Connect with us
Saturday,30-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

اُردو یونیورسٹی میں لیگل اسٹڈیز اور نرسنگ کے نئے کورسز متعارف کرنے کا منصوبہ

Published

on

Vice-Chancellor-Prof.-Syed-

بہت جلد یونیورسٹی میں لیگل اسٹڈیز اور نرسنگ کے دو نئے کورسز شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یونیورسٹی کی ترقی کے لیے تمام وابستگان کو متحدہ کوشش کرنی ہوگی۔ یہ اعلان پروفیسر سید عین الحسن جو گذشتہ ماہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے پانچویں وائس چانسلر مقرر ہوئے، نے کل شام اساتذہ سے تعارف و تبادلہ خیال اجلاس میں کیا جو یونیورسٹی کے آغا حشر کاشمیری آڈیٹوریم، نظامت فاصلاتی تعلیم میں منعقد ہوا۔ دیگر کیمپسوں کے اساتذہ نے بھی آن لائن شرکت کی۔ آڈیٹوریم میں موجود تمام اساتدہ نے اپنا تعارف پیش کیا اور ان کی موجودہ ذمہ داریوں، پراجیکٹس، تحقیق اور اختصاص کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ اجلاس کے دوران کووڈ وباء کے پیش نظر تمام تر احتیاطی تدابیر ملحوظ رکھی گئیں۔

پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ میں بھی آپ ہی کی طرح ایک استاد ہوں۔ استاد سماج کے لیے ایک بڑا اثاثہ ہوتا ہے۔ تدریس دراصل طالب علم اور استاد کا رشتہ ہے اور یہ ریٹائرمنٹ کے باوجود بھی ختم نہیں ہوتا۔ تحقیقی کام کو محض خود تک محدود رکھنا مناسب نہیں ہے۔ اس کا مناسب اشتراک بھی سود مند ہے۔ اس سے آپ کا اور دوسرں کا بھی فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں اساتذہ کو وکی پیڈیا پر اپنی پروفائل تیار کرنے اور اسٹاف کلب، فیکلٹی کلب اور ویمنس کلب کے ذریعہ ایک دوسرے سے جڑنے کا بھی مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مانو ایک خاندان ہے، اور ہم سب کو مل کر اسے آگے بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے یونیورسٹی کے پُر فضاء کیمپس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں کا سرسبز و شاداب کیمپس مشہور ہے، اس کے باوجود یہاں کے کیمپس کے مشاہدے نے ان پر وجد کی کیفیت طاری کر دی۔

پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم و تدریس، تحقیق اور سماجی بہبود، اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اس سلسلہ میں مانو کو مسلسل کام کرنا ہوگا۔

پروفیسر ایس ایم رحمت، ڈین اسکول آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنسس نے کہا کہ کووڈ وباءکے دور میں بھی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تمام اہم ذمہ داریاں بخوبی نبھائی گئیں۔ آن لائن داخلے اور امتحانات منعقد ہوئے۔ انہوں نے اساتذہ کے تعارفی پروگرام کو اپنی نوعیت کا منفرد اور واحد پروگرام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سبھی اساتذہ کا تعارف متاثر کن رہا۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ قومی تعلیمی پالیسی پر توجہ دیں۔ ابتداء میں ڈاکٹر عاطف عمران، استاد اسلامیات نے قرات و ترجمہ پیش کیا۔

جرم

مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

Published

on

Crime

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

Published

on

Cyber-...3

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com