ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی جمعہ اور ہولی پرامن، ممبئی پولس کمشنر وویک پھنسلکر کامیاب

ممبئی : ممبئی شہر میں پر جمعہ کی نماز اور ہولی کا تہوار پرامن اور بحسن و خوبی انجام کو پہنچا۔ ممبئی پولس کمشنر وویک پھنسلکر نے ہولی اور جمعہ کی نماز کو لے کر خاص حفاظتی انتظامات کئے تھے۔ ہولی کی تقریبات کے لئے پولیس کے سخت انتظامات، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی میں ہولی کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا گیا، اور اس موقع پر ممبئی پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے شہر بھر میں سخت انتظامات کیے ہیں۔ خصوصاً ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس نے خصوصی نگرانی رکھی تھی اور ڈرنک-اینڈ ڈرائیو کی مہم میں بھی شدت پیدا کر دی گئی۔ شہر کے اہم چوراہوں اور حساس مقامات پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ پولیس نے ڈرنک-اینڈ ڈرائیو، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، ٹرپل سیٹ سواری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔
ممبئی کے سائن کولیواڑہ اور ماٹونگا علاقوں میں مقامی پولیس اور ٹریفک پولیس کی طرف سے بڑے پیمانے پر چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے۔ پولیس ٹیم ہر گاڑی کی باریک بینی سے تلاشی لے رہی تھی، اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی گئی۔ ہولی کے موقع پر لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ تہوار کو محفوظ اور پرامن طریقے سے منائیں۔ پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا قوانین کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، اور پولس نے قانون شکنی کرنے والوں پر کارروائی بھی کی ہے۔ ہولی کے رنگوں میں شرابور ممبئی کے مختلف علاقوں سے کئی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آ رہی ہیں، جن میں لوگ پورے جوش و خروش کے ساتھ تہوار سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ لیکن پولیس بھی پوری طرح مستعدی کے ساتھ تعینات تھی، اسی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور اہلیان ممبئی نے پرامن ہولی منائی۔
رنگوں کا تہوار ہولی ممبئی شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے رنگوں، گلال اور پانی سے ہولی کا مزہ لیا۔ ممبئی کے سائن ،پنجابی کیمپ اور ماٹونگا پارسی کالونی جمخانہ میں نوجوانوں نے ڈی جے میوزک، ناسک ڈھول کی گونج اور رین ڈانس کے ساتھ بڑے جوش و خروش سے جشن منایا۔ ان علاقوں میں صبح سے ہی ہولی کا جوش تھا۔ لوگوں نے گروپ بنا کر ایک دوسرے پر رنگ لگا کر ہولی منائی نوجوانوں نے ڈی جے کی دھن پر رقص کیا، جبکہ ناسک ڈھول کی دھنوں پر بھی نوجوانوں نے رقص کیا اور ہولی کی محفل میں چارچاند لگایا، نوجوانوں نے ماٹونگا پارسی کالونی جمخانہ میں منعقدہ رین ڈانس کا بھی لطف اٹھایا۔
ہر طرف رنگین چہرے، مسکراتے ہوئے لوگ اور دوستی کے مناظر تھے۔ ‘ہولی ہے’ کی گونج چاروں طرف سنائی دی۔ پانی کے چھینٹے کے درمیان لوگ خوشی سے ناچتے نظر آئے۔ کئی مقامات پر مٹھائی کا بھی انتظام کیا گیا جس سے ہولی کا مزہ مزید بڑھ گیا۔ ممبئی پولیس نے بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔ مجموعی طور پر اس سال بھی ممبئی میں ہولی کا رنگا رنگ جشن دیکھنے کو ملا۔ نوجوان، بوڑھے، بچے سب نے مل کر اس تہوار کو جوش و خروش سے منایا اور خوشیوں کے رنگوں کی بارش کی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
۳۰ اپریل کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے وقف قانون کے خلاف رات نو سے سوا نو تک بتی گل رکھنے کی اپیل, تمام مکاتب فکر نے حمایت کی

ممبئی ۲۹ اپریل ـ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے وقف قانون کے خلاف احتجاج کے پہلے مرحلے جو تقریبا تین ماہ پر مشتمل ہے کا اعلان کیا ہے اس کے تحت پورے ملک میں احتجاج ہورہا ہےـ مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے پروگرام ہورہے ہیں، پریس کانفرنسس ہوئی ہیں، برادران وطن کی ذہن سازی کا کام بھی چل رہا ہے، گزشتہ دنوں تحفظ اوقاف ہفتہ بھی منایا گیا، کالی پٹی باندھ کر اپنے غم وغصے کا اظہار کیا گیا، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے روڈ میپ کے مطابق وقف قانون کالعدم ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا. احتجاج کے اگلے مرحلے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اپیل کی ہے کہ مورخہ ۳۰ اپریل ۲۰۲۵ بروز بدھ رات نو سے سوا نو بجے تک اپنے مکانات، دفاتر، مالس، کارخانوں اور دیگر مقامات کی تمام روشنیاں بند رکھ کر وقف کے اس سیاہ قانون کے خلاف جمہوری انداز میں احتجاج کیا جائےـ
بورڈ کی جانب سے تحفظ اوقاف تحریک کے مہاراشٹر کنوینئر مولانا محمود احمد خاں دریابادی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحمدللہ اس ” بتی گل” تحریک کی حمایت میں تمام مکاتب فکر کے لوگ آگے آئے ہیں، چنانچہ، جمیعۃ علماء، سنی جمیعۃ علماء، رضااکیڈمی، جماعت اہل حدیث، جماعت اسلامی، شیعہ حضرات نے باقاعدہ ویڈیو جاری کرکے تمام انصاف پسندوں سے اپیل کی ہے کہ ۳۰ اپریل کو رات نو سے سوا نو تک صرف پندرہ منٹ کی قربانی دیں اور اپنے علاقے کی تمام روشنیاں بند رکھیںـ
مولانا دریابادی نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت میں ناانصافی کے خلاف آواز اُٹھانے کے کئی طریقے ہیں، جلوس، دھرنے، ریلیاں، کالی پٹی، بھوک ہڑتال گرفتاریاں وغیرہ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے یہ طے کیا ہے کہ اس ظالمانہ قانون کے خلاف آخردم تک جدو جہد جاری رکھی جائے گی، اور دستور وقانون کے مطابق تمام طریقے استعمال کئے جائیں گےـ اسی طرح کچھ دیر کے لئے تمام روشنیاں بند کرکے مکمل ” بلیک آوٹ ” کرنا بھی ایک جمہوری طریقہ ہے، ہندوستان کی آزادی میں انگریزوں کے خلاف بھی یہ طریقہ استعمال ہوا ہےـ بورڈ کے ذمہ داران نے اپیل کی ہے کہ اس بار بتیاں گل کرکے ساری دنیا تک اپنی آواز کو پہونچائیںـ مولانا دریابادی کا کہنا ہے کہ اگر ساری ملک کے بیس کڑوڑ مسلمان بیک وقت بلیک آوٹ پر عمل کرلیں تو ایک بین الاقوامی خبر بنے گی اور ساری دنیا ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی سے آگاہ ہوجائے گیـ اس لئے ہم سب کے لئے بہترین موقع ہے کہ ہم صرف پندرہ منٹ روشنی کی قربانی دے کر ظالموں کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کردیںـ
ممبئی پریس خصوصی خبر
عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں پر وصولی جانے والی فیس میں تخفیف کا مطالبہ، رئیس شیخ کا مہارشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار کو مکتوب ارسال

ممبئی : سماج وادی پارٹی کے بھیونڈی مشرق سے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی جانچ اور داخلے پر وصولی جانے والی فیس میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے. رکن اسمبلی رئیس شیخ نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار کو ایک مکتوب لکھ کر بتایا کہ گزشتہ دنوں القریش ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ہم سے ملاقات کی اور قربانی کے جانوروں کی جانچ اور داخلے پر وصولی جانے والی فیس میں تخفیف کرنے کے لئے ایک خط دیا. انہوں نے اپنے خط میں بتایا کہ ٨ اپریل ٢٠٢٥ کو مفاد عامہ کے تحت دائر کی گئی ایک عرضی میں بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس الوک آرادھے اور جسٹس ایم ایس کرنک کے ذریعے دیے گئے حکم کے مطابق عرضی گزار کو اینیمل ہسبنڈری اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ محکمے کے سیکریٹری کے سامنے اپنی عرضی دینے کی اجازت دی ہے. ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ دیونار سلاٹر ہاؤس میں سن ٢٠٢٢ تک سلاٹر ہاؤس میں جانوروں کی جانچ اور داخلے پر ٢٠ روپے فیس وصولی جاتی تھی, لیکن ٢٠٢٢ سے اس کی فیس میں ١٠٠ فیصد اضافہ کرتے ہوۓ ٢٠٠ روپے کر دیا گیا ہے جس سے چھوٹے بیوپاریوں اور کسانوں پر کافی زیادہ مالی بوجھ پڑا ہے. سن ٢٠٢٣ اور ٢٠٢٤ میں عیدالاضحی کے موقع پر عارضی طور پر ٢٠ روپے تک فیس کی گئی, جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ٢٠ روپے تک فیس وصول کر کام کیا جا سکتا ہے, لہذا مذکورہ بالا باتوں اور عدالت کے حکم پر غور کرتے ہوۓ ایسو سی ایشن کا مطالبہ ہے کہ اینیمل ہسبنڈری اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ محکمے کے سیکریٹری کی طرف سے مستقل طور پر قربانی کے جانوروں کی جانچ اور داخلے پر وصولی جانے والی فیس ٢٠ روپے طے کی جائے. رئیس شیخ نے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار سے کہا کہ مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں مسلمان عیدالاضحی کا تہوار انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں, لہذا عیدالاضحی کا تہوار مسلمان بہتر طریقے سے منا سکے, اس کے لئے حکومت زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کریں.
سیاست
وقف ایکٹ کے خلاف ۳۰ اپریل کو بتی گل احتجاج کی اپیل : ابو عاصم اعظمی

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر رکن اسمبلی نے وقف ایکٹ کے خلاف بتی گل احتجاج کی مسلمانوں سے اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے درخواست کی ہے کہ بطور احتجاج بتی گل احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے اپنے گھروں مکانات مسجدوں اور دیگر مقامات کی بتی بند رکھیں۔ یہ احتجاج ۹ بجکر۱۵ منٹ تک بتی بند رکھ کر احتجاج کرے, ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ سرکار نے وقف املاک پر ناجائز قبضہ کرنے کے لئے یہ ایکٹ لایا ہے۔ اس ایکٹ کے خلاف مسلمانوں میں غم ؤغصہ و ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ ۳۰ اپریل کو مسلمان سرکار کے اس ایکٹ کے خلاف اپنا احتجاج درج کروائیں۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا