ممبئی پریس خصوصی خبر
ہفتہ کوشمالی كوريا نے پھر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا: جنوبی كوريا

سیول جنوبی کوريا کا خیال ہے کہ شمالی کوریا نے ہفتہ کو جس میزائل کا تجربہ کیا ہے وہ کم فاصلے کا بیلسٹک میزائل ہے۔
خبررساں ایجنسی يونهاپ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف ( جے سی ایس) نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے ہفتہ کو صبح پانچ بجکر 32 منٹ پر اور پانچ بجکر 50 منٹ پر اپنے مشرقی ساحل سمندر سے میزائل کا تجربہ کیا۔ دونوں میزائل ٹیسٹ همهنگ شہر سے کیا گیا اور ان میزائلوں نے جاپان کے ساحلی علاقہ میں گرنے سے پہلے 400 کلو میٹر کی دوری طے کی۔
يونهاپ نے جےسي ایس کے حوالہ سے کہا’’ہمیں شمالی کوریا کی جانب سے مزید میزائل کے تجربہ کئے جانے کا خدشہ ہے کیونکہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں ‘‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی مشقیں کی مخالفت میں شمالی کوریا میزائل ٹیسٹ کر رہا ہو۔
قابل غور ہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہفتہ کو پانچویں دور کا میزائل تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا اور امریکہ کو لگتا ہے کہ شمالی کوریا نے حال ہی میں کم فاصلے کے میزائل کا تجربہ کیا ہے جبکہ شمالی کوریا نے کہا کہ اس نے کئی طرح کے نئے راکٹ لانچر کا تجربہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر بیلسٹک میزائل پروگرام کو تیار کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان یہ ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ امریکہ اور جنوبی كوريا کے درمیان فوجی مشقوں کی شمالی کوریا مخالفت کر رہا ہے۔ شمالی کوریا نے جمعرات کو خبردار کیا تھا کہ جنوبی کوریا کو اس کی قیمت ادا کرناہوگی ۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ انہیں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کا ایک خط ملا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی مشقوں سے خوش نہیں ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی آمدار نواس میں ملازم پر تشدد پر رکن اسمبلی سنجے گائیکواڑ کو کوئی پچھتاؤا نہیں

ممبئی : ممبئی آمدار نواس اراکین کی رہائش گاہ کی کینٹین میں ملازم کے ساتھ تشدد کے بعد ایکناشھ شندے کے رکن اسمبلی سنجے گائیکواڑ نے یہ واضح کیا ہے کہ انہیں اس معاملہ میں کوئی پچھتاؤ یا ندامت نہیں ہے, اور یہ حق بجانب ہے میں نے جو کیا وہ درست ہے اور کینٹین عوام کے صحت سے کھلواڑ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ناقص کھانا یہاں فراہم کیا جاتا ہے, وہ انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔ ایکناتھ شندے شیوسینا کے رکن اسمبلی سنجے گائیکواڑ نے آمدار نواس میں کینٹین باورچی خانہ میں ناقص غذا کی فراہمی پر کیٹین کے ملازم پر تشدد برپا کیا۔ اس واقعہ پر رکن اسمبلی نے کہا کہ جو کھانا مجھے فراہم کیا گیا تھا وہ باسی تھا, انہوں نے کہا کہ 30 سے 35 سال سے میں آکاش وانی کینٹین میں رات 10 بجے کھانا تناول فرمانے کیلئے پہنچا دو روٹی دال چاول آرڈر دیا, اس میں سے ایک لقمہ نوش کیا تو اس کا ذائقہ بدمزہ تھا اور مجھے قے آنے لگی۔ اس پر میں نے کینٹین میں اس متعلق دریافت کیا اور کہا کہ یہ کھانا کس نے مجھے فراہم کیا ہے تو اور پھر منیجر کو دال بتایا تو سب نے کہا کہ یہ دال خراب ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیٹین کے کھانے سے عوام کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور میں نے کہا کہ مہاراشٹر کے عوام کی صحت سے کھلواڑ نہ کرے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ کینٹین مالک کی من مانی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ کیٹین میں چوہے سمیت گندگی کا انبار ہے۔ میں نے جو کیا اس کی مجھے ندامت نہیں ہے, انہوں نے کہا کہ میں نے اس مسئلہ کو اٹھانے کیلئے اسمبلی میں اجازت طلب کی ہے, پہلے میں ایک انسان ہو اور پھر رکن اسمبلی میری جان سے کھلواڑ برداشت نہیں ہے اور مجھے اپنی صحت اور جان کی حفاظت کرنے کا حق ہے۔
سیاست
قانون کا مذاق بنا دیا… مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کا ایم این ایس کی غنڈہ گردی اور مراٹھی مورچہ پر تبصرہ

ممبئی مہاراشٹر میں مراٹھی ہندی تنازع پر میراروڈ میں تشدد پر مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم این ایس نے قانون کا مذاق بنا دیا ہے۔ اس سے قبل بھی ایم این ایس نے غنڈہ گردی کی تھی, لیکن سرکار اس پر کوئی کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔ ایسے سرکار کو چاہئے کہ وہ تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ میراروڈ میں جس بیوپاری اور تاجر کو ایم این ایس نے تشدد کا نشانہ بنایا وہ راجستھانی تھا, اسلئے اس کی حمایت میں دوسرے تاجر بھی کھڑے ہوئے, اگر یہی واقعہ کوئی رکشہ ٹیکسی ڈرائیو کے ساتھ پیش آتا تو کوئی آواز نہیں اٹھتی اور معاملہ کو دبا دیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم این ایس کی غنڈہ گردی کے خلاف تاجروں نے جو احتجاج کیا وہ ضروری تھا, لیکن اس پر ایم این ایس کا احتجاج غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کسی کو بھی ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے, اس لئے میری وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے مطالبہ ہے کہ وہ ایم این ایس کے غنڈوں پر کارروائی کرے اور قانون کی حکمرانی قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ مراٹھی اور ہندی کا تنازع میں تشدد ناقابل برداشت ہے, ایسے میں سرکار کو ایسے عناصر پر کارروائی کرنا چاہیے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
سمیر وانکھیڈے کو رشوت ستانی میں راحت

ممبئی مرکزی نارکوٹکس بیورو این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر آئی آر ایس سمیر وانکھیڈے کو بامبے ہائیکورٹ نے ایک بڑی راحت دی ہے اور کیس خارج کرنے کی درخواست کو سماعت کے لئے قبول کر لیا ہے۔ دستور ہند کے آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت دائر درخواست میں، این سی بی کے زونل ڈائریکٹر کے طور پر وانکھیڈے کے دور میں رشوت طلبی اور سرکاری عہدے کے غلط استعمال کے الزامات پر مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ ایف آئی آر کے اندراج کو چیلنج کیا گیا ہے۔
ملزم نے استدلال کیا کہ ایف آئی آر بدتمیزی اور سیاسی طور پر محرک و انتقام کا نتیجہ تھی، وانکھیڈے نے زور دے کر کہا کہ اس نے آرین خان ڈرگ کیس کی ہائی پروفائل تفتیش کے دوران قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آرین خان کے خلاف کوئی بھی غلط کام نہیں ہوا اور پھر بھی انہیں ڈیوٹی کے دوران پیشہ ورانہ اقدامات کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی دلیل دی گئی کہ تمام طریقہ کار پر عمل کیا گیا، اور کوئی غیر قانونی مطالبہ نہیں کیا گیا۔ درخواست میں وانکھیڈے کے مثالی سروس ریکارڈ پر روشنی ڈالی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 17 اے کے تحت پیشگی منظوری کے بغیر ایف آئی آر کا اندراج غیر قانونی اور غیر پائیدار تھا۔ مزید جسٹس گڈکری نے سیکشن 8 کے مافذ ہونے کے بارے میں استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اس شق کے تحت جس شخص کو رشوت کی پیشکش کی جاتی ہے (‘شاہ رخ خان’) اسے بھی چارج شیٹ میں ملزم بنایا جا سکتا ہے۔
گذارشات کا نوٹس لیتے ہوئے، عدالت نے عبوری راحت دیا اور تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کیا، جس نے عدالت کو یقین دلایا کہ تین ماہ کی مدت میں تفتیش مکمل کر لی جائے گی۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا