Connect with us
Saturday,03-January-2026
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

‎ممبئی مانخورد شیواجی نگر کا پل وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے : ابوعاصم اعظمی

Published

on

asim

‎ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ مانخورد شیواجی نگر میں جان لیوا حادثات پر قدغن لگانے کے لئے فلائی اوور کو وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے۔ مانخورد شیواجی نگر میں ہر ماہ جان لیوا حادثات ہو رہے ہیں۔ پہلے جی ایم لنک روڈ پر تیار کئے گئے پل پر ہائی ٹینشن تاریں تھیں، پھر وزنی گاڑیوں کی وجہ سے پل کو بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں تاریں بھی ہٹا دی گئیں اور محکمہ فلائی اوور نے وزنی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے, تاہم اب بھی ہیوی وزنی گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ آج ایوان میں اس پل پر وزنی گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ابھی حال میں ایک اندوہناک حادثہ یہاں پیش آیا, جس میں تین اموات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات پر قدغن لگانے کے لئے ضروری ہے کہ اس پل کو شروع کیا جائے, کیونکہ یہ پل وزنی گاڑیوں کی گزرنے کی استطاعت رکھتا ہے, لیکن اس کے باوجود اس پل پر وزنی گاڑیوں کے گزر پر پابندی عائد ہے, اسے فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک کا مسئلہ اور حادثات پر قدغن لگے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بی ایم سی الیکشن اہک ہزار ۷۰۰ امیدوار میدان عمل میں، پرچہ نامزدگیاں مکمل ہونے کے بعد ۴ سو ۵۳ امیدواروں نے پرچہ واپس لیا

Published

on

ممبئی، میونسپل کارپوریشن بی ایم سی انتحاب میں ایک ہزار ۷۰۰ سو امیدوار میدان عمل میں ہے جبکہ 167امیدواروں کا پرچہ نامزدگی غلط ہونے کے سبب کالعدم قرار دیا گیا 2231 کاغذات نامزدگی درست پایا گیا اور 453 امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگیاں واپس لی ہے اس لئے اب 1 ایک ہزار 700 امیدوار میدان عمل میں ہے۔ امیدواروں کو آج انتخابی نشان بھی تقسیم کیا گیا انتخابی عمل کے دوران ۱۱ ہزار فارم تقسیم کئے گئے اور 2 ہزار سے زائد امیدواروں نے پرچہ داخل کیا اتنا ہی نہیں جانچ پرٹال کے بعد 167 امیدواروں کو کالعدم قراردیا گیا ان کے پرچہ نامزدگیوں میں خامیوں کے سبب انہیں کالعدم قرار دیا گیا تھا بی ایم سی کی 227 نشستوں پر 15 جنوری کو ووٹنگ ہو گی اور دوسرے روز گنتی کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا امیر کبیر بی ایم سی پر کس کا مئیر ہوگا اسی لئے سیاسی پارٹیوں میں رسہ کشی بھی ہے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی بی ایم سی الیکشن : ناراض سماجوادی پارٹی کارکنان سے ابوعاصم اعظمی کی اپیل

Published

on

abu asim

ممبئی بلدیاتی انتخابات میں سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے پارٹی ٹکٹ سے محروم دعویداروں سے اپیل کی ہے کہ کسی وجہ سے اگر کسی امیدوار کو پارٹی کا ٹکٹ نہیں ملا ہے, آئندہ انہیں پارٹی قیادت موقع فراہم کرے گی, لیکن اس الیکشن میں عوام کے مسائل اور اس کے حق کے لئے سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کے ساتھ رہ کر اتحاد کا مظاہرہ کرے. انہوں نے کہا کہ بی ایم سی انتخاب میں سماجوادی پارٹی نے ۱۵۰ نشستوں کو امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ سماجوادی نظریہ کو فروغ ملے. پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کو ٹکٹ میسر ہوئے اور امیدواروں نے چرچہ نامزدگی بھی داخل کیا, لیکن بدقسمتی سے کئی دعویداروں کو ٹکٹ نہیں ملی کیونکہ ٹکٹ فراہمی تقسیم میں کئی دشواریاں بھی تھیں. ممبئی میں پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے اور پارٹی کے نظریہ کو فروغ دینے کے لیے ہر ایک کا شکریہ کئی وارڈوں میں مرحلہ وار طریقے سے امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا اور انتخابی مرحلہ کے لیے ۱۵۰ امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے. ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ میری تمام کارکنان اور دعویداروں سے اپیل ہے کہ وہ ٹکٹ کی محرومی پر ناراض ہونے کے بجائے پارٹی امیدوار کے لئے کام کرے, کیونکہ پارٹی کو مستحکم بنانا اور سماج وادی پارٹی کے نظریہ کو فروغ دینا ہی ہماری ذمہ داری ہے. جس امیدواروں کو اس مرتبہ موقع فراہم نہیں ہوا ہے وہ نالاں نہ ہو, انتخاب صرف ایک امیدوار کا نہیں بلکہ پارٹی کا نظریہ ہے, ٹکٹ چاہے کسی کو بھی دی گئی ہے, وہ سماج وادی پارٹی کا چہرہ اور امیدوار ہے, اس لئے پارٹی امیدوار کا ساتھ دے کر پارٹی کو مستحکم کرے اتحاد کی فتح ہے, شہریوں کے مسائل پر آواز بلند کرنے کے لیے آپ تمام سماجوادی پارٹی کے لیے کام کریں گے اور مجھے پورا یقین ہے کہ سماج وادی پارٹی اس مرتبہ تاریخ رقم کرے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میونسپل کارپوریشن عام انتخابات : انتخابی اصولوں اور ضابطہ اخلاق کے رہنمایانہ اصولوں پرعمل آوری کی الیکشن افسر کی سخت ہدایت،حفاظتی انتظامات سخت

Published

on

ممبئی : میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات جمہوریت کا بہت اہم عمل اس کو کامیابی، شفاف اور منصفانہ طریقے سے انجام دینے کی ذمہ داری تمام متعلقہ مرکزی اور ریاستی افسران اور ملازمین پر عائد ہوتی ہے۔ ضابطہ اخلاق کی مدت کے دوران قواعد کے مطابق ہر عمل کو درست اور بروقت ریکارڈ کرنا لازمی ہے۔ نظم و ضبط، امن اور انصاف انتخابی عمل کے بنیادی پہلو ہیں اور ان پر سختی سے عمل کیا جانا چاہیے۔ میونسپل کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسربھوشن گگرانی نے سخت وارننگ دی ہے کہ کسی بھی قسم کی غلطی، غفلت یا قواعد کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انتخابی قوانین اور رہنما اصولوں پر ہر مرحلے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ شری گگرانی نے یہ بھی بتایا کہ اگر ان ہدایات پر عمل کیا جائے تو انتظامیہ پر شہریوں کا اعتماد مضبوط ہوگا۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات 2025-26 کے سلسلے میں، میونسپل کمشنر اور ضلع انتخابی افسر بھوشن گگرانی نے آج چیف مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ کی۔ میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اس میٹنگ میں قبل از انتخابات کی تیاریوں، امن و امان، ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی، مختلف فلائنگ اسکواڈز کے کام کے علاوہ مشکوک اور بڑے پیمانے پر ہونے والے لین دین کی نگرانی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گگرانی نے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات دیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل میونسپل کمشنرڈاکٹر اشونی جوشی، جوائنٹ کمشنر آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) مسٹر ستیہ نارائن چودھری، میونسپل کارپوریشن کے اسپیشل ڈیوٹی آفیسر (الیکشن) مسٹر وجے بالموار، جوائنٹ کمشنر (ٹیکس اسیسمنٹ اینڈ کلیکشن) مسٹر وشواس شنکروار، ڈپٹی کمشنر (میونسپل آفس) کے ایڈیشنل کلکٹر مسٹر پرایش شنکروار۔ (کونکن ڈویژن) فروگ مکدم، اسسٹنٹ کمشنر (ٹیکس اسیسمنٹ اینڈ کلیکشن) مسٹر گجانن بیلے کے ساتھ ریزرو بینک آف انڈیا، معروف ڈسٹرکٹ بینک، ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا، سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس، سنٹرل ریزرو پولیس فورس، ریلوے پروٹیکشن فورس، انڈین کوسٹ گارڈ اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے دیگر محکمہ جات کے نمائندے موجود تھے۔میونسپل کارپوریشن کمشنر اور ضلع الیکشن آفیسر بھوشن گگرانی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اور انتخابی مشینری اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات 2025-26 مکمل طور پر بے خوف، آزاد، شفاف اور نظم و ضبط کے ماحول میں منعقد ہو۔ اس سلسلے میں جامع اور وسیع تیاریاں کی گئی ہیں۔ پورے انتخابی عمل میں مختلف مشینری کا کردار بہت اہم ہے۔ جمہوری اقدار کو فروغ دینے اور انتخابی عمل کے منصفانہ، شفاف اور قابل اعتبار رہنے کو یقینی بنانے کے لیے تمام مرکزی اور ریاستی مشینری کو ریاستی الیکشن کمیشن کے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرنا چاہیے اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے۔گگرانی نے اپیل کی کہ انتخابی عمل میں ایک مثبت، مثالی اور قابل تقلید مثال پیدا کرنے کے لیے اچھی منصوبہ بندی کی جائے۔جوائنٹ کمشنر آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) ستیہ نارائن چودھری نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے انتظامی ڈویژنوں میں قائم فلائنگ اسکواڈز کے لیے ضروری پولیس اہلکار دستیاب کرائے گئے ہیں۔ جس جگہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) رکھی گئی ہے اور گنتی کے مرکز پر ضروری سیکورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی نقل و حمل کے دوران پولیس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پولس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انتخابات کے لیے ممکنہ کارروائی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اسلحہ ضبط کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے تمام ہتھیار رکھنے والوں کو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ مقامی تھانے کی رپورٹ کے مطابق اسلحہ ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ احتیاطی تدابیر اور ملک بدری کے ضروری مقدمات کو فوری طور پر نمٹا دیا جا رہا ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس انسپکٹر کو ضروری کارروائی کی ہدایات دی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا کی آزادانہ نگرانی کی جا رہی ہے۔ چودھری نے بتایا کہ اس کی ذمہ داری پولیس کے سائبر سیل کو سونپی گئی ہے۔
ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر غیر قانونی رقوم کی منتقلی ہو رہی ہے تو اس حوالے سے باقاعدہ کارروائی کی جائے۔ مشتبہ اور بڑی مالیت کے لین دین کی اطلاع موجودہ طریقہ کار کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کو دینے کے لیے کارروائی کی جانی چاہیے۔ اس میٹنگ میں یہ بھی ہدایت دی گئی کہ بڑی اور مشکوک رقم نکالنے اور گفٹ کارڈز کی اطلاع بھی فوری طور پر محکمہ انکم ٹیکس کو دی جائے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان