سیاست
مودی نے پوپ فرانسس کو ہندستان آنے کی دعوت دی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح یہاں ویٹیکن سٹی میں عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی رہنما پوپ فرانسس سے نہایت گرم جوشی کے ساتھ ملاقات کی، اور انہیں ہندستان کے دورہ کی دعوت دی۔
مسٹر مودی مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ویٹکین کے صحن میں پہنچے جہاں ویٹیکن کے سینئر حکام نے ان کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ مسٹر مودی کے ساتھ آئے وفد میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی شامل تھے۔ بعد میں مسٹر مودی نے جب پوپ سے ملاقات کی تو پوپ نے انہیں گلے لگا لیا۔ دونوں کے چہروں پر گہری قربت، باہمی احترام اور محبت کے جذبات نظر آ رہے تھے۔
مسٹر مودی نے سب سے پہلے پوپ سے تنہائی میں ملاقات کی اور وفد کی سطح کی میٹنگ میں شامل ہوئے۔ روایت کے مطابق پوپ کے ساتھ ملاقات کا کوئی پہلے سے مقرر ایجنڈا نہیں ہوتا ہے۔
میٹنگ کے بعد مسٹر مودی نے کہاکہ پوپ فرانسس کے ساتھ بہت اچھی ملاقات رہی۔ انہوں نے کئی امور پر بات چیت کی، اور انہیں ہندستان آنے کی دعوت دی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
نوجوان اداکار کی موت کے 12 سال بعد ڈاکٹروں کے خلاف مجرمانہ مقدمہ درج

ممبئی میں ایک طویل عرصے بعد سڑک حادثے کا شکار ہونے والے ایک نوجوان کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے تقریباً 12 سال بعد متعدد ڈاکٹروں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق، ڈاکٹروں پر طبی لاپرواہی، علاج میں تاخیر اور اہم طبی ریکارڈ کو مبینہ طور پر ضائع کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس مقدمے میں سائی گروپ آف ہاسپٹلس کے ڈاکٹر خالد سمیت کئی دیگر ڈاکٹر ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق، شکایت کنندہ 57 سالہ نسیم بانو بابر شاہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے سلمان بابر شاہ، جو فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں جونیئر آرٹسٹ کے طور پر کام کرتے تھے، 8 اپریل 2014 کو ایک سڑک حادثے کے بعد مبینہ طبی لاپرواہی کے باعث انتقال کر گئے۔
رپورٹ کے مطابق، سلمان ایک ٹی وی شوٹ سے واپس آ رہے تھے کہ وسئی کے قریب احمد آباد ہائی وے پر ایک پک اپ گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ان کی دائیں ران میں شدید فریکچر ہوا۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں انہیں شیواجی نگر کے ملینیم ہسپتال لے جایا گیا۔
شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملینیم ہسپتال میں سرجری سے قبل 25 ہزار روپے جمع کرانے پر زور دیا گیا۔ مزید یہ کہ ڈاکٹر امیش پمپلے کی نگرانی میں ہونے والی سرجری کے دوران زیادہ خون بہنے کی شکایت سامنے آئی، جبکہ آپریشن کے بعد مناسب طبی نگرانی فراہم نہیں کی گئی۔ اہل خانہ کے مطابق مریض کی حالت میں بہتری آنے کے بجائے مسلسل بگاڑ پیدا ہوتا رہا۔
چند دن بعد ملینیم ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر اہل خانہ کو بتایا کہ خون کی منتقلی کی سہولت دستیاب نہیں ہے، اور مریض کو چیمبور کے سائی گروپ آف ہاسپٹلس منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ سلمان کو ایمبولینس کے ذریعے وہاں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ڈاکٹر امیت شوبھوت کی نگرانی میں داخل کیا گیا۔
سائی اسپتال میں بھی سلمان کی حالت مزید بگڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق، انہیں سنگین پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا، جن میں سینے میں سیال جمع ہونا اور گردوں کی خرابی کی علامات شامل تھیں۔ بعد ازاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور متعلقہ دستاویزات اور شواہد کی جانچ جاری ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی شیواجی نگر تعزیہ دفنانے کےلیے زمین مختص کی جائے، ممبئی ایوان اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا محرم سے قبل زمین الاٹ کرنے کا مطالبہ

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ برادری کو محرم میں تعزیہ دفنانے کے لیے ایک ایکڑ زمین بس ڈپو کے قریب دی جائے اہلسنت کو زمین دی گئی ہے لیکن شیعہ برادری اب تک اس سے محروم ہے اس لئے انہیں محرم سے قبل ایک ایکڑ زمین دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی مانخودشیواجی نگر میں ایک شیعہ برادری کثیر تعداد میں آباد ہے۔ اس برادری کیلئے محرم کے دوران تعزیہ دفن کرنے کے لیے کوئی زمین دستیاب نہیں ہے۔شیواجی نگر بس ڈپو کے قریب 7 ایکڑ خالی زمین ہے۔ اس معاملے کو لے کر ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر کے ساتھ دو میٹنگیں ہو چکی ہیں۔ اعظمی نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے اس زمین میں سے ایک ایکڑ کو تعزیہ کی تدفین کے لیے مختص کیا جائے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : مہاراشٹر میں نفرتی جرائم کے سبب مسلمانوں پر تشدد کے واقعات تشویشناک، ایوان اسمبلی میں ابوعاصم کا سنگین الزام

ممبئی : مہاراشٹرمیں نظم و نسق کی حالت انتہائی خراب ہے یہاں مسلمانوں کا گزر بھی اب مشکل ہو گیا ہے سڑکوں اور عوامی مقامات پر مسلمانوں کو ڈارھی ٹوپی کے سبب نشانہ بنایا جاتا ہے مسلمانوں کی شناخت پر حملہ کیا جارہا ہے مہاراشٹر میں نفرتی جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے یہ تشویشناک ہے اس لئے ایسے عناصر اور سماج دشمن عناصر پر کارروائی ضروری ہے جو مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں یہ مطالبہ ایوان اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا سڑکوں پر چلنا مشکل ہو گیا ہے۔ یہ کوئی نہیں بتا سکتا کہ کب کوئی داڑھی، کرتہ اور ٹوپی میں ملبوس مسلمان پر حملہ کردے۔ مہاراشٹر اقتدار کے لیے نفرت کو ہوا دینے کا خمیازہ اب مسلمانوں اور عام انسانوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے یہ نفرتی ایجنڈہ کا نتیجہ ہے کہ مسلمانوں پر تشدد کے واقعات بڑھ گئے ہیں ۔ پونے میں افطار کے دوران تیز دھار ہتھیاروں سے مسلم نوجوانوں پر حملہ کیا گیا اکولا میں 17 سالہ مہوش کا محض اس لئے قتل کیا گیا کیونکہ اس کی نظرین مخالف سمت کے نوجوان کی جانب مرکوز ہو گئی تھی اس پر اس نے نوجوان کا قتل کر دیا یہ ایسے جرائم ہے وہ نفرت کے سبب پیدا ہوتے ہیں اور ناندیڑ میں عید کے موقع پر مشتبہ موٹر سائیکل میں بم دھماکہ ہوا ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے یہ موٹر سائیکل میں اس وقت دھماکہ ہوا جب ناندیڑ عید گاہ میں مسلمان نماز اد کر رہے تھے یہ کوئی سازش تو نہیں تھی اس دھماکہ میں موٹر سائیکل سوار بھی ہلاک ہو گیا یہ تمام واقعات اس بڑھتی ہوئی نفرت کو ظاہر کرتے ہیں جو ہمارے معاشرے اور ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر رہی ہے۔رواداری ختم ہو رہی ہے، اور امن و امان نمایاں طور پر بگڑ گیا ہے۔ میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے اپیل کرتا ہوں کہ نفرت انگیز جرائم کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کریں۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں7 years agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
