Connect with us
Wednesday,08-April-2026

سیاست

شاہین باغ میں ملک کو توڑنے والے لوگ:روی شنکر پرساد

Published

on

قانون کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے شہریت ترمیمی قانون (سی اےا ے)کے خلاف شاہین باغ میں مظاہرہ کرنے والوں کی حمایت کرنے کےلئے پیر کو کانگریس اور عام آدمی پارٹی(عآپ)کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دہلی کے عوام کو اسمبلی انتخابات میں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ووٹ بینک کی سیاست کرنے والے ’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ کے ساتھ ہیں یا سبھی کو عزت اور احترام کے ساتھ رہنے کا موقع دینے والوں کوچاہتے ہیں۔
مسٹر پرساد نے آج بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی)نے دہلی دفتر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ شاہین باغ اب دلی کا ایک محلہ نہیں رہ گیا ہے،یہ ایک نظریہ ہے جہاں ترنگے جھنڈے کا استعمال ایسے لوگوں کو ڈھال دینے کےلئے استعمال کیا جارہا ہے جو ملک کو باٹنا چاہتے ہیں۔شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف بیٹھے لوگوں کو ووٹ بینک کی سیاست کےلئے’ ٹکڑے ٹکڑے‘گینگ کی حمایت کرنے والوں کے تئیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن نائب وزیراعلی منیش سیسودیا مظاہرین کی حمایت کھل کر کررہے ہیں۔پریس کانفرنس میں بی جےپی کی دلی اکائی کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ وجے گوئل،رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی اور بی جےپی ترجمان سمبت پاترا کے علاوہ دیگر لیڈر موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین باغ میں سی اےاے کے خلاف احتجاج ہورہاہے وہاں صرف وزیراعظم نریندرمودی کی مخالفت کی جارہی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ورلی پلاٹوں کی تمام نیلامی بند کی جائے اور تمام پارٹیوں کے گروپ لیڈروں کی مشاورت سے نیلامی کی پالیسی بنائی جائے :رئیس شیخ

Published

on

ممبئی: ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ورلی میں ایک اسٹریٹجک پلاٹ کی نیلامی کے لئے ٹینڈرز طلب کیا ہے اور اس وقت تک نیلامی روک دی جانی چاہئے جب تک کہ ریاستی حکومت اس پر ٹیسٹنگ لیبارٹری کی ازسر نو تعمیر میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات مکمل نہیں کرتی ہے، سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے مطالبہ کیا۔ شیخ نے اس سلسلے میں ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے اور کمشنر اشونی بھیڈے کو خط لکھا ہے۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں تمام پارٹیوں کے گروپ لیڈروں کی مشاورت سے بلدیہ کو ایسی غیر منصوبہ بند نیلامیوں سے بچنے کے لیے نیلامی کی پالیسی مرتب کرنی چاہیے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ورلی میں ری ڈیولپمنٹ کام کی تحقیقات کا حکم دینے کے باوجود میونسپلٹی نے ٹینڈر جاری کیا تھا۔ ایم ایل اے شیخ نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ ریاستی مقننہ کے حال ہی میں ختم ہونے والے بجٹ اجلاس کے دوران اٹھایا گیا تھا اور اس مقام پر واقع میونسپل ٹیسٹنگ لیبارٹری کی از سر نو تعمیر کے لیے جاری کردہ ٹینڈر میں بے ضابطگیوں کو سامنے لایا تھا۔شہری ترقیات کی وزیر مملکت مادھوری مشال نے سینئر حکام کے ذریعے اعلیٰ سطحی انکوائری کی ہدایت دی۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ انکوائری کے دوران نیلامی کو آگے بڑھانا ریاستی حکومت کی توہین کے مترادف ہے، لہذا ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے تک نیلامی روک دی جائے۔ایم ایل اے رئیس شیخ نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عوامی زمینوں کی نیلامی کے سلسلے میں لیے گئے “عارضی” فیصلوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن سے ایک جامع اور شفاف نیلامی کی پالیسی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔شیخ نے میئر اور کمشنر کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا، “انکوائری مکمل ہونے اور اس کے نتائج کو منظر عام پر لانے تک نیلامی روک دی جانی چاہیے۔ میونسپل کارپوریشن میں تمام سیاسی جماعتوں کے گروپ لیڈروں سے میونسپل کارپوریشن کی جائیدادوں کے لیے یکساں نیلامی کی پالیسی بنانے کے لیے مشاورت شروع کی جانی چاہیے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر : جلگاؤں اور بلڈھانہ سے جعلی ہندوستانی کرنسی کو فروغ… سائبر کی انسٹاگرام سمیت متعدد پلیٹ فارمز پر نظر، چار ایف آئی آر درج دوگرفتار

Published

on

ممبئی: مہاراشٹر سائبر محکمہ نے انسٹاگرام کاؤنٹس پر جعلی ہندوستانی کرنسی کو فروغ دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے اور اس معاملہ میں 4ایف آئی آر درج کی ہے متعدد انسٹاگرام اکاؤنٹس پر جعلی ہندوستانی کرنسی کو فروغ دیا گیا تھا اور اتنا ہی نہیں ان کرنسی کی حصولیابی کیلئے تفصیلات بھی فراہم کی گئی تھی اس میں سائبر محکمہ نے متعدد انسٹاگرام اکاؤنٹ کو نوٹس جاری کر کے جواب بھی طلب کیا ہے اس کے ساتھ ہی جلگاؤں ضلع بلڈھانہ میں انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ اور دھوکہ دہی سمیت دیگر دفعات کے تحت دو ایف آئی آر درج کی ہے اس معاملہ میں تفتیش کے دوران مہاراشٹر سائبر نے راہل انیل پوار اور یوگیتا ہتیش بھونسلے کو گرفتار کر لیا ہے دونوں ملزمین نے جعلی کرنسی انسٹاگرام اکاؤنٹس پر وائرل کئے تھے اور غیر قانونی سر گرمی میں ملوث پائے گئے ہیں مہاراشٹر سائبر انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سرگرمیوں پر نگرانی رکھ رہا ہے ٹیلگرام پر بھی جعلی نوٹوں کی تشہیر اور گردش میں اضافہ پایا گیا ہے اسی لئے ایسے اکاؤنٹ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جعلی ہندوستانی کرنسی دہشت گردانہ سر گرمیوں کیلئے سود مند ہوتا ہے اور دہشت گرد تنظیمیں جعلی کرنسی پھیلا کر ملک کی اقتصادیات کو کمزور کر تی ہے اس لئے اس معاملہ میں سائبر سیل پوری طرح سے مستعد ہے اور ایسے اکاؤنٹس پر نگرانی رکھی جارہی ہے جو غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث ہے اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں سے بھی انکار نہیں کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر سائبر نے عوام کو اس متعلق محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس قسم کے اکاونٹس اور سرگرمی سے دور رہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

سماجوادی پارٹی ابوفرحان اعظمی ممبئی مہاراشٹر جنرل سکریٹری مقرر

Published

on

ممبئی: مہاراشٹر میں سماجوادی پارٹی کو مزید تقویت بخشنے کےلئے اب ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی نے اپنے فرزند ابوفرحان اعظمی کو نئی ذمہ داری سونپی ہے اور انہیں پارٹی کا جنرل سکریٹری نامزد کرکے تقرر نامہ تفویض کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صوبائی صدر ابو عاصم اعظمی نے آج ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے ابو فرحان اعظمی کو ممبئی اور ریاست مہاراشٹر کا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی صدر ابو عاصم اعظمی نے فرحان اعظمی کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاانہوں نے امید ظاہر کی کہ فرحان اعظمی کی قیادت میں پارٹی ممبئی اور پورے مہاراشٹر میں مزید مستحکم ہوگی اور نوجوانوں میں پارٹی کا گراف بلند ہوگا۔ ابو عاصم اعظمی نے انہیں نئی ذمہ داریوں کی کامیابی کے لیے دعائیں بھی دیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان