Connect with us
Monday,06-April-2026
تازہ خبریں

سیاست

مودی 31 مئی کو ’من کی بات‘ سے خطاب کریں گے

Published

on

عالمی وبا کوویڈ 19 کے بحران میں وزیراعظم نریندر مودی اس ماہ 31 مئی کو اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں ملک کے عوام سے خطاب کریں گے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں جاری مکمل لاک ڈاؤن میں مسٹر مودی کی یہ تیسری من کی بات ہوگی۔اس پروگرام میں مسٹر مودی آکاش وانی سے عوام سے خطاب کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے 31 مئی کو نشر کئے جانے والے اس ریڈیو پروگرام میں شامل کئے جانے کےلئے عوام سے مشورے مانگے ہیں۔انہوں پیر کی صبح اس بارے میں ٹویٹ کیا اور لوگوں سے مشورے بھیجنے کی اپیل کی۔
وزیراعظم نے ٹویٹ میں لکھا،’’31 مئی کو ہونے والے من کی بات پروگرام کےلئے میں آپ کے مشوروں کو انتظام کروں گا۔‘‘
مشورے 1800-11-7800 پر پیغام ریکارڈ کرکے بھیجے جاسکتے ہیں،ساتھ ہی نمو ایپ یا مائی گاؤ پر انہیں لکھا جاسکتا ہے۔ملک میں لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ آج ہی شروع ہوا ہے جو 31 مئی تک چلے گا۔امید ہے کہ وزیراعظم لاک ڈاؤن کو لےکر بھی بحث کریں گے۔
کورونا وائرس بحران کے درمیان مسٹر مودی کی یہ تیسری من کی بات ہوگی،جسے وہ لاک ڈاؤن میں ہی خطاب کریں گے۔اس سے پہلے مارچ اور اپریل مہینے کی من کی بات بھی لاک ڈاؤن میں ہی خطاب کی گئی تھی۔

بزنس

ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ سرخ رنگ میں کھلی، فارما اسٹاک کی فروخت کا مشاہدہ

Published

on

ممبئی: ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ پیر کو سرخ رنگ میں کھلی۔ صبح 9:17 بجے سینسیکس 241 پوائنٹس یا 0.33 فیصد گر کر 73,078.49 پر اور نفٹی 84.70 پوائنٹس یا 0.37 فیصد گر کر 22,628.40 پر تھا۔ فارما اسٹاک نے ابتدائی تجارت میں فروخت کی قیادت کی۔ انڈیکس میں، نفٹی فارما سب سے زیادہ خسارے میں رہا، جو تقریباً 1 فیصد گر گیا۔ نفٹی آئل اینڈ گیس، نفٹی ہیلتھ کیئر، نفٹی میڈیا، نفٹی پرائیویٹ بینک، نفٹی ریئلٹی، نفٹی انڈیا ڈیفنس، اور نفٹی انفرا بھی سرخ رنگ میں تھے۔ دوسری طرف، نفٹی آئی ٹی، نفٹی میٹل، اور نفٹی پی ایس یو بینک سبز رنگ میں تھے۔ سینسیکس پیک میں، ٹرینٹ، ٹائٹن، پاور گرڈ، ٹیک مہندرا، ایچ سی ایل ٹیک، انفوسس، ٹی سی ایس، ایکسس بینک، این ٹی پی سی، آئی ٹی سی، اور الٹرا ٹیک سیمنٹ سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ کوٹک مہندرا بینک، انڈیگو، سن فارما، ایٹرنل، آئی سی آئی سی آئی بینک، ماروتی سوزوکی، بجاج فنسرو اور ایم اینڈ ایم خسارے میں رہے۔ لارج کیپس کے ساتھ ساتھ مڈ کیپس اور سمال کیپس بھی سرخ رنگ میں تھے۔ نفٹی مڈ کیپ 100 انڈیکس 302.60 پوائنٹس یا 0.59 فیصد کی کمی کے ساتھ 53,384 پر تھا اور نفٹی سمال کیپ 100 انڈیکس 96.20 پوائنٹس یا 0.64 فیصد کی کمی کے ساتھ 15,549 پر تھا۔ مارکیٹ میں کمزوری کی وجہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کو سمجھا جاتا ہے جس کا اثر پوری عالمی منڈیوں پر پڑ رہا ہے۔ ایشیائی بازاروں میں ٹوکیو اور سیول سبز رنگ میں تھے جبکہ جکارتہ کی مارکیٹیں سرخ رنگ میں تھیں۔ جمعہ کو امریکی بازار سرخ رنگ میں بند تھے۔ خام تیل میں بھی ملا جلا کاروبار ہو رہا ہے۔ لکھنے کے وقت، برینٹ کروڈ 0.63 فیصد اضافے کے ساتھ 109.70 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 0.42 فیصد کم ہو کر 111.07 ڈالر فی بیرل پر تھا۔ سونا اور چاندی سرخ رنگ میں رہے۔ سونا 0.25 فیصد کم ہوکر 4,668 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.95 فیصد کمی کے ساتھ 72.23 ڈالر فی اونس رہی۔

Continue Reading

جرم

ممبئی میں گیس سلنڈر چوری کرنے والا چور گرفتار، پوائی پولس کی بڑی کارروائی، نئی ممبئی اور ممبئی سے ۴۵ سلنڈر اور تین موٹر سائیکلیں برآمد

Published

on

Cilender-&-Bike

ممبئی : اسرائیل ایران جنگ سے تیل کی قلت اور گیس سلنڈر کا فقدان کا فائدہ اٹھانے کے لیے سلنڈر چوری کرنے والے ایک چور پوائی پولس نے گرفتار کر کے اس کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس چور نے کئی سلنڈر نئی ممبئی اور ممبئی سے چوری کئے تھے۔ ممبئی پوائی پولس نے ایک ایسے گیس سلنڈر چور کو گرفتار کیا ہے, جس نے نئی ممبئی اور ممبئی شہر سے ۴۵ سلنڈر چوری کئے تھے تفصیلات کے مطابق پوائی علاقہ سے سوزوکی برگ مین چوری ہوئی تھی اور اسی برگ مین کا استعمال کر کے یہ ملزم چوری کیا کرتا تھا اس نے نئی ممبئی اور ممبئی میں متعدد مقامات پر گیس سلنڈر چوری کیے ہیں۔ اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران گیس سلنڈر کا بحران ہے ایسے میں یہ چور سلنڈر چوری کیا کرتا تھا, جس کے سبب سلنڈر کی مصنوعی قلت بھی پیدا ہونے کا اندیشہ تھا, اس لئے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولس کو خفیہ اطلاع ملی اور جال بچھا کر چندر کانت کامبلے ۴۵ سالہ کو تھانہ ورتک نگر سے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ممبئی اور نئی ممبئی سے چوری شدہ مسروقہ سلنڈر ضبط کر لئے گئے ہیں۔ اس کام میں ملزم کی چوری کے سلنڈر چھپانے میں مدد کرنے والے ایک ملزم کی شناخت ہوئی ہے۔ یہ ملزم کی جب تفتیش کی گئی تو اس پر چوری کے ۱۰ معاملات درج پائے گئے۔ پوائی پولس نے تین موٹر سائیکل، ۴۵ سلنڈر ضبط کیے ہیں یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : ساکی ناکہ میں ضعیفہ کے زیورات لوٹنے والا گروہ بے نقاب، ۳ گرفتار، ۱۳ نئے معاملات کا خلاصہ

Published

on

ممبئی : ساکی ناکہ پولس نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بزرگوں کو اپنا ہدف بنایا کرتا تھا. ساکی ناکہ پولس اسٹیشن کی حدود میں ایک ضعیفہ کو ملزم نے یہ کہہ کر بے وقوف بنایا کہ اس کے سیٹھ مالک کے یہاں ولادت ہوئی ہے اور وہ غریبوں میں ساڑھی تقسیم کر رہے ہیں. اس لئے آپ کو بھی ساڑھی مل سکتی ہے, اس کے لیے اس نے ضعیفہ کے گلے میں موجود سونے کے زیورات اتروا لئے اور پھر یہ لے کر فرار ہو گیا. اس معاملہ میں شکایت کنندہ نے شکایت درج کروائی, اس کے دو لاکھ سے زائد کے زیورات لے کر ملزم فرار ہو گیا تھا. ساکی ناکہ پولس نے ملزم کو تلاش کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور پھر ملزم نمبر ایک سنتوش گنگا ر ام چورے ۵۵ سالہ کو کلیان سے گرفتار کیا گیا اس کے بعد اس سے تفتیش کی گئی تو اس نے ملزم نمبر دو بالا جی روہی داس پوار ۲۵ سالہ کا نام بتایا جو پربھنی کا ساکن ہے, اس کی تفتیش میں لکشمن روہی داس پوار ۲۲ سالہ سامنے آیا پولس نے تینوں کو گرفتار کر لیا اس پر ورلی میں چار، گھاٹ کوپر میں چھ، ایم آئی ڈی سی میں تین، کانجورمارگ میں تین، واکولہ میں ایک، ڈنڈو شی میں ایک، ملاڈ، گوونڈی، بھانڈوپ، کھیرواڑی اور دادر میں مقدمات درج ہیں. ملزمین پر کل ۲۶ مقدمات درج ہیں, ملزم نمبر دو بالا جی روہی داس پر دادر، گھاٹکوپر کاموٹے میں مجرمانہ ریکارڈ ہے. ملزم نمبر ۳ لکشمن روہی داس پر دادر گھاٹکوپر بائیکلہ، ایم این جوشی مارگ، ڈنڈوشی، جوہو، سری نگر پولس اسٹیشن، سانپاڑہ، ڈنڈوشی میں ۲ ساکی ناکہ میں کیس درج ہے۔ ان تینوں ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد ۱۳ معاملات کا انکشاف ہوا ہے اس معاملہ میں پولس مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمین کے قبضے سے پولس نے اب تک سونے کے زیورات ۱۵ لاکھ سے زائد برآمد کئے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان