Connect with us
Sunday,18-October-2026

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ساؤتھ سائبر سیل کی بڑی کارروائی، سی او باس کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والا گروہ بے نقاب، جھار کھنڈ اور بہار سے دو ملزمین گرفتار

Published

on

ممبئی : ممبئی جنوبی ممبئی سائبر سیل نے باس کے نام پر ٹھگی کرنے والے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے, جو ایسے شناساؤں کو رابطہ کر کے باس کے نام پر پیسہ وصول کیا کرتے تھے جو ان کے رابطے میں ہوتے تھے باس کی نقلی آواز اور ڈی پی تک موبائل پر رکھ کر بے وقوف بنایا کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی ممبئی ساؤتھ سائبر پولیس اسٹیشن (کرائم برانچ، ممبئی) نے ایک سائبر باس دھوکہ دہی کیس میں ملزمین کو بہار اور جھارکھنڈ سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔سی ای او باس فراڈ” کیس کے سلسلے میں بہار اور جھارکھنڈ سے ایک سم کارڈ فراہم کنندہ اور ایک پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) ایجنٹ ان کے بعد کے ہینڈلر کے ساتھی کو گرفتار کیا ہے۔ تفتیش میں ان کے سات ایسے کیسز میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 161 سم کارڈ، موبائل فون اور دیگر اشیاء ضبط کر لی گئیں۔ 26 فروری 2026 کو، ایک نامعلوم شخص نے واٹس ایپ کے ذریعے ایک 43 سالہ شکایت کنندہ سے رابطہ کیا، کمپنی کے ڈائریکٹر کے طور پر ظاہر کیا اور ان کا اعتماد حاصل کیا۔ جعلساز نے شکایت کنندہ کو کل 48,60,511 روپے منتقل کرنے پر آمادہ کیا۔ شکایت کے بعد، 26 فروری 2026 کو بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 338(3) اور 319(2) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 (سی) اور 66(ڈی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا پولیس نے 48,60,511 روپے کی دھوکہ دہی کی پوری رقم کو کامیابی کے ساتھ حاصل کر لی ہے۔ شکایت کنندہ سے رابطہ کرنے کے لیے استعمال کیے گئے سم کارڈز کمپنی ڈائریکٹر کی نقل کرتے ہوئے مہاراج گنج، بہار کے رہائشیوں اور دیگر شہریوں کے دستاویزات اور ای کے وائی سی تفصیلات کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر شروع کیے گئے تھے۔ یہ بہار کے سیوان میں مقیم ایرٹیل پی او ایس ایجنٹ عامر چاند محمد خان نے ترتیب دیا تھا۔ اس نے صارفین کے ناموں پر نئے نمبر لگا کر سیکڑوں سم کارڈز کو ایکٹیویٹ فعال کیا اور ان میں سے آٹھ کارڈ ایک اور گرفتار ملزم سورج پردیپ ساو (عرف وشال) سورج نے اس لین دین کی ادائیگی یو پی آئی کے ذریعے عامر کےائیر ٹیل پیمنٹ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی تھی۔تکنیکی تجزیہ پر عمل کرتے ہوئے، پولیس نے پہلے عامر خان کو 14 اگست 2025 کو بہار کے رخندی پور، سیوان سے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا۔ فراہم کردہ معلومات اور تکنیکی تجزیہ کی بنیاد پر، ملزم سورج کمار پردیپ کمار ساو جس نے 8 سم کارڈ فراہم کیے کو 16 اگست 2026 کو کماردھوبی (تلوکاچرگنڈہ)، دھنباد، جھارکھنڈ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ان ملزمین نے کل 7 ایسے جرائم کیے ہیں۔ این سی آر پی کی شکایات ساؤتھ ڈویژن سائبر پولس اسٹیشن، ممبئی (مقدمہ نمبر 15/26 اور 45/26) میں درج دو کیسز کے ساتھ ساتھ پنجاب، گروگرام (ہریانہ)، نئی دہلی، مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں ایک ایک کیس میں ان کے ملوث ہونے کا انکشاف کرتی ہیں۔گرفتار ملزمان سے مسروقہ سامان، 1) 161 ایئرٹیل سم کارڈز 2) میگا فون 3) ایک پی او سی او موبائل فون جس میں ‘ائیر ٹیل متر ‘ ایپ موجود ہے، جو سم کارڈز کو چالو کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے

گرفتارملزمین 1) عامر چاند محمد خان، عمر 22، ساکن رکندی پور، سیوان، بہار – ایئرٹیل سم ڈسٹری بیوٹر
2) سورج کمار پردیپ کمار ساو عرف وشال، ساکن کماردھبی، دھنباد، جھارکھنڈ سے مزید تفتیش جاری ہے۔ شہریوں سے اپیل

ممبئی سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر آپ کو کسی نامعلوم نمبر سے واٹس ایپ میسج موصول ہوتا ہے جس میں کسی جاننے والے کی تصویر آویزاں ہوتی ہے پیسے طلب کرتے ہیں، تو ہمیشہ اس شخص سے ان کے معلوم، موجودہ نمبر پر رابطہ کر کے درخواست کی تصدیق کریں۔ سائبر فراڈ کی صورت میں فوری طور پر 1930 پر رابطہ کریں۔ دوسروں کو اپنے نام پر رجسٹرڈ سم کارڈ یا بینک اکاؤنٹس استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔ سنچار ساتھی پورٹل کے ذریعے چیک کریں کہ آپ کے نام پر کتنے سم کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ ساؤتھ ڈویژن سائبر پولس اسٹیشن (کرائم برانچ، ممبئی) نے اس معاملے میں سم کارڈ فراہم کرنے والے اور ہینڈلر کو کامیابی سے گرفتار کیا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں سائبر سیل کے ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے دی ہے انہوں نے کہا کہ سائبر فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد اب سائبر سیل نے ایسے افراد پر بھی نظر رکھنا شروع کردی ہے جو اس قسم کے جرائم میں ملوث ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے وہ نامعلوم افراد کے سوشل میڈیا پر دام میں نہ آئیں اگر کوئی پیسہ منتقلی یا مدد طلب کرے تو اصل شخص سے اس کی تصدیق کرے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں امیٹیشن جیولری کے کام پر لگائے گئے 17 نابالغ بچے آزاد، مالک گرفتار، پولیس کا مقدمہ درج

Published

on

ممبئی ۱۵اکتوبر کو دوپہر 4.00 بجے کے قریب کرار پولیس تھانہ حدود میں گلاب سنگھ چال، روم نمبر 15، کوکنی پاڈا، کرار گاؤں مالاڈ (مشرق) ممبئی اس مقام پر 10 بائی 12 کے اندھیرے کمرے میں 14 سے 16 عمر گروپ کے نابالغ بچے امیٹیشن جیولری کے کام کے لیے لا کر ان سے 15 سے 16 گھنٹے سخت کام کروا کر ان کا جسمانی استحصال اور جذباتی استحصال کیا جا رہا ہے اس بارے میں حاصل خفیہ معلومات کی بنیاد پر پولیس افسر دراڈے، بیٹ افسررنجیت ٹھاکر، نربھیا ٹیم کی خاتون افسر اور پولیس عملہ نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا تو، جتیندر کمار گوپال چودھری عمر 38 سال نے کل 17 نابالغ بچوں کو امیٹیشن جیولری کے خطرناک حالات میں کام کرنے پر مجبور کیا اس لیے ملزم کے خلاف دفعہ 146، بی این ایس دفعہ 75، 79 (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کا قانون) 2015 سہ دفعہ 3، 3(ا)، 14 بال کامگار (پابندی اور ضابطہ) قانون 1986 کے تحت جرم داخل کرکے مقدمے میں ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کل ١٧ بچوں کو محفوظ طریقے سے رہا کیا گیا ہے اور انہیں چلڈرن ہوم میں رکھا گیا ہے۔یہ کارروائی کرار پولس اسٹیشن کے عملہ نے کی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کرائم برانچ کی کارروائی، ہفتہ وصولی کیس میں دو گرفتار

Published

on

ممبئی کرائم برانچ نے ایک تاجر سے 80 لاکھ روپے ہفتہ طلب کرنے والے دو ملزمان کو ہفتہ کی رقم قبول کرتے ہوئے جال بچھا کر رنگے ہاتھوں حراست میں لیا ہے۔ شکایت کنندہ تاجر کے پالگھر ضلع میں پتھر کی کان کے کاروبار کے لیے ضروری اجازت ناموں کے سلسلے میں جعلی گرام سبھا کی قرارداد اور ناقابل اعتراض سرٹیفکیٹ دے کر ملزمان نے شروعات میں 40 لاکھ روپے ہفتہ اس سے پہلے وصول کیا تھا۔ اس کے بعد کاروبار شروع رکھنے کے لیے مزید 80 لاکھ روپے طلب کرکے پستول کا خوف دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دیے جانے کی شکایت کرائم برانچ کو موصول ہوئی تھی۔ مذکورہ شکایت کے مطابق کرائم برانچ 9 کے دستے نے تاریخ ۱۴ اکتوبرکو اندھیری (مغرب)، ممبئی میں جال بچھا کر 30 لاکھ روپے کی ہفتہ کی رقم قبول کرتے ہوئے دو مرد ملزمان کو (عمر بالترتیب 42 سال اور 37 سال) حراست میں لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے چار موبائل فون اور ہفتہ کے لین دین کی رقم کے طور پر قبول کی گئی 30 لاکھ روپے والی بیگ ضبط کی گئی ہے۔ مذکورہ معاملے میں امبولی پولیس تھانہ میں دفعہ 308(5)، 351(3)، 61(2)، 3(5) بی این ایس دفعہ 3، 25 اسلحہ ایکٹ کے تحت جرم داخل ہے اور مزید تفتیش کرائم برانچ 9 کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ مذکورہ قابل ذکر کارکردگی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر جرائم انل کنبھارے، ایڈیشنل پولس کمشنر کرشن کانت اپادھیائے، ڈی سی پی کرائم نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

منشیات کے خلاف ممبئی پولس کا سخت کریک ڈاؤن، منشیات فروشوں کے گھر اور املاک بھی منہدم

Published

on

Bandra-Demolition

ممبئی میں منشیات کے خلاف پولس نے سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایسے ملزمین کے گھروں اور املاک کو مسمار کیا ہے جو منشیات فروشی میں ملوث تھے اس میں پولس نے کئی ملزمین کو گرفتار بھی کیا ہے یہ کارروائی منشیات مخالف دستہ سیل اور ممبئی کرائم برانچ نے کی ہے ۔ممبئی میں 30 جولائی 2026 سے شروع کی گئی ڈرگ فری ممبئی مہم کے تحت، اور مرکزی حکومت کی 2 اگست 2026 کو شروع کی گئی نشہ مکت بھارت ابھیان کے مقصد کے مطابق، ممبئی پولیس نے 14 اور 15 اکتوبر 2026 کو ممبئی شہر میں منشیات مخالف مہم میں شدت پیدا کی اور اس مہم کے تحت چھاپہ مار کارروائی کی گئی اس میں قانونی کارروائی، املاک کی ضبطی، احتیاطی تدابیر اور عوامی بیداری ان تین ستونوں پر مبنی مہم میں کامیابی ملی ہے ۔ اس خصوصی مہم میں این ڈی پی ایس قانون کے تحت منشیات رکھنے/فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنا، پہلے سے درج مقدمات میں فرار اور مطلوب ملزمان کو گرفتار کرنا اور ملزمان کے خلاف حاصل غیر ضمانتی وارنٹ کی تعمیل کرنا، ان تین اہم باتوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔پولیس تھانہ، منشیات مخالف دستہ نے مشترکہ طور پر کی گئی کارروائی میں 72 مقدمات درج ہیں اس کے علاوہ 21 فرار اور مطلوب ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح عدالت سے حاصل غیر ضمانتی وارنٹ کی تعمیل کرکے کل 40 ملزمان کو اس مہم کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ مذکورہ مہم کے دوران گانجا، میفیڈرون (ایم ڈی)، ہیروئین / براؤن شوگر، چرس، ایل ایس ڈی پیپر، کوکین، ہشیش اور ہائیڈروپونک گانجا ایسے کل46.16 کلو املی مادہ اور کوڈین پر مبنی کف سیرپ کی کل 9,540 بوتلیں کل اندازاً روپے 15.87 کروڑ قیمت کا مال 9.57 لاکھ نقد رقم ضبط کی گئی ہے۔خصؤصی مہم کے دوران پہلے منشیات مخالف معاملات میں ملزم اپنے دیگر 04 ساتھیوں کے ساتھ منظم گروہ بنا کر منشیات کا کاروبار کر رہا ہے ایسا ثابت ہونے سے مذکورہ 05 ملزمان کے خلاف کرائم برانچ کی طرف سے مذکورہ مقدمے میں مہاراشٹرمکوکا ایم سی او سی اے کے تحت کارروائی کی گئی۔

اسی طرح احتیاطی کارروائی کے حصے کے طور پر این ڈی پی ایس مقدمات میں ایک عادی ملزم کو پی آئی ٹی – این ڈی پی قانون کے تحت ایک سال کے لیے ناسک جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔ سال 2026 میں اب تک کل 14 افراد کے خلاف پی آئی ٹی – این ڈی پی قانون کے تحت کارروائی کرکے نظر بند کیا گیا ہے۔خصوصی مہم کے دوران این ڈی پی ایس مقدمات میں ملزمان کے 20 غیر قانونی گھر اور 145 غیر قانونی تعمیراتکو مسمار کیا گیا۔ املاک کی ضبطی اور احتیاطی کارروائی کے ساتھ ساتھ املی مادہ کے مضر اثرات کے بارے میں عوامی بیداری پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔ اسکول، کالج، گنیش اتسو نوراتری اتسو اور عوامی مقامات پر منعقد گربا پروگرام سمیت9,031 مقامات پر چلائے گئے عوامی بیداری مہم میں 9,82,928 شہری شامل ہوئے ہیں۔منشیات کے خلاف مسلسل کارروائی، احتیاطی تدابیر اور عوامی شراکت داری کے ذریعے ڈرگ فری ممبئی کا مقصد حاصل کرنے کے لیے ممبئی پولیس پرعزم ہے اور منشیات سے متعلق کوئی بھی معلومات قومی منشیات مخالف ہیلپ لائن ایم اے این اے ایس ) 1933 کے ذریعے پولیس کو دے کر اس مہم میں تعاون/شامل ہونے کی اپیل شہریوں سے کی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان