ ’اسکن ٹو اسکن ٹچ‘ یعنی جسم کو براہ راست چھونا پوکسو ایکٹ کے تحت الزامات عائد کرنے کے لیے لازمی ہے۔ سپریم کورٹ کے سامنے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا کہ پوکسو ایکٹ کی مختصر اور غلط تشریح کی گئی ہے۔ اس کے نتائج مستقبل میں بہت خطرناک ہوں گے، اس لیے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

جسٹس یو یو للت، جسٹس ایس رویندر بھٹ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے عرضی گزاروں کی دلیلوں کو مناسب ٹھہرایا اور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔ تین ججوں کی بنچ نے کہا کہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کی نیت سے کسی بھی طرح سے بچے کے جنسی اعضاء کو چھونے کے عمل کو پوکسو ایکٹ کی دفعہ 7 کے دائرے سے نہیں نکالا جا سکتا۔ کسی بھی طرح غلط نیت سے چھونا جرم ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں ملزمان کو سخت سزا دینے کی ہدایت کی۔

جسٹس للت اور جسٹس ترویدی کا فیصلہ الگ الگ پڑھا گیا۔ فیصلہ پڑھتے ہوئے، جسٹس نے کہاکہ ہم نے محسوس کیا ہے کہ جب مقننہ نے واضح ارادہ ظاہر کیا ہے تو عدالتیں اس شق میں ابہام کی صورتحال پیدا نہیں کر سکتیں۔ جسٹس بھٹ نے اپنا فیصلہ دونوں ججوں کے فیصلے کے موافق سنایا۔

بنچ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ جنسی زیادتی کے لیے ارادہ ضروری ہے نہ کہ بچے کے جسم کے ساتھ واضح یا غیر واضح جِلدی لمس۔ عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال، مہاراشٹر حکومت اور قومی خواتین کمیشن اور دیگر فریقوں کے دلائل سننے کے بعد 30 ستمبر کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال، مہاراشٹر اسٹیٹ کمیشن برائے خواتین، قومی خواتین کمیشن اور دیگر نے عدالت عظمیٰ میں عرضیاں دائر کرکے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ 27 جنوری کو سپریم کورٹ نے متنازعہ فیصلے پر روک لگا دی تھی۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران اٹارنی جنرل گوپال نے کہا تھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں پوکسو ایکٹ کی دفعہ 7 کی غلط تشریح کی گئی ہے۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اگر سرجیکل دستانے پہن کر کوئی مرد کسی عورت کو اس کی مرضی کے خلاف اس کے پورے جسم کو چھوتا ہے تو اسے جنسی زیادتی کا مجرم نہیں سمجھا جائے گا، اور اسے سزا نہیں دی جائے گی۔

شری گوپال نے کئی اور دلائل کی بنیاد پر کہا تھا کہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے طویل مدت میں خطرناک نتائج نکلنے کا امکان ہے۔ اس لیے اسے منسوخ کیا جائے۔ دیگر فریقین کی جانب سے اسی طرح کے دلائل پیش کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے اس فیصلے کو کالعدم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

رئیس شیخ نے ممبئی کے قبرستان میں جگہ کی کمی کے لیے بی ایم سی کو ذمہ دار ٹھہرایا

Published

on

Rais-Shaikh

ممبئی قبرستانوں میں جگہ کی قلت اور قبرستان میں استعمال مٹی کا معیار انتہائی خراب ہے, جس کی وجہ سے قبرستان میں مدفون میت گلنے سے قاصر ہے۔ ایسی مٹی کا استعمال بی ایم سی پر لازمی ہے۔ محکمہ صحت نے کوئی بھی نیا قبرستان اور شمسان بھومی ڈی پی میں مختص نہیں کی ہے۔ اس سے قبل اراکین اسمبلی اسلم شیخ اور ثنا شیخ نے اس پر توجہ مبذول کرائی ہے۔ قبرستان کے مسئلہ پر رئیس شیخ نے سرکار سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیا بی ایم سی اس پر اپنا جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ڈی پی پلان اور قبرستان اور شمسان بھومی سے متعلق معلومات فراہم کرے۔ انہوں نے بی ایم سی پر بھی غفلت کا الزام عائد کیا ہے, جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اس پر ایوان اسمبلی میں وزیر موصوف ادے سامنت نے کہا کہ اس سلسلے میں بی ایم سی اور دیگر محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ قبرستان اور شمشان بھومی کی قلت یا فقدان نہیں ہوگا اور اراکین کو اس سے متعلق معلومات دی جائے اور اسمبلی کی میز پر اسے رکھا جائے گا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

‎ممبئی مانخورد شیواجی نگر کا پل وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے : ابوعاصم اعظمی

Published

on

asim

‎ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ مانخورد شیواجی نگر میں جان لیوا حادثات پر قدغن لگانے کے لئے فلائی اوور کو وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے۔ مانخورد شیواجی نگر میں ہر ماہ جان لیوا حادثات ہو رہے ہیں۔ پہلے جی ایم لنک روڈ پر تیار کئے گئے پل پر ہائی ٹینشن تاریں تھیں، پھر وزنی گاڑیوں کی وجہ سے پل کو بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں تاریں بھی ہٹا دی گئیں اور محکمہ فلائی اوور نے وزنی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے, تاہم اب بھی ہیوی وزنی گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ آج ایوان میں اس پل پر وزنی گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ابھی حال میں ایک اندوہناک حادثہ یہاں پیش آیا, جس میں تین اموات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات پر قدغن لگانے کے لئے ضروری ہے کہ اس پل کو شروع کیا جائے, کیونکہ یہ پل وزنی گاڑیوں کی گزرنے کی استطاعت رکھتا ہے, لیکن اس کے باوجود اس پل پر وزنی گاڑیوں کے گزر پر پابندی عائد ہے, اسے فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک کا مسئلہ اور حادثات پر قدغن لگے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی راج اور ادھو ٹھاکرے اتحاد، مرد کون ہے عورت کون ہے : نتیش رانے کی تنقید

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی مہاراشٹر میں مراٹھی مانس کے لئے راج اور ادھو ٹھاکرے کے اتحاد پر بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے ادھو اور راج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان کے اختلافات ختم ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے انہیں اتحاد پر مجبور کیا, جو کام بال ٹھاکرے نہیں کر پائے وہ فڑنویس نے کیا ہے۔ اس پر نتیش رانے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے دور میں سپریہ سلے نہ کہا تھا کہ فڑنویس اکیلا تنہا کیا کرلیں گے, یہ اس بات کا جواب ہے انہوں نے کہا کہ جو کام بال ٹھاکرے نہیں کرسکے, وہ فڑنویس نے کیا۔ مزید طنز کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے پر جو جملہ راج ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں کہا ہے اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں سے مرد کون ہے, اور عورت کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے حال چال سے لگتا ہے کہ وہ کیا ہے, لیکن اس پر ادھو ٹھاکرے وضاحت کرے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com