Connect with us
Wednesday,24-September-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ملک میں ایک دن میں کورونا سے 650 سے زائد اموات

Published

on

corona

ملک میں کورونا کی صورتحال میں خواہ بہتری دکھائی دے رہی ہے، لیکن اس سے ہونے والی اموات باعث تشویش ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 657 افراد کی موت ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 507177 ہوگئی۔

اس دوران ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 58077 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 42536137 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 150407 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے، جس کے ساتھ ہی صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 41331158 ہو گئی ہے۔

ملک میں جمعرات کو 4818867 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ اسی کے ساتھ یہاں اب تک 1,71,79,51,432 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ کے ایکٹو کیسز 92987 کم ہو کر 697802 رہ گئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی شرح 1.64 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی شفایابی کی شرح 97.17 فیصد ہے۔

کیرالہ کورونا کے ایکٹیو کیسز میں سرفہرست ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز میں 25207 کی کمی آنے سے ان کی تعداد کم ہو کر 233747 ہو گئی ہے۔ وہیں 43286 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6070170 ہو گئی ہے، جبکہ 188 افراد کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 61134 ہو گئی ہے۔

سیاست

مہاراشٹر سیلاب راحتی کٹ پر ایکناتھ شندے اور پرتاپ سرنائک کی تصویر سے ناراضگی، سیلاب زدگان کےلئے ۲ ہزار کروڑ کا فنڈ جاری : دیویندرفڑنویس

Published

on

shinde fadnavis

ممبئی : مہاراشٹر میں سیلابی کیفیت اور بارش کے قہر کے بعد ریاستی سرکار نے کسانوں اور گاؤں کی مدد کا دعوی کیا ہے. ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کرنے کا حکم تمام وزراء کو دیا ہے جس کے بعد وزراء بھی متاثرہ اور سیلاب زدہ گاؤں کا دورہ کر رہے ہیں۔ مہاراشٹر کے بیڑ، عثمان آباد سمیت متعدد گاؤں میں سیلابی کیفیت کے سبب 100 سے زائد گاؤں کے رابطے بھی منقطع ہوئے ہیں. ندی کی سطح آب میں اضافہ کے سبب حالات مزید ابتر ہے۔ کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے مہاڈ میں سیلاب زدہ گاؤں کا دورہ کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ گاؤں اورکھیتی کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی جمع ہونے کے سبب اشیا خورد نوش اور گھروں کے سامان کو نقصان پہنچا ہے سیلابی کیفیت کے دوران 22 افراد کو این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے صحیح سلامت باہر نکالا ہے امدادی مہم جاری ہے اس کے ساتھ ہی عوام میں غصہ بھی ہے۔ سرکار نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ دیوالی سے پہلے تمام متاثرین کو امداد فراہم کی جائے گی سرکار نے ہنگامی حالات اور سیلاب کے سبب 2 ہزار کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا ہے اس سے امداد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ یہ امداد صرف کسانوں تک ہی محدود نہیں ہوگی بلکہ تمام متاثرین کو امداد دی جائے گی جس میں ایسے گھر میں شامل ہیں جن میں بارش کا پانی داخل ہوا تھا اور نشیبی علاقوں میں جو نقصان پہنچا ہے ان کا معاوضہ دیا جائیگا۔

راحتی اور امداد کٹ پر نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور پرتاپ سرنائک کی تصویر چسپاں کئے جانے پر دھاراشیو عثمان آباد میں ناراضگی پائی گئی عوام نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے امدادی ٹرک کو واپس لیجانے کی ہدایت دی۔ راحتی کاموں میں سیاسی تشہیر کے بعد ریاست میں اب عوام نے یہ سوال کھڑا کیا ہے کہ وہ دو تین دنوں سے بارش میں تھے, لیکن کسی نے ان کی کوئی امداد نہیں کی لیکن اب اس پر سیاست کی جارہی ہے. دوسری طرف اپوزیشن نے بھی اس پر تنقید کی ہے, اس مسئلہ پر وزیر محصولات چندر شیکھر بانکولے نے کہا کہ سیلاب متاثرہ گاؤں کو امداد کی ضرورت ہے, اس پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے. انہوں نے کہا کہ امداد پر تشہیر سے متعلق جو الزامات اپوزیشن عائد کر رہی ہے اس نے اپنے وقت میں کیا کیا تھا, انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر سیاست کرنے کے بجائے امداد کا ہاتھ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی کے کاندیوالی میں زبردست آتشزدگی : 7 افراد زخمی، متعدد کی حالت نازک

Published

on

Fir

کاندیولی (مشرقی) میں آج صبح ایک سنگین آگ لگ گئی، جس میں سات افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اکورلی کے رام کشن مستری چاول میں پیش آیا۔ آگ لگنے میں بنیادی طور پر بجلی کی تاریں، گیس سلنڈر اور دکان میں رکھی دیگر اشیاء شامل تھیں۔

واقعہ کی تفصیلات :
ممبئی فائر بریگیڈ (ایم ایف بی) کو 24 ستمبر 2025 کو صبح 9:05 پر آگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔ جائے وقوعہ پر پہنچ کر، فائر ڈپارٹمنٹ نے تقریباً 9:33 بجے آگ پر قابو پالیا۔ آگ گراؤنڈ فلور کی دکان تک محدود تھی، لیکن یہ بجلی کی تنصیبات، ایل پی جی سلنڈروں، گیس کے والوز، ریگولیٹروں اور گیس کے سامان تک پھیل گئی۔

زخمیوں کے بارے میں معلومات :
ابتدائی طور پر سات لوگوں کو ای ایس آئی سی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جن میں سے تین کو تشویشناک حالت میں بی ڈی بی اے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعد میں تمام کو مزید علاج کے لیے کستوربا اسپتال منتقل کیا گیا۔

ای ایس آئی سی ہسپتال میں داخل زخمیوں کی فہرست :
شیوانی گاندھی (خواتین، 51 سال) – 70 فیصد جل گئی۔
نیتو گپتا (خواتین، 31 سال) – 80 فیصد جل گئی۔
جانکی گپتا (خواتین، 39 سال) – 70 فیصد جل گئی۔
منورم کمچٹ (مرد، 55 سال) – 40% جلنا۔
بی ڈی بی اے ہسپتال میں داخل زخمیوں کی فہرست :
رکشی جوشی (خواتین، 47 سال) – 85-90% جلی ہوئی ہے۔
درگا گپتا (خواتین، 30 سال) – 85-90% جلنا۔
پونم (خواتین، 28 سال) – 90% جلنا۔

ڈاکٹر ولاس ٹکے (بی ڈی بی اے ہسپتال) نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جنہیں نازک حالت میں کستوربا ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ آگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

نوراتری میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر رعایت… مسجدوں کو بھی لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دی جائے : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Asim Azmi

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ جس طرح سے دیگر تہواروں اور نوراتری میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال میں رعایت دی جاتی ہے اسی طرز پر اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت دی جائے. یوپی میں نوراتری پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر رعایت پر ابوعاصم اعظمی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام تہواروں پر رعایت دینی لازمی ہے, کیونکہ تہواروں میں دیر رات گئے تک لوگ خوشیاں مناتے ہیں اور لاؤڈ اسپیکر کی اجازت رات دس بجے تک ہی ہوتی ہے. اس کے علاوہ مسجدوں میں لاؤڈ اسپیکر کی اجازت دینے کے ساتھ اس کے ڈسیبل کی حد میں تجاوز کرنے کی تجویز بھی منظور کی جائے, جو ڈسیبل ہے وہ انتہائی کم ہے اس میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال محال ہے, اس لئے سرکار سے مطالبہ ہے کہ لاؤڈ اسپیکر کے سلسلے میں پالیسی تیار کرے. انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو نوراتری یا دیگر تہوار میں لاؤڈ اسپیکر کی استعمال کی اجازت و رعایت پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن سرکار کو دوہرا رویہ اختیار کرنے سے گریز کرنا چاہئے. اذان دو منٹ یا پانچ منٹ کی ہوتی ہے, لیکن مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر اتروائے گئے ہیں, کیونکہ ڈسیبل کی حد انتہائی کم ہے اس لیے سرکار کو مسجدوں پر لاؤڈ اسپیکر لگانے کی اجازت دینی چاہیے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com