Connect with us
Monday,08-December-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

لاؤڈ اسپیکر معاملہ… ممبئی پولس حرکت میں، مسجدوں کے خلاف کارروائی تیز

Published

on

loudspeakers-&-m.-high-court

‎ممبئی : ممبئی مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر کے معاملہ میں اب ممبئی پولیس بھی حرکت میں آگئی ہے اور ممبئی پولیس نے صوتی آلودگی کے اصول کی خلاف ورزی پر مسجدوں پر کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ اسی مناسبت سے ممبئی پولیس مسجدوں کی صوتی آلودگی کی پیمائش بھی کر رہی ہے, جس میں صوتی آلودگی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مسجد پر کارروائی بھی کی جارہی ہے۔ بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی شر انگیزی کے بعد اب ممبئی پولیس نے بھی لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ ممبئی کی مشہور جامع مسجد میں ظہر کی نماز کی اذان کے دوران پولیس نے صوتی آلودگی اور لاؤڈ اسپیکر کے ڈسیپل کی پیمائش کی اور آلہ کے معرفت یہ معلوم کیا گیا کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کی رہنمایانہ اصول کے مطابق مقررہ ڈسیبل میں ہی اذان دی جارہی ہے یا نہیں۔

‎جامع مسجد کے ٹرسٹی شعیب خطیب نے کہا کہ ممبئی پولیس ایل ٹی مارگ کا عملہ ظہر کے دوران مسجد کی اذان اور صوتی آلودگی کے اصول کے مطابق اس کی پیمائش کرنے آئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی کی تمام مسجد میں صوتی آلودگی اور لاؤڈ اسپیکر سے متعلق پولیس نے پیمائش کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے, اور آلہ پیمائش سے پولیس ڈسیبل کی جانچ کرتی جارہی ہے۔ اگر ڈسیبل مقرر حد سے زیادہ ہے تو مسجد کو نوٹس بھی ارسال کیا جاتا ہے۔ ممبئی میں کریٹ سومیا کی لاؤڈ اسپیکر مکت یعنی لاؤڈ اسپیکر سے پاک ممبئی شہر مہم کے بعد اب ممبئی میں پولیس بھی حرکت میں آگئی ہے اور پولیس نے باضابطہ طور پر لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ ٹرسٹیان کو بھی صوتی آلودگی کے اصولوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس لاؤڈ اسپیکر کا جو اجازت نامہ فراہم کرتی ہے اس میں اب باکس ٹائپ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔

سیاست

شندے سینا کے ۲۲ اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل… آدتیہ ٹھاکرے کے دعوی پر فڑنویس کا تبصرہ، شیوسینا کے۲۰ اراکین اسمبلی بھی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں

Published

on

aditya-fadnavis

ممبئی بلدیاتی انتخابات کے پس منظر میں فی الحال بی جے پی میں زبردست شمولیت کا سلسلہ دراز ہوگیا ہے, جس سے تمام پارٹیاں متاثر ہوئی ہیں, لیکن شیوسینا شندے گروپ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ فی الحال شیوسینا شندے گروپ کے ارکان کی بی جے پی میں زبردست آمد ہے۔ کئی عہدیدار اور کارپوریٹر بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں۔ اس کی وجہ سے کہا جا رہا ہے کہ شیوسینا شندے گروپ مہایوتی سے ناراض ہے۔ جس کے سبب شیوسینا شندے گروپ کے وزراء نے کابینہ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔ اس دوران نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دہلی جاکر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی، اس ملاقات پر بھی گرما گرم بحث ہوئی۔

اس کے بعد شیوسینا ٹھاکرے گروپ کے لیڈر اور سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شیوسینا شندے گروپ کے 22 ایم ایل اے بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ آدتیہ ٹھاکرے کے اس دعوے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے سخت جواب دیا ہے۔ اگر یہ کہا جائے تو کل کوئی کہہ سکتا ہے کہ آدتیہ ٹھاکرے کے بیس ایم ایل اے ہیں، وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ مطلب کچھ بھی نکالا جاسکتا ہے۔

‎اگر ہم یہ کہتے ہیں تو کل کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ آدتیہ ٹھاکرے کے بیس ایم ایل اے ہیں، وہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں شندے تو ہمارے اتحادی ہے اور ہم شندے سینا کے ایم ایل اے کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ وہ ہمارے ہیں۔ شندے سینا ہماری دوست پارٹی ہے، اصل شیوسینا ہے۔ تو ہم ان کے ایم ایل اے کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں، ہم ایسی سیاست نہیں کرتے۔ اس کے برعکس شیوسینا کو مضبوط ہونا چاہیے، اس کے لیے ہم ان کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہیں اور یقینی طور پر مستقبل میں، ہم شیوسینا، بھارتیہ جنتا پارٹی اور ہمارے عظیم اتحاد کو مزید استحکام بخشیں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ساکری ہولی فساد : دھولیہ سیشن عدالت نے دو خواتین سمیت دس مسلمانوں کو مقدمہ سے بری کیا، جمعیۃ علماء مہاراشٹر ارشد مدنی کی قانونی پیروی

Published

on

j

مہاراشٹر : دھولیہ سیشن عدالت کیا ایڈیشنل سیشن جج جئے شری آر پلاٹے نے گذشتہ دنوں دھولیہ کے قریب واقع ساکری نامی مقام پر ہولی کے موقع پر رونما ہونے والے فساد مقدمہ میں ماخوذ دس ملزمین بشمول دو خواتین کو شکایت کنندہ اور دیگر سرکاری گواہان کے اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہونے کی وجہ سے مقدمہ سے بری کردیا۔ عدالت نے ملزمین سمیہ ذاکر شیخ، شبانہ فاروق شیخ، معراج ابراہیم سید، ناصر سپڑو شیخ، عرفان سپڑو شیخ، محی الدین شیخ، نثار نصیب خان پٹھان، صمد سلیم شیخ، ذاکر سپڑو شیخ اور سلیم شیخ کو اقدام قتل جیسی سنگین دفعات سے بری کردیا۔ ملزمین کے مقدمہ کی پیروی جمعیۃ علماء دھولیہ کی گذارش پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی نے کی۔ ملزمین کے دفاع میں ایڈوکیٹ اشفاق شیخ پیش ہوئے جبکہ ایڈوکیٹ این بی کلال نے استغاثہ کی پیروی کی۔ 18/ مارچ 2022/ کو ساکری میں ہولی کے موقع پر فرقہ وارانہ فساد پھوٹ پڑا تھا جس کے بعد پولس نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت دس مسلمانوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 147,148,307,353,332,336,337,295 کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا تھا، پولس نے ملزمین پر آرمس ایکٹ کی دفعہ 4/25 کا اطلاق کیا تھا اور ان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔شروعات میں مقدمہ کی سماعت ساکری مجسٹریٹ عدالت میں ہوئی پھر اس کے بعد مقدمہ دھولیہ سیشن عدالت منتقل ہوا کیونکہ پولس نے آرمس ایکٹ کے ساتھ ساتھ ملزمین پر 307/ جیسی سنگین دفعہ کا اطلاق بھی کیا تھا۔ دوران حتمی سماعت ایڈوکیٹ اشفاق شیخ نے عدالت کو بتایا کہ دوان ٹرائل شکایت گذار اور اس کی اہلیہ نے پولس کو سپورٹ نہیں کیا اور اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہوگئے لہذا ملزمین کو مقدمہ سے بری کیا جائے۔

دھولیہ سیشن عدالت کے یڈیشنل سیشن جج جئے شری آر پلاٹے نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اہم گواہوں کے بیانات سے انحراف اور محض شک کی بنیاد پرملزمین کو سزائیں نہیں دی جاسکتی ہے لہذا تمام ملزمین کو مقدمہ سے بری کیا جاتا ہے۔ صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی کی ہدایت پرمشتاق صوفی (جنرل سیکریٹری ضلع دھولیہ) اور ان کے رفقاء نے مقدمہ پیروی کی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بھوجپوری اداکار پون سنگھ کو دھمکی سے سنسنی لارنس بشنوئی کی دھمکی کے بعد کرائم برانچ میں شکایت

Published

on

ممبئی : بھوجپوری اداکار پون سنگھ کو بگ باس میں شامل نہ ہونے اور سلمان خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی دھمکی لارنس بشنوئی گینگ نے دی ہے جس کے بعد پون سنگھ نے یہاں ممبئی کرائم برانچ کی انسداد ہفتہ وصولی دستہ میں اس کی شکایت کی ہے پولس نے پون سنگھ کے کیس میں تفتیش بھی شروع کردی ہے بھوجپوری اداکار کو ایک فون کال موصول ہوا جس میں اسے سلمان خان کے بیگ باس میں شامل نہ ہونے اور اس کے ساتھ کام نہ کرنے سمیت برے نتائج کی دھمکی دی گئی تھی ساتھ ہی مخاطب نے کہا ہے کہ وہ لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھتا ہے اس معاملہ میں پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ دھمکی آمیز فون کر نے والا کون ہے اور وہ واقعی لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھتا ہے یا نہیں یا پھر لارنس بشنوئی کے نام پر فلم انڈسٹری کو خوفزدہ کر نے کی کوشش کر رہا ہے اس سے قبل مزاجیہ اداکار کپل شرما کو بھی لارنس بشنوئی گینگ نے سلمان خان کے ساتھ فلم نہ کرنے اور اسے اپنے پروگرام میں میزبانی کیلئے نہ مدعو کر نے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد ممبئی پولیس نے کپل شرما کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کر دیا تھا اب دوبارہ لارنس بشنوئی گینگ نے ہی بھوجپوری اداکار کو دھمکی دے کر برے نتائج کی دھمکی دی ہے دھمکی کے باوجود بھوجپوری اداکار نے سلمان خان کے ساتھ بگ باس میں شریک ہونے کا فیصلہ لیا ہے جس کے بعد ان کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے ممبئی کرائم برانچ اس معاملہ میں تفتیش کر رہی ہے کہ آیا یہ دھمکی لارنس بشنوئی نے ہی دی ہے یا نہیں اس کی ریکارڈنگ کے ساتھ دھمکی کے سراغ لگانے کی کوشش بھی شروع کر دئیے گئے ہیں

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com