Connect with us
Wednesday,10-September-2025
تازہ خبریں

سیاست

دھوکہ دہی سے دو چار عوام بی جے پی کو 2022 میں جواب دیں گے : اکھلیش

Published

on

Akhlesh-Yadao...

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے بتایا کہ اتر پردیش کے لوگوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے اتنا دھوکہ دیا ہے کہ اب وہ ان کا جواب دینے پر تلی ہوئی ہے۔ بس 2022 میں ہونے والے انتخابات کا انتظار ہے۔

ہفتہ کو ڈاکٹر رام منوہر لوہیا آڈیٹوریم میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے بتایا کہ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ اس نے عوام کو دھوکہ دینے سے دریغ نہیں کیا۔ کسانوں سے آمدنی دوگنی کرنے، فصل کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) دینے کا وعدہ کیا، لیکن وعدہ ایفا نہیں کیا۔ نوجوانوں کو روزگار کا خواب دکھایا، ان کی زندگیوں میں اندھیرے بھرے۔ عورتوں اور لڑکیوں کی تذلیل کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں نہ تو نوکریاں ملی ہیں اور نہ ہی بدعنوانی کم ہوئی ہے۔ امن و امان کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس ہے۔ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام تنگ آچکے ہیں۔ تعلیم اور صحت کا نظام درہم برہم ہے۔ ہسپتالوں میں نہ ڈاکٹر ہیں اور نہ ادویات۔ کورونا کے بعد ڈینگی کا پھیلاؤ ہے لیکن مریضوں کو مناسب علاج نہیں مل رہا ہے۔ لوگ اذیت میں مر رہے ہیں۔

مسٹر اکھلیش یادو نے بتایا کہ بی جے پی نے بغیر کوئی کام کیے ساڑھے چار سال گزاردیئے ہیں۔ کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، الٹا جو قومی اثاثے ہیں انہیں بیچنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بینک، انشورنس، ریلوے بیچنے کے ساتھ ساتھ اب ہوائی اڈے بھی بکنے لگے ہیں۔ ائرلائن بھی صنعت کاروں کے بھینٹ چڑھ گئی ہے۔ بی جے پی کا کام سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ غلط ہیں۔ ان سے عوامی مفادات کی خدمات کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ بی جے پی صرف نفرت پھیلانا جانتی ہے۔ اس سے سماجی ہم آہنگی کا تصور کیسے کیا جا سکتا ہے؟ لوگ جان چکے ہیں کہ بی جے پی لوٹ مار اور جھوٹ کی سیاست کرتی ہے۔ 2022 میں اسے اقتدار سے ہٹائے بغیر لوگ سکون کی نیند نہیں سو سکیں گے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

2012 پُونے بم دھماکہ مقدمہ : 12 سال بعد ملزم فاروق شوقت بگوان کو بمبئی ہائی کورٹ سے ضمانت

Published

on

Bom-Blast-Mubin

ممبئی، 10 ستمبر 2025 (قمر انصاری) : بمبئی ہائی کورٹ نے 2012 پونے سیریل بلاسٹ معاملے کے ملزم فاروق شوقت بگوان کو ضمانت دے دی ہے۔ بگوان گزشتہ 12 برسوں سے عدالتی حراست میں تھے اور اس دوران مقدمے کی سماعت مکمل نہیں ہو سکی۔

جسٹس اے۔ ایس۔ گڈکری اور جسٹس راجیش ایس۔ پاٹل پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کہا کہ اتنی طویل تاخیر ملزم کے فوری سماعت کے آئینی حق (آرٹیکل 21) کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اسی کیس کے ایک اور ملزم منیب اقبال میمن کو گزشتہ برس ضمانت مل چکی ہے، لہٰذا مساوات کے اصول پر بگوان کو بھی یہ رعایت ملنی چاہئے۔

39 سالہ بگوان کو دسمبر 2012 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر انڈین پینل کوڈ، ایکسپلوزِوز ایکٹ، آرمز ایکٹ، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اور مکوکا (مکوکا) کے تحت الزامات عائد کئے گئے تھے۔

یہ دھماکے یکم اگست 2012 کو پونے کے مختلف علاقوں — ڈکن جمخانہ اور بال گندھرو رنگ مندر سمیت — میں ہوئے تھے۔ شام 7:25 بجے سے رات 11:30 بجے کے درمیان پانچ کم شدت کے دھماکے ہوئے، جن میں ایک شخص زخمی ہوا۔ ایک چھٹا بم سائیکل میں نصب پایا گیا، جسے بر وقت برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔

استغاثہ کا الزام ہے کہ بگوان نے جعلی دستاویزات کے ذریعے سم کارڈ حاصل کرنے میں مدد کی اور اپنی دکان کو منصوبہ بندی کے لئے استعمال کرنے دیا۔ تاہم دفاعی فریق کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ مبین صولکر نے دلیل دی کہ مقدمے کی کارروائی غیر معمولی طور پر سست رہی ہے۔ پچھلے 12 برسوں میں تقریباً 170 گواہوں میں سے صرف 27 کی گواہی مکمل ہو سکی ہے، لہٰذا طویل حراست کسی بھی طور پر درست نہیں۔

عدالت نے مانا کہ مقدمہ جلد مکمل ہونے کا امکان نہیں ہے اور بگوان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

ریاستی حکومت نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف اقبالی بیانات اور دیگر شواہد موجود ہیں۔ لیکن عدالت نے واضح کیا کہ طویل نظربندی اور شریک ملزم کو ملی رعایت کی بنیاد پر ضمانت دینا مناسب ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی نیوی رائفل چور دو بھائی گرفتار، رائف میگزین اور ۴۰ کارتوس برآمد

Published

on

Arrest-Brother

ممبئی : ممبئی قلابہ نیوی نگر سے رائفل میگزین اور 40 کارتوس چوری کرنے کی پاداش میں دو حقیقی بھائیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی ممبئی کرائم برانچ نے کیا ہے۔ نیوی کے سپاہی آلوک کی رائفل ان دونوں نے چوری کی تھی اور اس کی شکایت 8 ستمبر کو درج کی گئی تھی. کف پریڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج ہونے کے بعد کرائم برانچ نے 9 ٹیمیں تشکیل دی تھی اور ان دونوں کا سراغ تلنگانہ آصف آباد نکسل زدہ علاقہ میں ملا. جس کے بعد کرائم برانچ کی ٹیم نے یہاں پہنچ کر دو بھائیوں راکی دوبولا 25 سالہ اور امیش دوبولا 22 سالہ کو گرفتار کیا ہے, ان سے کرائم برانچ نے تفتیش شروع کردی ہے۔

ممبئی پولیس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی پی ڈٹیکشن راج تلک روشن نے بتایا کہ نیوی نگر سنٹری سے آلوک نامی سپاہی کا رائفل چوری کر کے فرار ہونے والے دونوں بھائیوں کو تلنگانہ نکسل متاثرہ علاقہ آصف آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے. ان دونوں نے 6 ستمبر کو نیوی کے سپاہی سے رائفل حاصل کی تھی. راکیش نے نیوی علاقہ میں داخلہ لیا تھا اور اس نے سپاہی کو یہ یقین دلایا کہ اس کی ڈیوٹی ختم ہوچکی ہے اور پھر اس کے پاس سے رائفل میگزین اور 40 کار آمد کارتوس حاصل کی. یہاں دیوار کے دوسری جانب اس نے ایک بیگ میں یہ تمام سامان ہتھیار اپنے بھائی امیش کیلئے پھینک دیا اور پھر بذریعہ ٹرین دونوں تلنگانہ فرار ہوگئے. اس معاملہ میں پولیس نے پہلے چوری کا کیس درج کیا تھا, لیکن اب اس معاملہ میں آرمس ایکٹ کا بھی اطلاق کیا ہے۔

راج تلک روشن نے بتایا کہ چونکہ یہ انتہائی حساس معاملہ تھا اس لئے کرائم برانچ اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے. اس کے ساتھ یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ آیا اس معاملہ میں دونوں بھائی ہی ملوث ہے یا پھر مزید افراد اس میں شریک ہے. آلوک نے کیوں اسے رائفل دیا اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے. اس کے علاوہ راکیش نے پہلے نیوی میں خدمات انجام دی تھی اور بتایا جاتا ہے کہ وہ اگنی ویر کی حیثیت سے نیوی میں شامل تھا۔ دونوں بھائیوں نے کس کے اشارے پر یہ واردات انجام دی ہے اس کی بھی تفتیش شروع کردی ہے۔ راکیش نے پہلے کوچی میں ملازمت کی تھی اور پھر وہ ممبئی آیا تھا اس لئے اسے نیوی سے متعلق تفصیلات معلوم تھی۔ ممبئی کرائم برانچ یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ راکیش نے سنٹری کی وردی کیسے حاصل کی تھی اور اس کے پاس جو شناختی کارڈ تھا جس سے وہ نیوی میں داخلہ لیا تھا وہ فرضی تھا یا پھر اصل اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ ممبئی کرائم برانچ اس معاملہ میں ماؤنوازی زاویے سے بھی تفتیش کر رہی ہے, اگر اس معاملہ میں ماؤنوازی کا پہلو سامنے آتا ہے تو پھر اس میں مزید دفعات کا اطلاق ہوگا. ڈی سی پی نے اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں سے بھی انکار نہیں کیا ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے واضح کیا کہ آدھار ایکٹ کے سیکشن 9 کے مطابق آدھار کارڈ کو شناخت کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔

Published

on

Election-Commission

نئی دہلی : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار کے چیف الیکٹورل آفیسر سے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ووٹروں کی شناخت قائم کرنے کے لیے آدھار کارڈ کو ایک اضافی دستاویز کے طور پر قبول کریں۔ منگل کو ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کو لکھے ایک خط میں کمیشن نے کہا کہ درج کردہ 11 دستاویزات کے علاوہ آدھار کارڈ کو 12ویں دستاویز کے طور پر سمجھا جائے گا۔ کمیشن نے یہ بھی خبردار کیا کہ اس ہدایت کے مطابق آدھار کو قبول نہ کرنے یا مسترد کرنے کے کسی بھی معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آدھار (مالی اور دیگر سبسڈیز، فوائد اور خدمات کی فراہمی) ایکٹ کے سیکشن 9 کے مطابق آدھار کارڈ کو شناخت کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔ اسے شہریت کے ثبوت کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ آدھار کارڈ پہلے سے ہی لوگوں کی نمائندگی ایکٹ 1950 کے سیکشن 23 (4) کے تحت کسی شخص کی شناخت قائم کرنے کے مقصد سے درج دستاویزات میں سے ایک ہے۔

کمیشن نے یہ بھی خبردار کیا کہ اس ہدایت کے مطابق آدھار کو قبول نہ کرنے یا مسترد کرنے کے کسی بھی معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے پیر کو الیکشن کمیشن کو ہدایت دی کہ بہار میں ووٹر لسٹ کے ایس آئی آر میں ووٹر کی شناخت کو یقینی بنانے کے لیے ‘آدھار’ کو 12ویں تجویز کردہ دستاویز کے طور پر شامل کیا جائے۔ اس نے کمیشن سے کہا تھا کہ وہ 9 ستمبر تک اس ہدایت کو نافذ کرے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com