Connect with us
Wednesday,12-March-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مرادآباد : شہر کے امام نے مسلمانوں سے ہولی کے موقع پر قریبی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اپیل کی۔

Published

on

Imam-Syed-Masoom

مرادآباد : رنگوں کا تہوار 14 مارچ کو ملک بھر میں دھوم دھام سے منایا جائے گا۔ تہوار کے پیش نظر مرادآباد کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔ اگر ہولی اور جمعہ ایک ساتھ پڑتے ہیں تو شہر کی جامع مسجد میں 1 بجے کے بجائے 2:30 بجے نماز ادا کی جائے گی۔ شہر کے امام سید معصوم علی آزاد نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہولی کے دن اپنی قریبی مساجد میں نماز جمعہ ادا کریں۔ امام نے جمعہ کی نماز کا وقت بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ رمضان کا مہینہ چل رہا ہے اور اس دوران نمازیوں کی بڑی تعداد مساجد میں آتی ہے۔ اس لیے جمعہ کی نماز کا وقت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امام سید معصوم علی آزاد نے بتایا کہ 14 مارچ (جمعہ) مرادآباد کی جامع مسجد میں دوپہر 2.30 بجے نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں دور دراز سے آنے والے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جامع مسجد میں آنے کے بجائے اپنے نزدیکی مساجد میں نماز جمعہ ادا کریں۔ کیونکہ اس دن ہولی کا تہوار بھی منایا جاتا ہے۔ اس دن ہندو برادری کے لوگ ہولی کھیلیں گے۔ لوگوں کو راستے میں آپ پر رنگ پھینکنے سے روکنے کے لیے آپ کو نماز جمعہ قریبی مساجد میں ادا کرنی چاہیے۔ انہوں نے مسلمانوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ رمضان کا مہینہ عبادت، صبر اور برداشت کا مہینہ ہے۔ میری آپ سے اپیل ہے کہ صبر کریں اور برداشت کریں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی لاؤڈ اسپیکر پر کارروائی کا وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا حکم

Published

on

loudspeaker-&-CM

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ایوان اسمبلی میں مسجدوں سے اذان اور لاؤڈ اسپیکر کیخلاف کارروائی کا حکم صادر کیا ہے, انہوں نے بی جے پی کے اراکین کے ایوان میں اذان اور لاؤڈ اسیپکر کے اعتراض پر یہ حکمنامہ جاری کیا ہے۔ انہوں کہا کہ لاؤڈ اسپیکر کے اجازت نامے کی فراہمی مستقل فراہم نہیں ہوگی, اور معیادی اجازت نامہ کی تجدید کی گئی ہے یا نہیں اس کی بھی تحقیق ہوگی۔ اور اجازت نامہ کی حصولیابی کے بعد اگر صوتی آلودگی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو پہلے پولیس اس متعلق پالوشن کنٹرول بورڈ کو مطلع کریگا, اور اس کے بعد متعلقہ ادارہ کے خلاف کارروائی ہوگی اور متعدد مرتبہ شکایت موصول ہونے کے بعد ان کا اجازت نامہ بھی منسوخ کر دیا جائے گا, اور دوبارہ اس کی تجدید نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پالوشن کنٹرول بورڈ کو صوتی آلودگی سے متعلق کارروائی کا اختیار ہے اور پولیس بھی اس پر کارروائی کرے اس لئے اس قانون میں ترمیم کی ضرورت درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے وہ مرکزی سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں تو وہ اس متعلق رہنمائی کرتے ہوئے قانون میں تبدیلی و ترمیم کرے تاکہ پولیس کو بھی اس پر کارروائی کا زیادہ اختیار ہو۔ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مذہبی مقامات کیلئے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت حاصل کرنا لازمی ہے, اور جو بھی بلا اجازت لاؤڈ اسیپکر کا استعمال کرتا ہے, اس پر کارروائی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے لاؤڈ اسپیکر پر مکمل پابندی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کچھ رہنمایانہ اصول بھی طے کئے ہیں, جس پر عمل آوری لازمی ہے۔ 55 ڈیسیبل سے 45 ڈیسبل تک ہی آواز کی حد مقرر کی گئی ہے۔ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہوگی, اور اس کیلئے سنیئر پولیس انسپکٹروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے متعلق لوگوں کو مطلع کرے اور مسلسل اگر کوئی صوتی آلودگی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی کو یقینی بنائے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی عوامی مقامات پر ہولی کھیلنے پر پابندی

Published

on

Mumbai Holi

ممبئی : ممبئی ہولی پر پولیس نے ایک خصوصی حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق اگر کوئی ہولی پر عوامی مقامات پر ہولی کھیلتا ہے۔ تو اس پر کارروائی ہوگی عوامی مقامات پر غبار اور رنگ اڑانے اور پھینکنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی پر بھی پولیس نظر رکھے گی ممبئی پولیس نے جو خصوصی حکمنامہ جاری کیا ہے اس میں واضح کیا گیا ہے۔ کہ ہولی پر 12 مارچ سے 18 مارچ تک اگر کوئی عوامی مقامات پر فحش حرکت اور ہولی کھیلتا ہے۔ تو اس پر کارروائی ہوگی یہ کارروائی دفعہ 135 اور پولیس ایکٹ کے تحت ہوگی۔ ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر کے حکم پر ڈہی سی پی آپریشنز اکبر پٹھان نے یہ حکمنامہ جاری کیا ہے۔ اس حکمنامہ کے مطابق عوامی مقامات پر فحش کلامی متنازع نغمے بجانا، فحش حرکت و اشارے کرنا متنازع بینر اور پوسٹر لگانا اور متنازع چیزوں کی نمائش کرنا ممنوعہ ہے۔

راہگیروں پر غبارے یا ہولی کے رنگ پھینکنا بھی ممنوعہ ہے۔ ایسے میں ہولی پر فرقہ وارانہ کشیدگی اور تنازع کا بھی خطرہ لاحق ہے اسی کے پس منظر میں پولیس نے یہ حکمنامہ جاری کیا ہے۔ امن وامان اور نظم ونسق کیلئے پولیس نے یہ حکمنامہ جاری کیا ہے جس کی ستائش بھی کی جارہی ہے۔ ممبئی پولیس نے ہولی کے پیش نظر بقائے امن کیلئے مسجدوں کے اطراف سخت سیکورٹی تعینات کی ہے اس کے علاوہ ہولیکا دھن اور دھولی وندنا یعنی رنگ کھیلنے کے دوران پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ حساس علاقوں میں پولیس کا سخت پہرہ بھی رہے گا۔ ہولی اور جمعہ ایک ہی دن ہے ایسی صورتحال میں ممبئی پولیس بھی خاص الرٹ ہے۔ تاکہ کسی بھی قسم کوئی بھی تنازع یا فرقہ وارانہ تناؤ یا کشیدگی پیدا نہ ہو۔

Continue Reading

سیاست

مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس کی بجٹ کی ستائش،ہم تینوں بھائی متحد ایکناتھ شندے کا اپوزیشن پر طنز

Published

on

Fadnavis-&-Shinde

ممبئی مہاراشٹرکے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس نے یہاں بجٹ اجلاس کے بعد ودھان بھون پریس روم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بجٹ کو مستحکم اور بہترین متوازن بجٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر سرکار نے 7 لاکھ ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا ہے ریاستی قرض میں اضافہ ضرور ہوا ہے لیکن قرض لینے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اب تک ہم نے صرف 18فیصد قرض ہی لیا ہے اور یہ حد 25فیصد ہے لیکن ہم نے اس حد کو عبور نہیں کیا ہے یہ بجٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اور اس میں روزگار سے لے کر تمام طبقات کو توجہ میں رکھا گیا ہے۔ اور وزیر مالیات نے بجٹ کا توازن برقرار رکھا ہے معیشت اور انڈسٹری و صنعت میں مہاراشٹر کی رفتار تیز ہوئی ہے کورونا کے بعد صنعتی اداروں میں ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جی ایس ٹی وصولی میں بھی مہاراشٹر نے پیش قدمی کی ہے نیشنل اعدادوشمار کے مطابق 7فیصد زیادہ جی ایس ٹی وصولی کی ہے ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے تمام ریاستیں نصف وصولی پر ہے۔ مہاراشٹر ایف ڈی آئی میں نمبر ون، جی ایس ٹی میں نمبر ون ہے۔ سڑکوں کا نقشہ تیار کر کے منصوبہ بندی کی مناسبت سے ترقیاتی کاموں اور سڑکوں کا کام کیا گیا ہے۔ جس میں گاؤں سے لے کر ہائی وے کے راستوں کی مرمت و تعمیر جاری ہے۔ اس میں فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔ مرکزی سرکار نے 2016 سے 2022 ء تک 13 لاکھ گھر دئیے تھا اور اب 20ہزار گھر فراہم کئے تھے۔ گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے ہے اس کیلئے سبسڈی 50 ہزار روپے فراہم کی گئی ہے۔ وزیر اعظم پردھان منتری سوریہ یوجنا جو 300 سو میگا واٹ کے اندر بجلی کا استعمال کر تے ہیں۔ انہیں سولر یعنی شمسی توانائی سے مفت بجلی فراہم ہوگی۔
اے آئی، ڈرون، بائیو ٹیک کا استعمال کر کے زراعت کے خرچ میں کمی پر بھی توجہ دی گئی ہے اور اس پر اسکیم بھی پیش کی گئی ہے۔روزگار کے مواقع فراہمی پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ لاڈلی بہن کے پیسوں کا بہتر استعمال کر نے کیلئے سوسائٹی تیار کرنے کا قیام بھی جاری ہے۔اجیت پوار نے ایک بہترین بجٹ پیش کیا ہے 11 واں بجٹ اجیت پوار نے پیش کیا ہے۔
وزیر مالیات اجیت پوار نے کہا کہ بجٹ میں تمام طبقات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اور ترقی کی بنیادوں بجٹ پیش کیا گیا ہے ناگپور گڈ چرولی اسٹیل ہب بن گیا ہے یہاں سڑکوں کی تعمیر کیلئے 500 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ہوائی اڈوں، ریلوے، میٹرو،سمندری راستوں اور جی ٹی سمیت دیگر سہولیات اور بنیادی سہولت پر بھی فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر قرض کی حد میں ہی ہے اور مہاراشٹر کا قرض 18.71 ہے جبکہ اس کی حد 25 فیصد ہے زراعت میں پیداوار مایوس کن ہے 8.8 فیصد کرنے پر بھی پیش قدمی کی گئی ہے۔ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کی بھی کوشش کی گئی ہے آبپاشی سمیت دیگر اسکیمات پر بھی سرکارنے فنڈ مختص کئے ہیں۔
نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ سرکار نے لاڈلی بہن یوجنا کو جاری رکھا ہے۔ اپوزیشن صرف لاڈلی بہن پر تنقیدیں کررہی تھیں لیکن ان تینوں بھائی لاڈلی بہن کو جاری رکھیں گے۔ اپوزیشن کی تنقیدوں کا ایکناتھ شندے نے اپنی انداز میں جواب دیا اور کہا کہ ہم تینوں میں اتحاد ہے اور یہ قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری سرکار نے جو بجٹ پیش کیا ہے۔ اس میں کرسی ضرور تبدیل ہوگئی ہے لیکن ہم متحد ہے انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ریاست کو ترقی کی جانب لیجائے گا اور اس بجٹ سے ریاست کو فائدہ ہوگا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com