Connect with us
Friday,04-July-2025
تازہ خبریں

مہاراشٹر

یوم پیدائش کی تقریب میں دوست کےہاتھوں قتل

Published

on

ممبئی:گھاٹ کوپر کے پنٹ نگر میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے۔ دوست ،دوست کارازدار ہوتاہے، جو باتیں گھر کے افراد سےشیئر نہیں کرتے ہیں وہ باتیں دوستوں سے شیئر کرکے سکون پانا فطری عمل ہے۔ دوستی کا رشتہ خونی نہیں ہوتا لیکن بہت مقدس ہوتا ہے۔دوستی کو شرمسار کرنے والاایک حادثہ جنم دن کی تقریب میں پیش آیا۔ مقتول شخص جس کا جنم دن منایاجارہا تھا وہ نتیش ساونت ہے۔ پولس کے مطابق نتیش ساونت کی یومِ پیدائش سنیچر۲۷؍جولائی کی تھی ، لیکن دوستوں کے مشورہ کے بعد خوشی کی تقریب اتوار کے روز منانے کا فیصلہ لیا گیا۔ نتیش ساونت اپنے ۴ سے ۵ دوستوں کے ساتھ کیک کاٹ کر خوشیوں کو دوبالاکرنا چاہ رہا تھا۔ تقریب شروع ہوئی تھی کہ ایک دوست نے اس پر تیز دھار چاقو سے وار کرنا شروع کردیا۔ زخمی کو راجاواڑی اسپتال میں لے جایا گیا، وہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولس انسپکٹر پرتاپ بھونسلے نے کہا کہ چار پانچ روز قبل ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ مقتول کا چاردوستوں سے کسی بات پر لفظی بحث و مباحثہ ہوا تھا، قتل کا تعلق اسی واقعہ سے منسلک بتایا گیا ہے۔کچھ منٹ کے لفظی جھگڑوں سے ایک شخص قاتل بن گیا ۔ نوجوانی کا اہم وقت جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزرانا ہوگا، غصہ اور بدلے کی آگ میں ایسا قدم اٹھایا جاتا ہے جس پر زندگی بھر پچھتاوا کیا جاتا ۔ پچھتاوے کا کیافائدہ جب چڑیا چگ گئی کھیت ،اور لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی والی مثالیں ہی اس واقعہ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

سیاست

مہاراشٹر میں مراٹھی کے نام پر تشدد ناقابل برداشت، وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کارروائی کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

Published

on

fadnavis-azmi

مہاراشٹر سماجواری پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے مراٹھی بنام ہندی تنازع اور تشدد کے خلاف ریاستی وزیر اعلی دیویندرفڑنویس سے مطالبہ کیا ہے کہ مراٹھی زبان کے نام پر تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اتربھارتی یہاں ممبئی میں کام کاج کی غرض سے آتے ہیں, ان کے بغیر ممبئی کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ لیکن لسانیات کے نام پر ان پر تشدد عام ہو گیا۔ ایم این ایس کے ہندی زبان اور اتربھارتیوں کے تشدد پر اعظمی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پر اس پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مراٹھی زبان کے نام پر شمالی ہند کے باشندوں کے خلاف نفرت اور تشدد کی سیاست کی جا رہی ہے۔ ممبئی میں روزی کمانے کے لیے آنے والے غریبوں کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے, یہ غنڈہ گردی صرف غریبوں پر ہو رہی ہے، کسی بڑے کارپوریٹ پر تشدد کیوں نہیں برپا کیا جارہا ہے, غریبوں پر ہی یہ تشدد کیوں؟ یہ سوال اعظمی نے کیا ہے کہ ‎میں اپنے قومی صدر محترم سے اکھلیش یادو جی سے اپیل کرتا ہوں کہ نفرت کی اس سیاست کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز حق بلند کر کے اتربھارتیوں کو انصاف دلائے اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کی مبینہ پالیسی پر حکومت سے سوال کریں۔

‎میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اعظمی نے مراٹھی کے نام پر تشدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

دیشا سالین کیس ادیتہ ٹھاکرے کا تبصرہ سے انکار، فیکچر ابھی باقی ہے بی جے پی لیڈر نتیش رانے

Published

on

Disha Saliyaan

ممبئی : بامبے ہائیکورٹ میں ممبئی پولس نے ماڈل دیشا سالیان کیس میں اپنی رپورٹ پیش کردی ہے, جس میں شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کو راحت نصیب ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں پولس نے بتایا ہے کہ دیشا سالیان کی موت خودکشی یعنی حادثاتی ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے پہلے بھی اے ڈی آر حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا تھا۔ دیشا سالیان کے والد اور اس کے وکیل نے ادیتہ ٹھاکرے پر کئی سنگین الزامات عائد کئے تھے اور اسے قتل قرار دیا تھا۔ پولس رپورٹ کی پیشی کے بعد اب ادیتہ ٹھاکرے کے یہاں ودھان بھون میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاُ کہ دیشا سالیان کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی, جو ناکام ہو گئی ہے اس لئے اس پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ دوسری طرف وزیر اور بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے اس تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیکچر ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیشا سالیان کیس میں جو رپورٹ داخل کی گئی ہے وہ حتمی نہیں ہے, اس معاملہ میں سرکار نے وقت طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولس کی رپورٹ کو ان کے والد اور وکیل نے چلینج کیا ہے۔ ادیتہ ٹھاکرے پر میں نے الزام عائد نہیں کیا ہے, ان کے والد نے کہا ہے کہ یہ دیشا سالیان کی عظمت کا معاملہ ہے, اس لیے اس معاملہ میں عدالت میں کیس جاری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس پر سرکاری وکیل اور سرکار نے اپنا موقف واضح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکچر ابھی باقی ہے اس لئے صحافیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ حقائق پسندانہ صحافت کرے۔

Continue Reading

بزنس

اب دھاراوی سے کولابہ اور باندرہ-ورلی سی لنک جانے والے مسافروں کے لیے سفر آسان، سی لنک کو جوڑنے والا کالا نگر جنکشن کا تیسرا پل کھلا ہے۔

Published

on

Kalanagar-Flyover

ممبئی : دھاراوی سے کولابہ یا باندرہ ورلی سی لنک جانے والے مسافروں کا سفر اب آسان ہو جائے گا۔ کالا نگر جنکشن کا تیسرا پل بغیر کسی افتتاح کے گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ دھاراوی جنکشن سے سی لنک کی طرف جانے والے پل کی تعمیر کا کام کئی روز قبل مکمل ہوا تھا۔ مقامی ایم ایل اے ورون سردیسائی کئی دنوں سے ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) سے پل کو کھولنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس سے پہلے ایم ایل اے ورون سردیسائی نے الزام لگایا تھا کہ پل کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے باوجود سینئر وزراء کے وقت نہ ملنے کی وجہ سے ایم ایم آر ڈی اے پل کو نہیں کھول رہا ہے۔

ورون کے مطابق، یہ پل بدھ کو بغیر کسی پروگرام کے عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ پل کے کھلنے سے گاڑیاں جنکشن پر رکے بغیر سی لنک کی طرف بڑھ سکیں گی۔ کالا نگر فلائی اوور بی کے سی سے متصل ہے۔ بی کے سی ملک کے بڑے کاروباری مرکزوں میں سے ایک ہے۔ کئی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ہیڈ کوارٹر یہاں موجود ہیں۔ بی کے سی میں روزانہ سینکڑوں گاڑیاں آتی اور جاتی ہیں۔

کالا نگر جنکشن پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے کالا نگر فلائی اوور پروجیکٹ کے تحت 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔ تین میں سے دو پل پہلے ہی گاڑیوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ اب تیسرے اور آخری پل کو بھی بدھ کو کھول دیا گیا۔ اس پروجیکٹ کے تحت بی کے سی سے باندرہ-ورلی سی لنک کی طرف پل کا تعمیراتی کام فروری 2021 میں ہی مکمل ہو گیا تھا۔ دوسرا فلائی اوور بی کے سی سمت سے ورلی-باندرہ سی لنک سمت کی طرف تعمیر کیا جا رہا ہے۔ تیسرا پل سیون دھاراوی لنک روڈ سے سی لنک کی طرف تعمیر کیا جا رہا ہے۔ میٹرو ٹو بی کوریڈور کے تعمیراتی کام کی وجہ سے اس فلائی اوور کا تعمیراتی کام متاثر ہوا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com