سیاست
دہلی کے ہنسراج کالج میں نان ویجیٹیرین کھانے پر پابندی؟ آریہ سماج کے فلسفے کی پیروی کا دعویٰ
نئی دہلی: ہنس راج کالج کی پرنسپل راما شرما نے بدھ کے روز بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنے کے باوجود ہاسٹل اور کینٹین میں نان ویج کھانا بند کرنے کا حکم واپس لینے سے انکار کردیا اور زور دیا کہ ڈی یو کا حلقہ کالج آریہ سماج کے فلسفے کی پیروی کرتا ہے۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے شرما نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 90 فیصد طلبہ سبزی خور ہیں اور انہوں نے پہلے ہاسٹل میں نان ویج کھانے پر احتجاج کیا تھا۔
ہنسراج کالج کے پچھلے سال فروری میں کووڈ۔19 کے بعد دوبارہ کھلنے کے بعد اس کی کینٹین اور ہاسٹل میں نان ویجیٹیرین کھانا پیش کرنا بند کرنے کے فیصلے پر کئی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید ہوئی ہے۔اگرچہ طالب علموں نے دعوی کیا کہ اس معاملے میں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا، لیکن شرما نے واضح کیا کہ ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا اور ہاسٹل پراسپیکٹس میں ذکر کیا گیا تھا کہ ہاسٹل میں کوئی بھی نان ویج کھانا نہیں دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نان ویج فوڈ سے متعلق نوٹس واپس لینے والے نہیں ہیں۔ یہ آریہ سماج کالج ہے۔ ہمارا اپنا فلسفہ ہے اور اسی وجہ سے ہم نان ویج کھانا پیش نہیں کریں گے۔ ہم باقاعدگی سے ہون کرتے ہیں۔ ہم اپنی پیروی کرتے ہیں۔ ہاسٹل کے پراسپیکٹس میں لکھا ہے کہ ہاسٹل میں نان ویج کھانا نہیں دیا جائے گا۔
شرما نے مزید کہا کہ ہم سینٹ اسٹیفن (کالج) سے ’ہون‘ کرنے کے لیے نہیں کہتے۔ ہم خالصہ کالج کے قوانین میں مداخلت نہیں کرتے۔ پھر ہم سے کیوں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے؟ ہم یہ نہیں کہتے کہ نان ویج کھانا مت کھاؤ۔ ہم صرف پوچھیں کہ کالج میں نان ویج کھانا مت لائیں‘۔اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا کے ہنس راج کالج یونٹ نے ایک بیان میں کہا کہ نان ویجیٹیرین کھانے پر پابندی کے خلاف کیمپس میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ اس میں کہا گیا کہ 20 جنوری کو ہنس راج ہاسٹل کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔اس پر اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (SFI) سے وابستہ طلبہ کے ایک گروپ نے ہنسراج کالج میں نان ویجیٹیرین کھانے کو ’بند کرنے‘ کے خلاف احتجاج کرنے کی کال دی ہے اور اسے کیمپس کو بھگوا بنانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
جرم
ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست12 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
