جرم
راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد 2221
راجستھان میں کورونا کے 36 نئے کیسز سامنے آنے سے کورونا متاثرین کی تعداد پیر کو 2221 پہنچ گئی ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دارالحکومت جے پور میں نو، جودھپور میں چھ، کوٹہ میں چار، جھالاواڈ میں نو، ٹونک میں چھ اور جیسلمیر اور بھيلواڈا میں ایک ایک نیا کورونا پازیٹو مریض سامنے آیا ہے ۔ محکمہ کے مطابق اب تک اجمیر میں 123، الور میں سات، باسواڈا میں 62، باڑمیر میں دو، بھرت پور میں 110، بھيلواڈا میں 34، بیکانیر میں 37، چورو میں 14، دوسہ 21، دھول پور میں پانچ ،، ڈونگر پور میں چھ هنومان گڑھ میں 11، جے پور میں 817، جیسلمیر میں 35، جھالاواڈ 39، جھنجھنو میں 42، جودھپور میں 370، کرولی میں تین، کوٹہ میں 162، ناگور میں 113، پالی میں دو، پرتاپ گڑھ میں دو، سوائی مادھوپور میں آٹھ، سیکر میں پانچ، ٹونک میں 121، ادھے پور میں پانچ، چتوڑ گڑھ میں ایک پازیٹو مریض سامنے آیا ہے ۔ محکمہ کے مطابق اب تک 82 ہزار 942 نمونے لئے گئے ہیں جس میں سے 2221 مثبت ، 75 ہزار 670 منفی اور پانچ ہزار 51 کی رپورٹ آنا باقی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 41 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
جرم
ممبئی میں ٹھگ بلڈر باپ بیٹے گرفتار، کروڑوں کی دھوکہ دہی کا الزام

ممبئی : عام عوام سے کروڑوں روپے کی ٹھگی کر نے والے بلڈر باپ بیٹے کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے شکایت کنندہ نوین چندر گوردھن 69 سالہ نے شکایت کی ہے کہ 31 مارچ 2019 ء سے 31 مارچ 2020 ء کے درمیان ترویتی بلڈر مہیر جیٹھوا اور اشوک جیٹھوا نے تعمیراتی کمپنی میں سرمایہ کاری پر ہر ماہ منافع کا دو فیصد سرمایہ میسر آئے گا کا لالچ دے کر ایک کروڑ 17 لاکھ روپے حاصل کیا اور تقاضہ پر واپس نہ دینے پر بوریولی پولیس میں مہیر جیٹھوا اور اشوک جیٹھوا کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کیا گیا شکایت کنندہ کی شکایت پر پولیس نے تفتیش کی گئی تو یہ انکشاف ہواکہ ملزمین نے بیشتر عام عوام کو بے وقوف بناکر دھوکہ دہی کی ہے اور وہ گزشتہ دو برس سے مفرور تھے ملزمین کو گرفتار کر نے کیلئے کستوربا پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی تھی پولیس کو سراغ ملا کہ ملزمین کیرالہ کے انوکلم میں ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر مہیر جھیٹھوا اور اشوک جیٹھوا کو گرفتار کر لیا ملزمین کے خلاف کستوربا پولیس اسٹیشن میں پانچ ایم ایچ بی پولیس اسٹیشن میں ایک اور بوریولی پولیس اسٹییشن میں چار معاملات درج ہیں ملزمین سرمایہ کاری اور نفع بخش اسکیم کے نام پر عام عوام کو دھوکہ دیا کرتے تھے پولیس نے ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی مہیش چمٹے کی ہدایت پر ملزمین کی گرفتاری انجام دی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
جرم
ممبئی لوکل ٹرین کے دیویانگ کوچ میں الہاس نگر کی خاتون کو ہراساں کیا گیا۔ 2 گرفتار

کلیان : ایک چونکا دینے والے واقعہ میں، 2 دسمبر کو ممبئی لوکل ٹرین کے دیویانگ کوچ میں الہاس نگر کی ایک 26 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا۔ یہ واقعہ منگل، 2 دسمبر کی رات تقریباً 8.15 بجے پیش آیا۔ میڈیا کے ذریعے شیئر کی گئی ویڈیو میں، تھانے میں کام سے واپس آتے ہوئے، وہ سنٹرل ریلوے تھانے-کلیان ٹرین میں سوار ہوئی۔ ٹرین کے ڈومبیولی کراس کرنے کے بعد، خاتون نے ملزمین، جن کی شناخت انوپ سریندر سنگھ، اور ابھیلاشا ارجن نیر کے نام سے کی گئی، کے ساتھ دیویانگ پاس کے بارے میں بحث کی۔ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کی گرما گرم بحث ہونے کے بعد دونوں ملزمان نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور اس سے چھیڑ چھاڑ بھی کی۔ جب وہ الہاس نگر اسٹیشن پر اترے تو تینوں نے ایک اور عینی شاہد کے ساتھ اسٹیشن پر زبردست بحث کی۔ ریلوے پولیس جلد ہی پلیٹ فارم پر پہنچ گئی، جہاں کئی خواتین نے مداخلت کی اور اس واقعے کے بارے میں افسران کا سامنا کیا۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو کلیان ریلوے پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور خاتون کی شکایت کی بنیاد پر بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 74 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسی دوران، گزشتہ ماہ، ایک 25 سالہ خواجہ سرا کو واشی گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے 2 نومبر کو پنول سے سی ایس ایم ٹی لوکل ٹرین میں سوار ایک 28 سالہ خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ یہ واقعہ دوپہر 12.10 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹرین نیرول اسٹیشن کے قریب تھی۔ ملزم جب ہاربر لائن ٹرین کے جنرل ڈبے میں سوار ہوا تو مسافروں سے بھیک مانگ رہا تھا۔ جب ٹرین نے سی ووڈس اسٹیشن کراس کیا تو ملزم اور ایک مرد مسافر کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا جس نے رقم دینے سے انکار کردیا۔ اس شخص نے، ایک خاتون دوست کے ساتھ، ملزم کو آگے بڑھنے کو کہا، جس کے نتیجے میں گرما گرم زبانی تبادلہ ہوا۔ تصادم کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر اس شخص کے ساتھ بدسلوکی کی اور خاتون کو اس کے کندھے پر چھوا جس سے وہ بے چین ہوگئی۔ شکایت درج کرائی گئی اور ملزم کو واشی جی آر پی نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
جرم
جوگیشوری : پاسکو کیس میں ضمانت پر رہا ملزم دوبارہ گرفتار

ممبئی : ممبئی پاسکو کیس میں ملوث ایک مفرور ملزم کو ۶ سال بعد دوبارہ جوگیشوری پولس نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. ممبئی کے جوگیشوری میں ۲۰۱۹ میں ملزم پنکج پنچال ۲۷ سالہ کو پاسکو اطفال پر تشدد اور استحصال کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ضمانت پر رہا تھا, لیکن عدالتی کارروائی میں غیر حاضر رہتا تھا اور گزشتہ ۶ سال سے اپنی شناخت چھپا کر روپوش تھا, پولس کو اطلاع ملی کہ ملزم ایس آر اے بلڈنگ کے قریب آیا ہے جس پر پولس نے جال بچھا کر جوگیشوری سے ملزم کر گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے. اس کے خلاف عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا تھا, جس کے بعد پولس نے اس کی تعمیل کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے اسے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ اطلاع ممبئی پولس زون ۱۰ کے ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے دی ہے۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
