Connect with us
Wednesday,22-April-2026

(جنرل (عام

پاسپورٹ آفس سری نگر نے 5 اگست سے 25 ستمبر تک 6400 پاسپورٹ جاری کئے

Published

on

passport

وادی کشمیر میں جاری ہڑتال اور مواصلاتی پابندی کے باوجود پاسپورٹ آفس سری نگر کی جانب سے 5 اگست سے 25 ستمبر تک 6400 پاسپورٹ جاری کئے گئے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر سری نگر بی بی ناگر نے یو این آئی کو اعداد وشمار فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس سری نگر میں آن لائن فارم جمع کرنے اور پاسپورٹ جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہم نے وادی میں خصوصی کونٹر کھولے ہیں جہاں سے درخواست دہندگان اپنے پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ پاسپورٹ آفس سری نگر میں روزانہ کی بنیاد پر ایک سو درخواستوں کو نپٹایا جاتا ہے’۔
مسٹر ناگر نے کہا کہ ان کا محکمہ چند ہفتوں تک تیار شدہ پاسپورٹ درخواست دہندگان تک پہنچا نہیں پایا تھا، تاہم اس دوران بھی ہم نے کچھ پاسپورٹ اپنے دفتر میں درخواست دہندگان کے سپرد کردیے۔
انہوں نے کہا: ‘ہمارے دفتر میں معمول کا کام کاج صرف پانچ اور چھ اگست کو متاثر رہا۔ ڈاک خدمات متاثر رہنے کی وجہ سے ہم کچھ ہفتوں تک تیار شدہ پاسپورٹ درخواست دہندگان تک پہنچا نہیں پائے۔ لیکن اس دوران بھی ہم نے پاسپورٹ آفس کونٹر پر 71 پاسپورٹ درخواست دہندگان کے سپرد کردیے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘پاسپورٹ آفس سری نگر میں روزانہ کی بنیاد پر 100 درخواستیں نپٹائی جاتی ہیں۔ پانچ اگست سے 25 ستمبر تک 6468 پاسپورٹ جاری کئے جاچکے ہیں’۔
تاہم مسٹر ناگر نے اعتراف کیا کہ مواصلاتی پابندی کی وجہ سے آن لائن پاسپورٹ فارم جمع کرنے کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا: ‘5 اگست سے پہلے ہمارے پاس روزانہ کی بنیاد پر 200 سے 300 پاسپورٹ فارم آتے تھے۔ اب قریب 100 فارم ہی آتے ہیں’۔
پاسپورٹ آفیسر نے کہا کہ انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے باوجود اننت ناگ اور بارہمولہ میں ہمارے مراکز کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا: ‘ان مراکز میں تعینات اہلکار لوگوں کو انڈیا میں کہیں بھی آن لائن فارم جمع کرنے کے لئے کہتے ہیں۔ اس کے بعد وہ یہ فارم سری نگر دفتر بھیجتے ہیں جہاں ہم ان پر کام شروع کرتے ہیں’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے محکمے کو ریاستی پولیس اور محکمہ ڈاک سے بھرپور تعاون ملتا ہے جس کی بدولت وہ موجودہ حالات میں بھی لوگوں کی مدد کرپا رہے ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

لینسکارٹ اسٹور بی جے پی لیڈر نازیہ الہی کے خلاف کارروائی یقینی

Published

on

BJP-Nazia-Elahi

ممبئی : اندھیری میں لینسکارٹ اسٹور پر بی جے پی لیڈر نازیہ الہی کی ہنگامہ آرائی کے بعد اب ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے کہا ہے کہ نظم و نسق اور ماحول خراب کرنے والوں پر کارروائی ہوگی چاہے وہ کسی بھی تنظیم یا سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لیسنکارٹ اسٹور یا متعلقین نے پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کی ہے, البتہ اگر کوئی اس متعلق شکایت درج کرتا ہے, تو پولیس اس پر کارروائی کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں ماحول خراب کرنے یا فرقہ پرستی اور انتہا پسندی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں ہے اور اگر کوئی جبرا کسی کے یہاں داخل ہوتا ہے تو وہ جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ نازیہ الہی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ کہ کہتے ہوئی نظر آرہی تھی کہ یہاں اسٹور میں ہندو ملازمین پر کلاوا, رودراکش اور تلک لگانے کی اجازت نہیں ہے, جبکہ دوسرے مذہب کیلئے ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسلم ملازم محسن خان سے بھی نازیہ الہی الجھ گئی تھی اور یہ حجت بازی کا ویڈیو وائرل تھا۔ اس متعلق جب ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نظم ونسق میں خلل پیدا کرتا ہے یا فرقہ پرستی عام کرتا ہے تو اس پر کارورائی ہوگی چاہے وہ کسی بھی پارٹی یا تنظیم سے تعلق کیوں نہیں رکھتا ہوں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ‘مارگ پرانالی’ کا آغاز… ممبئی والوں کے ساتھ رابطے کو مضبوط کیا جائے گا : مئیر ریتو تاوڑے

Published

on

ممبئی : ممبئیکروں کو شہری خدمات اور سہولیات فراہم کرنے میں شہریوں کی شرکت کو بڑھانے اور ان کی شکایات کو جلد اور مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے،ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ‘مارگ پرانالی’ (شکایات کا نظم و نسق) نافذ کیا گیا ہے۔ اس سسٹم کو آج (22 اپریل 2026) برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر میں ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے شروع کیا تھا۔ گنیش کھنکر، قائد حزب اختلاف کشوری پیڈنیکر، ممبئی الیکٹرسٹی سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (بیسٹ ) کمیٹی کی چیئرمین ترشنا وشواس راؤ، امپروومنٹ کمیٹی کے چیئرمین سندھیا دوشی (ساکرے)، مارکیٹ اینڈ گارڈن کمیٹی کی چیئرمین ہیتل گالا، قانونی کمیٹی کی چیئرمین دکشا کارکر، خواتین اور بچوں کی بہبود کمیٹی کی چیئرمین منل تردے، کنسٹرکشن کمیٹی (مضافاتی علاقوں) کی چیئرمین سنگیتا شرما، سماج وادی پارٹی کی گروپ لیڈر اس موقع پر امین ابراھانی اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے میونسپل کمشنراشونی بھیڈے، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) ڈاکٹر اویناش دھکنے، جوائنٹ کمشنر (ویجی لینس) ایم دیویندر سنگھ، ڈپٹی کمشنر (میونسپل کمشنر کے دفتر) پرشانت گائیکواڑ، ڈپٹی کمشنر (پبلک ہیلتھ) شرد اُردو اور ٹکنالوجی سے متعلقہ ڈائریکٹر شرد اُردو اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ممبئی کے شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے میونسپل کارپوریشن ویب سائٹ www.mcgm.gov.in، سول ہیلپ لائن نمبر 1916، ‘مائی بی ایم سی’ موبائل ایپ، واٹس ایپ چیٹ بوٹ، ‘پوتھول کوئیک فکس’ سسٹم، براہ راست میل اور سوشل میڈیا (سابق، فیس بک، انسٹاگرام) کے ذریعے شکایات کا استعمال کرتی ہے۔ ان تمام خدمات کو مزید بااختیار بنانے اور تمام قسم کی شکایات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب کرنے اور انہیں فوری اور مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے، میونسپل کارپوریشن کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ’انتظام اور شکایات کا ازالہ‘ نامی ایک جامع ڈیجیٹل اقدام نافذ کیا گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں آر ای ٹی ایم ایس پورٹل، حکومت کے پی ایم او پی جی، آپل سرکار پورٹل کی خدمات کو بھی اس سروس میں شامل کیا جائے گا۔

اس اقدام سے مختلف میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کو ایک ہی نظام کے ذریعے منظم کرنا آسان ہو جائے گا۔ شہریوں کو شکایت کے اندراج، متعلقہ محکمے کی طرف سے درجہ بندی، پیش رفت کی معلومات اور شکایت کے حل کے تمام مراحل پر خودکار اطلاعات موصول ہوں گی۔ اس سے شکایت کے ازالے کے عمل میں شفافیت بڑھے گی۔ شہریوں کے لیے اپنی شکایات کے بارے میں بروقت معلومات حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ، سسٹم میں لائیو معلومات دکھانے والے ڈیش بورڈ کے ذریعے، سینئر افسران کے لیے محکمہ وار زیر التواء شکایات کی نگرانی کرنا اور مقررہ مدت کے اندر ان کے ازالے کو یقینی بنانا آسان ہو جائے گا۔ شکایات کی نوعیت اور سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترجیح بھی زیادہ موثر ہوگی۔

جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) کی مدد سے شکایات کے مقام کی درست شناخت اور نگرانی کرنا آسان ہوگا۔ اس کے علاوہ، شکایات کے ازالے کے بعد، شہریوں سے رائے لے کر سروس کے معیار کو مسلسل بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات کو ایک نظام میں ضم کرنے سے ردعمل کی رفتار بڑھے گی۔ محکموں کے درمیان رابطوں کو مضبوط کیا جائے گا۔ شکایت کے ازالے کے عمل پر موثر کنٹرول برقرار رکھنا بھی ممکن ہو گا۔ اس کے ساتھ اس اقدام سے شہریوں کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ نیز شہریوں کی شکایات کا ازالہ مزید موثر اور تیز تر ہوگا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

خلیجی ملکوں میں جنگی بحران کے سبب گیس کنکشن کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنانے والا گروہ بے نقاب، تین ملزمین گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : خلیجی ملکوں میں جنگ کے سبب ایندھن کی قلت و بحران کا فائدہ اٹھا کر گیس فراہمی اور گیس کنکشن کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کو پولیس نے بے نقاب کیا ہے اور سائبر سیل نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ جو گیس کنکشن بحال کرنے کے نام پر لوگوں سے دغا بازی کیا کرتے تھے۔ ممبئی مہانگر گیس لمٹیڈ کے نام پر اے پی کے فائل ارسال کر کے شہریوں کو بے وقوف بنا کر دھوکہ دہی کا شکار بنانے والے ایک گروہ کو ممبئی سائبر سیل نے بے نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے اور اس معاملہ میں تین ملزمین کو جھارکھنڈ سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ شکایت کنندہ اوپیندر نارائن 65 سالہ نے شکایت درج کروائی کہ ان کے وہاٹس اپ پر مہانگر گیس لمٹیڈ سے ایک گیس کنکشن منقطع کرنے کا پیغام موصول ہوا, اس کے ساتھ ہی ایک فائل دی گئی تھی اور یہ اے بی کے فائل تھی اور اسے اجازت نامہ کیلئے ارسال کیا گیا تھا, اس کے متعلق سائبر سیل نے تیکنیکل تفتیش شروع کر دی اور سائبر سیل نے اس معاملہ میں اہم ملزم عارف انصاری جھارکھنڈ، سمیت اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا, ملزم عارف انصاری مغربی بنگال سے تعلق رکھتا ہے, پولیس نے آج تینوں ملزمین کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر کے اسے عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا پولیس نے اس معاملہ میں عارف انصاری 28 سالہ، بلال محمد نوشاد 28 سالہ جھارکھنڈ اور محبوب عالم محمد نوشاد 25 سالہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پانچ موبائل فون ضبط کئے گئے ہیں, یہ تینوں ہی اے پی کے فائل تیار کر کے دھوکہ دہی کیا کرتے تھے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان