Connect with us
Friday,04-July-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کے نائراسپتال میں ۵؍ دن کے نومولود بچے کوچوری کرنے والی خاتون کوپولس نے۲۴؍ گھنٹوں کےاندرحراست میں لیا

Published

on

ممبئی :ایک طرف ملک کے مختلف شہروں میں ڈاکٹرس اپنے تحفظ کے لئے احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف ممبئی میں دل دہلانے والا حادثہ پیش آیا۔ ایک جونئیر ڈاکٹر بینو اوراسپتال کے رجسٹرار کی دانشمندی سے ایک مشتبہ خاتون کو پولس کے سپرد کیا ہے، اس خاتون کا نام ہیجل کوریا بتایا جارہا ہے۔ ۱۳؍جون کی شام میں ہیجل کوریا نائراسپتال سے ایک ۵؍دن کا نومولود بچے کولے کر فرار ہوئی تھی۔ موصول اطلاع کے مطابق دہیسر کی رہائش پذیر خاتون شیتل سالوی نے ۵ روز قبل نائر اسپتال میں ایک بچہ کو جنم دیا تھا۔ شیتل اپنے بچہ کے ساتھ سو رہی تھی،اسی دوران ایک نا معلوم خاتون شیتل کے وارڈ میں داخل ہوئی اور بچہ کولے کر فرار ہو گئی جب شیتل نیند سے بیدار ہوئی توبچہ غائب تھا، اس کی اطلاع اسپتال کے ملازمین کو ملی تو پورااسپتال سکتہ میں آگیا۔معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے آگری پاڑہ پولس نے فوراً تفتیش شروع کردی۔ پولس نے سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج کو دیکھا تو پایا کہ تقریباً ۴۰؍سالہ لحیم و شحیم خاتون بیگ میں بچہ ڈال کر بلا خوف اسپتال سے باہر نکلتی ہے۔ آگری پاڑہ پولس نے شہر کے تمام پولس اسٹیشن ودیگر اسپتالوں میں اس خاتون کی تصویر کو بھیجا گیا۔اس بات سے ہیجل کوریا بے خبر تھی، وہ ۱۳؍جون کی ہی رات میں بچہ کو لے کر واکولا کے وی این دیسائی اسپتال میں گئی، اسپتال کا عملہ متحرک تھا، اس وقت اسپتال میں موجود جونئیر ڈاکٹر بینو نے خاتون کو پہچان لیانیز اسپتال میں بھی داخل کرلیا۔ڈاکٹر بینو نے واکولا پولس کو اطلاع دی۔ واکولا پولس اسپتال میں پہنچ کر ملزم خاتون سے بچہ کے متعلق تفتیش شروع کردی۔ خاتون نے بچہ کے متعلق کئی طرح کے بیانات درج کرائے لیکن مکمل سوالات کےجوابات دینے سے قاصر رہی۔ واکولا پو لیس کانسٹیبل گائکواڑ نے ہیجل کو گرفتار کرکے آگری پاڑہ پولس کے سپرد کردیا۔ آگری پاڑہ پولس نے دعوی کیا ہے کہ یہ معاملہ انہوں نے محض ۷؍گھنٹے کے اندر ہی حل کرلیا ہے۔ پولس نے نومولود بچہ کو ماں کے حوالے کیا نیز ملزمہ ہیجل کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ ۳۶۳ (اغوا) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ آگری پاڑہ پولس نے فوری کارروائی اور وائر لیس کے ذریعے بچے کی گمشدگی کے میسج کے چلتے محض کچھ گھنٹے میں ہی اس معاملے کو حل کر لیا۔ ممبئی رابطہ اخباراپنے قارئین سے اپیل کرتا ہےکہ اسپتال میں آپ کے خاندان کی کسی خاتون کی ڈیلیوری ہو توہمیشہ ہوشیار رہیں، ہوشیار رہنے سے ہی آپ محفوظ رہیں گے۔

سیاست

مہاراشٹر میں مراٹھی کے نام پر تشدد ناقابل برداشت، وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کارروائی کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

Published

on

fadnavis-azmi

مہاراشٹر سماجواری پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے مراٹھی بنام ہندی تنازع اور تشدد کے خلاف ریاستی وزیر اعلی دیویندرفڑنویس سے مطالبہ کیا ہے کہ مراٹھی زبان کے نام پر تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اتربھارتی یہاں ممبئی میں کام کاج کی غرض سے آتے ہیں, ان کے بغیر ممبئی کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ لیکن لسانیات کے نام پر ان پر تشدد عام ہو گیا۔ ایم این ایس کے ہندی زبان اور اتربھارتیوں کے تشدد پر اعظمی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پر اس پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مراٹھی زبان کے نام پر شمالی ہند کے باشندوں کے خلاف نفرت اور تشدد کی سیاست کی جا رہی ہے۔ ممبئی میں روزی کمانے کے لیے آنے والے غریبوں کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے, یہ غنڈہ گردی صرف غریبوں پر ہو رہی ہے، کسی بڑے کارپوریٹ پر تشدد کیوں نہیں برپا کیا جارہا ہے, غریبوں پر ہی یہ تشدد کیوں؟ یہ سوال اعظمی نے کیا ہے کہ ‎میں اپنے قومی صدر محترم سے اکھلیش یادو جی سے اپیل کرتا ہوں کہ نفرت کی اس سیاست کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز حق بلند کر کے اتربھارتیوں کو انصاف دلائے اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کی مبینہ پالیسی پر حکومت سے سوال کریں۔

‎میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اعظمی نے مراٹھی کے نام پر تشدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

دیشا سالین کیس ادیتہ ٹھاکرے کا تبصرہ سے انکار، فیکچر ابھی باقی ہے بی جے پی لیڈر نتیش رانے

Published

on

Disha Saliyaan

ممبئی : بامبے ہائیکورٹ میں ممبئی پولس نے ماڈل دیشا سالیان کیس میں اپنی رپورٹ پیش کردی ہے, جس میں شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کو راحت نصیب ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں پولس نے بتایا ہے کہ دیشا سالیان کی موت خودکشی یعنی حادثاتی ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے پہلے بھی اے ڈی آر حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا تھا۔ دیشا سالیان کے والد اور اس کے وکیل نے ادیتہ ٹھاکرے پر کئی سنگین الزامات عائد کئے تھے اور اسے قتل قرار دیا تھا۔ پولس رپورٹ کی پیشی کے بعد اب ادیتہ ٹھاکرے کے یہاں ودھان بھون میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاُ کہ دیشا سالیان کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی, جو ناکام ہو گئی ہے اس لئے اس پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ دوسری طرف وزیر اور بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے اس تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیکچر ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیشا سالیان کیس میں جو رپورٹ داخل کی گئی ہے وہ حتمی نہیں ہے, اس معاملہ میں سرکار نے وقت طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولس کی رپورٹ کو ان کے والد اور وکیل نے چلینج کیا ہے۔ ادیتہ ٹھاکرے پر میں نے الزام عائد نہیں کیا ہے, ان کے والد نے کہا ہے کہ یہ دیشا سالیان کی عظمت کا معاملہ ہے, اس لیے اس معاملہ میں عدالت میں کیس جاری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس پر سرکاری وکیل اور سرکار نے اپنا موقف واضح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکچر ابھی باقی ہے اس لئے صحافیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ حقائق پسندانہ صحافت کرے۔

Continue Reading

سیاست

واری کو اربن نکسل قرار دینے پر اپوزیشن برہم سرکار کے خلاف احتجاج

Published

on

Protest

ممبئی : مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں چوتھے روز واری کو اربن نکسل قرار دینے پر اپوزیشن نے ہنگامہ کرتے ہوئے سرکار پر واری کی توہین کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے چوتھے روز اپوزیشن نے ودھان بھون کی سیڑھوں پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سرکار کے وزراء پر کئی سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ ریاستی سرکار کی کابینہ میں شامل وزراء اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر تے ہوئے ریاست میں سرکاری زمینات پر قبضہ کر رہے ہیں۔ جس طرح حکمراں محاذ ہندو مذہب کی مقدس یاترا واری کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وٹھورائے اور وارکروں کو اربن نکسل شہری ماؤ نواز قرار دے کر واری پالکھی کی توہین کر رہی ہے, یہ قابل مذمت ہے۔ مہاوکاس اگھاڑی کے اراکین نے حکمراں محاذ کے خلاف ودھان بھون کی سیڑھوں پر پرزور احتجاجی مظاہرہ کیا اور سرکار پر واری کا توہین کا الزام عائد کیا۔

اس مظاہرہ میں اراکین نے سرکار پر لعنت ملامت کر تے ہوئے نعرہ بازی بھی کی اور کہا کہ لعنت ہے گھوٹالہ باز سرکار پر کسان بھوکے مر رہے ہیں اور وزراء وارکری کو شہری نکسل اربن نکسلی قرار دے رہے ہیں۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں شیوسینا لیڈر اپوزیشن امباداس دانوے، وجئے وردیتوار، سچن اہیر، جتندر آہواڑ وغیرہ شریک تھے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com