جرم
ممبئی: امبیڈکر کی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ، ایف آئی آر درج
باباصاحب امبیڈکر کے بنگلے میں توڑ پھوڑ کے معاملے میں ممبئی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے جانکاری دی افسر نے بتایا کی دادر علاقے میں منگل کی رات دو افراد نے بنگلے کی کھڑکیوں پر پتھراؤ کیا سی سی ٹی وی کیمرا اور پودے بھی توڑ دیئے افسر نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کو آئین ہاؤس کے احاطے میں گملے کو توڑتا دیکھا اور پھر وہاں سے بھاگ گیا۔
ماٹونگا پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ دادر کی ہندو کالونی میں واقع یہ دو منزلہ بنگلہ امبیڈکر میوزیم ہے، جہاں بابا صاحب کی کتابیں، پینٹنگز، آرٹ ورک وغیرہ موجود ہیں۔یہاں اس کی بہو، پوتا اور بہوجن آغاڈی رہنما پرکاش امبیڈکر اور دیگر دو پوتے آنندراو اور بھیم راؤ بھی رہتے ہیں۔ حملے کے وقت پرکاش امبیڈکر اکولا میں تھے۔
انہوں نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ امن قائم رکھیں اور گھر سے باہر جمع نہ ہوں۔ آل انڈیا پروفیشنل کانگریس نے بدھ کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے اس معاملے پر غور کرنے کی اپیل کی اے آئی پی سی ممبئی ایسٹ نے ٹویٹ کیا، یہ قابل مذمت ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی کو فوری طور پر اس معاملے کو دیکھنا چاہیے، یہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی میراث کی یاد دہانی ہیں۔ ادھر مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر نے کہا کہ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
جرم
ممبئی میں ۲ ایم ڈی فروشوں کو۲۰ سال کی سزا، اے این سی کے کیس میں پولس کی تفتیش میں بہتری کے سبب ملزمین کو سزا سنائی گئی

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل نے ۲۰۱۷ کو دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا ان کے قبضے سے منشیات کی برآمدگی ہوئی تھی اور اب عدالت نے ان منشیات فروشوں کو ۲۰ سال کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ منشیات فروش پروین دلیپ واگھیلا، رام داس پانڈورنگ کو اے این سی کی گھاٹکوپر نے گرفتار کیا تھا, ملزمین کی تلاشی میں ایم ڈی کار بھی ضبط کی گئی تھی۔
جرم
مہاراشٹر : بارامتی کی ایک خاتون کو نوکری کا لالچ دے کر بیڈ میں تین مردوں نے ریپ کیا۔

بیڈ (مہاراشٹر) : پولس نے کہا کہ پونے ضلع کے بارامتی کی رہنے والی ایک خاتون کو مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں تین مردوں نے نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مبینہ واقعہ چھ ماہ قبل پیش آیا تھا اور چند روز قبل ایک خاتون سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم خاتون نے متاثرہ کو بیڈ ضلع کے امباجوگئی میں ایک آرٹ سنٹر میں نوکری دینے کا وعدہ کیا۔ امباجوگئی پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے متاثرہ کی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، تاہم، متاثرہ کے پہنچنے کے بعد، خاتون اور دو دیگر مردوں نے اس پر حملہ کیا اور اسے زبردستی قصبے کے ایک لاج میں لے گئے، جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر تین افراد نے عصمت دری کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے جسم فروشی پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ لڑکی حال ہی میں اپنی ماں سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئی، جو فوراً امباجوگئی پہنچی، اپنی بیٹی کو بچایا، اور اسے بارامتی واپس لے آئی۔ اہلکار نے بتایا کہ بعد میں بارامتی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات کے لیے منگل کو امباجوگئی دیہی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔
جرم
ممبئی ایندھن چور گینگ بے نقاب، ۱۳ ملزمین گرفتار چوروں کے گینگ نے نومبر میں ایندھن کی چوری کی کوشش کی تھی

ممبئی پولس نے پیٹرول چوری کرنے والی گینگ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ممبئی کے آر سی ایف پولیس اسٹیشن کی حدود میں ۱۴ نومبر کو رات ساڑھے تین بجے کے قریب بی پی سی ایل کمپنی کا پیٹرول چوری کرنے کی کوشش میں ملزمین کو گرفتار کیا گیاہے۔ ممبئی گڈکری روڈ سڑک پر زیر زمین ۱۸ انچ کی ممبئی منماڈ ملٹی پروڈیکٹ پائپ لائن سے ایندھن چوری کرنے کی کوشش کی شکایت درج کی گئی ۔ ٹیکنیکل تفتیش اور مخبر کی خبر پر ونود دیوچند پنڈت کو چمبور سے ۱۷ نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اس ریکیٹ میں سرغنہ ریاض احمد ایوب ۵۹ سالہ ، سلیم محمد علی، ونود دیوچند پنڈت نے ایندھن چوری منصوبہ تیار کیا تھااس میں ملوث گوپال نارائن، محمد عرفان، ونائک ششی کانت ،احمد خان جمن خان، نشان جگدیش ، مصطفیٰ منظور، ناصر شوکت، امتیاز آصف سمیت ۱۳ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ان تمام ملزمین کو متعدد علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی نئی ممبئی اور اطراف سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر مہیش پاٹل اور ڈی سی پی سمیر شیخ نے انجام دی ہے۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
