سیاست
بی جے پی ماؤ نوازوں سے زیادہ خطرناک : ممتا بنرجی
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج بی جے پی کو مائونوازوں سے زیادہ خطرناک اور سماج و معاشرہ کے لئے زہریلا سانپ قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی بی جے پی کو مسترد کر دیں۔
پرولیا میں عوامی جلسے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی مائو نوازوں سے زیادہ خطرناک ہے۔ اور زہریلا سانپ ہے جو اپنے کو ختم کرنے سے قبل راستے میں آنے سے قبل تمام چیزوں کو نقصان پہنچائے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ پرولیا ریاست کے ان ضلع میں سے ایک ہے جہاں بنگالی زبان کی تحریک شروع ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پرولیا کے عوام کبھی بھی بیرونی طاقتوں کو قبول نہیں کریں گے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی بنگالی تہذیب و تمدن اور کلچر کو ختم کر دینے کے فراق میں ہے۔
خیال رہے کہ ایک دن قبل ہی ممتا بنرجی نے نندی گرام سے اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔یہاں سے ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والی شوبھندو ادھیکاری ممبر اسمبلی تھے۔ جنہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے سے قبل استعفیٰ دیدیا تھا۔ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیج پر آکر دیکھ لیں کہ ہمارے جلسوں میں عوام آتے ہیں یا نہیں۔
بی جے پی لیڈر تتاگت رائے کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ایک نوجوان اداکارہ سیوونی گھوش کو زبان بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ بی جے پی دہلی اور یوپی میں یہی کام کرتی ہے۔لیکن یہ بنگال ہے اگر وہ بنگال میں ہماری ثقافتی شخصیات کو دھمکی دینے کی کوشش کریں گے تو ہم ان پر منہ پر تالا لگا دیں گے اور ان کے ہونٹ کو سی دیں گے۔
تتاگت رائے نے گھوش کے خلاف ایک میم پر ایک مقدمہ درج کرایا ہے جس پر انہوں نے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔
ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والوں کی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بی جے پی کے جہاز میں کود رہے ہیں وہ اچھا کام کیا ہے، کیوں کہ ان کی وجہ سے پارٹی میں پریشانی بڑھ گئی تھی۔ ان لوگوں کے جانے سے ہم نے راحت محسوس کی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ لوگ آپ کے پاس آئیں گے اور ووٹ کے عوض روپے کی لالچ دیں گے، آپ ان سے روپے لے لیں مگر ووٹ نہ دیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ آپ اپنا لباس کثرت سے تبدیل کرسکتے ہیں، لیکن آپ اپنے کردار، نظریہ کو تبدیل نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کچھ دنوں سے یہ دیکھ رہی ہوں کہ بی جے پی پریشان کن صورتحال پیدا کرنے کے لئے اپنے جلسہ عام میں اپنے کارکنوں کو بھیج رہی ہے۔ اب میں کچھ لوگوں کو بی جے پی، سی پی ایم میٹنگوں کو پریشان کرنے کے لئے بھیجوں گی۔
بی جے پی کے حق میں رائے شماری تبدیل کرنے کے لئے میڈیا پر دباؤ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے، ممتا نے کہا کہ بی جے پی قائدین میڈیا ہاؤسز کے مالک کو دھمکی دے رہے ہیں کہ وہ ان کے حق میں رائے شماری کریں۔ حال ہی میں ایک علاقائی چینل نے سروے کیا تھا جس میں یہ تھا کہ ترنمول کانگریس حکومت سازی کےلئے جادوئی 148کا عدد حاصل کررہی ہے۔ مگر اس چینل پر بی جے پی نے دباؤ بنایا اور اس نے نہیں دکھایا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس طرح کے حربے سے بی جے پی ہمیں اور ترنمول کانگریس کو کامیابی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی ہے۔
اس درمیان مشرقی مدنی پور کے کجھوری میں اس وقت حالات خراب ہوگئے جب ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے جلوس آمنے سامنے ہوگئے۔ پولس کو موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرنا پڑا۔
سیاست
راگھو چڈھا نے پارلیمنٹ میں پیٹرنٹی چھٹی کا مسئلہ اٹھایا، دیکھ بھال کرنا صرف ماں کی ذمہ داری نہیں، بلکہ باپ کی بھی ذمہ داری ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان میں پیٹرنٹی چھٹی کو قانونی حق بنانے کے مطالبات بڑھ رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے، عام آدمی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا نے کہا کہ ہندوستان میں صرف ماں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایک بڑی سماجی اور قانونی خرابی ہے۔ چڈھا نے کہا کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو والدین دونوں کو مبارکباد ملتی ہے لیکن بچے کی دیکھ بھال کی ذمہ داری پوری طرح ماں پر ڈال دی جاتی ہے۔ انہوں نے اسے “معاشرتی ناکامی” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام صرف زچگی کی چھٹی کو تسلیم کرتا ہے، جب کہ والد کے کردار کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں مطالبہ کیا کہ پیٹرنٹی چھٹی کو قانونی حق بنایا جائے تاکہ باپ کو اپنے نوزائیدہ بچے اور بیوی کی دیکھ بھال کے لیے اپنی ملازمت اور خاندان میں سے کسی ایک کا انتخاب نہ کرنا پڑے۔ راگھو چڈھا نے کہا، “9 ماہ کے حمل کے بعد، ایک ماں کو نارمل یا سیزیرین ڈیلیوری جیسے مشکل عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ ایسے وقت میں اسے دوائیوں کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر کی جسمانی، ذہنی اور جذباتی مدد کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔” راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا نے بھی واضح کیا کہ شوہر کی ذمہ داری صرف بچے تک محدود نہیں ہے۔ بیوی کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ اس وقت شوہر کی موجودگی عیش و عشرت نہیں بلکہ ضرورت ہے۔ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ فی الحال صرف مرکزی حکومت کے ملازمین کو 15 دن کی پیٹرنٹی چھٹی ملتی ہے، جب کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کو یہ حق حاصل نہیں ہے۔ ہندوستان کی تقریباً 90 فیصد افرادی قوت نجی شعبے میں کام کرتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ زیادہ تر باپ اس سہولت سے محروم ہیں۔ مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے راگھو چڈھا نے کہا کہ سویڈن، آئس لینڈ اور جاپان جیسے ممالک میں قانونی طور پر 90 دن سے 52 ہفتوں تک کی چھٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ قانون کو معاشرے کا آئینہ ہونا چاہیے اور اس میں یہ صاف نظر آنا چاہیے کہ بچے کی دیکھ بھال صرف ماں کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ماں اور باپ دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
جرم
ممبئی کے ہوٹل سے بی سی سی آئی کے براڈکاسٹ انجینئر کی لاش برآمد، پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

ممبئی: ممبئی کے ٹرائیڈنٹ ہوٹل میں اس وقت کہرام مچ گیا جب آئی پی ایل میچ دیکھنے آئے غیر ملکی مہمان کی لاش اس کے کمرے سے ملی۔ مرنے والے کی شناخت برطانوی شہری یان ولیمز لیگفورڈ کے نام سے ہوئی ہے جو بی سی سی آئی کے براڈکاسٹ انجینئر تھے۔ یان 24 مارچ سے ٹرائیڈنٹ ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے اور آئی پی ایل میچوں کی نشریات سے متعلق کام کے سلسلے میں ممبئی آئے تھے۔ 29 مارچ کو میچ ختم ہونے کے بعد وہ اپنے کمرے میں واپس آیا۔ اس کے بعد، جب 30 مارچ کو ہوٹل کے عملے نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ مشکوک، ہوٹل کے عملے نے ماسٹر چابی کا استعمال کرتے ہوئے دروازہ کھولا۔ اندر داخل ہونے پر انہوں نے یان کو فرش پر پڑا پایا۔ ہوٹل انتظامیہ کو فوری طور پر واقعے کی اطلاع دی گئی، جس کے بعد اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی میرین ڈرائیو پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر نہیں ہوا ہے کہ کوئی غیر اخلاقی کھیل یا بیرونی چوٹیں ہیں۔ تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ واقعے کے بارے میں مکمل معلومات اکٹھی کرنے کے لیے ہوٹل کے عملے اور متعلقہ افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس واقعے کے بعد ہوٹل میں مقیم دیگر مہمانوں اور عملے میں تشویش کی فضا ہے۔ فی الحال، پولیس کیس کی ہر زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے، جس سے موت کی وجہ سامنے آسکتی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : اے ٹی ایم سینٹر پر بزرگوں کو ہدف بنانے والا دھوکہ باز گرفتار، ۲۵ اے ٹی ایم کارڈ اور نقدی بھی برآمد

ممبئی : ممبئی اڑیسہ سے ممبئی آکر اے ٹی ایم مشین سے بزرگوں کوپیسہ نکالنے کے نام پر دھوکہ دینے والے ملزم کو ممبئی پولس نے بے نقاب کیا ہے یہ گزشتہ چار سال سے مطلوب تھا ڈنڈوشی پولس نے اسے گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ وشواس سدانند ۵۱ سالہ نے شکایت درج کروائی کہ وہ جب ملاڈ میں واقع اے ٹی ایم سینٹر سے پیسہ نکالنے گئے تو ایک مشتبہ شخص نے ان کی مرضی کے برخلاف اے ٹی ایم سے چالیس ہزار روپے نکال لئے اس معاملہ میں پولس نے شکایت کنندہ کی شکایت پر کیس درج کر لیا پولس نے اس معاملہ میں ۶۰ سے ۷۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور پھر اس فوٹیج اور مخبر کی اطلاع پر پولس نے نائیگاؤں سے کرشن چندر آچاریہ کو زیر حراست لیا اور اس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ۲۵ اے ٹی ایم کارڈ، نقدی برآمد ہوئی پولس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اسے ریمانڈ پر رکھنے کا حکم عدالت نے صادر کیا ہے اس مقدمہ میں گرفتاری کے بعد اس کے خلاف مزید چار معاملات کا انکشاف ہوا ہے پولس کے مطابق ڈنڈوشی اور کستوربا مارگ میں بھی اس پر کل چار معاملات درج ہے اور وہ اس میں بھی مطلوب ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر کی گئی اور ڈی سی پی مہیش چمٹے کی اس ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے یہ ملزم ممبئی، تھانہ، اڑیسہ میں اس قسم کی جرائم کی وارداتیں انجام دیا کرتا تھا پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کرُرہی ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
