سیاست
ملک مخالف سرگرمیوں کو روکنے کے لئے غیر ملکی فنڈ کے بہاو کی نگرانی ضروری
ملک کے دانشوروں کے ایک طبقہ نے حکومت سے ملک میں ملک مخالف سرگرمیوں کو روکنے کیلئے غیر ملکی فنڈنگ پر پھل پھول رہی سماجی تنظیموں اور رضاکارانہ اداروں کی نگرانی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔
انڈیا پالیسی فاونڈیشن اور انڈیا فار چلڈرن کے مشترکہ زیراہتمام میں ’غیر ملکی پیسہ، سماجی فلاح وبہبود اور رضاکارانہ تنظیموں کے کردار‘ موضوع پر جمعہ کو ایک آن لائن مذاکرات کا اہتمام کیا گیا، جس میں بین الاقوامی مالیاتی معاملات کے ماہرین ڈاکٹر سدھانشو جوشی، معروف ماہر اقتصادیات اور سودیشی جاگرن منچ کے قومی شریک کنوینر پروفیسر اشونی مہاجن اور انڈیا پالیسی فاونڈیشن کے ڈائرکٹر ڈاکٹر کلدیپ رتنو نے اپنے خیالات رکھے۔
پروگرام میں مقررین نے غیرسرکاری اداروں کو ملنے والی سرمایہ کے کردار کا جائزہ اور نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو غیر ملکی حکومتیں اور ادارے ہندستان میں سماجی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے سرمایہ دیتے ہیں، تو اس کے پیچھے ان کا مفاد اور ایجنڈا ہوتا ہے، اور پیسہ کے لالچ میں ہمارے این جی او اور سماجی کارکن ان کے جال میں پھنس کر قوم مخالف سرگرمیوں میں شامل ہو جاتے ہیں۔
ڈاکٹر جوشی نے اس موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ غیر ملکی فنڈنگ کے کئی شکلیں ہیں۔ ہندستان جب آزاد، اس کے بعد سے غیرملکی مدد کے کئی شکل بن گئیں۔ حکومتوں کو ملنے والی مدد پر شرائط لگائی گئیں۔ ان کی پسند کی عوامی تنظیموں کے لئے الگ فنڈنگ ہوتی ہے۔ ماحولیات اور زراعت کے شعبہ میں الگ فنڈنگ ہوتی ہے، اور سماجی بات چیت کے لئے الگ فنڈنگ ہوتی ہے۔ ان سب کے پیچھے ایک خاص مقصد ہوتا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : تربوز کھانے کے سبب ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی علاج میں تاخیر سے موت، تربوز میں زہر خورانی سے متعلق ایف ڈی اے کی رپورٹ

ممبئی: ممبئی پائیدھونی میں تربوز تناول فرمانے کے سبب ایک ہی میاں بیوی اور دو بیٹیوں کی پر اسرار موت کے بعد ایک سنسنی خیز خلاصہ ہوا ہے طبیعت بگڑنے کے بعد جے جے اسپتال میں ان کے علاج میں تاخیر و تامل برتا گیا جس کے سبب ان کی حالت مزید خراب ہوگئے بروقت معالجہ نہ میسر ہونے کے سبب ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت واقع ہوگئی۔ تربوز تناول فرمانے کے سبب موت کے بعد اب ممبئی میں تربوز کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی کئی دعوت میں تو تربوز پوری طرح سے غائب ہوگیا ہے۔ جے جے اسپتال میں اس معاملہ میں ڈیٹ ایڈٹ بھی شروع کی تھی چاروں کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ان چاروں کو الٹی اور دست کی شکایت تھی بتایا جاتا ہے کہ ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد تاخیر سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے فارنسک تفتیش میں زہر خورانی سے متعلق بھی شبہ ہے اس معاملہ میں پولیس نے باقاعدہ طورپر حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا ہے 25 اپریل کو کنبہ نے بریانی تناول فرمایا اس کے بعد تربوز کھانے کے سبب ان کی موت واقع ہوئی لیکن ابتدائی تفتیش میں یہ بات واضح نہیں ہوئی ہے ایف ڈی اے کی تحقیق میں یہ واضح ہوا ہے کہ تربوز میں کوئی بھی زہریلی شئے کی آمیزش نہیں تھی اس کے علاوہ اب ایف ڈی اے اور دیگر ایجنسی غذائی سمیت کے زاویے سے بھی تحقیقات کر رہی ہے۔
سیاست
شائنا این سی نے کہا – ممتا بنرجی کو مینڈیٹ کو قبول کرنا چاہئے اور استعفیٰ دینا چاہئے۔

ممبئی: شیو سینا لیڈر شائنا این سی نے بدھ کو کہا کہ ممتا بنرجی کو مینڈیٹ کو قبول کرنا چاہئے اور استعفیٰ دینا چاہئے۔ انہوں نے مغربی بنگال میں منصفانہ انتخابات اور ووٹر لسٹوں کے مسائل پر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا بھی دفاع کیا۔ ممتا بنرجی کے استعفیٰ دینے سے انکار پر شیو سینا کی رہنما شائنا این سی نے میڈیا کو بتایا، “15 سال تک مغربی بنگال کے لوگوں نے ممتا بنرجی کو ایک موقع دیا، جب انہوں نے (عوام) نے فیصلہ کیا کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں کیونکہ خواتین کے تحفظ، امن و امان، دراندازی اور بدعنوانی کے حوالے سے بڑے مسائل تھے، ممتا بنرجی کو بنگال میں 9 فیصد آبادی کے ووٹ کی تبدیلی کو قبول کرنا چاہیے تھا۔” بنرجی اس کو سمجھنے میں ناکام رہی لیکن یہ ایک آئینی ضابطہ ہے۔” الیکشن کمیشن کے خلاف ممتا بنرجی کے الزامات کے بارے میں، شائنا این سی نے کہا، “الیکشن کمیشن نے تمام بے بنیاد دعووں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ اپوزیشن نے بے ضابطگیوں کا الزام لگایا تھا۔ وی وی پی اے ٹی میچ کر دیے گئے تھے، اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ 25,000 جگہوں پر کوئی بے ضابطگیاں نہیں ہوئیں”۔ انہوں نے مزید کہا، “لوگ ایس آئی آر کے بارے میں جھوٹی کہانیاں پھیلاتے رہے، ایس آئی آر صرف ان لوگوں کے ناموں کو ہٹانے کا عمل تھا جو فوت ہو چکے ہیں یا اپنی رہائش گاہ منتقل کر چکے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ایس آئی آر ووٹر لسٹ کو صاف کرنے کی ایک مشق تھی۔ سچ یہ ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے تھے، اور اب وہ (ممتا بنرجی) اس کے لیے الیکشن کمیشن کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہیں۔” مغربی بنگال میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کے بارے میں شیو سینا کے رہنما نے کہا، “9 مئی کو بنگال میں ایک نیا وزیر اعلیٰ ہوگا جو امن و امان کو بہتر کرے گا اور خواتین کی حفاظت کرے گا۔ وہ بدعنوانی کے خلاف بھی کارروائی کرے گا”۔
بین الاقوامی خبریں
ایران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہ کر مذاکرات کے لیے تیار ہے : صدر مسعود پیزشکیان

تہران : ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے عراق کے نامزد وزیر اعظم علی الزیدی سے فون پر بات چیت کی۔ گفتگو کے دوران پیزشکیان نے کہا کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہ کر مذاکرات کے لیے تیار ہے, لیکن کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ژنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک سرکاری بیان میں صدر پیزشکیان نے کہا کہ “ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ایک طرف امریکہ ملک پر دباؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دوسری طرف وہ چاہتا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر آئے اور بالآخر اپنے یکطرفہ مطالبات کے سامنے ہتھیار ڈال دے۔ لیکن یہ ناممکن ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایران بنیادی طور پر جنگ اور عدم تحفظ کو قابل عمل آپشن نہیں سمجھتا۔ مزید برآں، پیزشکیان نے کہا کہ ایران کو جوہری ٹیکنالوجی سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “امریکہ ایسا برتاؤ کر رہا ہے جیسے ایران کو جوہری صنعت رکھنے کا حق نہیں ہے۔ وہ ضرورت سے زیادہ مطالبات کر کے ملک پر اضافی دباؤ ڈالتا ہے۔” صدر مسعود پیزشکیان نے مزید کہا کہ تمام سابقہ مذاکرات میں ایران بین الاقوامی قوانین اور عالمی نگرانی کے تحت اپنی جوہری سرگرمیوں کی پرامن نوعیت کو یقینی بنانے کے لیے جو بھی ضروری تھا فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار تھا۔ دریں اثنا، الزیدی نے علاقائی بحرانوں کو کم کرنے کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے عراق کی تیاری کا اظہار کیا۔ الزیدی کے میڈیا آفس کے ایک بیان کے مطابق، دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مستقبل میں سرکاری دوروں کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا۔ 28 فروری کو، اسرائیل اور امریکہ نے مشترکہ طور پر تہران اور دیگر ایرانی شہروں پر حملہ کیا، جس میں اس وقت کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای، سینئر کمانڈرز اور عام شہری ہلاک ہوئے۔ اس کے جواب میں ایران نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔ دونوں فریقین کے درمیان 8 اپریل کو جنگ بندی ہوئی جس کے بعد 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد، پاکستان میں امن مذاکرات ہوئے لیکن یہ بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے۔ اس وقت امریکہ اور ایران معاہدے کے تحت جنگ بندی کو جاری رکھنے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
