Connect with us
Thursday,27-November-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پولس کی کاروائی میں غیرملکی سگریٹ اور نشہ آور تمباکو سے تیار کردہ اشیاء کا ذخیرہ ضبط

Published

on

cigrate

(اتائر رھمان)
ریاست گیر پیمانے پر نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے. اسی سلسلے کی کڑی میں ممبئی شہر میں دھڑلے سے غیرقانونی نشہ آور کاروبار چلایا جا رہا ہے. ممبئی پولس نے اس ضمن محتاط رہ کر صرف نظر رکھنے کا کام کیا تاکہ اہم ملزم کو دبوچا جا سکے. نوجوانوں کو نشہ میں مبتلا کرکے ان کے مستقبل سے کھلواڑ کیا جارہا ہے. ملزمان کا پردہ فاش کرنے کے لیے پولس نے ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل دی. پولس کو خفیہ معلومات فراہم ہوئی تھی کہ فورڈ کےجیوتیبا پھولے مارکیٹ میں پابندی عائد لوازمات جن میں غیرملکی سگریٹ اور نشہ آور تمباکو سے تیار کردہ اشیاء کا شمار ہے، اس غیرقانونی اشیاء کا ذخیرہ مارکیٹ میں لایا گیا ہے. ایم آر اے مارگ پولس نے جیوتیبا پولے مارکیٹ میں چھاپہ مارا، پولس کے چھاپہ مارنے میں 20/لاکھ روپئے کی مالیت کے غیرقانونی منشیات کو ضبط کیا گیا. پابندی عائد لوازمات کے ساتھ 2/مجرموں کو ایم آر اے پولس نے گرفتار کر لیا ہے. گرفتار کئے گئے مجرموں میں باندرہ کا 41/سالہ ساکن خلیل کریم مناوی اور فورٹ کا 45/سالہ رہائشی شری کمار سنکرن ہیں. پولس نے ان کے خلاف 58/2019 اور 59/2019 دفعات (3)(2)7 اور (2)20 کے سگریٹ اور تمباکو نوشی کی تعزیرات 2003 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ماہم مخدوم فقیہ علی مہائمی کا ۶۱۲ واں عرس کا ۲۸ نومبر سے آغاز, 5 دسمبر سے میلہ کا انعقاد : سہیل کھنڈوانی

Published

on

ممبئی ؛ ممبئی حضرت مخدوم فقیہ علی مہائمی رحمتہ اللہ علیہ کا ۶۱۲ واں عرس انتہائی تزک و احتشام سے آستانہ مخدوم پر۲۸ نومبر کو منایاجائے گا ۲۸ نومبر کو بڑی خدمت ہو گی دوسرے روز ۲۹ نومبر کو آٹھویں شب اور صندل پیش کیا جائے گا اس کے ساتھ پرچم کشائی محفل سماع اور قرآن خوانی کا بھی انعقاد ہوگا اس کےلیے درگاہ کمیٹی نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں درگاہ کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے عرس اور میلہ کے پیش نظر پولس نے بھی ضروری حفاظتی انتظامات کیے ہیں درگاہ کمیٹی کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے کہا کہ عرس اور میلہ کے پس منظر میں درگاہ انتظامیہ نے ضروری انتظامات کیے ہیں۲۸ نومبر کو آستانہ مخدوم پر بڑی خدمت اور ۲۹ نومبر کو آٹھویں بڑی شب پرچم کشائی محفل سماع اور قرآن خوانی کا انعقاد ہوگا زائرین سے اپیل ہے کہ وہ ادب ملحوظ رکھ کر آستانہ مخدوم پر حاضری دیں انہوں نے کہا کہ پولس اور درگاہ انتظامیہ مشترکہ طور پر حفاظتی انتظامات کا انعقاد کرتی ہے اس کے ساتھ ہی سالانہ میلہ بھی ۵ دسمبر سے شروع ہوگا پہلا صندل پولس پیش کرتی ہے اور یہ میلہ ۱۴ دسمبر تک جاری رہے اس کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ٹریفک روٹ کی بھی منتقلی کی ہے میلہ میں کھانے کے اسٹال اور تفریحات بھی میسر ہے میلہ کیلئے پولس ۲۴ گھنٹے خدمات اور ڈیوٹی انجام دیتی ہے اس کے ساتھ ہی درگاہ کے رضاکار بھی پولس کے ساتھ مامور ہوتے ہیں ٹریفک کنٹرول سمیت درگاہ احاطہ پر بھی پولس کی تعیناتی ہوتی ہے سہیل کھنڈوانی نے صندل کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ صندل پیشی کے دوران وہ شرعی امور کا خیال رکھیں اور شورشرابہ صوتی آلودگی کی خلاف ورزی نہ کرے ادب و احترام کے ساتھ درگاہ پر صندل پیش کرے ۔ ممبئی پولس کا سالانہ میلہ ۵ دسمبر سے شروع ہو گا پولس بھی اس کےلیے تیار ہے ۔ سہیل کھنڈوانی نے کہا کہ پولس کو بابا سے کافی عقیدت ہے اس لئے وہ اپنائیت کے ساتھ درگاہ کے انتظامات کو بحسن و خوبی انجام دیتے ہیں اور بھیڑ بھاڑ ہونے کے باوجود بھی پولس اسے بہتر انداز میں سنبھالتی ہے ۔

Continue Reading

سیاست

‎شمالی مہاراشٹر میں شیو سینا کی لہر، ڈاکٹر شریکانت شندے نے انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھالی

Published

on

‎ممبئی نندوربار شمالی مہاراشٹر میں شیوسینا کی لہر ہے ۔شیو سینا کے نوجوان لیڈر ڈاکٹر شریکانت شندے کے جلسوں میں بڑی تعداد میں "لاڈلی بھینس” اور نوجوان شرکت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر شندے نے آج شمالی مہاراشٹر میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مہایوتی حکومت نے خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مضبوط قدم اٹھائے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹر کی لاڈلی بہنا یوجنا خود انحصاری بن رہی ہے۔ اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے اپوزیشن لیڈر "لاڈلی بہنا یوجنا” کی مخالفت کر رہے تھے لیکن نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت میں اس اسکیم کو نافذ کیا گیا اور اسے کسی بھی صورت میں بند نہیں کیا جائے گا۔ اپوزیشن صرف کنفیوژن پھیلا رہی ہے، لاڈلی بہن اپنے ووٹوں سے جواب دیں گے۔ ڈاکٹر شریکانت شندے نے وضاحت کی کہ پچھلے تین سالوں میں ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیوسینا مہاراشٹر کے کونے کونے تک پہنچی ہے۔ شندے صاحب روزانہ آٹھ میٹنگ کر کے اپنے کارکنوں کو بااختیار بنا رہے ہیں۔ ان کے پاس شہری ترقی کا محکمہ ہے، جس کے نتیجے میں مہاراشٹر کے پسماندہ دیہاتوں کے لیے ریکارڈ توڑ فنڈنگ ​​ہوئی ہے، جس سے دیہی ترقی کی مضبوط راہ ہموار ہوئی ہے۔
‎ڈاکٹر شری کانت شندے نے یو بی ٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ تنقید کرنے میں ماہر ہیں، لیکن انہوں نے عوام کے لیے کبھی کوئی ٹھوس کام نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہر جگہ مہایوتی کے امیدوار نظر آرہے ہیں۔ عوام اپوزیشن کی حالت سے بخوبی واقف ہے۔

Continue Reading

جرم

کلیان کالج نماز تنازع خاطیوں کے خلاف کارروائی کا ایس آئی او کا مطالبہ

Published

on

‎ممبئی کلیان کالج میں نماز ادا کرنے پر بجرنگ دل اور وشوہندوپریشد کی غنڈہ گردی کے خلاف ایس آئی او نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے یہاں ریاستی سکریٹری ایس آئی او عزیز احمد نے کہا کہ
‎کلیان کے آئیڈیل کالج آف فارمیسی اینڈ ریسرچ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے، جہاں بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے غنڈے کالج کیمپس میں داخل ہوئے، نماز ادا کرنے پر مسلم طلباء کو دھمکایا، ہراساں کیا اور یہاں تک کہ انہیں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کے سامنے ڈنڈ بیٹھک کروانے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ مذہبی آزادی اور تعلیمی کیمپس کے تقدس پر براہِ راست حملہ ہے۔

‎ایس آئی او اس واقعہ کی سخت مذمت کرتی ہے اور متاثرہ طلبہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ ہم حکومتِ مہاراشٹر اور پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمین کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کی جائے، کالج انتظامیہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

‎ہم تمام طلباء برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور ایسے فرقہ وارانہ رویّوں کے خلاف متحد رہیں اور مضبوط یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com