Connect with us
Saturday,28-March-2026

(جنرل (عام

مودی پیر کو ’پریکشا پرچرچا‘ میں ٹپس دیں گے

Published

on

modi

وزیراعظم نریندر مودی پیر کو امتحان کے سلسلے میں طلبہ میں تناؤ کو دور کرنے کے مقصد سے’پریکشا پر چرچا2020‘کے دوران طلبہ ،ٹیچروں اور سرپرستوں کے ساتھ بات چیت کرکے ٹپس دیں گے۔
مسٹر مودی طلبہ کے ساتھ بات چیت کر یں گے۔اس پروگرام کا انعقاد تال کٹورا سٹیڈیم میں گیارہ بچے سے ہوگا۔اس دوران وزیراعظم منتخبہ طلبہ و طالبات کے سوالوں کا جواب دیں گے اور ان سے بات چیت کریں گے تاکہ ان کے تناؤ کو کم کیا جا سکے۔طلبہ و طالبات ،ٹیچروں اور والدین میں اس پروگرام کے سلسلے میں نہ صرف دلچسپی اور جوش دیکھا جارہا ہے بلکہ انہیں مسٹر مودی سے کچھ ایسے مشورے(ٹپس) ملیں گے جس سے وہ ہلکے پھلکے ماحول میں امتحان دے سکیں گے اور اس کے بہتر نتیجہ بھی اخذ ہوں گے۔
مسٹر مودی نے پہلی بار فروری 2018 اور دوسری بار جنوری 2019 میں ’پریکشا پر چرچا‘ میں حصہ لیاتھا۔یہ دونوں پروگرام دہلی میں ہوئے تھے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : این سی بی کے امیت گھوٹے اور دو دیگر کے خلاف نئی ممبئی میں کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کی بیوی کی شکایت پر خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج۔

Published

on

ممبئی این سی بی کے زونل ڈائریکٹر امیر گھاؤ ٹے سمیت سمیت دو افسران کے خلاف نئی ممبئی پولس میں تعمیراتی کمپنی کے مالک بلڈر گروناتھ چچلکرکی اہلیہ کی شکایت پر خودکشی پر مجبور کرنے کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمین پر چچلکر کو خودکشی پر مجبور کرنے کا الزام اہلیہ کرن چچلکر نے عائد کیا اپریل میں چچلکر نے اپنے گھر میں گولی مار کر خودکشی کر لی تھی جس کے بعد اہلیہ نے اسے خودکشی نہیں قتل قرار دیا تھا اور درخواست دی تھی این سی بی کے افسران پر کیس درج کیا جائے اسی پر اب ۲۵ مارچ کو این سی پی کے زونل ڈائریکٹر امیت گھاؤٹے، آکاش ملک، سندیپ نیگڑے کے خلاف خودکشی پر اکسانا، ہفتہ وصولی، تذلیل کرنا سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ چچلکر نے ۲۵ اپریل ۲۰۲۵ کو اپنی ریوالور سے گولی مار کر خود کو ہلاک کر لیا تھا اہلیہ نے الزام لگایا کہ ۲ فروری کو این سی بی کی ٹیم نے گھر کی تلاشی لی تھی اور دستاویزات سمیت دو لاکھ کی گھڑی بھی ضبط کی گی اس کے بعد متعدد مرتبہ دھمکی دے کر ۱۰ سے ۱۵ کروڑ روپے طلب کئے تھے اور بصورت دیگر کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی۔ اس معاملہ میں جب این سی بی کے زونل ڈائریکٹر امیت گھاؤٹے سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ڈرگس سنڈیکیٹ کے معاملہ میں اب تک این سی بی نے جن ملزمین کو بھی گرفتار کیا ہے ان کی ضمانت نہیں ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی این سی بی کے طریقہ تفتیش پر بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں وہ بدنیتی پرمبنی ہے انہوں نے این سی بی نے ڈرگس کیس میں جو تفتیش کی ہے وہ صحیح سمت میں تھی اور اسی وجہ سے اس معاملہ میں تفتیش میں پیش رفت بھی ہوئی ہے کروڑوں روپے کی املاک بھی اس کیس میں ضبط کی گئی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : شادی کا لالچ دے کر عصمت دری، زین سید پر کیس درج

Published

on

ممبئی : شادی کا لالچ دے کر عصمت دری کرنے کے الزام میں پولس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ زین سید نامی نوجوان نے متاثرہ کو شادی لالچ دے کر اس کی مرضی کے برخلاف عصمت دری کی اور ناجائز تعلقات قائم کیا, جس کے بعد متاثرہ نے پولس میں شکایت دی اور پولس نے عصمت دری کا کیس درج کر اس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس کی تصدیق ڈی سی پی سمیر شیخ نے کی ہے۔ متاثرہ نے اپنی شکایت میں بتایا کہ پہلے ملزم نے اسے شادی کا جھانسہ دیا اس سے جسمانی تعلقات قائم کئے اور پھر شادی کے تقاضہ پر شادی سے انکار کردیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کرلا بھابھا اسپتال ڈاکٹر سے بدسلوکی کی پاداش میں افضل شیخ گرفتار

Published

on

ممبئی: ممبئی کرلا علاقہ میں واقع بھابھا اسپتال میں خاتون ڈاکٹر سے بد سلوکی کی پاداش میں دو نوجوانوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرنے کا دعوی کیا ہے۔ 23 مارچ کو افضل شیخ کو سر پر چوٹ آئی تھی اور وہ بغرض علاج بھابھا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوا جہاں ڈاکٹر دیگر مریضوں کے معالجہ میں تھی انہوں نے افضل شیخ کی تشخص کی اور پھر کہا کہ معمولی زخم ہے ایسے میں افضل شیخ مشتعل ہوگیا اور اس نے خاتون ڈاکٹر سے بدتمیزی شروع کرنے کے ساتھ ویڈیو ریکارڈنگ بھی شروع کردی ڈاکٹر نے پولیس طلب کیا اور پھر اس نے اپنے ایک دوست کو بھی بلایا اور ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی شکایت کنندہ ڈاکٹر انوجا کی شکایت پر کرلا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ممبئی کے کرلا پولیس نے اس معاملہ میں ایک ملزم افضل شیخ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرا ہنوز فرار بتایا جاتا ہے۔ پولیس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان