Connect with us
Monday,08-December-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

مودی نے آرٹیکل 370 کے مسئلے پر اپوزیشن کو گھیرا

Published

on

اکولا : وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کانگریس اوراس کے حامیوں پر بدھ کو کرارا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے پر غیر ضروری تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ مسٹر مودی نے مہاراشٹر کے اکولا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’بد قسمتی سے ان لوگوں کا مقصد ہے کہ بابا صاحب امبیڈکر کے ذریعہ تیار کئے گئے آئین کو پوری طرح نافذ نہ کیا جاسکے۔‘‘ انہوں نے کہا،’’آرٹیکل 370 کوختم کرنے سے آپ سبھی لوگ خوش ہیں جبکہ اپوزیشن ناخوش ہیں۔‘‘ وزیراعظم نے کہاکہ اپوزیشن، ’ایک ہندوستان، بہترین ہندوستان‘ نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا، ’’وہ (اپوزیشن)ایک منقسم ہندوستان، ایک بکھرا ہوا ہندوساتن، ایک لڑتا ہوا ہندوستان چاہتی ہے۔جموں وکشمیر اور اس کے شہری بھارت ماتا کی سنتان ہیں۔ پورا ملک جموں وکشمیر کے محب وطن لوگوں کے ساتھ سرحد کے دوسری طرف سے آنے والے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کھڑا ہے۔‘‘ وزیراعظم نے کہا کہ بی جے پی کے منشور میں بھارت رتن انعامات پر ایک صفحہ ہے، جس میں پارٹی نے ملک کے اعلی شہری اعزاز سے نوازے جانے کے لئے مہاتما جیوتی راؤ پھلے، ساوتری بائی پھلے اور ویر ساورکر کے ناموں کی تجویز پیش کی ہے۔ مسٹر مودی نے کہا، ’’یہ ویر ساورکی ہی قدریں ہیں، جو ہم نے قوم پرستی کو ملک کی تعمیر کے مرکز میں رکھا ہے۔ جبکہ دوسری طرف ایسے لوگ ہیں جنہوں نے بابا امبیڈکر کی قدم قدم پر توہین کی ہے اور انہیں بھارت رتن سے محروم رکھا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ویر ساورکر کو آئے دن گالیاں دیتے ہیں، ان کی بے عزتی کرتے ہیں۔ مسٹر مودی نے ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کئے گئے کاموں اور منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا،’’وزیراعلی دیویندر فڑنویس کی بہترین قیادت میں آپ پانچ برسوں تک ایسی حکومت کے گواہ بنے جس کا مقصد ریاست کی ترقی اور لوگوں میں سماج کے ہر شخص کی خوشحالی رہی ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ امولا کے لوگوں کی جانب سے مورنا ندی کو صاف کرنے کی پہل قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا،’’مجھے یار ہے میں نے گزشتہ سال ’من کی بات‘ میں اس کا ذکر کیا تھا۔ میں آج آپ کے تئین پھر سے احترام ظاہر کرتا ہوں۔‘‘ مسٹر مودی مہاراشٹر کے جالنا اور پنویل اضلاع میں بھی انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ ریاست میں 288 سیٹوں والی اسمبلی کے لئے انتخابات 21 اکتوبر کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

بھوجپوری اداکار پون سنگھ کو دھمکی سے سنسنی لارنس بشنوئی کی دھمکی کے بعد کرائم برانچ میں شکایت

Published

on

ممبئی : بھوجپوری اداکار پون سنگھ کو بگ باس میں شامل نہ ہونے اور سلمان خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی دھمکی لارنس بشنوئی گینگ نے دی ہے جس کے بعد پون سنگھ نے یہاں ممبئی کرائم برانچ کی انسداد ہفتہ وصولی دستہ میں اس کی شکایت کی ہے پولس نے پون سنگھ کے کیس میں تفتیش بھی شروع کردی ہے بھوجپوری اداکار کو ایک فون کال موصول ہوا جس میں اسے سلمان خان کے بیگ باس میں شامل نہ ہونے اور اس کے ساتھ کام نہ کرنے سمیت برے نتائج کی دھمکی دی گئی تھی ساتھ ہی مخاطب نے کہا ہے کہ وہ لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھتا ہے اس معاملہ میں پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ دھمکی آمیز فون کر نے والا کون ہے اور وہ واقعی لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھتا ہے یا نہیں یا پھر لارنس بشنوئی کے نام پر فلم انڈسٹری کو خوفزدہ کر نے کی کوشش کر رہا ہے اس سے قبل مزاجیہ اداکار کپل شرما کو بھی لارنس بشنوئی گینگ نے سلمان خان کے ساتھ فلم نہ کرنے اور اسے اپنے پروگرام میں میزبانی کیلئے نہ مدعو کر نے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد ممبئی پولیس نے کپل شرما کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کر دیا تھا اب دوبارہ لارنس بشنوئی گینگ نے ہی بھوجپوری اداکار کو دھمکی دے کر برے نتائج کی دھمکی دی ہے دھمکی کے باوجود بھوجپوری اداکار نے سلمان خان کے ساتھ بگ باس میں شریک ہونے کا فیصلہ لیا ہے جس کے بعد ان کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے ممبئی کرائم برانچ اس معاملہ میں تفتیش کر رہی ہے کہ آیا یہ دھمکی لارنس بشنوئی نے ہی دی ہے یا نہیں اس کی ریکارڈنگ کے ساتھ دھمکی کے سراغ لگانے کی کوشش بھی شروع کر دئیے گئے ہیں

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ڈاکٹر بابا صاحب امیبڈکر پورنتیتیہ پر دادر رکشہ لیجانے پر ہنگامہ، پولس کے رکشہ روکنے پر امبیڈکری عوام میں ناراضگی، حالات قابو میں

Published

on

mumbai police

ممبئی : ممبئی دادر چیتنہ بھومی رکشہ لیجانے پر پابندی کے باوجود چونا بھٹی اور باندرہ میں آٹورکشہ سے دادرچیتبہ بھومی جانے پر پولس کی رکاؤٹ کے بعد امیبڈکری حاضرین وزائرین نے اس کے خلاف سراپا احتجاج کیا. گزشتہ ماٹونگا کے درمیان سائن دادر کے درمیان رکشہ کو روک کر پولس نے امیبڈکری عوام کو بسوں میں چیتنہ بھومی روانہ کر دیا. آج دوپہر میں اس وقت چونا بھٹی میں ہنگامہ برپا ہوا گیا جب ٹریفک پولس اور شہری پولس نے رکاؤٹ لگا کر دادر کی جانب رکشہ جانے سے روک دی, جس کے امیبڈکری عوام نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی اور سڑک جام کردیا, لیکن بعد میں حالات قابو میں آگیا اور اب سڑکیں معمولات پر ہے اور سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے. اسی طرح شام ساڑھے ۶ بجے دادر جانے پر رکشہ میں لوگ بضد تھے پولس کے روکنے پر ان لوگوں نے احتجاج کیا, لیکن پولس نے بھیڑ کو سمجھا بجھا کر قابو میں کر لیا. اس سے ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں کچھ توقف کیلئے کشیدگی تھی لیکن اب حالات پرامن ہے. ۶ دسمبر کے پیش نظر پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے جس کے سبب ۶ دسمبر پرامن اور بخیر و عافیت اختتام کو پہنچا. پولس نے قانون اور ٹریفک اصولوں کی تابعداری کے لیے رکشہ کو روک کر لوگوں کو بسوں میں دادر چیتنہ بھومی روانہ کردیا, جبکہ شہر میں رکشہ ممنوعہ ہے اور مضافاتی علاقوں میں رکشہ کو اجازت ہے جبکہ دادر چیتنہ بھومی میں رکشہ لیجاناُ اس لئے ممنوعہ ہے۔ ممبئی پولس نے بتایا کہ حالات پوری طرح قابو میں ہے اور کسی بھی قسم کی کوئی گڑبڑی نہیں ہوئی ہے اور ۶ دسمبر پرامن طریقے سے اختتام کو پہنچا ہے. پولس نے شاہراہوں پر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی بذات خود انتظامات کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ ہر حالات سے باخبر رہتے ہیں اس لئے ممبئی میں ۶ دسمبر پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بابری مسجد کے انہدام کی 33ویں برسی پر ممبئی کی سڑکیں اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھیں، پرامن احتجاج و بازیابی کے لئے دعا، پولس الرٹ

Published

on

6-December

ممبئی بابری مسجد کی ۳۳ویں برسی پر شہر و مضافات کی مسجدیں سڑکیں چوراہیں اللہ اکبر اللہ اکبر کی اذانوں سے اس وقت گونج اٹھیں جب ۳ بجکر ۴۵ منٹ پر شرپسندوں نے بابری مسجد کو اسی وقت شہید کیا تھا. مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ بابری مسجد عرش سے لے کر فرش تک مسجد ہے اور تاقیامت تک مسجد رہے گی, اس لئے مسلمانوں نے ۶ دسمبر کو سراپا احتجاج یوم سیاہ منایا۔ اس موقع پر بابری مسجد کی بازیابی کے لئے دعا بھی کی گئی. رضا اکیڈمی نے بابری مسجد کی شہادت پر یوم سیاہ منانے اور مسجدوں میں اجتماعی اذان دینے کا اعلان کیا تھا, اسی مناسبت سے مسلم اکثریتی علاقوں کے چوراہوں بالخصوص مینارہ مسجد سمیت دیگر مساجد میں رضا اکیڈمی نے اذان کا اہتمام کیا. اس موقع پر پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے, مسلم تنظیموں نے بابری مسجد کی شہادت پر اذان اور احتجاج کر کے یوم سیاہ بھی منایا. سوشل میڈیا پر بھی مسلمانوں نے بابری مسجد سے متعلق اسٹیٹس لگا کر بابری مسجد کی شہادت کے کرب کو یاد کیا اور ہر مسلمان غمگین نظر آیا۔

بابری مسجد کی شہادت کی 33ویں برسی : رضا اکیڈمی کی اپیل پر شہر میں اذانیں دی گئیں۔ بابری مسجد کی شہادت کی 33ویں برسی کے سلسلے میں رضا اکیڈمی نے شہر کے مختلف علاقوں میں دوپہر 3:45 بجے اذانیں دی۔ اس اقدام کا مقصد اس تاریخی واقعہ کی یاد تازہ رکھنا اور شہداء بابری مسجد کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔

رضا اکیڈمی کی جانب سے خصوصی طور پر کھتری مسجد، بنیان روڈ، مینارہ مسجد، محمد علی روڈ کارنر، بھنڈی بازار، نیر مانڈوی پوسٹ آفس، رضا کارانہ اذانیں دی گئیں. اس موقع پر علما نے بابری مسجد کی بازیابی کے لیے دعا کے ساتھ یہ واضح کیا کہ بابری مسجد کو دھوکہ سے لیا گیا ہے. بابری مسجد تاقیامت تک مسجد رہے گی, شرپسندوں نے اس مسجد کو شہید کر کے ملک کے دستور پر بدنما داغ لگایا ہے جو ہمیشہ ناانصافی کی طرح تازہ زخم رہے گا۔ رضا اکیڈمی کے سربراہ سعید نوری نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت پر یوم سیاہ منایا جاتا ہے, اس روز رضا اکیڈمی اذان کا اہتمام کرتی ہے اور اس ناانصافی کے خلاف پرامن احتجاج کیا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے مسجد کو نشانہ بناکر اسے شہید کیا, جبکہ اس کو تحفظ حاصل تھا لیکن آج بھی اس کے خاطی آزاد ہے. سپریم کورٹ نے بھی یہ تسلیم کیا ہے کہ بابری مسجد مندر توڑ کر تعمیر نہیں کی گئی تھی, جبکہ شرپسندوں نے ملک کے سینہ پر ظلم و ناانصافی کا ایک بدنما داغ لگایا ہے۔ بابری مسجد کی برسی پر ہر سال رضا اکیڈمی اذان دے کر اس کی یاد کو تازہ کرتی ہے. ایک کرب ہے ہمیشہ رہے گا۔ ممبئی پولس نے بابری مسجد کی برسی پر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے اور شہر میں الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com