Connect with us
Monday,01-June-2026
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کرائم برانچ کا لارنس بشنوئی گینگ کو جھٹکا، پانچ اراکین گرفتار

Published

on

ممبئی کرائم برانچ نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے گینگسٹر لارنس بشنوئی گینگ کے پانچ شوٹروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے, ان شوٹروں کے قبضے سے 5 ریوالور اور 21 کارآمد کارتوس بھی برآمد کئے ہیں۔ ممبئی پولیس ان شوٹروں سے باز پرس بھی کر رہی ہے شوٹروں کو واردات انجام دینے سے قبل ہی پولیس نے گرفتار کر کے واردات پر ہی قدغن لگایا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے اندھیری علاقہ سے ان پانچوں کو گرفتار کیا ہے, یہ یہاں بڑی تخریبی کارروائی کو انجام دینے کی غرض سے آئے تھے, لیکن اس سے قبل ہی پولیس نے واردات کو ناکام بنا دیا۔ گرفتار ملزمین وکاس ٹھاکر، سمیت دلاور، دیویندرروپیش سکسینہ، شریہ سریش یادو، وویک گپتا شامل ہے۔ وکاس ٹھاکر کو ورسوا اندھیری، سمیت مکیش کمار دلاور ہریانہ سونی پت، دیویندر روپیش سکسینہ مدھیہ پردیش، شریا سریش یادو جگدیشپور بہار اور وویک کمار گپتا رام پور راجستھان کا ساکن ہے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کئے گئے ہیں۔ اور کرائم برانچ نے ان پر دفعہ 3 اور 25 بی این ایس کی دفعہ 55 اور 61(2) اور مہاراشٹر پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ کرائم برانچ یہ معلوم کر رہی ہے کہ ملزمین نے ہتھیار کہاں سے لایا تھا۔

سلمان خان پر فائرنگ کے بعد لارنس بشنوئی گینگ ممبئی میں سرگرم عمل ہونے کی کوشش کررہا ہے لیکن ممبئی کرائم برانچ کی سخت کارروائی کے سبب اس گینگ کی کمر ٹوٹ گئی ہے, اور اب کرائم برانچ نے لارنس بشنوئی گینگ کو زبردست جھٹکا دیا ہے, اور اس کے پانچ اراکین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کرائم برانچ اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

بی جے پی سرکار کا ہدف مسلمان اور اپوزیشن! قانون مرحلہ سے سزا کے بجائے بلڈوزر اور انکاؤنٹر : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Asim-Azmi

ممبئی : بی جے پی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد اپوزیشن کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور مسلمان ہی ان کے نشانے پر ہے۔ اگر کوئی مسلمان یا یادو جرم کرتا ہے تو اس کا انکاؤنٹر کیا جاتا, اگر یہی جرم کا ارتکاب اگر کوئی غیر مسلم یا اونچی ذات کا ہندو کرتا تو اس کا انکاؤنٹر نہیں کیا جاتا۔ یوپی میں قتل کی واردات کے بعد انکاؤنٹر پر رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر کوئی ملزم ہے تو اسے سزا کا اختیار عدالت کو ہے, لیکن انکاؤنٹر بلڈوزر ایکشن سے عدالتی کارروائی کو متاثر کیا جارہا ہے۔ اس قسم سے ہی اگر سزا دی جائے گی تو پھر ملک میں عدالت کی کیا ضرورت ہے؟ اعظمی نے کہا کہ نیٹ میں 22 لاکھ طلباء کا مستقبل تاریک ہوگیا, لیکن وزیر تعلیم نے استعفی نہیں دیا, جبکہ یہ ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ناکامی پر مستعفی ہوجائے, لیکن یہاں تو معاملہ یہ ہے کہ سرکار اپنی غلطی تسلیم کرنے کو ہی تیار نہیں ہے۔ جب لال بہادر شاستری وزیر ریلوے تھے تو ریلوے حادثہ کا شکار ہوئی اور انہوں نے اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفی پیش کر دیا, جبکہ ان کی اس میں کوئی غلطی نہیں تھی۔ یہاں ایسے وزیر اعلی منتخب کئے جاتے ہیں جن پر پانچ سے چار قتل کا مقدمہ درج ہے۔

اعظمی نے کہا کہ ایک مذہب کو ہدف بناکر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنپتی, کانوڑ یاترا میں سڑکیں جام ہوتی ہیں, لیکن سرکار ان پر پھول برساتی ہے, لیکن اگر کوئی مسلمان جگہ قلت کے سبب مسجد کے باہر نماز ادا کرے تو اس پر کارروائی ہوتی ہے, یہ یکطرفہ کارروائی کیوں؟ انہوں نے کہا کہ انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ تمام کے ساتھ یکساں انصاف ہو, لیکن آج حالات یہ ہے کہ مغربی بنگال میں حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد قربانی سے لے کر سڑکوں پر نماز تک کیلئے مسئلہ پیدا کر دیا گیا۔ ابھیشیک بنرجی کی سیکورٹی ہٹانے پر اعظمی نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں بدلہ کی سیاست کرتی ہے۔ اپوزیشن پر حملہ کے لئے وہ ای ڈی, سی بی آئی, انکم ٹیکس سمیت ایجنسیوں کا استعمال کرتی ہے اور انہیں ہدف بنایا جاتا ہے, ابھیشیک بنرجی پر حملہ غلط اور شرمناک ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بلاسٹ سازش : باندرہ مسجد شہادت انتقام کی منصوبہ بندی نہیں تھی، مشتبہ ملزمین کی گرفتاری کے بعد دلی اسپیشل سیل کا دعوی, گمراہ کن خبروں کی تردید

Published

on

Arrest

ممبئی : ملک کو دہلانے کی سازش رچنے کے الزام میں جن 9 مشتبہ دہشت گردوں کو دلی اسپیشل سیل نے گرفتار کیا ہے۔ ان کا باندرہ مسجد کی شہادت کا بدلہ لینے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا, اس سے دلی اسپیشل نے صاف انکار کر دیا ہے اور اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمین کا باندرہ سے کوئی تعلق نہیں ہے, یہ گمراہ کن خبر ہے۔ ایسے میں دلی اسپیشل سیل نے دعوی کیا ہے کہ سرکاری دفاتر, بھیڑ بھاڑ والے مقامات اور اہم شہروں پر تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی ملزمین نے کی تھی۔ ملزمین کا تعلق ڈی کمپنی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور پاکستانی ڈان شہزاد بھٹی سے تھا۔ اس میں سے جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا وہ پاکستانی ہینڈلر کے رابطے میں تھے۔ ممبئی سمیت مہاراشٹر میں دہشت گردوں کا کنکشن سامنے آیا ہے۔ اس کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں اب الرٹ ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا سے لے کر متعدد معاصر اخبارات میں باندرہ مسجد کی شہادت کے انتقام کی جو خبر شائع و نشر کی جارہی ہیں, اس سے مذہبی منافرت پھیلنے کا خطرہ لاحق ہے, جبکہ ایجنسیوں نے اس سے انکار کر دیا ہے۔

دلی اسپیشل سیل نے ممبئی کے قریب ممبرا توقیر رضوان شیخ ممبرا کا ساکن, کرلا سے ساجد محبوب شیخ عرف ارباز خان کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسپیشل سیل نے آئی ایس آئی اور داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے وابستہ ہونے کے الزام میں 9 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان کا ہدف دلی ممبئی اور دیگر شہر تھے۔ ان ملزمین نے دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔ گرفتار ملزمین نے تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ ممبئی سمیت اہم شہروں کا معائنہ بھی کیا گیا تھا اور جاسوسی بھی کی گئی تھی۔ ساتھ ہی ملزم کے قبضے سے دادر ریلوے اسٹیشن کا نقشہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمین کا تعلق مہاراشٹر دلی پنچاب اور نیپال سے ہے۔ ان کے قبضے سے پاکستانی ساخت کے دستی بم, گلوک پستول, 25 زندہ کارتوس اور دھماکہ خیز مادہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمین میں ہرویندر سنگھ, گگندیپ سنگھ, منجیت سنگھ, نیپالی شہری انگ کامی لاما اور پونہ کا وجئے سرف شوٹر بھی شامل ہے۔ مہاراشٹر دہشت گردانہ کنکشن کے بعد اب سیکورٹی ایجنسیوں نے یہاں پر بھی آپریشن تیز کر دیا ہے اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں سے انکار نہیں کیا گیا ہے دلی اسپیشل سیل نے کہا ہے کہ ان نیٹ ورک میں شامل مزید افراد کی بھی تلاش جاری ہے اس متعلق مزید تفصیلات معلوم کی جارہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر بے دخلی کارروائی

Published

on

JCB

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں واقع واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی اراضی پر تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر ‘ایس’ انتظامی ڈویژن (وارڈ) اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مشترکہ بے دخلی کی کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 6) شنوس کمار ڈھونڈے کی رہنمائی میں کی گئی۔ اور اسسٹنٹ کمشنر سمٹی کی قیادت میں۔ ثمرین صیاد بھی شریک تھی۔ مذکورہ علاقے میں سرکاری اراضی پر بڑی تعداد میں غیر مجاز تعمیرات کے مشاہدے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ اس مہم کو منصوبہ بند طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے, جس کا مقصد متعلقہ اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہے۔ اس آپریشن کے لیے تقریباً 150 پولیس اہلکار، 50 کے قریب انجینئرنگ افسران اور محکمہ ‘ایس’ اور محکمہ واٹر انجینئرز کے ملازمین اور 200 مزدوروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن 7 جے سی بی، 10 ڈمپر اور دیگر چھوٹی کارگو گاڑیوں کی مدد سے بھی کیا گیا۔ آپریشن کے دوران غیر مجاز تعمیرات کو ہٹا کر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا رہا ہے۔ تجاوزات ہٹانے کا عمل مکمل ہوتے ہی متعلقہ جگہ کے گرد باڑ لگانے کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا اور دوبارہ تجاوزات کی روک تھام کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اور میونسپل کی ملکیتی جگہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی باقاعدگی سے جاری رہے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان