Connect with us
Tuesday,24-March-2026

سیاست

مودی نے یوپی کو دی 75پروجکٹوں کی سوغات

Published

on

MODI.,

وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے 75ویں سال کے خاص موقع پر منگل کو یہاں منعقد سہ روزہ اربن کانکلیو کا افتتاح کیا اور اترپردیش کو 4737کروڑ روپئے کے اخراجات والے 75پروجکٹوں کی سوغات سے نوازہ مرکزی رہائش و شہری امور وزارت و شہری ترقیات اترپردیش کے اشتراک سے اندراگاندھی پرتشٹھان میں منعقد پروگرام میں مسٹر مودی نے 4737کروڑ روپئے کی 75پروجکٹوں کا افتتاح کیا و سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سمیت دیگر وزیر اور افسران موجود رہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے 75نمایاں ہاوسنگ تکنیکوں کے نمائش کا افتتاح کیا۔ اس میں سوچھ بھارت مشن، امرت یوجان، اسمارٹ سٹی مشن، اربن ٹرانسپورٹ، وزیر اعظم رہائش اسکیم(شہری) میں اب تک کی حصولیابیوں سے متعلق فلم کی نمائش کی جائے گی۔
مسٹر مودی پی ایم آواس اسکیم(شہری) کے تحت 75اضلاع کے 75000مستفیدین کو ڈیجیٹل ذریعہ سے چابھی بھی سونپیں گے اور اسمارٹ سٹی مشن کے تحت اترپردیش کی 10اسمارٹ سٹیز کی کامیابی کی 75کہانیوں پر مبنی کافی ٹیبل بک کا اجراء کریں گے۔ ساتھ ہی ریاست کے مختلف شہروں میں چلانے کے لئے 75الکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیا جائےگا۔
سہ روزہ پروگرام میں’نئے ہندوستان کا نیا اتردیش۔ تبدیل شدہ شہر ماحول’ اسٹیٹ پویلین کی تھیم طے کی گئی ہے۔ جس کے تحت مختلف مشنوں کی نمائش کی جائے گی۔ جس میں اسٹال کے مرکز میں اجودھیا کو ظاہر کرتے ہوئے شاندار ماڈل کی نمائش، وزیر اعظم آواس اسکیم(شہری)، سوچھ بھارت مشن، امرت مشن و اسمارٹ سٹی، اربن ٹرانسپورٹ، قومی تغذیہ مشن، میٹرو وغیرہ کے اسٹال لگائے جارہے ہیں۔ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت ریاست کے مختلف شہروں میں چلنے والے آئی سی سی سی/آئی ٹی ایم ایس پروجکٹوں کا شہروں سے لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائےگا۔
افتتاحی اجلاس کے بعد سیمینار اور ویبنار کے ذریعہ سے شہر ترقیات سے متعلق ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شیواجی نگر تعزیہ دفنانے کےلیے زمین مختص کی جائے، ممبئی ایوان اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا محرم سے قبل زمین الاٹ کرنے کا مطالبہ

Published

on

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ برادری کو محرم میں تعزیہ دفنانے کے لیے ایک ایکڑ زمین بس ڈپو کے قریب دی جائے اہلسنت کو زمین دی گئی ہے لیکن شیعہ برادری اب تک اس سے محروم ہے اس لئے انہیں محرم سے قبل ایک ایکڑ زمین دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی مانخودشیواجی نگر میں ایک شیعہ برادری کثیر تعداد میں آباد ہے۔ اس برادری کیلئے محرم کے دوران تعزیہ دفن کرنے کے لیے کوئی زمین دستیاب نہیں ہے۔شیواجی نگر بس ڈپو کے قریب 7 ایکڑ خالی زمین ہے۔ اس معاملے کو لے کر ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر کے ساتھ دو میٹنگیں ہو چکی ہیں۔ اعظمی نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے اس زمین میں سے ایک ایکڑ کو تعزیہ کی تدفین کے لیے مختص کیا جائے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : مہاراشٹر میں نفرتی جرائم کے سبب مسلمانوں پر تشدد کے واقعات تشویشناک، ایوان اسمبلی میں ابوعاصم کا سنگین الزام

Published

on

ممبئی : مہاراشٹرمیں نظم و نسق کی حالت انتہائی خراب ہے یہاں مسلمانوں کا گزر بھی اب مشکل ہو گیا ہے سڑکوں اور عوامی مقامات پر مسلمانوں کو ڈارھی ٹوپی کے سبب نشانہ بنایا جاتا ہے مسلمانوں کی شناخت پر حملہ کیا جارہا ہے مہاراشٹر میں نفرتی جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے یہ تشویشناک ہے اس لئے ایسے عناصر اور سماج دشمن عناصر پر کارروائی ضروری ہے جو مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں یہ مطالبہ ایوان اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا سڑکوں پر چلنا مشکل ہو گیا ہے۔ یہ کوئی نہیں بتا سکتا کہ کب کوئی داڑھی، کرتہ اور ٹوپی میں ملبوس مسلمان پر حملہ کردے۔ مہاراشٹر اقتدار کے لیے نفرت کو ہوا دینے کا خمیازہ اب مسلمانوں اور عام انسانوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے یہ نفرتی ایجنڈہ کا نتیجہ ہے کہ مسلمانوں پر تشدد کے واقعات بڑھ گئے ہیں ۔ پونے میں افطار کے دوران تیز دھار ہتھیاروں سے مسلم نوجوانوں پر حملہ کیا گیا اکولا میں 17 سالہ مہوش کا محض اس لئے قتل کیا گیا کیونکہ اس کی نظرین مخالف سمت کے نوجوان کی جانب مرکوز ہو گئی تھی اس پر اس نے نوجوان کا قتل کر دیا یہ ایسے جرائم ہے وہ نفرت کے سبب پیدا ہوتے ہیں اور ناندیڑ میں عید کے موقع پر مشتبہ موٹر سائیکل میں بم دھماکہ ہوا ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے یہ موٹر سائیکل میں اس وقت دھماکہ ہوا جب ناندیڑ عید گاہ میں مسلمان نماز اد کر رہے تھے یہ کوئی سازش تو نہیں تھی اس دھماکہ میں موٹر سائیکل سوار بھی ہلاک ہو گیا یہ تمام واقعات اس بڑھتی ہوئی نفرت کو ظاہر کرتے ہیں جو ہمارے معاشرے اور ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر رہی ہے۔رواداری ختم ہو رہی ہے، اور امن و امان نمایاں طور پر بگڑ گیا ہے۔ میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے اپیل کرتا ہوں کہ نفرت انگیز جرائم کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کریں۔

Continue Reading

بزنس

مضبوط ڈالر کا سونے اور چاندی کی قیمتوں پر اثر، 4.3 فیصد کمی

Published

on

ممبئی : سونے اور چاندی کی قیمتوں میں منگل کو زبردست گراوٹ دیکھی جا رہی ہے اور قیمتوں میں 4.3 فیصد کی کمی آئی ہے۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر صبح 10:34 بجے، 2 اپریل 2026 کو سونا 2,094 روپے یا 1.50 فیصد کمی کے ساتھ 1,37,166 روپے فی 10 گرام پر آگیا۔ ٹریڈنگ میں اب تک سونا 1,36,684 روپے کی کم ترین سطح اور 1,38,450 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی میں بھی کمزوری دیکھی جا رہی ہے۔ ایم سی ایکس پر 5 مئی 2026 کے معاہدے میں، چاندی 9,837 روپے یا 4.37 فیصد کمی کے ساتھ 2,15,330 روپے فی کلوگرام پر آ گئی۔ ٹریڈنگ میں اب تک چاندی 2,15,330 روپے کی کم ترین سطح اور 2,19,658 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو چکی ہے۔ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مضبوطی کی وجہ ڈالر انڈیکس کو قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ انڈیکس، جو چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے، رپورٹنگ کے وقت تقریباً 0.51 فیصد بڑھ کر 99.23 پر تھا۔ ڈالر انڈیکس میں شامل غیر ملکی کرنسیوں میں یورو، جاپانی ین، برطانوی پاؤنڈ، کینیڈین ڈالر، سوئس فرانک اور سویڈش کرونا شامل ہیں۔ بین الاقوامی منڈیوں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ تحریر کے وقت، سونا 1.67 فیصد، یا $73، $4،356 فی اونس، اور چاندی 3.78 فیصد، یا $2.625، $66.73 فی اونس پر تھا۔ سونے میں حالیہ دنوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ پچھلے ہفتے (ڈالر کے لحاظ سے) اس میں 13 فیصد سے زیادہ اور پچھلے مہینے میں 15 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔ چاندی بھی ایسی ہی صورتحال میں ہے۔ پچھلے ہفتے (ڈالر کے لحاظ سے) اس میں 16 فیصد سے زیادہ اور پچھلے مہینے (ڈالر کے لحاظ سے) 24 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان