Connect with us
Tuesday,24-March-2026

سیاست

کسانوں کے بہانے اپوزیشن سیاسی زمین کی تلاش میں:ستیش دویدی

Published

on

kisan

اترپردیش حکومت میں بیسیک ایجوکیشن کے مملکتی وزیر (آزادانہ چارج)ڈاکٹر ستیش دویدی نے آج کہا کہ زرعی قوانین کو واپس لینے کے لئے بھارت بند کے اعلان کا ریاست میں کوئی خاص اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔کسانوں کے بہانے اپوزیشن اپنی سیاسی زمین تلاش کررہا ہے۔
منگل کو یواین آئی سے خاص بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایجنڈوں سے اک دم خالی ہے۔ اپنی سیاسی زمین تلاش کرنے کے لئے اپوزیشن کسانوں کو آگے کررہا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ آج بھارت بند کا کوئی اثر نہیں ہے۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے کے ساتھ چل رہے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر عوام کو پورا اعتماد ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سال 223تک کسانوں کی آمدنی یقینی طور سے دو گنی ہوجائے گی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ریاست تیزی سے ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ کانگریس کا عوامی حمایت ختم ہونے کے دھانے پر ہے۔ کانگریس کے یوراج صرف سوشل میڈیا پر بولتے ہیں اور اسی سے مسائل کا تصفیہ کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

مالیگاؤں : بنگلہ دیشی روہنگیا کی آڑ میں بچوں کا مستقبل خطرہ میں، ابوعاصم کا کریٹ سومیا پر کارروائی کا مطالبہ

Published

on

ممبئی: مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایوان اسمبلی میں سنگین الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر اپنے نفرتی ایجنڈے کے سبب مسلم اکثریتی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کے سبب مالیگاؤں میں ٣٥٥ بچوں کا سرٹیفکیٹ منسو خ کردیا گیا ہے مالیگاؤں کارپوریشن میں 3 ہزار ٤ سو 11 اسناد سرٹیفکیٹ کی جانچ کی گئی جس میں 355 بچوں کی سرٹیفکیٹ منسو خ کردی گئی ہے ان بچوں کی عمر ۵ سے ۷ سال ہے ایسے میں ان بچوں کا اسکول میں داخلہ مشکل ہے اور ان کا مستقبل تاریک ہونے کا خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی روہنگیا کے نام پر بی جے پی لیڈر نفرت کا ماحول تیار کر رہے ہیں جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں اس مسئلہ پر مالیگاؤں میں ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی اور اس نے تفتیش شروع کی گئی تھی لیکن اب تک ایس آئی ٹی نے ریورٹ پیش نہیں ہے جلد ہی یہ رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ۔بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا اپنی نفرت سے بھری سیاست میں مالیگاؤں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ صرف اس لیے کہ یہ ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے، مالیگاؤں کو دہشت گردوں اور روہنگیابنگلہ دیش دراندازوں کا مرکز قرار دیا جا رہا ہے۔ نفرت پر مبنی سیاست کرنے والے یہ کیسے بھول گئے کہ مالیگاؤں شہداء کا تاریخی شہر ہے؟بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کا اجرا روک دیا گیا ہے جس سے وہ بچہ اسکولوں میں داخلہ سے محروم ہے۔ پہلے جاری کیے گئے برتھ سرٹیفکیٹس کو بھی منسوخ کیا جا رہا ہے۔ اگر ان الزامات کی ایس آئی ٹی تحقیقات کرائی گئی ہے تو معلومات کو عام کیا جانا چاہئے اور قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ تاہم، ہر ایک سے پیدائشی سرٹیفکیٹ روکناناموں کی تصحیح پر پابندی عائد کرنا درست نہیں ہے اس مسئلہ پر اعظمی نے کریٹ سومیا پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں کریٹ سومیا پر سرکاری افسران پر دباؤ ڈالنے کا بھی الزام عائد کیا۔

Continue Reading

بزنس

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست واپسی، ڈالر کے مقابلے روپیہ 91 تک پہنچ گیا: رپورٹ

Published

on

نئی دہلی: منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، خام تیل کی ریلی کے کمزور ہونے اور اسٹاک کے پی ای (قیمت سے کمائی) پریمیم گرنے کی وجہ سے ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط بحالی کا امکان ہے۔ اپنی رپورٹ میں، ایمکے گلوبل فنانشل سروسز نے اندازہ لگایا ہے کہ ہندوستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے ₹91 کی سطح پر واپس آجائے گا، اور 10 سالہ سرکاری بانڈ کی پیداوار موجودہ 6.83 فیصد سے گر کر تقریباً 6.65 فیصد ہوجائے گی، اور صورتحال کو معمول پر آنے میں دو سے تین ماہ لگیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے، “گزشتہ تین تجارتی سیشنز میں نفٹی میں 5 فیصد کمی ہوئی ہے، جس کی بنیادی وجہ غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئیز) کی مسلسل فروخت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ رجحان پلٹ جائے گا اور ہندوستان خطے میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع میں سے ایک کے طور پر ابھر سکتا ہے،” رپورٹ میں کہا گیا ہے۔ تاہم، مالی سال 2027 میں برینٹ کروڈ کی اوسط قیمت $80 فی بیرل مانتے ہوئے، ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.6 فیصد تک گر جائے گی، اور افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بالترتیبجی ڈی پی کے 4.3 فیصد اور 1.7 فیصد تک بڑھ جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر جنگ کی وجہ سے برینٹ 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہتا ہے تو جی ڈی پی کے فیصد کے طور پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.5 فیصد سے تجاوز کر سکتا ہے۔ تجارتی خسارہ 85 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، لیکن وہ اب بھی اس سطح سے کافی نیچے ہیں جو عام طور پر اس پیمانے اور مدت کے جھٹکے کو ظاہر کرتی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 85 ڈالر فی بیرل پر، برینٹ کی قیمتیں بڑی حد تک قابل انتظام رہیں گی، جب کہ قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے بڑھنے کی صورت میں اس کے اثرات زیادہ شدید ہوں گے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا، “ہمارے ماڈل کی نقلیں ظاہر کرتی ہیں کہ تیل کی موجودہ قیمتوں پر، حکومت کو ڈیزل اور پیٹرول کے اوسط امتزاج پر تقریباً 19.5 روپے فی لیٹر کی ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کرنی پڑے گی اور ایل پی جی پر تخمینہ 1 لاکھ کروڑ روپے کی اضافی سبسڈی برداشت کرنا پڑے گی تاکہ او ایم سیز کے نقصانات کی مکمل تلافی کی جاسکے۔”

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

نوجوان اداکار کی موت کے 12 سال بعد ڈاکٹروں کے خلاف مجرمانہ مقدمہ درج

Published

on

ممبئی میں ایک طویل عرصے بعد سڑک حادثے کا شکار ہونے والے ایک نوجوان کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے تقریباً 12 سال بعد متعدد ڈاکٹروں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ڈاکٹروں پر طبی لاپرواہی، علاج میں تاخیر اور اہم طبی ریکارڈ کو مبینہ طور پر ضائع کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس مقدمے میں سائی گروپ آف ہاسپٹلس کے ڈاکٹر خالد سمیت کئی دیگر ڈاکٹر ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق، شکایت کنندہ 57 سالہ نسیم بانو بابر شاہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے سلمان بابر شاہ، جو فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں جونیئر آرٹسٹ کے طور پر کام کرتے تھے، 8 اپریل 2014 کو ایک سڑک حادثے کے بعد مبینہ طبی لاپرواہی کے باعث انتقال کر گئے۔

رپورٹ کے مطابق، سلمان ایک ٹی وی شوٹ سے واپس آ رہے تھے کہ وسئی کے قریب احمد آباد ہائی وے پر ایک پک اپ گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ان کی دائیں ران میں شدید فریکچر ہوا۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں انہیں شیواجی نگر کے ملینیم ہسپتال لے جایا گیا۔

شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملینیم ہسپتال میں سرجری سے قبل 25 ہزار روپے جمع کرانے پر زور دیا گیا۔ مزید یہ کہ ڈاکٹر امیش پمپلے کی نگرانی میں ہونے والی سرجری کے دوران زیادہ خون بہنے کی شکایت سامنے آئی، جبکہ آپریشن کے بعد مناسب طبی نگرانی فراہم نہیں کی گئی۔ اہل خانہ کے مطابق مریض کی حالت میں بہتری آنے کے بجائے مسلسل بگاڑ پیدا ہوتا رہا۔

چند دن بعد ملینیم ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر اہل خانہ کو بتایا کہ خون کی منتقلی کی سہولت دستیاب نہیں ہے، اور مریض کو چیمبور کے سائی گروپ آف ہاسپٹلس منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ سلمان کو ایمبولینس کے ذریعے وہاں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ڈاکٹر امیت شوبھوت کی نگرانی میں داخل کیا گیا۔

سائی اسپتال میں بھی سلمان کی حالت مزید بگڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق، انہیں سنگین پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا، جن میں سینے میں سیال جمع ہونا اور گردوں کی خرابی کی علامات شامل تھیں۔ بعد ازاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور متعلقہ دستاویزات اور شواہد کی جانچ جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان