Connect with us
Friday,09-January-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ملک میں کورونا کے فعال معاملوں میں 2700 سے زائد کی کمی

Published

on

Corona-...

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے معاملوں کے مقابلے میں اس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے اس مہلک وائرس کے فعال معاملات 2700 سے زیادہ تک کمی آئی ہے۔
جمعرات کو ملک میں 57 لاکھ 31 ہزار 574 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 52 کروڑ 95 لاکھ 82 ہزار 956 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40120 نئے معاملے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 21 لاکھ 17 ہزار 826 ہو گئی ہے۔ اس دوران 42 ہزار 295 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 13 لاکھ 2 ہزار 345 ہو گئی ہے۔ ایکٹو معاملے 2760 سے کم ہو کر تین لاکھ 85 ہزار 227 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 585 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 30 ہزار 254 ہو گئی ہے۔
ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.20 فیصد، ری کوری کی شرح بڑھ کر 97.46 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔ دریں اثنا، ریاست میں 8390 مریضوں کی صحت یابی کے بعد، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6175010 ہو گئی ہے، جبکہ 208 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 134572 ہو گئی ہے۔

جرم

ناگپاڑہ نقب زنی کا کیس حل، مسروقہ مال برآمد ۴ گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی ناگپاڑہ پولس اسٹیشن کی حدود میں ۶ جنوری کو نقب زنی کے کیس میں پولس نے تین ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اور ۷۲ لاکھ کا مسروقہ مال زیورات اور ڈائمنڈ بریچ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ملزمین زیورات بہار لیجاکر فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کر چکے تھے۔ اس سے قبل ہی پولس نے تین ملزمین پھلے موہن ۴۰ سالہ، سنتوش رام جیون مکھیا، اور لالو موہن مکھیا کو گرفتار کر لیا ملزمین کے خلاف سانتا کروز میں بھی کیس درج ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ اطلاع ممبئی پولس کے ڈی سی پی پروین منڈے نے دی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ملنڈ میں گٹکا کے خلاف پولس کی کارروائی ۲ کروڑ کا مال ضبط ۱۰ گرفتار

Published

on

Drags-Arrest

ممبئی پولس نے گٹکا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک تین ٹرک ۱۰ گاڑیاں اور ایک کار سمیت ۱۴ گاڑیوں کو ضبط کر, اس میں سے دو کروڑ کے گٹکا کا مال ضبط کر۱۰ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سرکار نے گٹکا پر پابندی عائد کر رکھی ہے, اس کے باوجود گٹکا فروخت کرنے سے متعلق اطلاع پولس کو ملی۔ ڈی سی پی زون ۸ کی سربراہی میں پولس ٹیم نے ملنڈ پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے گٹکا ضبط کر عادل ابوبکر، سراج الحق سمیت ۱۰ کو گرفتار کیا ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے اور اس میں مزید ملزمین کی گرفتاریاں بھی متوقع ہے۔ پولس یہ معلوم کر رہی ہے کہ آیا یہ سامان اور گٹکا یہاں سے لایا گیا تھا, چھوٹی گاڑیوں کی مدد سے ممنوعہ گٹکا لایا گیا تھا اور یہاں سے فروخت کیا جانا تھا۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی کو بنیادی سہولیات میسر کرنا ہماری ترجیحات، سماجوادی پارٹی کا انتخابی منشور جاری، شہری مسائل حل کا ابوعاصم اعظمی کا دعوی

Published

on

abu asim

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) انتخابات کے لیے سماجوادی پارٹی نے آج ایک پریس کانفرنس میں انتخابی منشور جاری کیا۔ پارٹی کے مہاراشٹر صدر ابو عاصم اعظمی نے ممبئی کے عوام کے بنیادی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ منشور پیش کیا۔ ابوعاصم اعظمی نے انتخابی منشور میں بنیادی سہولیات کے ساتھ مفت پانی فراہمی کا بھی وعدہ کیا ہے۔ ممبئی کے ہر خاندان کو روزانہ 700 لیٹر صاف اور مفت پینے کا پانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے میونسپل اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانا اور ضرورت مند طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ اور مفت سہولیات فراہم کرنا وہی طبی شعبہ اور محکمہ صحت میں ممبئی کے ہر وارڈ میں جدید طبی سہولیات، محلہ کلینک اور مفت ادویات کا انتظام کرنا بھی ضروری قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ یکساں روزگار کے مواقع کے لیے کاوشیں بھی شامل ہے۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے خصوصی منصوبے بنانا بھی انتخابی منشور کا حصہ ہے۔ جھگی جھونپڑیوں کے مکینوں کے لیے بہتر سہولیات، پکے مکانات اور شہر کو گڑھوں سے پاک سڑکیں فراہم کرنا سمیت بی ایم سی کے کام کاج میں شفافیت لانا اور بدعنوانی (کرپشن) کو ختم کرنا بھی انتخابی منشور کا بنیادی جز ہے۔ ابو عاصم اعظمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی ممبئی کی ترقی اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا مقصد صرف وعدے کرنا نہیں بلکہ ممبئی کو ایک بہترین اور خوشحال شہر بنانا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان