Connect with us
Monday,17-August-2026
تازہ خبریں

سیاست

نظام دکن میر عثمان علی خان کی جانب سے ہندوستانی حکومت کو 5,000 کیلو سونا کاعطیہ! جانیے تاریخی حقائق

Published

on

مورخین کے مطابق نظام دکن آصف سابع نواب میر عثمان علی خان بہادر (Mir Osman Ali Khan) کا سب سے بڑا کارنامہ ہندوستان کے قومی دفاعی فنڈ میں 5,000 کلو سونا عطیہ کرنا ہے۔ سال 1965 میں پاکستان کے خلاف جنگ کے بعد ہندوستان میں معاشی بحران کا سامنا تھا۔
ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے بعد آج یعنی 17 ستمبر 2022 کو پہلی بار تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریاستی سطح پر تلنگانہ قومی یوم یکجہتی (Telangana National Integration Day) منایا جارہا ہے، آج تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل دی گئی ہے۔ وہیں بی جے پی کی جانب سے اس دن کو یوم نجات و آزادی (Hyderabad Liberation Day) کے طور پر منایا جارہا ہے۔ جب کہ 17 ستمبر 1948 کو ہندوستان کی ایک آزاد ریاست حیدرآباد دکن کو آپریشن پولو (Operation Polo) کے تحت انڈین یونین میں ضم کردیا گیا تھا، جس کے بعد نواب میر عثمان علی خان کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔
سابق ریاست حیدرآباد دکن کے آخری فرمانروا آصف سابع نواب میر عثمان علی خان بہادر (Mir Osman Ali Khan, Asaf Jah VII) کا ذکر آتا ہے تو ان کے فلاحی کاموں کا ذکر ضرور کیا جاتا ہے۔ تعلیم کے شعبہ سے لے کر زندگی کے ہر میدان میں میر عثمان علی خان بہادر کی خدمات کا ذکر کیا جاتا ہے۔ ’’نظام سرکار‘‘ کی قائم کردہ جامعہ عثمانیہ یعنی عثمانیہ یونیورسٹی (Osmania University) سے تعلیم حاصل کرنے والے آج بھی دنیا کے ہر کونے کونے میں پائے جاتے ہیں۔
’نظام دکن کا سب سے بڑا کارنامہ‘
صدر شفاخانہ یونانی، عثمانیہ اسپتال، نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس، عثمان ساگر، اسمبلی ہال، باغ عامہ، آصفیہ لائبریری (سٹی سنٹرل لائبریری)، نظام کالج، حمایت ساگر اور نظام شوگر فیکٹری وغیرہ نواب میر عثمان علی خان کی خدمات کی یادگاریں ہیں۔ بہت سے مورخین کے مطابق نظام دکن کا سب سے بڑا کارنامہ ہندوستانی حکومت کی مدد کے طور پر 1965 میں پاکستان کے خلاف جنگ کے بعد ہندوستان کے قومی دفاعی فنڈ میں 5,000 کلو سونا عطیہ کرنا ہے۔
بی بی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق ’’اپنے دور میں اُن کا شمار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا تھا۔ ٹائم میگزین نے 22 فروری 1937 کے اپنے شمارے میں سرورق پر اُن کی تصویر چھاپتے ہوئے انھیں ’دنیا کا امیر ترین شخص‘ کہا تھا‘‘۔
پانچ ٹن سونے کا عطیہ: دی ہندو مورخہ 11 نومبر 2018 کی ایک رپورٹ کے مطابق حق معلومات کی درخواستوں کی وجہ سے 1965 کی جنگ کے دوران نیشنل ڈیفنس فنڈ میں نظام کی جانب سے 5,000 کلو سونا عطیہ کرنے سے متعلق معلومات منظر عام پر آئی ہیں۔ پرائم منسٹر آفس کے تحت نیشنل ڈیفنس فنڈ کام کرتا ہے۔ نیشنل ڈیفنس فنڈ نے ایک رپورٹر کی جانب سے داخل کردہ آر ٹی آئی کے سوال کا جواب دیا کہ اس کے پاس ایسے کسی عطیہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن کیا بات یہی ختم ہوتی ہے؟
سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کا دورہ حیدرآباد: نظام میر عثمان علی خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے 1965 میں سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری حیدرآباد کے دورے کے دوران 5000 کلو سونا عطیہ دیا تھا۔ درحقیقت نظام نے اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لیے اکتوبر 1965 میں 6.5 فیصد سود کے ساتھ شروع کی گئی نیشنل ڈیفنس گولڈ اسکیم میں 4.25 لاکھ گرام (425 کلو گرام) سونا کا عطیہ کیا تھا۔ جب کہ آر بی آئی ایکٹ کے سیکشن 8(1)(j) کے تحت اس استفسار کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’’پرائیویسی پر غیر ضروری حملہ‘‘ کہا گیا ہے۔
دی ہندو کی 11 دسمبر 1965 کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری نے حیدرآباد کا دورہ کیا۔ نظام حیدرآباد نواب میر عثمان علی خان اور وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے درمیان ہوائی اڈے پر چند الفاظ کا تبادلہ ہوا جب سابق حکمران ہندوستان کے وزیر اعظم کا استقبال کرنے آئے ایئر پورٹ پہنچے تھے۔ بعد میں شام کو ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاستری نے نظام کو گولڈ بانڈز میں 4.25 لاکھ گرام سونا عطیہ کرنے پر مبارکباد دی۔ سونا کی قیمت اس زمانے میں تقریباً 50 لاکھ روپے تھی۔ جس میں سونے کے انتہائی قیمتی پرانے سکے بھی تھے جن کی قدر بے انتہا تھی۔
شاستری نے کہا تھا کہ ہم ان سونے کے سکوں کو پگھلانا نہیں چاہتے بلکہ اعلیٰ قیمت حاصل کرنے کے لیے انہیں بیرونی ممالک بھیجنا چاہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمیں ایک کروڑ روپے مل سکتے ہیں۔ نظام دکن کی جانب سے یہ عطیہ دور اندیشی پر مبنی تھا۔ جس کی وجہ سے ہندوستانی حکومت کو بڑے پیمانے پر مدد ملی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : دیونار اور باندرہ میں بی ایم سی اور کرائم برانچ کا فرضی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ادویات اور دیگر اشیاء ضبط پانچ ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات درج

Published

on

Shops

ممبئی : ممبئی شہر میں فرضی اور جھولا چھاپ ڈاکٹروں کے خلاف ممبئی کرائم برانچ اور بی ایم سی نے مشترکہ کاروائی انجام دی ہے ممبئی کے دیونار اور باندرہ علاقہ میں ممبئی کرائم برانچ کی یونٹ ۶ نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پایا کہ یہ بغیر کسی سرٹیفیکٹ پریکٹس کیا کرتے تھے, اور ان کلینکس سے انجکشن ادویات تقریبا ایک لاکھ سے زائد کا سامان بھی ضبط کیا ہے, یہ ڈاکٹر بغیر سرٹیفیکٹ کے کلینک چلاتے تھے اور مریضوں کی جان کے لئے خطرہ تھے, اس لئے ممبئی کرائم برانچ نے پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ہدایت پر کارروائی کی ہے اور ڈی سی پی نانوتھ ڈھولے نے یہاں کارروائی کی سربراہی کی ہے۔ دیونار اور باندرہ میں صغیر احمد عبدالمجید ہاشمی ۳۹ سالہ ڈاکٹر صغیر کلینک، اکھلیش کمار دوبے ۴۷ گائیتری کلینک، محمد عالم محمد شریف شیخ عائشہ کلینک، کیشو پرساد پٹیل کلینک اور آفتاب خان آفتاب کلینک کا لائسنس معطل کردیا گیا ہے, ان ڈاکٹروں کے خلاف دیونار اور نرمل نگر پولس میں کیس درج کیا گیا ہے۔ ان بوگس اور فرضی ڈاکٹروں کا لائسنس بھی معطل کیا گیا ہے بوگس ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کے دوران پایا گیا کہ ان کے پاس کوئی بھی مستند دستاویزات نہیں تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ریاست بھر میں کیپٹل اسکیم کے نام پر 30 کروڑ روپے کا فراڈ، 4 گرفتار، 12 لاکھ ضبط، مزید تفتیش جاری

Published

on

ARRESTED..-4

ممبئی : ممبئی اقتصادی ونگ ای او ڈبلیو نے ایک ایسے اے آئی اوریجن اور ڈیجیٹل اوریجن نامی غیر قانونی کمپنی کو بے نقاب کرتے ہوئے۴ دھوکہ بازوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جو زیادہ منافع کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنا کر دھوکہ بازی کیا کرتے تھے۔ اوریجن ممبئی ای او ڈبلیو نے ‘اے آئی اوریجن / ڈیجیٹل اوریجن’ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ممبئی اکنامک آفنس ونگ (ای او ڈبلیو) نے ایک مبینہ پونجی سرمایہ کاری گھوٹالہ کے سلسلے میں کمپنی ‘اے آئی اوریجن / ڈیجیٹل اوریجن’ کے آپریٹرز اور دیگر ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی ہے۔ پولیس کے مطابق، کمپنی نے آر بی آئی یا ایس ای بی سیبی سے مطلوبہ منظوری کے بغیر سرمایہ کاری کی اسکیمیں چلا کر عوام سے کافی رقم جمع کی۔ آپریشن کے دوران، حکام نے 12 لاکھ روپے سے زیادہ کی نقدی، بینک پاس بکس، کاریں، اور لیپ ٹاپ / الیکٹرانک آلات ضبط کر لیے۔ اس کیس میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اور اقتصادی جرائم ونگ کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔ اس کمپنی میں۳۰ کروڑ سے زائد سرمایہ کاری کی گئی ہے اس کمپنی نے تھانہ پالگھر، پمپری چنچوڑ، سانگلی ستارہ کولہاپور میں بھی اپنے دفاتر شروع کئے تھے اس کمپنی کے خلاف ممبئی کے گھاٹکوپر پنتھ نگر میں بھی مقدمہ درج کیا گیا۔ ای او ڈبلیو نے کمپنی کے صدر کرشنا چوان، انکوش شانتا رام، ڈاکٹر سودیش موہتے اور ایجنٹ سبھاش پندرے کو گرفتار کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی کمپنی کے دفترآر اے پام میں چھاپہ مار کر دستاویز سمیت دیگر سامان اور نقدی ضبط کیا گیا ہے۔ اس کمپنی کے سرمایہ کاری کے لئے لوگوں کو مائل کرنے کے لئے انہیں بیرون ملک پکنک بھی بھیجا کرتے تھے۔ اتنا ہی نہیں ملزمین سیمنار بھی منعقد کرتے تھے اور سیمنار میں لالچ دیا کرتے تھے۔ اس کے ساتھ یہاں ماحول تیار کیا کرتے تھے کہ اتنا نفع سرمایہ کاری پر ہوتا ہے۔ ایک ماہ سرمایہ کاری پر ای او ڈبلیو نے نگرانی کی اور اس کے بعد آپریشن کو انجام دیا گیا۔ ڈی سی پی سنگرام نشاندار نے بتایا کہ ای او ڈبلیو کئ انٹلیجنس یونٹ نے ایسی کمپنوں پر نظر رکھنا شروع کردی ہے جو اس قسم کی اسکیمات چلا کر سوشل میڈیا پر لوگوں کو اشتہارات نشر کر کے بے وقوف بناتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر نگرانی بھی رکھی جاتی ہے اس کمپنی نے بھی نت نئے اشتہارات کے ذریعہ سوشل میڈیا پر پرکشش اسکیم کا لالچ دے کر لوگوں کو سرمایہ کاری پر مائل کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹوریس اسکیم کے بعد پونجی اسکیم پر نگرانی اور ایسے معاملات پر ای او ڈبلیو نے نظر رکھ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ممبئی ای او ڈبلیو نے اپنی کارروائی میں کروڑوں روپے کے گھوٹالے کو بے نقاب کرتے ہوئے ۴ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : عوامی گنیش منڈلوں کے منڈپ بنانے کی اجازت کے لیے آن لائن سنگل ونڈو سسٹم شروع، ایک سال یا پانچ سالہ اجازت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں

Published

on

Mandap

ممبئی منڈپ شامیانے بنانے کے لیے ضروری اجازت حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے، ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ایک بار پھر ممبئی میں عوامی گنیشوتسو منڈلوں کے لیے آن لائن سنگل ونڈو سسٹم دستیاب کرایا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی ویب سائٹ پر عوامی گنیشوتسو تہوار کے دوران عارضی منڈپ کی تعمیر کی اجازت دینے کے لیے کمپیوٹرائزڈ نظام کو فعال کردیا گیا ہے۔ یہ سسٹم جمعہ 14 اگست 2026 سے آن لائن استعمال کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، چونکہ اس وقت عوامی گنیش اتسو کے متعلق سماعت ہو رہی ہے۔ منڈل عدالت کے ذریعے دیے گئے احکامات کے پابند ہیں اجازت ان ہدایات کی تعمیل کے تحت دی جا رہی ہے۔

عوامی گنیش اتسو منڈلوں کو منڈپ کی اجازت کے لیے اپنی درخواستیں بی ایم سی کی ویب سائٹ (https://portal.mcgm.gov.in) کے ذریعے جمع کرانی ہوں گی جس کا لیبل لگا ہوا ‘شہریوں کے لیے منڈپ (عوامی گنیش اتسو /دیگر تہوار)’ کا لیبل لگا ہوا ہے۔ موصول ہونے پر متعلقہ وارڈ آفس کے ذریعے درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اس کے بعد متعلقہ مقامی پولیس اور ٹریفک پولیس سے ‘نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس’ (این او سی) حاصل کرنے کا عمل کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس پورے عمل کو ڈویژنل اسسٹنٹ کمشنر اور زونل ڈپٹی کمشنر کی رہنمائی میں نافذ کیا جائے گا۔

نئے منڈلوں کا طریقہ کار :
سرکاری یا نجی زمین پر عوامی گنیشوتسو منڈپ* (مارکی) بنانے کے لیے پہلی بار درخواست دینے والے منڈلوں کو میونسپل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرنی ہوگی۔ ڈویژنل آفس کے ذریعے درخواست کی جانچ پڑتال اور مقامی اور ٹریفک پولیس سے این او سی حاصل کرنے کے بعد، درخواست زونل ڈپٹی کمشنر کو منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ ایک بار جب ڈپٹی کمشنر کی منظوری مل جاتی ہے اور منڈل 100 فیس ادا کرتا ہے، تو منڈپ کی اجازت ڈویژنل سطح پر دی جائے گی۔

پانچ سالہ اجازت کے ساتھ منڈلوں کے لیے تجدید کی سہولت جن منڈلوں نے پہلے پانچ سال (سرکاری یا نجی زمین پر) اجازت حاصل کی تھی ان کے لیے اجازتوں کی تجدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔ جن گنیشوتسو منڈلوں نے گزشتہ سال پانچ سال کی اجازت حاصل کی تھی، انہیں سال 2026 کے لیے اپنی اجازت کی تجدید کے لیے آن لائن درخواست جمع کرنی ہوگی۔ ڈویژنل دفتر ذاتی طور پر اس بات کی تصدیق کرے گا کہ سائٹ کا مقام اور علاقہ پہلے سے منظور شدہ اجازت سے مماثل ہے۔ اس کے بعد مقامی اور ٹریفک پولیس سے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے این او سی حاصل کیے جائیں گے۔ منڈل کی جانب سے 100 فیس ادا کرنے کے بعد 2026 کے لیے اجازت کی تجدید کی جائے گی۔

منڈلوں کے لیے دو اختیارات 2025 میں ایک سال کی اجازت دی گئی۔ اس سال گنیشوتسو منڈلوں کے لیے ایک اہم سہولت دستیاب کرائی گئی ہے جنہیں 2025 میں صرف ایک سال کے لیے (سرکاری یا نجی زمین پر) منڈپ بنانے کی اجازت دی گئی تھی۔ ایسے منڈل صرف سال 2026 کے لیے، یا 2026 سے 2030 کے لیے پانچ سال کی مدت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ان درخواستوں کی جانچ ڈویژنل دفتر کرے گا، اور کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے مقامی اور ٹریفک پولیس سے این او سی حاصل کیے جائیں گے۔ اس کے بعد، 100 روپے کی فیس کی ادائیگی پر، درخواست کی بنیاد پر وارڈ کی سطح پر اجازت دی جائے گی۔

منڈپ کی اجازت کے لیے درخواست کی مدت :
عوامی تہوار کے لیے منڈپ* (مارکیز) بنانے کی اجازت کے لیے درخواستیں کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے 14 اگست 2026 سے 13 ستمبر 2026 کے درمیان جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ گنیشوتسو منڈپ کی اجازت کی میعاد 26 ستمبر 2026 تک ہے۔ 10 اکتوبر 2026; نوراتری کے لیے منڈپ کی اجازت کی میعاد 21 اکتوبر 2026 تک بڑھ گئی ہے۔

دو رضاکاروں کے لیے لازمی تربیت :
گنیش اتسو منڈپ سائٹس پر نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے، وارڈ آفس کی سطح پر بھیڑ مینجمنٹ، فائر سیفٹی، اور ابتدائی طبی امداد جیسے موضوعات کا احاطہ کرنے والی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس ٹریننگ میں ہر عوامی گنیشوتسو منڈل (آرگنائزنگ کمیٹی) سے دو رضاکاروں کا شرکت کرنا لازمی ہے۔

گڑھے سے پاک منڈپ کی تعمیر پر زور :
منڈپ بنانے کے لیے سڑکوں یا فٹ پاتھوں میں گڑھے نہیں کھودنے چاہئیں۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے منتظمین پر زور دیا ہے کہ وہ موثر تکنیک استعمال کریں جن کے لیے گڑھے کھودنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر منڈپ کی تعمیر کے لیے سڑکوں یا فٹ پاتھوں پر گڑھے کھودے جائیں تو متعلقہ سرکلر کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ مزید برآں، عوامی گنیشوتسو منڈلوںکو لائسنس ڈپارٹمنٹ کے سرکلر میں بیان کردہ شرائط اور اشتہارات سے متعلق ضوابط پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ منڈپ کی تعمیر کے لیے آگ سے حفاظت کے ضروری اقدامات کی تعمیل بھی لازمی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان