(جنرل (عام
مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کا حیدرآباد اجتماعی آبروریزی معاملے پربڑا بیان
مالیگاؤں (وفا ناہید) حیدرآباد میں ہوئی ڈاکٹر پرینکا ریڈی کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کے بعد شہر مالیگاؤں کے لیڈران نے پرزور مذمت کی ہے، اور خاطیوں کو سزائے موت دینے کی درخواست کی ہے.
مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی (ایم ایل اے) حیدرآباد میں ہوئے انسانیت سوز واقعے پر مالیگاؤں کے نومنتخب ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے کہاکہ ایم آئی ایم (مجلس اتحاد المسلمین) ہمیشہ اقلیتوں کے لئے دستور کے مطابق آواز اٹھاتی ہے اور ان کے جو حق ہے وہ ان کو ملنا چاہئے. دوسری بات یہ جو واردات ہوئی ہے اس واردات کی ایسی کوئی بھی جماعت نہیں ہوگی جواس کی حمایت کریں گی. سبھی اس کو برا سمجھتے ہیں. سیاسی، غیر سیاسی کوئی بھی ہو. یہ ایک سماجی گناہ ہے اور بہت بڑا گناہ ہے اور اس طرح کی اگر حرکت ہوتی ہے تو ظاہر سی بات ہے کہ یہ سماج کے لئے بہت ہی تکلیف دہ بات ہے. اس طرح کے مدعوں کولے کر سیاسی طور جو فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، وہ نادان ہے. یہ سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ سماجی مسئلہ ہے. اس لئے میں یہ کہوں گا کہ اس واردات کو لے کرجو لوگ ایم آئی ایم کو ٹارگیٹ کررہے ہیں. وہ غلط کررہے ہیں. انہیں ٹارگیٹ نہیں کرنا چاہیے. میں بحیثیتِ ایک عالم دین کے شہر کا اہم ایل اے ہوں. میں مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کی جانب سے حیدرآباد کی اس گھناؤنی واردات کی پرزور مذمت کرتا ہوں.
ڈاکٹر خالد پرویز (اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین) مالیگاؤں اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خالد پرویز نے حیدرآباد کی اس انسانیت سوز واردات پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں ہوئی اجتماعی آبروریزی اور قتل ایک شرمناک حادثہ ہے. حکومت کوئی بھی ہو وہ عورتوں کے تحفظ کے لئے کوئی مستحکم لائحہ عمل بنا نہیں رہی ہے. پچھلے جو معاملات ہوئے تھے جیسے نربھیا کااتنا بڑا معاملہ ہوا وہ اتنے بڑے جوڈیشیل پروسیجر سے ہوکر گذر رہا ہے کہ اس کے اہل خانہ کہہ رہے ہیں کہ پتہ نہیں ہمارے زندہ رہتے انصاف ملے گا بھی یا نہیں. اتنا ہاٹ ایشو ہوکر اس میں 7 سال گزر گئے. اس میں سزائے موت نہیں ملی نابالغ بول کر چھوٹ گئے. جب دیش کے ایسے حالات رہینگے ان درندوں کے ساتھ تو ایسے معاملات کس طرح رکے گے. ڈاکٹر صاحب نے مزید کہا کہ جس دن حیدرآباد میں یہ شرمناک واردات ہوئی تھی. اسدالدین اویسی صاحب نے اپنا مذمتی بیان دے دیا تھا. ایم آئی ایم ہر بات میں مذمت کرتی ہے ساتھ ہی وہاں کی مقامی سطح پر ایم آئی ایم کے جو ذمے داران تھے. وہ پرینکا ریڈی کے گھر گئے تھے اوراس کے اہل خانہ کو تسلی دے کرآئے تھے. ان معاملات کو سیاسی تناظر میں نہیں لینا چاہیے. مقامی کانگریس اگراس طرح کی سیاست کررہی ہے تو وہ غلط کررہے رہی ہے. یہاں انسانی ہمدردی کا سوال ہے. اس واردات پر سیاست کے بجائے ایک مستحکم لائحہ عمل تیار ہونا چاہیے. کون بولا ؟ کون نہیں بولا ؟ اس کی بجائے کوئی سخت لائحہ عمل کی ضرورت ہے.
یوسف الیاس (صدر پاور لوم سنگھرش سمیتی) شہر کی پاورلوم سنگھرش سمیتی کے صدر یوسف الیاس نے حیدرآباد میں ہوئے اجتماعی آبروریزی اور قتل کی واردات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں زانیوں کی سزا یہ ہے کہ اسے پتھروں تک تب تک مارا جائے جب تک کہ وہ ہلاک نہ ہوجائے. حکومت جب تک زانیوں کے لئے سزائے موت کا قانون نہیں بناتی. یہ وارداتیں ہوتی رہیں گی. میں حیدرآباد کے اس حادثے پر شہر مالیگاؤں کی جانب سے پراور مذمت کرتا ہوں.
(جنرل (عام
تھانہ ایم پی سے مہاراشٹر ڈرگس ریکیٹ بے نقاب، ۴ گرفتار

ممبئی تھانہ کرائم نرانچ نے مدھیہ پردیش ایم سی سے مہاراشٹر میں ڈرگس منشیات سپلائر گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیاہے اور اس میں ملوث چار ملزمین کو ایم پی سے گرفتار کیا ہے ۔ ان چاروں پر مہاراشٹر میں منشیات فروشی کا ریکیٹ چلانے کا الزام ہے ۔ ۳ نومبر کو نوپاڑہ سے عمران عرف ببو خان ۳۸ سالہ ، وقاص عبدالرب خان ۳۰ سالہ ، تقدین رفیق خان۳۰ ، کملیش اجئے چوان ۲۳ سالہ مدھیہ پردیش سے منشیات فراہم کر کے اسے مہاراشٹر میں فروخت کیا کرتے تھے اس کی اطلاع پولس کو ملی جس کے بعد پولس نے ان چاروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد ایم ڈی جس کی کل مالیت ۲ کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے ضبط کی ہے اس کی اطلاع یہاں تھانہ ڈی سی پی کرائم برانچ امر سنگھ جادھو نے دی ہے انہوں نے کہا کہ ایک بڑے منشیات فروش کے ریکیٹ کو بے نقاب کیا گیا ہے اس میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان روشن ہے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
پونہ زمین گھوٹالہ ورشا بنگلہ میں میٹنگ کے دوران اجیت پوار نے استعفیٰ کی پیشکش کی تھی ، دانوے کا سنسنی خیز انکشاف

ممبئی : نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے بیٹے پارتھ پوار پر بہت سنگین الزامات لگائے گئے۔ پارتھ کا نام پونے میں زمین کی خریداری کے معاملے میں سامنے آیا تھا اور یہ لین دین ان کی کمپنی کے ذریعے کیا جا رہا تھا۔ اجیت پوار نے کہا کہ یہ لین دین منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تاہم اپوزیشن ان پر تنقید کر رہی ہے کیونکہ پارتھ پوار کے خلاف ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔ حال ہی میں ٹھاکرے گروپ کے لیڈر امباداس دانوے نے سنگین الزام لگایا کہ پارتھ پوار کو بی جے پی بچا رہی ہے۔ انہوں نے ایک سنسنی خیز بیان دیا کہ اجیت پوار نے پارتھ پوار پر الزام کے بعد استعفیٰ کی پیشکش کی تھی اور کہا کہ وہ باہر سے سرکار کو حمایت دینے کو تیار ہے اور اس لئے وہ استعفی دینے پر رضامند ہے یہ میٹنگ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ورشا بنگلہ پر ہوئی تھی ۔
امباداس دانوے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی خود انہیں مشکل میں ڈالنے والی تھی۔ انہیں مخلوط سرکار سے بے دخل کرنے کا منصوبہ بھی بھارتیہ جنتا پارٹی بی جے پی کا ہی تھا ۔ پارتھ پوار کے خلاف مقدمہ کیوں درج نہیں کیا گیا حالانکہ وہ کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں؟ سٹیمپ ڈیوٹی کی چوری کی وجہ سے کارروائی کی جاتی ہے۔ اگر لین دین نہیں ہوا تو اسٹامپ ڈیوٹی ادا کرنے کو کیوں کہا جاتا ہے۔ تاہم، قاعدہ یہ ہے کہ اسٹامپ ڈیوٹی کی ادائیگی تک لین دین منسوخ نہیں ہوتا۔
اگر کوئی لین دین منسوخ ہو جاتا ہے تو حکومت کو اتنی ہی رقم اسٹامپ ڈیوٹی ادا کرنی پڑتی ہے۔ باونکولے کا موقف غلط ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی پارتھ پوار کو بچا رہی ہے۔ کیا پارتھ پوار چھوٹا بچہ ہے؟ جس نے لوک سبھا کا انتخاب میں حصہ لیا ہے اور جو شخص لوک سبھا لڑتا ہے وہ بچہ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ کسی کا بیٹا نہ سمجھا جائے، اس کے ساتھ ہندوستان کا شہری اور مجرم جیسا سلوک کیا جائے۔
ایک تحصیلدار کی اتنی کم صلاحیت ہے۔ ضلع کلکٹر اس سے دور کیوں ہیں؟ ایک تحصیلدار کسی کی اجازت کے بغیر اتنا بڑا کام کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ ایک تحصیلدار کو بلی کا بکرا بنا کر پارتھ پوار اور دیگر بڑے افسران کو بچانا غلط ہے۔ پارتھ پوار کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ورشا بنگلے میں ہونے والی میٹنگوں میں مجھے جو معلومات ملی تھیں۔ میں نے سنا ہے کہ اجیت پوار نے غصے میں اور زبردستی حکومت چھوڑنے اور باہر سے حمایت کا موقف اختیار کیا ہے۔ امباداس دانوے نے کہا کہ پارتھ پوار کو بچایا جارہا ہے سچ ضرور سامنے آئے گا یہ دعویٰ دانوے نے کیا ہے ۔
(جنرل (عام
گوتَم اڈانی اور شرد پوار دوبارہ ساتھ نظر آئے، سی ایم فڈنویس بھی موجود رہے

لوناولہ : ممتاز صنعتکار گوتَم اڈانی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر رہنما شرد پوار ایک بار پھر ایک ہی اسٹیج پر نظر آئے۔ دونوں نے حال ہی میں مہاراشٹر میں منعقد ایک خاندانی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب آئی پی ایس افسر پروین رام راؤ پوار کی بیٹی اور پرشانت نیلاور کے بیٹے کی شادی کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔
اس موقع پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس سمیت کئی اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی رہنما اور معزز شخصیات موجود تھیں۔
اڈانی اور پوار کی ملاقات نے سیاسی حلقوں میں دلچسپی پیدا کر دی، کیونکہ دونوں رہنماؤں کو خوشگوار انداز میں بات چیت اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے دیکھا گیا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مہاراشٹر کی سیاست میں نئے اتحاد اور تعلقات زیر بحث ہیں۔
شرد پوار اپنی نرم گفتاری اور تمام سیاسی جماعتوں و صنعتکاروں کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنے کے لیے مشہور ہیں، جبکہ گوتَم اڈانی کی اس تقریب میں شرکت ان کے سماجی و سیاسی روابط کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ شادی کی تقریب ایک شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں بااثر شخصیات کی موجودگی نے اسے مزید یادگار بنا دیا۔
-
سیاست1 سال agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 سال agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 سال agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 سال agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 سال agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 سال agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 سال agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 سال agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
