سیاست
عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی: عمر عبداللہ
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ تمام تر اڑچنوں کے باوجود بھی عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی اور عوام نے جس طرح سے ان انتخابات میں بھاری تعداد میں شرکت کی ہے وہ ملک کے عوام کے لئے ایک مضبوط پیغام ہے۔
ان باتوں کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پارٹی ہیڈکوارٹر پر وسطی زون کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کے علاوہ دیگر سرکردہ لیڈران بھی موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ نئی دلی سے لیکر سری نگر تک پوری سرکاری مشینری عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے خلاف ہے اور ڈی ڈی سی انتخابات میں مختلف حربے اپنا کر ہمیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود بھی لوگ سیاسی جماعتوں کے اس اتحاد کو کامیاب بنانے کے لئے جس عزم اور گرمجوشی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اُس سے ہمارے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت ایک غیر معمولی انتخابات لڑ رہے ہیں جس میں اُمیدواروں کو مہم چلانے نہیں دی جارہی ہے۔ 1996 سے لیکر آج تک جوبھی الیکشن ہوئے اُن میں اُمیدواروں اور سیاسی ورکروں کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جاتی تھی اور حکومت وقت کی یہی کوشش رہا کرتی تھی کہ زیادہ سے زیادہ انتخابی مہم چلائی جائے لیکن آج ایسا نہیں۔ موجودہ حکمرانوں نے انتخابی مہم پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر کے جمہوریت پرکاری ضرب لگا دیا ہے۔ منظور نظر اُمیدواروں کو سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے اور گپکار اتحاد کے امیدواروں کو سیکورٹی کے نام پر کسی محفوظ مقام پر رکھ کر قید رکھا جاتا ہے اور انہیں گاہ گاہ ہی برائے نام انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی جاتی ہے۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ ہم سب ایک بڑی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ یہ اقتدار اور کرسی کی لڑائی نہیں بلکہ یہ لڑائی ہم اپنے جھنڈے، اپنی آئین، اپنے تشخص، اپنی شناخت اور اپنی انفرادیت کے لئے لڑ رہے ہیں۔ ہم اُن سب مراعات کے لئے لڑ رہے ہیں جن کی گارنٹی ہمیں آئین ہند میں دی گئی تھی۔ ہندوستا ن کے جھنڈے کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کا پرچم شان سے لہرائے، یہی ہماری لڑائی کی منزل ہے اور اس کے لئے ہم کوئی بھی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں گپکار اعلامیہ میں شامل سیاسی جماعتوں کا مشترکہ طور پر حصہ لینا بھی اسی جدوجہد کی ایک کڑی ہے۔ ہم سب نے اپنے پارٹی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر مخالفین کے اس پروپیگنڈا کو غلط ثابت کر دیا کہ ہم اقتدار کے بوکھے ہیں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم سب ایک بڑے سیاسی پیغام کے لئے مشترکہ طور پر لڑ رہے ہیں۔ ہم متحد ہوکر لڑ رہے ہیں اور ہم سب کو مستقبل میں بھی ایک جھٹ ہوکر ہی لڑنا ہوگا کیونکہ حکومت نے جس طرح روشنی ایکٹ کالعدم قرار دیا ،کیا پتہ آنے والے ایام میں یہ زرعی اصلاحات کو بھی غیر قانونی قرار دے۔ جس روشنی ایکٹ کو ریاستی اسمبلی کے دونوں ایوانوں نے منظوری دی اور پھر گورنر نے بنا کسی اعتراض کے اس پر مہر ثبت کی۔ یہ ایکٹ کیسے غیر قانونی ہوسکتا ہے؟ اگر آپ کہتے ہیں کہ ریاستی گورنر کی طرف سے تصدیق شدہ روشنی ایکٹ غیر قانونی ہے تو خدارا یہ بتائیں کہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ گورنر نے جو کچھ کیا وہ کس حد تک قانونی تھا؟
عمر عبداللہ نے کہا کہ روشنی ایکٹ ایک عوامی منتخبہ حکومت نے منظور کیا تھا، اس کے لاگو کرنے میں غلطیاں ہوسکتی ہے لیکن یہ ایکٹ غلط نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ یہ ایک عوام دوست اقدام تھا۔
انہوں نے کہا کہ روشنی ایکٹ کے نام پر مخالف سیاسی لیڈران کے نام اچھالے جا رہی ہیں لیکن حکمران جماعت کے اپنے لیڈران جن کے نام روشنی ایکٹ کے مستفیدین میں آئے یا جنہوں نے سرکاری زمینوں اور فوج کی زمینوں پر ناجائز قبضہ جمایا ہے اُن پر کوئی بحث کیوں نہیں ہورہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہم سخت جدوجہد کرنے کے لئے تیار ہیں اور اس میں عوامی اشتراک اور تعاون کی بھر پور ضرورت ہے۔
اجلاس میں پارٹی کے سینئر لیڈران میاں الطاف احمد، علی محمد ڈار، مبارک گل، آغا سید محمود، عرفان احمد شاہ، انجینئر صبیہ قادری، شیخ اشفاق جبار، ڈاکٹر محمد شفیع، تنویر صادق، ایڈوکیٹ شوکت احمدمیر، سلمان علی ساگر، عمران نبی ڈار، سید توقیر احمد، احسان پردیسی، مدثر شہمیری، یونس گل، غلام نبی تیل بلی، ایڈوکیٹ شبیر احمد، عائشہ جمیل، انجینئر عاصف نور کے علاوہ کئی عہدیداران موجود تھے۔
بزنس
ممبئی والوں کے لیے بڑی خوشخبری… ویسٹرن ریلوے نے 15 کوچز کے لیے پلیٹ فارم کی توسیع مکمل کر لی۔ ویرار سے ٹرین سروس جلد شروع ہوگی۔

ممبئی : مغربی ریلوے کے ویرار ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم کی توسیع کا کام مکمل ہو گیا ہے، جس سے 15 کوچ والی لوکل ٹرینوں کو وہاں رکنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پلیٹ فارم 3اے اور 4اے کو 4 میٹر تک چوڑا کر دیا گیا ہے۔ ممبئی ریل وکاس نگم (ایم آر وی سی) نے یہ کام صرف چار ماہ میں مکمل کیا۔ اسٹیشن کے مغربی جانب ایک نیا ہوم پلیٹ فارم نمبر 5اے بھی بنایا گیا ہے۔ اس سے اسٹیشن پر آنے اور روانہ ہونے والی لوکل ٹرینوں کا آپریشن مزید ہموار اور منظم ہو جائے گا۔ جلد ہی 15 کوچ والی لوکل سروسز بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ حکام کے مطابق تمام مکمل شدہ پلیٹ فارم جلد ہی ویسٹرن ریلوے کے حوالے کر دیے جائیں گے۔
ویرار-ڈاہانو روڈ کوڈرلیٹرلائزیشن پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر ویرار ریلوے اسٹیشن پر وسیع پیمانے پر ترقیاتی کام جاری ہے۔ اس کا مقصد مستقبل میں مسافروں کی ٹریفک کو سنبھالنا، سہولیات کو بہتر بنانا اور مقامی خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا ہے۔ حکام کے مطابق، ان کاموں کی تکمیل سے ویرار-ڈاہانو روڈ سیکشن پر ریلوے کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا اور مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔ حال ہی میں ویسٹرن ریلوے اور ایم آر وی سی کے ساتھ مل کر 15 کوچ والی لوکل ٹرین کا کامیاب ٹرائل رن بھی مکمل کیا گیا۔
ایم آر وی سی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ولاس واڈیکر نے کہا کہ ویرار اسٹیشن پر صلاحیت بڑھانے کا یہ کام پورے سیکشن کے لیے اہم ہے۔ یہ پروجیکٹ ایم آر وی سی اور ویسٹرن ریلوے کے ساتھ مل کر مکمل کیا گیا ہے، جس سے مسافروں کی حفاظت اور کم سے کم رکاوٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ویرار سے 15 کوچ والی لوکل ٹرین کے آغاز سے ہزاروں مسافروں کو فائدہ ہوگا۔ زیادہ مسافر ایک ہی لوکل ٹرین میں سفر کر سکیں گے، جس سے اسٹیشن کی بھیڑ میں کمی آئے گی۔ ویرار اسٹیشن سے سفر کرنے والے لوکل ٹرین کے مسافر نئی سروس کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
بزنس
بھارتی اسٹاک مارکیٹ سبز رنگ میں بند ہوئی، سینسیکس 787 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی

ممبئی: ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ پیر کے تجارتی سیشن میں سبز رنگ میں بند ہوئی۔ دن کے اختتام پر، سینسیکس 787.30 پوائنٹس یا 1.07 فیصد کے اضافے کے ساتھ 74,106.85 پر تھا اور نفٹی 255.15 پوائنٹس یا 1.12 فیصد کے اضافے کے ساتھ 22,968.25 پر تھا۔ مارکیٹ کے بیشتر انڈیکس سبز رنگ میں بند ہوئے۔ نفٹی کنزیومر ڈیوربلس (2.60 فیصد)، نفٹی فائنانشل سروسز (2.34 فیصد)، نفٹی پی ایس یو بینک (2.33 فیصد)، نفٹی ریئلٹی (2.23 فیصد)، نفٹی پرائیویٹ بینک (2.16 فیصد) اور نفٹی سروسز (1.66 فیصد) اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ صرف نفٹی آئل اینڈ گیس (1.37 فیصد) اور نفٹی میڈیا (0.22 فیصد) خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔ لارج کیپس کے ساتھ ساتھ مڈ کیپس اور سمال کیپس میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ نفٹی مڈ کیپ 100 انڈیکس 815.60 پوائنٹس یا 1.52 فیصد بڑھ کر 54,492.65 پر تھا اور نفٹی سمال کیپ 100 انڈیکس 202.55 پوائنٹس یا 1.29 فیصد بڑھ کر 15,853.05 پر تھا۔ سینسیکس پیک میں، ٹرینٹ، ایکسس بینک، ٹائٹن، ایل اینڈ ٹی، الٹرا ٹیک سیمنٹ، بجاج فائنانس، انڈیگو، ایچ ڈی ایف سی بینک، بجاج فنسر، پاور گرڈ، این ٹی پی سی، بی ای ایل، ایس بی آئی، آئی سی آئی سی آئی بینک، ٹاٹا اسٹیل، ٹی سی ایس اور ایچ یو ایل نے فائدہ اٹھایا۔ ریلائنس انڈسٹریز، ایچ سی ایل ٹیک اور سن فارما خسارے میں رہے۔ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ روپے کی قدر میں اضافے اور ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے امکان کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ایل کے پی سیکیورٹیز کے جتن ترویدی نے کہا، “قیاس آرائیوں کو روکنے اور ڈالر کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے آر بی آئی کے حالیہ اقدامات سے روپے کو 30 پیسے کی مضبوطی میں مدد ملی ہے اور یہ 93.00 کے قریب ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کشیدگی میں کمی کی توقعات پر خطرے کے جذبات میں بہتری نے بھی بحالی کی حمایت کی ہے، اگرچہ غیر یقینی کی سطح بلند ہے۔ بحالی کے باوجود، خام تیل کی قیمتوں اور عالمی غیر یقینی صورتحال کا دباؤ برقرار ہے۔ قریب کی مدت میں، یو ایس ڈی آئی این آر کی حمایت 92.45 پر دیکھی گئی ہے، جبکہ مزاحمت 93.75-94.00 کے قریب ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مانخورد سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس شروع کرنے کا ابوعاصم اعظمی مطالبہ

ممبئی: مانخورد شیواجی نگر حلقہ کے سینکڑوں غریب اور نادار طلباء ممبئی یونیورسٹی کے کلینا کیمپس میں زیر تعلیم ہیں۔ صرف، یا طلبہ کی نقل و حمل کے لیے بیسٹ بسوں کی کمی، نقل و حمل کی ٹکٹ زیادہ ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ‘بیسٹ’ کمیٹی کے چیئرمین کو خط لکھ کر نئی بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اعظمی نے اپنے خط میں بتایا بروقت سفر کے لیے بسوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے اور شام 5 سے 6 بجے کے درمیان عجلت سفر کرنا ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود طلبا کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہوتا ہے اور انہیں جسمانی اور ذہنی صدمے برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ 90 فٹ روڈ پر واقع نئے بس اسٹینڈ سے کلینا ودیا پیٹھ تک نئی بس سروس فراہم کی جائے اور اوقات میں زیادہ بسیں فراہم کی جائیں۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
