(جنرل (عام
وزیراعظم نے سی ڈی ایس جنرل بپن راؤت، انکی اہلیہ اور دیگر اہلکاروں کی ہیلی کاپٹرحادثہ میں موت پر اظہار تعزیت کیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر اہلکاروں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے متعدد ٹوئیٹ میں، وزیر اعظم نے کہا “میں تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر کے حادثے سے کافی غمزدہ ہوں، جس میں ہم نے جنرل بپن راؤت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر اہلکاروں کو کھو دیا ہے، انہوں نے انتہائی تندہی کے ساتھ ہندوستان کی خدمت کی میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔”
جنرل بپن راؤت ایک بہترین سپاہی تھے۔ ایک سچے محب وطن، انھوں نے ہماری مسلح افواج اور سیکورٹی سے متعلق سازوسامان کو جدید بنانے میں کافی تعاون کیا۔ اسٹریٹجک معاملات سے متعلق ان کی بصیرت اور نقطہ نظر غیر معمولی تھا۔ ان کے انتقال سے مجھے گہرا صدمہ پہنچاہے۔
ہندوستان کے پہلے سی ڈی ایس کے طور پر، جنرل راوت نے دفاعی اصلاحات سمیت ہماری مسلح افواج سے متعلق مختلف پہلوؤں پر کام کیا۔ وہ اپنے ساتھ فوج میں خدمات انجام دینے کا بھر پور تجربہ لے کر آئے۔ ہندوستان ان کی غیر معمولی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر پائیگا۔‘‘
ممبئی پریس خصوصی خبر
دلی اسپیشل سیل کا آپریشن میرابھائیندر سے مشتبہ مفرور ملزم حذیفہ ہاشمی گرفتار، ملک کے خلاف سازشی نیٹ ورک بے نقاب
ممبئی تفتیشی ایجنسیوں اور دلی اسپیشل سیل دہشت گردوں نے نیٹ ورک کو بے نقاب کر کے دلی اور ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ سیکیورٹی ایجنسیوں نے دہشت گردی اور انڈر ورلڈ کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ایک مشترکہ کارروائی میں، دہلی پولیس کے اسپیشل سیل اور مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ایک اور مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جو پاکستان کی خفیہ ایجنسی، آئی ایس آئی، اور ممبئی انڈر ورلڈ ماڈیول سے منسلک ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت 26 سالہ حذیفہ فاروق احمد ہاشمی کے طور پر کی گئی ہے، جسے ممبئی سے متصل بھائیندر علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ حذیفہ اس معاملے میں ۹ مشتبہ ملزمین کی گرفتاری کے بعد سے مفرور تھا۔
حذیفہ پاکستان میں مقیم یاور خان سے رابطے میں تھا۔ تحقیقاتی اداروں کے ذرائع کے مطابق حذیفہ ہاشمی گزشتہ ایک ماہ سے پاکستان میں مقیم اپنے ہینڈلر یاور خان سے مسلسل رابطے میں تھا۔ یہ ماڈیول بھارت میں ایک بڑی سازش کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ حذیفہ کو اس مقصد کے لیے گینگ نے تقریباً ایک لاکھ روپے بھیجے تھے۔ حذیفہ نے مقامی نوجوانوں کو دھوکہ دینے کے لیے ایک نیا طریقہ اختیار کیا۔ وہ انہیں بتاتا کہ کچھ پاکستانی گینگسٹر انسٹاگرام پر سرگرم ہیں اور ان کے لیے کام کرنے کے لیے بڑی رقم کی پیشکش کرتے ہیں۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ حذیفہ نے نوجوانوں کو نشانہ بنایا جو پہلے سے نشے کے عادی تھے۔ ان نوجوانوں کے لیے پیسہ کمانے کا یہ سب سے آسان طریقہ تھا۔ اس لالچ میں آکر بہت سے نوجوانوں نے حذیفہ کا راستہ منتخب کیا اور پاکستان سے پیسے حاصل کئے معلوم ہوا ہے کہ اس معاملے میں دو ملزمین توقیر اور ساجد شیخ کو پہلے ہی کرلا اور ممبرا سے گرفتار کیا جا چکا ہے، جو اس جال میں پھنس کر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ سیکورٹی ایجنسیاں فی الحال حذیفہ سے سختی سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر روابط کا پردہ فاش کیا جا سکے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : آرے کالونی درگاہ شہید… کریٹ سومیا کی مسلسل لینڈ جہاد کی مہم کے بعد بی ایم سی کی کارروائی، وارث پٹھان کا یکطرفہ کاروائی کا الزام

ممبئی : ممبئی کے گوریگاؤں آرے کالونی میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی, جب یہاں واقع قدیم درگاہ بابا سید برکت علی پیر کے مزار کو شہید کردیا گیا۔ دو ماہ قبل کریٹ سومیا نے اس مزار کو غیر قانونی قرار دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا, جس کے بعد انتظامیہ نے آج اس درگاہ کو شہید کر دیا۔ اس دوران پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔ یہ معاملہ فرقہ وارانہ شکل اختیار نہ کرے اس لئے پولس نے سخت پہرہ لگایا تھا اور بالآخر درگاہ کو شہید کر دیا گیا۔ جس کے بعد یہاں پر حالات پرامن ضرور ہے, لیکن کشیدگی برقرار ہے اس انہدامی کارروائی درگاہ کے ساتھ اطراف کے غیر امانی ڈھانچوں کو بھی منہدم کر دیا گیا۔ اس انہدامی کارروائی پر ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان نے اعتراض کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا اور کہا کہ جو انہدامی کارروائی کی گئی, اس میں صرف درگاہ کو ہی ہدف بنایا گیا۔ اس کے اطراف میں جو غیر قانونی چار سو سے زائد مکانات اور دیگر ڈھانچے ہیں, اس پر کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ اگر قانون مساوی ہے تو انہیں بھی منہدم کیا جائے۔ کریٹ سومیا نے اس کارروائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ سے وہ مسلسل اس متعلق کوشش کر رہے تھے۔ آج بی ایم سی اور پولس و انتظامیہ نے اس غیر قانونی لینڈ جہاد اور لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کی ہے۔ درگاہ کی آڑ میں یہاں لینڈ جہاد اور لینڈ مافیا فعال تھے۔ اس کارروائی پر کریٹ سومیا نے اظہار اطمینان کیا۔
مقامی ڈی سی پی راج گجانن راج مانے نے کہا کہ جنگلات کی زمین پر غیر قانونی قبضہ جات کو ہٹایا گیا۔ پولس کا بندوبست مامور تھا یہاں نظم و نسق کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے اس غیر قانونی ڈھانچوں کو نوٹس بھی ارسال کی تھی, اس پر کوئی جواب نہ ملنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ فی الوقت بندوبست تعینات ہے امن قائم ہے لیکن کشیدگی بھی برقرار ہے۔ پولس نے حالات پر نظر رکھنا بھی شروع کر دیا ہے۔ درگاہ کی شہادت کے بعد مسلمانوں میں غم و غصہ اور ناراضگی پائی جارہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی اندھیری اولا ڈرائیور بنی ڈرگس اسمگلر، دو منشیات فروش گرفتار

ممبئی ساکی ناکہ پولس نے ایک ایسے ڈرگس فیکٹری کو بے نقاب کیا, جس میں ایم ڈی سازی کی جاتی تھی۔ اس معاملہ میں اہم ملزم وجہہ القمر چودھری ۵۴ سالہ کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمہ مسکان سمیر ۲۶ سالہ کو اندھیری علاقہ میں ۲۱ مئی کو ۱۰۱ گرام ایم ڈی کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ خود ساختہ اولا ڈرائیور بھی تھی, اس کے ملزم وجہہ القمر سے تھے اور یہ کلب میں اس سے ملاقات کرتی تھی۔ اس معاملہ میں پولس نے تفتیش کی اور ایم ڈی فیکٹری کو بے نقاب کیا۔ وجہہ القمر ابولفاچودھری عرف پاپا یہاں ایک ایم ڈی فیکٹری چلایا کرتا تھا اور ممبئی سمیت مضافاتی علاقے میں دونوں ڈرگس منشیات فروشی کیا کرتے تھے۔ وجہہ المقمر چودھری گجرات نرمدا میں ایک کرایہ کے مکان میں ایم ڈی سازی کیا کرتا تھا۔ یہ اطلاع آج یہاں ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑا نیٹ ورک کو پولس نے نقاب کیا ہے اور ایم ڈی سازی کے ساز وسامان سمیت ۷۵ لاکھ سے زائد کی منشیات ضبط کی ہے۔ یہ ایک بڑی کامیابی بھی ہے انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں جس نے مکان کرایہ فراہم کیا تھا اور ملزمین کے کتنے لوگ رابطے میں تھے اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمین کا ڈرگس فروشی کاُ ریکیٹ ہے۔ ملزمہ یہاں ممبئی میں برائے نام اولا چلایا کرتی تھی, لیکن اس کا اہم کام ڈرگس اسمگلنگ ہی تھا, جبکہ وجہہ القمر چودھری کے ڈی آر آئی میں بھی ڈرگس فروشی کا کیس درج ہے۔ ۲۰۰۱ میں اس کے قبضے سے پالگھر میں ۲۳۲ گرام منشیات ملی تھی۔ ۲۰۰۱ کو وہ مراد آباد جیل میں بند تھا اور ۱۱ سال تک قید تھا۔ اس کے ساتھ ۲۰۱۷ سے ۲۰۲۳ تک وہ تھانہ جیل میں رہا, وہ ڈرگس کے نیٹ ورک کو آپریٹ کیا کرتا تھا اور اس کام میں مسکان اس کی ساتھی تھی۔ مسکان کو اندھیری سے گرفتار کرنے کے بعد پولس نے نشہ کے اس ریکیٹ کو ہی بے نقاب کر دیا ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے مزید گرفتاریوں کا بھی امکان روشن ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
