سیاست
مودی ، راج ناتھ اور شاہ نے شیاما پرساد کو خراج تحسین پیش کیا

وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا ’’ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی برسی پر یادکیا۔ ان کے مقدس نظریات ، قیمتی افکار اور عوام کی خدمت کے لئے وابستگی ہماری تحریک جاری رکھے گی۔ قومی سالمیت کے لئے ان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ‘‘
راج ناتھ سنگھ نے کہا ’’بھارتیہ جن سنگھ کے بانی اور ہم سب کے لئے تحریک کے منبع ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقع پر میں انہیں یاد کرتا ہوں اور انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کے افکار ملک اور معاشرے کو ہمیشہ رہنمائی کریں گے۔
امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ’’ڈاکٹر مکھرجی نے ملک کی شناخت اور سالمیت کے تحفظ کے لئے اپنی ہر چیز کی قربانی دی ۔ انہوں نے ہندوستان کو دوبارہ تقسیم ہونے سے بچایا۔ ان کی قربانی ، جذبہ اور ان کے نظریات آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ ایسے عظیم محب وطن کو سلام۔
(جنرل (عام
انڈیگو، آکاسا ایئر اور اسپائس جیٹ نے ممبئی ایئر پورٹ پر شدید بارش کی وجہ سے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی

ممبئی : چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے شدید بارش کے پیش نظر مسافروں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ سے نکلنے سے پہلے اپنی پرواز کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ انڈیگو، آکاسا ایئر اور اسپائس جیٹ نے ممبئی میں شدید بارش کی وجہ سے مسافروں کے لیے یہ ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ممبئی ہوائی اڈے کی طرف جانے والی کئی سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ اس سے ٹریفک کی رفتار کم ہو گئی ہے اور کام میں بھی دشواری ہو رہی ہے۔ پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ انڈیگو نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انڈیگو ایپ یا ویب سائٹ پر اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس چیک کرتے رہیں۔
انڈیگو نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ممبئی میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ ہوائی اڈے کی طرف جانے والی کئی سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور ٹریفک سست ہے۔ جس کی وجہ سے پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے ہونے والی زحمت کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ اگر آپ کے پاس سفر کا شیڈول ہے، تو ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ تھوڑی دیر پہلے روانہ ہو جائیں اور ہماری ایپ یا ویب سائٹ پر اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس چیک کرتے رہیں۔ انڈیگو نے کہا کہ ہماری ٹیمیں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مسافروں کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مسافروں کی حفاظت، آرام اور سکون ایئر لائن کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ ہم آپ کے صبر اور سمجھ کی تعریف کرتے ہیں۔
اسپائس جیٹ نے بھی اپنے مسافروں کے لیے اسی طرح کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اسپائس جیٹ نے کہا ہے کہ ممبئی میں خراب موسم کی وجہ سے منزل پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی فلائٹ سٹیٹس چیک کرتے رہیں۔ اکاسا ایئر نے مسافروں کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ آکاسا ایئر نے کہا کہ ممبئی، حیدرآباد، گوا، پونے اور گوہاٹی کے کچھ حصوں میں شدید بارش کی وجہ سے ٹریفک کی رفتار کم ہو سکتی ہے اور ہوائی اڈے کی طرف جانے والی سڑکوں پر بھیڑ بڑھ سکتی ہے۔ سفر کو آسان بنانے کے لیے، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی پرواز کے لیے وقت پر ہوائی اڈے پر پہنچنے کے لیے اضافی وقت نکالیں۔ براہ کرم اپنی پرواز کی حیثیت چیک کریں۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی میں ۳۰۰ ملی میٹر بارش درج کی گئی : وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس

ممبئی مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے موسلادھا بارش کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ ممبئی اور مہاراشٹر میں ریڈ الرٹ جاری ہے اور نشیبی علاقوں میں بارش سے کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ ہی راحت رسانی کا کام بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی ۳۰۰ ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے اور بارش کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔ ممبئی میں سیلابی کیفیت کے سبب انتظامیہ الرٹ پر ہے کرلا میں میٹھی ندی کے سطح آب میں اضافہ درج کیا گیا۔ لیکن بارش رکنے کے بعد سطح آب میں کمی واقع ہوئی ہے۔ میٹھی ندی اور نشیبی علاقوں میں مقیم مکینوں کو پہلے ہی محفوظ مقامات پرُ منتقل کیا گیا تھا۔ پولس اور بی ایم سی سمیت سرکار الرٹ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات پر نگرانی رکھی جارہی ہے اور حالات کے پیش نظر بی ایم سی اور انتظامیہ الرٹ پر ہے۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی کی بارش سے ٹرین خدمات متاثر، عام زندگی ٹھپ… شہر کی سڑکیں تالاب، کرلا میٹھی ندی خطرے کے نشان کے اوپر، سیلابی کیفیت، بی ایم سی اور پولس الرٹ

ممبئی میں موسلادھار بارش کے سبب عام شہر ی نظام پوری طرح سے مفلوج ہو کر رہ گیا نشیبی علاقوں میں مقیم مکینوں کو محفوظ مقامات اسکولوں میں منتقل کرنے کا دعوی ممبئی بی ایم سی نے کیا ہے بارش کے سبب کرلا علاقہ پوری طرح سے غرقاب ہو گیا ہے کرلا ڈپو، ایل بی ایس مارگ اندھیری، ساکی ناکہ کی سڑکیں سیلاب میں تبدیل ہے تو ماٹونگا کنگ سرکل، دادر پریل مغربی مضافاتی علاقوں شمالی مضافات وکرولی، سمیت گھاٹکوپر میں بھی سیلابی کیفیت کے سبب شہری پریشان حال ہے۔ بارش کے قہر سے ممبئی شہر بے حال ہےاور نشیبی علاقے کے مکین بے بس ہے اور پانی بھرنے کے خوف و دہشت میں مبتلا ہے کرلا میٹھی ندی بھی خطرے کے نشان کے اوپر سے بہہ رہی ہے میٹھی ندی کا دورہ نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کیا ہے اور بی ایم سی عملہ کو ضروری احکامات جاری کئے ہیں
ٹرین خدمات بند :
ممبئی سینٹرل لائنوں پر ٹرینوں کی خدمات متاثر ہونے کے ساتھ ہی ٹرین خدمات پٹریوں پر پانی جمع ہونے کے سبب بند بھی ہو گئی تھی جبکہ سینٹرل ریلوے نے دعوی کیا ہے کہ ٹرین خدمات آہستہ آہستہ جاری ہے ٹرینوں میں پھنسے مسافروں کےلئے بی ایم سی نے بسکٹ کا انتظام کرنے ہوئے مسافروں میں بسکٹ تقسیم کئے۔ ویسٹرن لائن پر ٹرین خدمات متاثر ضرور تھی لیکن ۴۰ سے ۲۵ منٹ تاخیر سے ٹرینیں چلائی گئی نالا سوپارہ وسئی ویرار علاقوں میں پٹری پر پانی جمع ہو نے کے سبب حالات ابتر ہوگئے لیکن ویسٹرن ریلوے نے ٹرین سروسیز جاری رکھنے کا دعوی کیا ہے۔
بی ایم سی ہیڈکوارٹر اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ الرٹ پر :
ممبئی میں موسلادھار بارش پر مسلسل انتظامیہ نگرانی رکھ رہی ہے اس کے ساتھ ہی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی اور بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی نے حالات کا جائزہ لینے کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ کے ساتھ ضروری احکامات جاری کئے ممبئی پولس بھی سڑکوں پر اہلیان کی مدد کرنے میں فعال ہے سڑکوں پر شہریوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکالنے میں پولس ان کی مدد کرتے ہوئے نظر آئی ہے بی ایم سی عملہ نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کے لئے پمپنگ اسٹیشنوں پر مامور کیا گیا ہے۔ بی ایم سی نے دعویٰ کیا ہے کہ بارش کا سلسلہ بتدریج جاری رہے گا اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کے ساتھ بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے۔
نشیبی علاقوں میں بارش کے سبب بتی گل :
ممبئی میں میٹھی ندی کے اطراف اور متصلہ علاقوں میں بارش کے سبب بتی گل کر دی گئی تاکہ بارش کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی حادثہ پیش نہ آئے بجلی کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ بی ایم سی عملہ کو نشیبی علاقوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ کرلا میں بارش کا زور تھمنے کا نام نہیں ہے نشیبی علاقوں میں بارش تھمنے کے بعد بارش کا پانی کی نکاسی ہوتی ہے بعد ازاں دوبارہ پانی جمع ہوجاتا ہے۔ بارش کے ساتھ ہی سمندر میں طغیانی کے سبب بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا اور سمندر کا پانی اونچی اونچی لہریں اٹھنے سے باہر آرہا ہے مرین لائنس باندرہ بینڈ اسٹینڈر اور ساحل سمندر پر پولس اور بی ایم سی نے سیکورٹی فورس کو تعینات کیا ہے اس کے ساتھ ہی ان علاقوں میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزیر نگراں منگل پربھات لوڑھا نے بی ایم سی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبئی شہر میں بارش کی تفصیلات بتاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی کے ماٹونگا اور چونا بھٹی پر پانی جمع ہونے کے سبب کچھ توقف کےلیے ٹرین بند تھی لیکن اب دوبارہ بحال کردی گئی ہے انہوں کہا کہ بارش کے دوران شہری بی ایم سی اور انتظامیہ سمیت پولس سے تعاون کرے اب تک ۳۰۰ سے زائد شکایت موصول ہوئی تھی جس کا ازالہ کیا گیا ہے پانی کی نکاسی کا عمل بھی جاری ہے۔ بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی نے کہا کہ سیلابی کیفیات کے ساتھ ممبئی شہر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اس کے ساتھ ہی میٹھی ندی کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے اور میٹھی ندی خطرے کے نشان کے اوپر بہہ رہی ہے لیکن اب اس کا پانی بھی آہستہ آہستہ نیچے آرہا ہے۔ بی ایم سی الرٹ موڈ پر ہے یہاں میٹھی ندی کے اطراف کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر بھیجا گیا ہے اندھیری میں بارش کے سبب اندھیری سب وے کو بند کردیا گیا کیونکہ یہ پوری طرح سے غرقاب ہو گیا۔ ممبئی میں حالات انتہائی ابتر ہے اور سیلابی کیفیت ہے۔ ممبئی شہر ومضافات میں بارش کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔
مضافاتی علاقوں میں سیلابی کیفیت کی ایک وجہ یہاں پوائی تالاب لبریز ہونا ہے اور اس کا پانی چھوڑنے کے سبب نشیبی علاقوں میں مکینوں کے گھروں میں پانی جمع ہو گیا بارش کے سبب نشیبی علاقوں میں مقیم مکینوں کا گھر پوری طرح تباہ ہو گیا ممبئی شہر میں قدرت کی آفت اور قہر سے شہری پریشان ہے ۔ ممبئی اور مہاراشٹر میں بارش کے سبب سرکاری نجی دفاتر میں تعطیل تھی اس کے ساتھ ہی سرکار شہریوں سے صلاح دی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اس کے علاوہ ۲۱ اگست تک بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات نے کیاہے اسکولوں اور کالجوں میں بھی آج تعطیل تھی جس کے سبب بھیڑ بھاڑ کم ہی تھی ماٹونگا میں پانی بھرنے کے سبب راستہ بند کر دیا گیا تھا۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا