Connect with us
Tuesday,28-April-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

تھانہ ممبرا ریلوے حادثہ، خورکار بند دروازہ ٹرین جلد چلائی جائے گی

Published

on

Local-Train

‎ممبئی : ممبئی تھانہ دیوا ممبرا کے درمیان درناک لوکل ٹرین حادثہ کے بعد اب لوکل ٹرینوں کی نئی ڈائرین تیار کر کے اسے مسافروں کے لئے ریلوے کے بیڑے میں شامل کیا جائے۔ مسافروں کے تحفظات کے لئے بند دروارہ خودکار بند دروازہ ٹرین چلائی جائے گی, جو نان اے سی ہوگی اور اس کا دروازہ بند ہوگا۔ اتنا ہی نہیں اس میں ہوا کا وینٹلیشن کا بھی اہتمام کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ ڈبوں میں مسافروں کا دم نہ گھٹنے پائے۔ ۲۳۸ ٹرینوں بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔

ممبئی میں وقوع پذیر المناک واقعہ کے پیش نظر، ریلوے وزیر اور ریلوے بورڈ کے افسران نے انٹیگرل کوچ فیکٹری (آئی سی ایف) کی ٹیم کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کی۔ ‎میٹنگ کا مقصد ممبئی میں چلنے والی نان اے سی لوکل ٹرینوں میں خودکار دروازے کے مسئلے کا عملی حل تلاش کرنا تھا۔ ‎نان اے سی ٹرینوں میں خودکار دروازوں سے وابستہ سب سے بڑا مسئلہ ہوا کی کمی اور دم گھٹنے کا امکان ہے کیونکہ ان کوچوں میں وینٹیلیشن نسبتاً کم ہے۔

‎تفصیلی غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ نئے نان اے سی کوچز کو اس طرح ڈیزائن اور تیار کیا جائے گا کہ وینٹیلیشن کا مسئلہ حل ہو۔ اس کے لیے ڈیزائن میں تین بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔. دروازے بند ہونے پر بھی ہوا کے اخراج کو یقینی بنانے کے لیے دروازوں میں لوور لگائے جائیں گے۔ باہر سے تازہ ہوا لینے کے لیے کوچ کی چھت پر وینٹیلیشن یونٹ لگائے جائیں گے۔ کوچوں میں ویسٹیبلز ہوں گے تاکہ مسافر آسانی سے ایک کوچ سے دوسری کوچ میں جاسکیں اور ہجوم کا توازن قدرتی طور پر برقرار رکھا جاسکے۔

اس نئے ڈیزائن کے ساتھ پہلی ٹرین نومبر 2025 تک تیار ہو جائے گی۔ ضروری ٹیسٹ اور تصدیق کے بعد اسے جنوری 2026 تک سروس میں لایا جائے گا۔ ‎یہ کوشش ممبئی کے مضافاتی نیٹ ورک کے لیے بنائی جانے والی 238 اے سی ٹرینوں کے علاوہ ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

بی ایم سی مردم شماری ۲۰۲۷ کا آغاز… عام عوام کےلیے قابل رسائی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر تشہیر کریں : ایڈیشنل میونسپل کمشنر

Published

on

Dr. Vipin Sharma

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کے نظام کو 2027 کی مردم شماری کو عام لوگوں کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے اچھی تیاری کرنی چاہیے، جس کا انعقاد جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے ہدایت کی کہ محکمہ وار مقرر کردہ کمیٹیوں کو مردم شماری 2027 کی وسیع تر تشہیر اور تشہیر کے لیے خصوصی کوششیں کرنی چاہئے۔ مردم شماری کے عمل میں عام شہریوں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے اہم، با اثر اشخاص، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات، کھلاڑیوں وغیرہ کی مدد سے تشہیر پر زور دیا جانا چاہیے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما نے یہ جانکاری دی۔ وہ آج (27 اپریل 2027) ویرماتا جیجا بائی بھوسلے بوٹینیکل گارڈن اور چڑیا گھر کے پینگوئن روم میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ مردم شماری گنتی کا پہلا مرحلہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں یکم مئی 2026 سے 15 مئی 2026 تک منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مکانات کی فہرست اور مکان کی مردم شماری 16 مئی سے 14 جون 2026 تک شروع ہوگی۔ آج کی میٹنگ میں ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹر اشوین جوڑی نے شرکت کی۔ ابھیجیت بنگر، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) ڈاکٹر اویناش ڈھاکنے، تمام جوائنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز۔ اپنے محکمے میں بہت اہم، بااثر اشخاصُ، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات، کھلاڑیوں کی معلومات بھرنے کے لیے پیشگی وقت فارغ رکھیں اور یکم مئی 2026 کو پُر کریں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : پائیدھونی تربوز زہر خوارنی کیس کی تحقیقات ہو, رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے مطالبہ

Published

on

ممبئی : پائیدھونی میں تربوز کھانے پر چار افراد کی مشتبہ زہر خوارنی کے سبب موت کی تفتیش کا مطالبہ رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس، وزیر خوراک نرہری زویری ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی سے کیا ہے۔ انہوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا کہ ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی مشتبہ موت سے ممبئ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ اعظمی نے مکتوب ارسال کر کے پائیدھونی کے علاقے میں واقع مغل بلڈنگ میں کل جو واقعہ پیش آیا وہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ پورے سماج کیلئے باعث تشویش ہے۔ عبداللہ ڈوکاڈیا، ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں، ایک ہی خاندان کے چار افراد چند گھنٹوں میں ہی دم توڑ دیا۔ ایک خوشحال گھرانے میں صف ماتم بچھ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تربوز کھانے کے بعد اہل خانہ کو قے اور دست شروع ہوگئی اور چند ہی گھنٹوں میں چاروں موت و زیست کی جنگ ہار گئے۔ رات دعوت میں شریک مہمانوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی تاہم صرف تربوز کھانے والے خاندان کی ہی طبیعت بگڑ گئی۔ اس مشکوک موت کی کی تحقیقات ضروری ہے۔ آج کل بہت سی شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ پھلوں کو جلد پکانے یا انہیں تازہ نظر آنے کے لیے نقصان دہ کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس واقعہ کا تعلق کسی نقصان دہ کیمیکل سے پروسس شدہ پھلوں سے بھی ہوسکتا ہے۔ اس لئے اس کی انکوائری لازمی ہے۔ اعظمی نے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعے اس معاملے کی فوری اور مکمل چھان بین ضروری ہے۔ جس جگہ سے یہ پھل خریدا گیا ہے اس کے سٹاک کا معائنہ کرنے اور جلد از جلد کلینا فارنسک لیباریٹری کی رپورٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ نیز چونکہ اس کنبہ کو اس سے نقصان ہوا ہے اور اس عظیم خسارہ کا بدل نہیں ہے, اس لئے انہیں معاوضہ اور مالی تعاون فراہم کیا جائے۔ وزیراعلی اس پر ذاتی توجہ دے کر متعلقہ محکمے کو سخت تحقیقات کا حکم دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ غذائی زہر خورانی کے اسباب اور وجوہات کی جانچ ضروری ہے۔ کہیں تربوز میں زہر خورانی تو نہیں کی گئی, اس کی بھی تحقیقات کر کے خاطیوں کے خلاف کارروائی ہو۔

Continue Reading

جرم

اندھیری میں سنسنی خیز واردات… رشتہ کا تقدس پامال، بہن کے قتل میں بھائی بھابھی گرفتار, لاوارث لاش کی شناخت

Published

on

ممبئی : ممبئی میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں خونی رشتہ ہی ایک بہن کی جان لے لی۔ ممبئی پولس نے اپنی کی بھابھی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے بھائی بھابھی کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے ممبئی اندھیری مرول کے گٹر سے پولس نے ایک نامعلوم لاوارث برآمد کی تھی جو پوری طرح سے مسخ ہو چکی تھی اس کی شناخت کےلیے پولس نے محنت کی اور پھر زیورات اور گمشدہ رپورٹ کی بنیاد پر متوفی کی شناخت کر لی پولس کو اندھیری مرول ناکہ کی گٹر کے ڈھکن نکالنے کے بعد لاش برآمد ہوئی۲۲ اپریل کو لاش کی برآمد گی کے بعد پولس نے کیس درج کر لیا اور پھر متوفی کی شناخت بیلنس سیکورہ ۸۰ سالہ کے طور پر ہوئی ۱۰ جنوری کو ۲۰۲۶ میں مقتولہ کی گمشدہ کی شکایت سہار پولس اسٹیشن میں درج کی گئی یہ شکایت اس کے بھائی جوزف تھامس کوئلہ نے درج کروائی تھی۔ مقتولہ اپنی بھائی بھابھی کے ساتھ مقیم تھی اور قتل سے ایک روز اس کا ۹ جنوری کو بھائی جوزف اور بھابھی ماریا کے زور دار تنازع اور جھگڑا ہوا تھا پولس نے پڑوسیوں سے باز پرس کی تو معلوم ہوا کہ اکثر بھائی بھابھی اور مقتولہ کا جھگڑا اور تنازع ہوا کرتا تھا اس دوران پولا نے جوزف ، ماریا اور اس کا فرزند کولٹن کو زیر حراست لیا۔ تفتیش میں ملزمین نے اعتراف کیا کہ وہ روز روز کی حجت اور تنازع سے تنگ اور عاجز آچکے تھے جس کے بعد ماریا نے قتل کی سازش رچی اور پھر مقتولہ کو قتل کر کے اس کی لاش مین ہول میں ڈال دیا اندھیری پولس نے جوزف تھامس کویلو ۶۵ سالہ ، ماریا جوزف ۶۳ سالہ مرول پائپ لائن کے ساکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اندھیری پولس نے ڈی سی پی دتہ نلاوڑے کی سربراہی تفتیش کے بعد اس سنسنی خیز قتل کا خلاصہ کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان