Connect with us
Friday,02-January-2026
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

‎ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر کا ایکس پر آخری جذباتی پیغام

Published

on

Vivek Pansalkar

‎ممبئی : ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے 35 سال محکمہ پولیس کیلئے وقف کر دیا اور اب ممبئی پولیس کمشنر نے سبکدوشی کے بعد ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا جو اس سفر میں ان کے ساتھ تھے اور انہوں نے حتی المقدور تعاون بھی کیا وویک پھنسلکر نے اپنی جذباتی پیغام کہا ہے, کہ میرے اہل وعیال جنہوں نے میرے فرض کی حمایت و تعاون میں بے شمار قربانیاں دی, میرے ساتھی جو ہر چیلنج میں ثابت قدمی سے میرے شانہ بشانہ کھڑے رہے, اور ان تمام لوگوں کا جنہوں نے پورے سفر اور کرئیر میں مجھ پر اعتماد کیا تعاون اور حوصلہ اعزائی کی ان تمام کی حمایت میرے لئے باعث نعمت ہے مجھے اس پر فخر ہے کہ مجھے پولیس فورس میں خدمت کر نے کا موقع ملا اہلیان ممبئی کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں, مجھے محکمہ میں اہم ذمہ داریاں عطا کر نے کیلئے میں وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نائب وزراء اعلی ایکناتھ شندے، اجیت پوار کا بھی شکر گزار ہوں۔

‎ممبئی پولیس کمشنر کے طور پر دیوین بھارتی نے چارج سنبھال لیا ہے, جبکہ وویک پھنسلکر کا آخری الوداعیہ ٹوئٹ ممبئی پولیس کے ٹوئٹر ایکس سے کیا گیا, اس میں وویک پھنسلکر نے اہلیان ممبئی اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

بی ایم سی الیلشن ۱۶۷ امیدوار کے خامیوں کے سبب پرچہ خارج، ۲۲۳۱ امیدوار اہل، ۲ جنوری پرچہ واپسی، ۳ جنوری کو انتخابی نشان کی تقسیم

Published

on

ممبئی : میونسپل کارپوریشن عام انتخابات جانچ پڑتال کے بعد، کل 2,231 کاغذات نامزدگی درست ہیں، جب کہ 26 ویں عام انتخابات کے لیے 167 نامزدگیاں کالعدم قرار دی گئی ہیں ۔ممبئی میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 کے لیے موصول ہونے والے کل 2,516 کاغذات نامزدگی کی آج جانچ کی گئی۔ ان میں سے 167 کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے دوران کالعدم پائے گئے جبکہ باقی 2231 کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 2 جنوری 2026 بروز جمعہ صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہے۔ اس کے بعد 3 جنوری 2026 بروز ہفتہ صبح 11 بجے سے درست امیدواروں میں انتخابی نشانات تقسیم کیے جائیں گے۔ریاستی الیکشن کمیشن، مہاراشٹر نے ممبئی میونسپل کارپوریشن جنرل الیکشن 2025 – 26 پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اس کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن کے 227 بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوا تھا۔ 30 دسمبر 2025 تک کل 11 ہزار 391 کاغذات نامزدگی تقسیم کیے گئے تھے۔ کل یعنی 30 دسمبر 2025 تک کل 2 ہزار 516 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
آج 31 دسمبر 2025 کو صبح 11 بجے سے تمام 23 ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ مختلف پہلوؤں بشمول مناسب دستاویزات کی موجودگی، عدم اعتراض سرٹیفکیٹ، اور آیا امیدواروں نے درخواست فارم کے تمام کالم صحیح طریقے سے پُر کیے ہیں یا نہیں۔ جن کی درخواستیں مکمل ہیں، ان کی درخواستوں کو درست قرار دے کر حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جس کے مطابق 2 ہزار 231 کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں۔ جبکہ 167 کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دیے گئے ہیں۔
جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرنے کے بعد درست امیدواروں کی فہرست فوری طور پر شائع کر دی گئی ہے۔
اب، امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 2 جنوری 2026 بروز جمعہ صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہے۔
لہذا، انتخابی نشان 3 جنوری 2026 بروز ہفتہ صبح 11 بجے سے الاٹ کیا جائے گا۔ الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 3 جنوری 2026 بروز ہفتہ شائع کی جائے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سال نو کا جشن ممبئی پولس الرٹ، منشیات کا استعمال کرنے والوں پر کارروائی کا انتباہ، اضافی بندوبست تعینات : ڈی سی پی اکبر پٹھان

Published

on

ممبئی : پولس نے سال نو اور ۳۱ نائٹ کے جشن کے پیش نظر حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا دعوی کیا ہے اس موقع پر پولس نے شہر میں الرٹ جاری کیا ہے سال نو پر کسی بھی قسم کی کوئی گڑبڑی اور ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اس لئے پولس نے مستعدی کا مظاہرہ کیا ہے اہم مقامات پر خصوصی انتظامات سمیت تفریحی مقامات پر بھی پولس فورس کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔سال نو کے جشن پر پولس نے جگہ جگہ ناکہ بندی اور مستقل پوائنٹس بھی تعینات کئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ۱۰ ایڈیشنل کمشنر، ۳۷ ڈی سی پی ، ۶۱ اے سی پی ۲۷۹۰پولس افسر اور ۱۴۲۰۰ اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے اس کے علاوہ ناکہ بندی اور تلاشی مہم میں بھی شدت پیدا کردی گئی ہے اہم مقامات پر ناکہ بندی کے ساتھ ایس آر پی ایف، کیو آر ٹی ، بی ڈی ڈی دستہ ، ایس آر پی ایف اور ہوم گارڈ کو بھی تعینات کیا گیا ہےاس کے ساتھ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں اور سا ل نو کے جشن کی تقریبات میں پولس کی خصوصی نظر رہے گی ممبئی میں مذہبی مقامات چرچ ، شاپنگ مالس ، دیگر مقامات پر سال نو کے جشن کی تقریبات منعقد کی جاتی ہے اس لیے یہاں خصوصی سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ممبئی پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سال نوکے جشن کے لیے تیار ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے وہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں مشتبہ اور مشکوک افراد پر نظر رکھے اور اگر کوئی مشتبہ افراد شئے یا لاوارث بیگ نظر آتا ہے تو اس کی اطلاع پولس کو دے یا کنٹرول روم سے رابطہ کرے شہریوں کو محتاط رہنے کی بھی ہدایت ممبئی پولس نے کی ہے سال نو کے موقع پر اکثر ڈرنک اینڈ ڈرائیو کے کیس میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور اس سے حادثات کا خطرہ ہوتا ہے اس لیے پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سال نو کا جشن منانے کے ساتھ شراب پی کر ڈرائیونگ نہ کرے اس سے متعلق بیداری مہم بھی ممبئی ٹریفک پولس نے شروع کردی ہے اور سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے ڈرائیوروں کو تابع بھی کیا جارہا ہے اس کے علاوہ ممبئی شہر میں سال نو کے جشن کے دوران گیٹ وے آف انڈیا سمیت دیگر تفریحی مقامات پر شہریوں کا ہجوم ہوتا ہے اور عوامی مقامات پر آتش بازی بھی ہوتی ہے ایسے میں ان مقامات پر پولیس کا خاص بندوبست ہو گا اس کی تصدیق ممبئی پولس کے ڈی سی پی آپریشن اکبر پٹھان نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ ممبئی پولیس شہریوں کی حفاظت اور سال نو کے جشن کے لیے پوری طرح مستعد ہے اور ضروری حفاظتی انتظامات بھی کئے گئے ہیں اس لیے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے تاکہ پولس فوری طور پر ان کی مدد کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور اطفال کی حفاظت کے لیے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں اور جشن کے دوران سادہ لباس میں پولیس کی تعیناتی ہو گی اس کے علاوہ منشیات کے خلاف بھی پولیس کارروائی کرے گی ۔ انٹی نارکوٹکس سیل نے بھی سال نو کے موقع پر الرٹ جاری کیا ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت پیدا کردی ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی منشیات استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو اس پر کارروائی ہو گی یہ انتباہ ڈی سی پی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے دیا ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اندرونی اختلافات پڑے بھاری، 211 وارڈ میں سماجوادی پارٹی کے ساتھ سیاسی کھیل

Published

on


ممبئی : سماجوادی پارٹی کے مہاراشٹر صدر ابو عاصم اعظمی اور پارٹی کے اپنے ہی رکنِ اسمبلی رئیس شیخ کے درمیان گزشتہ کئی مہینوں سے جاری کشیدگی اب ایک نئے اور سنگین موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ اس سیاسی رسہ کشی کا خمیازہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کو ممبئی اور بھیونڈی میں بھاری نقصان کی صورت میں بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ جیسے ہی ممبئی اور مہاراشٹر میں میونسپل کارپوریشن انتخابات کا بگل بج چکا ہے، پارٹی کی اندرونی لڑائی کھل کر سامنے آنے لگی ہے۔

ذرائع کے مطابق ابو عاصم اعظمی اور ایم ایل اے رئیس شیخ کے درمیان طویل عرصے سے تناؤ کا ماحول بنا ہوا تھا۔ پارٹی قیادت نے مبینہ طور پر رئیس شیخ کو مکمل طور پر سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کیا اور کانگریس چھوڑ کر آنے والے یوسف ابرانی کو تمام اہم تنظیمی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ اس کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ چرچا زور پکڑ گیا تھا کہ رئیس شیخ سماجوادی پارٹی چھوڑ کر اجیت پوار کے دھڑے یا کانگریس کا رخ کر سکتے ہیں، کیونکہ پارٹی میں انہیں پوری طرح نظر انداز کیا جا رہا تھا۔

بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے دوران یہ اندرونی اختلافات مزید گہرے ہو گئے۔ رئیس شیخ نے اپنے چند قریبی افراد کو نگر سیوک کی نشستوں پر ٹکٹ دینے کی درخواست ابو عاصم اعظمی سے کی تھی، مگر پارٹی قیادت نے ان کے کسی بھی قریبی کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا۔ اپنی سیاسی شناخت کو مٹتا دیکھ کر رئیس شیخ نے اپنے کئی حامیوں کو آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اتار دیا۔

صرف یہی نہیں، رئیس شیخ نے اپنے ذاتی معاون وقار خان کو کانگریس سے ٹکٹ دلانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ وقار خان کو کانگریس نے 211 نمبر وارڈ سے ٹکٹ دے دیا ہے، جو پہلے سماجوادی پارٹی کی مضبوط نشست سمجھی جاتی تھی۔ اب اس وارڈ میں سماجوادی پارٹی کو اپنی یقینی جیت والی نشست سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ رئیس شیخ کو نظر انداز کرنے کی قیمت سماجوادی پارٹی کو نہ صرف گوونڈی بلکہ بھیونڈی میں بھی کئی نشستوں کی صورت میں چکانی پڑ سکتی ہے۔ ادھر ابو عاصم اعظمی کی جانب سے رئیس شیخ کے متبادل کے طور پر سامنے لائے گئے یوسف ابرانی نے اپنی بہو کو ارون گاولی کی بیٹی گیتا گاولی کے مقابل میدان میں اتارا ہے، جہاں بھی سماجوادی پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مجموعی طور پر پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی گروہ بندی سماجوادی پارٹی کے لیے اپوزیشن سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات یہ طے کریں گے کہ پارٹی قیادت اس نقصان کی بھرپائی کر پاتی ہے یا اندرونی اختلافات پارٹی کو مزید کمزور کر دیتے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان